Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 70

سورة الأعراف

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِنَعۡبُدَ اللّٰہَ وَحۡدَہٗ وَ نَذَرَ مَا کَانَ یَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۷۰﴾

They said, "Have you come to us that we should worship Allah alone and leave what our fathers have worshipped? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."

انہوں نے کہا کہ کیا آپ ہمارے پاس اس واسطے آئے ہیں کہ ہم صرف اللہ ہی کی عبادت کریں اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے ان کو چھوڑ دیں پس ہم کو جس عذاب کی دھمکی دیتے ہو اس کو ہمارے پاس منگوا دو اگر تم سچے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا آیا تو ہمارے پاس
لِنَعۡبُدَ
کہ ہم عبادت کریں
اللّٰہَ
اللہ کی
وَحۡدَہٗ
اکیلے اسی کی
وَنَذَرَ
اور ہم چھوڑ دیں
مَا
جن کی
کَانَ
تھے
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے
اٰبَآؤُنَا
ہمارے آباؤ اجداد
فَاۡتِنَا
پس لے آؤ ہمارے پاس
بِمَا
اسے جو
تَعِدُنَاۤ
تو دھکمی دیتا ہے ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہے تو
مِنَ
سے
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں میں (سے)
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا تو آیا ہے ہمارے پاس
لِنَعۡبُدَ
کہ ہم عبادت کریں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَحۡدَہٗ
ایک اسی کی
وَنَذَرَ
اور ہم چھوڑ دیں
مَا
جن کی
کَانَ
تھے
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے
اٰبَآؤُنَا
باپ دادا ہمارے
فَاۡتِنَا
تو لے آ ہمارے پاس
بِمَا
اس کو جو
تَعِدُنَاۤ
تم دھمکی دیتے ہو ہمیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہوتم
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچے لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Have you come to us that we should worship Allah alone and leave what our fathers have worshipped? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."

انہوں نے کہا کہ کیا آپ ہمارے پاس اس واسطے آئے ہیں کہ ہم صرف اللہ ہی کی عبادت کریں اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے ان کو چھوڑ دیں پس ہم کو جس عذاب کی دھمکی دیتے ہو اس کو ہمارے پاس منگوا دو اگر تم سچے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہم ایک ہی اللہ کی عبادت کریں اور جنہیں ہمارے آباؤ اجداد پوجتے رہے انہیں چھوڑ دیں ؟ اگر تو سچا ہے تو جس (عذاب) کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے۔ وہ لے آ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’کیا تو ہمارے پاس آیاہے کہ ہم ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اوران کو چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کیاکرتے تھے؟تووہ عذاب لے آؤجس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Have you come to us in order that we should worship Allah alone and give up what our fa¬thers used to worship? Now, bring us what you threat-en us with, if you are one of the truthful.|"

بولے کیا تو اس واسطے ہمارے پاس آیا کہ ہم بندگی کریں اللہ اکیلے کی اور چھوڑ دیں جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے، پس تولے آ ہمارے پاس جس چیز سے تو ہم کو ڈراتا ہے اگر تو سچا ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا (اے ہود ( (علیہ السلام) ) کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم صرف اللہ کی بندگی کریں جو اکیلا ہے اور ہم چھوڑ بیٹھیں ان کو جن کو پوجتے تھے ہمارے آباء و اَجداد ! تو ہم پر لے آؤ (وہ عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دے رہے ہو اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: 'Have you come to us that we should worship none other than Allah and forsake all whom our forefathers were wont to worship? Then bring upon us the scourge with which you have threatened us if you are truthful?'

