TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Aeyraaf 7:62 – Translations

Every available translation of Surat ul Aeyraaf, verse 62, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اُبَلِّغُکُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّیۡ وَ اَنۡصَحُ لَکُمۡ وَ اَعۡلَمُ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۲﴾
I convey to you the messages of my Lord and advise you; and I know from Allah what you do not know.
تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے ان امور کی خبر رکھتا ہوں جن کی تم کو خبر نہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اُبَلِّغُکُمۡ
میں پہنچاتا ہوں تمہیں
رِسٰلٰتِ
پیغامات
رَبِّیۡ
اپنے رب کے
وَاَنۡصَحُ
اور میں خیر خواہی کرتا ہوں
لَکُمۡ
تمہاری
وَاَعۡلَمُ
اور میں جانتا ہوں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اُبَلِّغُکُمۡ
میں پہنچاتا ہوں تمہیں
رِسٰلٰتِ
پیغامات
رَبِّیۡ
اپنے رب کے
وَاَنۡصَحُ
اور میں خیر خواہی کرتا ہوں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاَعۡلَمُ
اور میں جانتا ہوں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

Info

I convey to you the messages of my Lord and advise you; and I know from Allah what you do not know.

تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے ان امور کی خبر رکھتا ہوں جن کی تم کو خبر نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

میں تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کر رہا ہوں کیونکہ جو کچھ مجھے اللہ کی طرف سے معلوم ہے اسے تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتاہوں اورمیں تمہارے لیے خیر خواہی کرتاہوں اور میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے وہ کچھ جانتاہوں جوتم نہیں جانتے ہو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

I convey to you the messages of my Lord and wish you betterment, and I know from Allah what you do not know.|"

پہنچاتا ہوں تم کو پیغام اپنے رب کے اور نصیحت کرتا ہوں تم کو اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جو تم نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

میں تو تمہیں پہنچا رہا ہوں اپنے رب کے پیغامات اور میں تمہاری خیر خواہی کر رہا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تمہیں معلوم نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

I convey to you the messages of my Lord, give you sincere advice, and I know from Allah that which you do not know.

تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں ، تمہارا خیر خواہ ہوں اور مجھے اللہ کی طرف سے وہ کچھ معلوم ہے جو تمہیں معلوم نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں ، اور تمہارا بھلا چاہتا ہوں ۔ مجھے اللہ کی طرف سے ایسی باتوں کا علم ہے ، جن کا تمہیں پتہ نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

میں تم کو اپنے مالک کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری بھلائی چاہتا ہوں (تمہارا خیر خواہ ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

میں اپنے پروردگار کے پیغامات تم سب تک پہنچا تا ہوں۔ میں تمہاری بھلائی چاہتا ہوں۔ اور میں اللہ کی طرف سے وہ علم رکھتا ہوں جو تم لوگ نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

تمہیں اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیرخواہی کرتا ہوں اور مجھ کو خدا کی طرف سے ایسی باتیں معلوم ہیں جن سے تم بےخبر ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

I preach unto you the messages of my Lord and I councel you good, and I know from Allah which ye know not.

میں تمہیں اپنے پروردگار کے پیامات پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

تمہیں اپنے رب کے پیغام پہنچا رہا ہوں اور تمہاری خیرخواہی کر رہا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ بات جانتا ہوں ، جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

میں اپنے رب کے پیغامات تمہیں پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

میں تمہیں اپنے رب کے پیغام پہنچاتا ہوں اور مجھے اللہ کی طرف سے ایسی باتیں معلوم ہیں جن سے تم بیخبر ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

تمہیں پیغامات پہنچاتا ہوں اپنے رب کے، اور خیر خواہی کرتا ہوں تم سب کی، اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

میں تمہیں اپنے رب کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہارا خیر خواہ ہوںجو مجھے اللہ سے معلوم ہے تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

تمہیں اپنے رب کی رسالتیں پہنچاتا اور تمہارا بھلا چاہتا اور میں اللہ کی طرف سے وہ علم رکھتا ہوں جو تم نہیں رکھتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچا رہا ہوں اور تمہیں نصیحت کر رہا ہوں اور اﷲ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

Info

تمہیں اپنے پروردگار کے پیغامات پہنچاتا ہوں ( اور تمہاری خیر خواہی کے لیے ) تمہیں نصیحت کرتا ہوں ۔ اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

"I but fulfil towards you the duties of my Lord's mission: Sincere is my advice to you, and I know from Allah something that ye know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

sent to preach to you the message of my Lord and to give you good advice. I know what you do not know about God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

I convey unto you the Messages of my Lord and give sincere advice to you. And I know from Allah what you know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

I deliver to you the messages of my Lord, and I offer you good advice and I know from Allah what you do not know.

