Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 69

سورة الأعراف

اَوَ عَجِبۡتُمۡ اَنۡ جَآءَکُمۡ ذِکۡرٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَلٰی رَجُلٍ مِّنۡکُمۡ لِیُنۡذِرَکُمۡ ؕ وَ اذۡکُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَکُمۡ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ زَادَکُمۡ فِی الۡخَلۡقِ بَصۜۡطَۃً ۚ فَاذۡکُرُوۡۤا اٰلَآءَ اللّٰہِ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۶۹﴾

Then do you wonder that there has come to you a reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you? And remember when He made you successors after the people of Noah and increased you in stature extensively. So remember the favors of Allah that you might succeed.

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت جو تمہاری ہی جنس کا ہے کوئی نصیحت کی بات آ گئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈرائے اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ نے تم کو قوم نوح کے بعد جانشین بنایا اور ڈیل ڈول میں تم کو پھیلاؤ زیادہ دیا سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم کو فلاح ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَعَجِبۡتُمۡ
کیا بھلا تعجب ہوا تمہیں
اَنۡ
کہ
جَآءَکُمۡ
آئی تمہارے پاس
ذِکۡرٌ
ایک نصیحت
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَلٰی رَجُلٍ
ایک شخص پر
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
لِیُنۡذِرَکُمۡ
تاکہ وہ ڈرائے تمہیں
وَاذۡکُرُوۡۤا
اور یاد کرو
اِذۡ
جب
جَعَلَکُمۡ
اس نے بنایا تمہیں
خُلَفَآءَ
جانشین
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
قَوۡمِ
قوم
نُوۡحٍ
نوح کے
وَّزَادَکُمۡ
اور اس نےزیادہ دی تمہیں
فِی الۡخَلۡقِ
تخلیق میں
بَصۜۡطَۃً
فراخی/پھیلاؤ
فَاذۡکُرُوۡۤا
پس یاد کرو
اٰلَآءَ
نعمتوں کو
اللّٰہِ
اللہ کی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم فلاح پا جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَعَجِبۡتُمۡ
اور کیا تعجب ہے تمہیں
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَکُمۡ
آ گئی تمہارے پاس
ذِکۡرٌ
نصیحت
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَلٰی رَجُلٍ
ایک شخص پر
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
لِیُنۡذِرَکُمۡ
تاکہ وہ خبر دار کریں تمہیں
وَاذۡکُرُوۡۤا
اور تم یاد کرو
اِذۡ
جب
جَعَلَکُمۡ
بنایا تھا اس نے تمہیں
خُلَفَآءَ
جانشین
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
قَوۡمِ نُوۡحٍ
قوم ِنوح کے
وَّزَادَکُمۡ
اور اس نے زیادہ کیا تمہیں
فِی الۡخَلۡقِ
قدو قامت میں
بَصۜۡطَۃً
پھیلایا
فَاذۡکُرُوۡۤا
سو تم یاد کرو
اٰلَآءَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ
تُفۡلِحُوۡنَ
تم کامیاب ہو جاؤ
Translated by

Juna Garhi

Then do you wonder that there has come to you a reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you? And remember when He made you successors after the people of Noah and increased you in stature extensively. So remember the favors of Allah that you might succeed.

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت جو تمہاری ہی جنس کا ہے کوئی نصیحت کی بات آ گئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈرائے اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ نے تم کو قوم نوح کے بعد جانشین بنایا اور ڈیل ڈول میں تم کو پھیلاؤ زیادہ دیا سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم کو فلاح ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم اس بات پر تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت ایک ایسے آدمی کے ذریعہ آئی ہے جو تمہی میں سے ہے تاکہ وہ تمہیں (برے انجام سے) ڈرائے۔ اور (اللہ کا یہ احسان) یاد کرو۔ جب اس نے تمہیں قوم نوح کے بعد زمین کا جانشین بنایا اور تمہیں خوب تنومند بنایا۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاتمہیں اس بات پرتعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی ایک نصیحت تم ہی میں سے ایک شخص پرآگئی ہے تاکہ وہ تمہیں خبردارکرے؟‘‘اوریادکرو جب اُس نے قومِ نوح کے بعد تمہیں جانشین بنایااوراُس نے تمہیں قدوقامت میں زیادہ پھیلایا، سوتم اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کویادکرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you wonder that an ad-vice from your Lord has come to you through a man from among you, so that he may warn you? And remem¬ber when He made you successors after the people of Nuh and gave you increased strength in physique. So, be mindful of the bounties of A11ah, so that you may be successful.|"

