Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 66

سورة الأعراف

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖۤ اِنَّا لَنَرٰىکَ فِیۡ سَفَاہَۃٍ وَّ اِنَّا لَنَظُنُّکَ مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۶۶﴾

Said the eminent ones who disbelieved among his people, "Indeed, we see you in foolishness, and indeed, we think you are of the liars."

ان کی قوم میں جو بڑے لوگ کافر تھے انہوں نے کہا ہم تم کو کم عقلی میں دیکھتے ہیں اور ہم بیشک تم کو جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا تھا
مِنۡ قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم میں سے
اِنَّا
بےشک ہم
لَنَرٰىکَ
البتہ ہم دیکھتے ہیں تجھے
فِیۡ سَفَاہَۃٍ
بے وقوفی میں
وَّاِنَّا
اور بےشک ہم
لَنَظُنُّکَ
البتہ ہم گمان کرتے ہیں تجھے
مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم میں سے
اِنَّا
بلاشبہ ہم
لَنَرٰىکَ
یقیناً ہم دیکھتے ہیں آپ کو
فِیۡ سَفَاہَۃٍ
بے عقلی میں
وَّاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَنَظُنُّکَ
یقیناً ہم خیال کرتے ہیں آپ کو
مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Said the eminent ones who disbelieved among his people, "Indeed, we see you in foolishness, and indeed, we think you are of the liars."

ان کی قوم میں جو بڑے لوگ کافر تھے انہوں نے کہا ہم تم کو کم عقلی میں دیکھتے ہیں اور ہم بیشک تم کو جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا : ہم تو تجھے کم عقل آدمی دیکھتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے کہا جنہوں نے کفرکیا: ’’بلاشبہ ہم تجھے یقینابے عقلی میں مبتلا دیکھتے ہیں اوربلاشبہ ہم تجھے یقیناجھوٹوں میں سے خیال کرتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said the chiefs of his people who disbelieved, |"Indeed, we see you in foolishness, and we certainly believe you to be one of the liars.|"

بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں ہم تو دیکھتے ہیں تجھ کو عقل نہیں اور ہم تو تجھ کو جھوٹا گمان کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ ( علیہ السلام) کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے انکار کیا تھا کہا کہ ہم تو تمہیں کسی حماقت میں مبتلا دیکھتے ہیں اور ہم تم کو جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers among the leading men of his people said: 'Indeed we see you in folly, and consider you to be liars.'

اس کی قوم کے سرداروں نے ، جو اس کی بات ماننے سے انکار کر رہے تھے ، جواب میں کہا ہم تو تمہیں بے عقلی میں مبتلا سمجھتے ہیں اور ہمیں گمان ہے کہ تم جھوٹے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی قوم کے سردار جنہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، کہنے لگے : ہم تو یقینی طور پر دیکھ رہے ہیں کہ تم بے وقوفی میں مبتلا ہو ، اور بیشک ہمارا گمان یہ ہے کہ تم ایک جھوٹے آدمی ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے ہم تو بےشبہ سمجھتے ہیں تو احمق ہے اور ہم بیشک خیال کرتے ہیں کہ تو جھوٹآ ہے (جو کہتا ہے کہ میں اللہ کا بھیجا ہوا ہوں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(تو) ان کی قوم کے سرداروں نے جو کافر تھے کہا بیشک ہم آپ کو کم عقلی (بیوقوفی) میں دیکھتے ہیں اور بیشک ہم آپ کو جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ (اے ہود (علیہ السلام) ہم تجھے با سمجھ اور بےعقل دیکھ رہے ہیں اور بیشک ہم تجھے جھوٹے لوگوں میں سے سمجھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ تم ہمیں احمق نظر آتے ہو اور ہم تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The chiefs of those who disbelived among his people said: verily we see thee in folly, and verily we deem thee to be of the liars.

ان کی قوم میں جو رودار لوگ کفر کررہے تھے بولے ہم تو تم کو حماقت میں (مبتلا) دیکھتے ہیں اور ہم تو تم کو جھوٹوں میں سے خیال کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کی قوم کے بڑوں نے ، جنہوں نے کفر کیا ، جواب دیا کہ ہم تو تم کو ایک کھلی ہوئی حماقت میں مبتلا دیکھتے ہیں اور ہم تم کو جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کی قوم میں سے بڑوں نے جنہوں نے کفر اختیار کرر کھا تھا کہا کہ بلاشبہ ہم آپ کو بے وقوفی میں ( مبتلا ) دیکھ رہے ہیں اور ہم آپ کو جھوٹوں میں سے خیال کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو انکی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ تم ہمیں احمق لگتے ہو۔ اور ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ ہم تو تمہیں نری بےعقلی میں مبتلا دیکھتے ہیں، اور ہم یقیناً تمہیں جھوٹوں میں سے سمجھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اس کی قوم کے کافرسرداروں نے کہا:’’ہم توتجھے کم عقل آدمی دیکھتے ہیں اور ہماراخیال ہے کہ تم جھوٹے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کی قوم کے سردار بولے بیشک ہم تمہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹوں میں گمان کرتے ہیں ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے جو کفر ( یعنی دعوتِ حق کی مخالفت و مزاحمت ) کر رہے تھے کہا: ( اے ہود! ) بیشک ہم تمہیں حماقت ( میں مبتلا ) دیکھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹے لوگوں میں گمان کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا ہم تمہیں حماقت میں مبتلا دیکھتے ہیں اور ہم تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The leaders of the Unbelievers among his people said: "Ah! we see thou art an imbecile!" and "We think thou art a liar!"

Translated by

Muhammad Sarwar

A group of the unbelievers among his people said, "You look to us like a fool and we think that you are a liar".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The leaders of those who disbelieved among his people said: "Verily, we see you in foolishness, and verily, we think you are one of the liars."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The chiefs of those who disbelieved from among his people said: Most surely we see you in folly, and most surely we think you to be of the liars.

Translated by

William Pickthall

The chieftains of his people, who were disbelieving, said: Lo! we surely see thee in foolishness, and lo! we deem thee of the liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसकी क़ौम के बड़े जो इनकार कर रहे थे बोलेः हम तो तुमको नादानी में मुब्तला देखते हैं और हमको गुमान है कि तुम झूठे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کی قوم میں جو آبرودار کافر تھے انہوں نے کہا کہ ہم تم کو کم عقلی میں دیکھتے ہیں اور ہم بیشک تم کو جھوٹے لوگوں میں سے سمجھتے ہیں۔ (1) (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کی قوم کے جن سرداروں نے انکار کیا تھا کہنے لگے بیشک ہم تجھے بےوقوفی میں مبتلا دیکھ رہے ہیں اور ہم یقیناً تجھے جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں۔ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی قوم کے سرداروں نے ‘ جو اس کی بات ماننے سے انکار کر رہے تھے ‘ جواب میں کہا ہم تو تمہیں بےعقلی میں مبتلا سمجھتے تھے اور ہمیں گمان ہے کہ تم جھوٹے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی قوم کے سردار جنہوں نے کفر اختیار کیا جواب میں کہنے لگے کہ بلاشبہ ہم تجھے بےوقوفی میں دیکھ رہے ہیں۔ اور بلاشبہ ہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ تو جھوٹوں میں سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں ہم تو دیکھتے ہیں تجھ کو عقل نہیں اور ہم تو تجھ کو جھوٹا گمان کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کی قوم میں جو کافر رئوسا تھے انہوں نے کہا ہم تجھ کو بےوقوفی میں مبتلا سمجھتے ہیں اور یقیناً ہم تجھ کو جھوٹ بولنے والوں میں سے خیال کرتے ہیں