Translated by

William Pickthall

Info

I convey unto you the messages of my Lord and give good counsel unto you, and know from Allah that which ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

तुमको अपने रब के पैग़ामात पहुँचा रहा हूँ और तुम्हारी भलाई चाह रहा हूँ, और मैं अल्लाह की तरफ़ से वह बात जानता हूँ जो तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

تم کو اپنے پروردگار کے احکام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور میں خدا کی طرف سے ان امور کی خبر رکھتا ہوں جن کی تم کو خبر نہیں۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” تمہیں اپنے رب کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیرخواہی کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

تمہیں اپنے رب کے پیغام پہنچاتا ہوں ‘ تمہارا خیر خواہ ہوں اور مجھے اللہ کی طرف سے وہ کچھ معلوم ہے جو تمہیں معلوم نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

میں تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

پہنچاتا ہوں تم کو پیغام اپنے رب کے اور نصیحت کرتا ہوں تم کو اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جو تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

تم کو اپنے رب کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری ہی خیر خواہی کرتا ہوں اور میں خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Related Verses

17
Surat ul Aeyraaf
7:68
اُبَلِّغُکُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّیۡ وَ اَنَا لَکُمۡ نَاصِحٌ اَمِیۡنٌ ﴿۶۸﴾
I convey to you the messages of my Lord, and I am to you a trustworthy adviser.
تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور میں تمہارا امانتدار خیر خواہ ہوں ۔
Surat ul Ehkaaf
46:23
قَالَ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۫ ۖوَ اُبَلِّغُکُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖ وَ لٰکِنِّیۡۤ اَرٰىکُمۡ قَوۡمًا تَجۡہَلُوۡنَ ﴿۲۳﴾
He said, "Knowledge [of its time] is only with Allah , and I convey to you that with which I was sent; but I see you [to be] a people behaving ignorantly."
۔ ( حضرت ہود نے ) کہا ( اس کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو ۔
Surat ul Aeyraaf
7:87
وَ اِنۡ کَانَ طَآئِفَۃٌ مِّنۡکُمۡ اٰمَنُوۡا بِالَّذِیۡۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖ وَ طَآئِفَۃٌ لَّمۡ یُؤۡمِنُوۡا فَاصۡبِرُوۡا حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ بَیۡنَنَا ۚ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۸۷﴾
And if there should be a group among you who has believed in that with which I have been sent and a group that has not believed, then be patient until Allah judges between us. And He is the best of judges."
اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس حکم پر جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا ایمان لے آئے ہیں اور کچھ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کئے دیتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:93
فَتَوَلّٰی عَنۡہُمۡ وَ قَالَ یٰقَوۡمِ لَقَدۡ اَبۡلَغۡتُکُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّیۡ وَ نَصَحۡتُ لَکُمۡ ۚ فَکَیۡفَ اٰسٰی عَلٰی قَوۡمٍ کٰفِرِیۡنَ ﴿٪۹۳﴾  1
And he turned away from them and said, "O my people, I had certainly conveyed to you the messages of my Lord and advised you, so how could I grieve for a disbelieving people?"
اس وقت شعیب ( علیہ السلام ) ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمانے لگے کہ اے میری قوم! میں نے تم کو اپنے پروردگار کے احکام پہنچا دئیے تھے اور میں نے تو تمہاری خیر خواہی کی ۔ پھر میں ان کافر لوگوں پر کیوں رنج کروں
Surat ul Aeyraaf
7:144
قَالَ یٰمُوۡسٰۤی اِنِّی اصۡطَفَیۡتُکَ عَلَی النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیۡ وَ بِکَلَامِیۡ ۫ ۖفَخُذۡ مَاۤ اٰتَیۡتُکَ وَ کُنۡ مِّنَ الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۴۴﴾
[ Allah ] said, "O Moses, I have chosen you over the people with My messages and My words [to you]. So take what I have given you and be among the grateful."
ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ! میں نے پیغمبری اور اپنی ہمکلامی سے اور لوگوں پر تم کو امتیاز دیا ہے تو جو کچھ تم کو میں نے عطا کیا ہے اس کو لو اور شکر کرو ۔