کیا تم کو تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد کی زبانی جو تم ہی میں سے ہے تاکہ تم کو ڈرائے، اور یاد کرو جب کہ تم کو سردار کردیا پیچھے قوم نوح کے اور زیادہ کردیا تمہارے بدن کا پھیلاؤ، سو یاد کرو اللہ کے احسان تاکہ تمہارا بھلا ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تمہیں تعجب ہے اس بات پر کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے تم ہی میں سے ایک شخص کے ذریعے تاکہ وہ تمہیں خبردار کر دے اور ذرا یاد کرو جب اللہ نے تمہیں قوم نوح کے بعد ان کا جانشین بنایا اور تمہیں جسمانی اعتبار سے بڑی کشادگی عطا فرمائی تو اللہ کے احسانات کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you wonder that an exhortation should come to you from your Lord through a man from amongst yourselves that he may warn you? And do call to mind when He made you successors after the people of Noah and amply increased you in stature. Remember then the wondrous bounties of Allah, that you may prosper.'

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعہ سے تمہارے رب کی یاد دہانی آئی تا کہ وہ تمہیں خبردار کرے؟ بھول نہ جاؤ کہ تمہارے رب نے نوح کی قوم کے بعد تم کو اس کا جانشین بنایا اور تمہیں خوب تنومند کیا ، پس اللہ کی قدرت کے کرشموں کو یاد رکھو ، 52 امید ہے کہ فلاح پاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے رب کی نصیحت ایک ایسے آدمی کے ذریعے تم تک پہنچی ہے جو خود تم ہی میں سے ہے ، تاکہ وہ تمہیں خبردار کرے؟ اور وہ وقت یاد کرو جب اس نے نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کے بعد تمہیں جانشین بنایا ، اور جسم کی ڈیل ڈول میں تمہیں ( دوسروں سے ) بڑھا چڑھا کر رکھا ۔ ( ٣٨ ) لہذا اللہ کی نعمتوں پر دھیان دو ، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم کو اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے مالک ارشادتم ہی میں سے ایک مرد کی زبان پر تم کو پہنچا اس لیے کہ وہ تم کو اس کے عذاب سے ڑائے اور تم اللہ کا وہ احسان یاد کرو جب نوح کی قوم کے بعد تم کہ ان کا جنشین کیا اور بدن کا پھیلا بھی تم کو زیادہ دیا 4 تو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو ( یا تم مراد کو پہنچو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم (اس بات سے) تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پاس تم میں سے ایک بندے کے ذریعے تمہارے پروردگار کی طرف سے نصیحت پہنچی تاکہ وہ تمہیں (انجام بد سے) ڈرائے اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قوم نوح کے بعد جانشین بنایا اور ڈیل ڈول میں تمہیں بڑا بنایا سو اللہ کی نعمتیں یاد کرو تاکہ تم فلاں پاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہیں اس پر حیرت اور تعجب ہے کہ تمہارے پروردگار کی نصیحت تم ہی میں سے ایک انسان کے ذریعہ آئی ہے تاکہ وہ تمہیں (برے انجام سے) ڈرائے۔۔۔۔ ۔ اور یاد کرو جب کہ اس نے تمہیں قوم نوح (علیہ السلام) کے بعد ان کا جانشین بنایا اور اپنی مخلوقات میں سے تمہیں زیادہ نعمتوں سے نوازا ہے پس تم اللہ کی نعمتوں کی قدر کروتا کہ تم دونوں جہانوں کی بھلائی حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو تو کرو جب اس نے تم کو قوم نوح کے بعد سردار بنایا۔ اور تم کو پھیلاؤ زیادہ دیا۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو۔ تاکہ نجات حاصل کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Marvel ye that an admonition from your Lord should come unto you upon a Man from amongst you in order that he may warn you? Remember what time He made you successors after the people, of Nuh, and increased you amply in stature Remember the benefits of Allah, that haply ye may fare well.

کیا تمہیں حیرت اس پر ہے کہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد کے واسطے سے نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور وہ وقت یاد کرو جب تمہیں (اللہ نے) قوم نوح (علیہ السلام) کے بعد آباد کیا او ڈیل ڈول میں تمہیں پھیلاؤ بھی زیادہ دیا سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ (ہر طرح) فلاح پاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں یہ بات عجیب لگی کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی یاد دہانی تمہی میں سے ایک شخص کے واسطہ سے پہنچی ، تاکہ وہ تمہیں ہوشیار کرے اور یاد کرو جبکہ اس نے تمہیں قوم نوح کے بعد ان کا جانشین بنایا اور جسمانی اعتبار سے تمہیں وسعت وکشادگی عطا فرمائی تو اللہ کی شانوں کو یاد رکھو ، تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک آدمی کے ذریعے نصیحت پہنچیں تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قوم نوح کے بعد جانشین بنایا اور جسمانی اعتبار سے تمہیں قدوقامت میں بڑھادیا ۔ پس تم اﷲ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو جائو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک بندے کے ذریعے تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آئی، تاکہ وہ تمہیں ڈرائے۔ اور یاد کرو جب اس نے تم کو نوح کے بعد سردار بنایا اور تم کو پھیلادیا، پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ نجات پاسکو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کہا تمہیں اس پر تعجب ہو رہا ہے کہ تمہارے پاس ایک عظیم الشان نصیحت آگئی تمہارے رب کی جانب سے خود تم ہی میں سے ایک آدمی کے ذریعے ؟ تاکہ وہ تم کو خبردار کرے (تمہارے انجام سے) اور یاد کرو کہ جب تمہارے رب نے تم کو جانشین بنایا قوم نوح کے بعد، اور اس نے تمہیں خوب پھیلاؤ دیا تمہارے ڈیل ڈول میں، پس تم لوگ یاد کرو اللہ کی (ان عظیم الشان) نعمتوں کو، تاکہ تم فلاح پاسکو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم اس بات پر تعجب کرتے ہوکہ تمہارے رب سے تمہارے پاس نصیحت ایک آدمی کے ذریعہ آئی جو تمہی میں سے ہے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور ( اللہ کا یہ احسان ) یادکروجب اس نے تمہیں قوم نوح کے بعدزمین کاجانشین بنایااور تمہیں خوب تنومندبنایاپس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پائو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا تمہیں اس کا اچنبا ہوا کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک نصیحت آئی تم میں سے ایک مرد کی معرفت کہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قوم نوح کا جانشین کیا ( ف۱۲۲ ) اور تمہارے بدن کا پھیلاؤ بڑھایا ( ف۱۲۳ ) تو اللہ کی نعمتیں یاد کرو ( ف۱۲٤ ) کہ کہیں تمہارا بھلا ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد ( کی زبان ) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرائے ، اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قومِ نوح کے بعد ( زمین پر ) جانشین بنایا اور تمہاری خلقت میں ( قد و قامت اور ) قوت کو مزید بڑھا دے ، سو تم اﷲ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری اپنی قوم کے ایک شخص کے پاس وعظ و نصیحت کا پیغام آیا ہے تاکہ وہ تمہیں ( خدا کے عذاب سے ) ڈرائے اور یاد کرو ( خدا کے اس احسان کو ) کہ اس نے تمہیں قومِ نوح کے بعد ان کا جانشین بنایا ۔ اور ( تمہاری ) خلقت میں یعنی قوت و طاقت اور قد و قامت میں زیادتی اور وسعت عطا کی پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم ( ہر طرح ) فلاح پاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Do ye wonder that there hath come to you a message from your Lord through a man of your own people, to warn you? call in remembrance that He made you inheritors after the people of Noah, and gave you a stature tall among the nations. Call in remembrance the benefits (ye have received) from Allah: that so ye may prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