Surat Hood
11:57
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقَدۡ اَبۡلَغۡتُکُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖۤ اِلَیۡکُمۡ ؕ وَ یَسۡتَخۡلِفُ رَبِّیۡ قَوۡمًا غَیۡرَکُمۡ ۚ وَ لَا تَضُرُّوۡنَہٗ شَیۡئًا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ حَفِیۡظٌ ﴿۵۷﴾
But if they turn away, [say], "I have already conveyed that with which I was sent to you. My Lord will give succession to a people other than you, and you will not harm Him at all. Indeed my Lord is, over all things, Guardian."
پس اگر تم روگردانی کرو تو کرو میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا چکا جو دے کر مجھے تمہاری طرف بھیجا گیا تھا ، میرا رب تمہارے قائم مقام اور لوگوں کو کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے یقیناً میرا پروردگار ہرچیز پر نگہبان ہے ۔
Surat Yousuf
12:31
فَلَمَّا سَمِعَتۡ بِمَکۡرِہِنَّ اَرۡسَلَتۡ اِلَیۡہِنَّ وَ اَعۡتَدَتۡ لَہُنَّ مُتَّکَاً وَّ اٰتَتۡ کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِّنۡہُنَّ سِکِّیۡنًا وَّ قَالَتِ اخۡرُجۡ عَلَیۡہِنَّ ۚ فَلَمَّا رَاَیۡنَہٗۤ اَکۡبَرۡنَہٗ وَ قَطَّعۡنَ اَیۡدِیَہُنَّ وَ قُلۡنَ حَاشَ لِلّٰہِ مَا ہٰذَا بَشَرًا ؕ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا مَلَکٌ کَرِیۡمٌ ﴿۳۱﴾
So when she heard of their scheming, she sent for them and prepared for them a banquet and gave each one of them a knife and said [to Joseph], "Come out before them." And when they saw him, they greatly admired him and cut their hands and said, "Perfect is Allah ! This is not a man; this is none but a noble angel."
اس نے جب ان کی اس پر فریب غیبت کا حال سنا تو انہیں بلوا بھیجا اور ان کے لئے ایک مجلس مرتب کی اور ان میں سے ہر ایک کو چھری دی ۔ اور کہا اے یوسف ان کے سامنے چلے آؤ ان عورتوں نے جب اسے دیکھا تو بہت بڑا جانا اور اپنے ہاتھ کاٹ لئے اور زبان سے نکل گیا کہ حاشا للہ! یہ انسان تو ہرگز نہیں ، یہ تو یقیناً کوئی بہت ہی بزرگ فرشتہ ہے ۔
Surat Ibrahim
14:9
اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَبَؤُا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ۬ ؕ ۛ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ؕ ۛ لَا یَعۡلَمُہُمۡ اِلَّا اللّٰہُ ؕ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ فَرَدُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمۡ فِیۡۤ اَفۡوَاہِہِمۡ وَ قَالُوۡۤا اِنَّا کَفَرۡنَا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِہٖ وَ اِنَّا لَفِیۡ شَکٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَنَاۤ اِلَیۡہِ مُرِیۡبٍ ﴿۹﴾ الثلٰثۃ
Has there not reached you the news of those before you - the people of Noah and 'Aad and Thamud and those after them? No one knows them but Allah . Their messengers brought them clear proofs, but they returned their hands to their mouths and said, "Indeed, we disbelieve in that with which you have been sent, and indeed we are, about that to which you invite us, in disquieting doubt."
کیا تمہارے پاس تم سے پہلے کے لوگوں کی خبریں نہیں آئیں؟ یعنی قوم نوح کی اور عاد و ثمود کی اور ان کے بعد والوں کی جنہیں سوائے اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں جانتا ان کے پاس ان کے رسول معجزے لائے لیکن انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دبا لیے اور صاف کہہ دیا کہ جو کچھ تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہمیں تو اس میں بڑا بھاری شبہ ہے ۔
Surat Tahaa
20:134
وَ لَوۡ اَنَّـاۤ اَہۡلَکۡنٰہُمۡ بِعَذَابٍ مِّنۡ قَبۡلِہٖ لَقَالُوۡا رَبَّنَا لَوۡ لَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَیۡنَا رَسُوۡلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِکَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّذِلَّ وَ نَخۡزٰی ﴿۱۳۴﴾
And if We had destroyed them with a punishment before him, they would have said, "Our Lord, why did You not send to us a messenger so we could have followed Your verses before we were humiliated and disgraced?"
اور ہم اگر اس سے پہلے ہی انہیں عذاب سے ہلاک کر دیتے تو یقیناً یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس اپنا رسول کیوں نہ بھیجا؟ کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اس سے پہلے کہ ہم ذلیل و رسوا ہوتے ۔