Does it seem strange to you that a reminder from your Lord should be sent to a man among you so that He may warn you? Recall when God appointed you as successors of the people of Noah and increased your power over other people. Give thanks to God for His blessings so that perhaps you will have everlasting happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Do you wonder that there has come to you a Reminder (and an advice) from your Lord through a man from among you to warn you And remember that He made you successors (generations after generations) after the people of Nuh and increased you amply in stature. So remember the graces (bestowed upon you) from Allah so that you may be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do you wonder that a reminder has come to you from your Lord through a man from among you that he might warn you? And remember when He made you successors after Nuh's people and increased you in excellence in respect of make; therefore remember the benefits of Allah, that you may be successful.

Translated by

William Pickthall

Marvel ye that there should come unto you a Reminder from your Lord by means of a man among you, that he may warn you? Remember how He made you viceroys after Noah's folk, and gave you growth of stature. Remember (all) the bounties of your Lord, that haply ye may be successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमको इस पर तअज्जुब है कि तुम्हारे पास तुम्हीं में से एक शख़्स के ज़रिए तुम्हारे रब की नसीहत आई ताकि वह तुमको डराए, और याद करो जबकि उसने क़ौमे-नूह के बाद तुमको उसका जानशीन बनाया और डील-डोल में तुमको फैलाव भी ज़्यादा दिया, पस अल्लाह की नेमतों को याद करो ताकि तुम कामयाब हो जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت جو تمہاری ہی جنس کا (بشر) ہے کوئی نصیحت کی بات آگئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈراوے اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو قوم نوح (علیہ السلام) کے بعد آباد کیا اور ڈیل ڈول میں تم کو پھیلاؤ (بھی) زیادہ دیا سو خدا تعالیٰ کی (ان) نعمتوں کو یاد کرو (2) تاکہ تم کو فلاح ہو۔ (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا تم نے عجیب سمجھا کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم میں سے ایک آدمی پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو جب اس نے تمہیں نوح کی قوم کے بعدجانشین بنایا اور تمہیں قدوقامت میں بڑابنایا سو اللہ کی نعمتیں یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعے تمہارے رب کی یاد دہائی آئی تاکہ وہ تمہیں خبردار کرے ؟ بھول نہ جاؤ کہ تمہارے رب نے نوح (علیہ السلام) کی قوم کے بعد تم کو اس کا جانشین بنایا اور تمہیں خوب تنومند کیا ‘ پس اللہ کی قدرت کے کرشموں کو یاد رکھو ‘ امید ہے کہ فلاح پاؤ گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تمہیں اس بات سے تعجب ہوا کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی تم ہی میں ایک شخص کے واسطہ سے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے، اور یاد کرو جبکہ اس نے تمہیں قوم نوح کے بعد خلیفہ بنا دیا۔ اور جسمانی طور پر تمہارے ڈیل ڈول میں پھیلاؤ زیادہ کردیا لہٰذا تم اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد کی زبانی جو تم ہی میں سے ہے تاکہ تم کو ڈرائے اور یاد کرو جب تم کو سردار کردیا پیچھے قوم نوح کے اور زیادہ کردیا تمہارے بدن کا پھیلاؤ سو یاد کرو اللہ کے احسان تاکہ تمہارا بھلا ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم اس بات کو تعجب کی نظر سے دیکھتے ہو کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص کی معرفت جو تم ہی میں سے ہے کوئی نصیحت کی بات تم کو پہنچ گئی تاکہ وہ شخص تم کو ڈرا دے اور یہ بات یاد کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو قوم نوح (علیہ السلام) کے بعد زمین کا خلیفہ بنایا اور تم کو قوت اور قدو قامت کے پھیلائو میں اوروں سے زیادہ کیا سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پائو۔