انہوں نے جواب دیا کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کریں اور انہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں؟ 53 اچھا تو لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو سچا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم تنہا اللہ کی عبادت کریں ، اور جن ( بتوں ) کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں انہیں چھوڑ بیٹھیں؟ اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہمارے سامنے وہ ( عذاب ) جس کی ہمیں دھمکی دے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے یعنی ہود کی قوم نے کہا کیا تو اس لیے ہمارے پاس آیا کہ ہم اکیلے ایک خدا کو پوجنے لگیں اور ہمارے باپ دادا جن معبودوں کو پوجتے تھے ان کو چھور بیٹھیں اچھا اگر تو سچا ہے تو جس عذاب سے ہم کو ڈراتا ہے وہ لے کے آ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہم صرف اللہ اکیلے ہی کی عبادت کریں اور جن کو ہمارے آباء و اجداد پوجتے تھے ہم (ان کو) چھوڑ دیں اگر آپ سچے ہیں تو ہم کو جس (عذاب) کی دھمکی دیتے ہیں سو وہ ہم پر لے آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا کہ کیا تو ہمارے پاس اس مقصد سے آیا ہے کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے ان کو چھوڑدیں۔۔۔۔ اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر اس عذاب کو لے آ جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم اکیلے خدا ہی کی عبادت کریں۔ اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے چلے آئے ہیں ان کو چھوڑ دیں؟ تو اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے لے آؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: art thou come unto us that we should worship God alone and leave that which our fathers were wont to worship? Bring thou then upon us that wherewith thou threatenest us if thou sayest sooth.

وہ بولے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کریں اور انہیں چھوڑبیٹھیں جن کی عبادت ہمارے باپ (دادا) کرتے آئے ہیں ؟ سو اگر تم سچے ہو تو جس (عذاب) کی دھمکی دیتے ہو اسے لے آؤ ہمارے پاس ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے؟ تو تم جس عذاب کی ہم کو دھمکی سنا رہے ہو ، اس کو لاؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس اس لیے آئے ہیں کہ ہم اکیلے اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کریں اور جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے انہیں چھوڑ دیں ۔ پس اگر آپ سچوں میں سے ہیں تو جس عذاب کی ہمیں دھمکی دیتے ہیں وہ ہمارے پاس لے آئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم اکیلے اللہ کی عبادت کریں اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے چلے آئے۔ ان کو چھوردیں ؟ اگر تم سچے ہو تو جس سے تم ہم کو ڈراتے ہو اسے لے آؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس اسی لئے آئے ہو کہ ہم صرف ایک اللہ کی بندگی کریں، اور ان سب کو چھوڑ دیں جن کو پوجتے چلے آئے ہیں، ہمارے باپ دادا ؟ پس لے آؤ تم ہم پر وہ عذاب جس کی دھمکی تم ہمیں دے رہے ہو، اگر تم سچے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’ کیا تو ہمارے پاس اسلئے آیا ہے کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور ان معبودوں کو چھوڑدیں جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے ؟پس اگر توسچاہےتوجس ( عذاب کی ) توہمیں دھمکی دیتا ہے وہ لے آ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو ( ف۱۲۵ ) کہ ہم ایک اللہ کو پوجیں اور جو ( ف۱۲٦ ) ہمارے باپ دادا پوجتے تھے ، انہیں چھوڑ دیں تو لاؤ ( ف۱۲۷ ) جس کا ہمیں وعدہ دے رہے ہو اگر سچے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس ( اس لئے ) آئے ہو کہ ہم صرف ایک اﷲ کی عبادت کریں اور ان ( سب خداؤں ) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے؟ سو تم ہمارے پاس وہ ( عذاب ) لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا ( اے ہود ( ع ) ) کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور ان ( معبودوں ) کو چھوڑ دیں جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے چلے آئے ہیں اگر تم سچے ہو تو ۔ ہمارے پاس لاؤ وہ ( عذاب ) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Comest thou to us, that we may worship Allah alone, and give up the cult of our fathers? bring us what thou threatenest us with, if so be that thou tellest the truth!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Have you come to make us worship God alone and give up what our fathers worshipped? If you are truthful, let the torment with which you have threatened us, strike us".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "You have come to us that we should worship Allah Alone and forsake that which our fathers used to worship. So bring us that wherewith you have threatened us if you are of the truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Have you come to us that we may serve Allah alone and give up what our fathers used to serve? Then bring to us what you threaten us with, if you are of the truthful ones.

Translated by

William Pickthall

They said: Hast come unto us that we should serve Allah alone, and forsake what our fathers worshipped? Then bring upon us that wherewith thou threatenest us if thou art of the truthful!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हूद (अलै॰) की क़ौम ने कहाः क्या तुम हमारे पास इसलिए आए हो कि हम तन्हा अल्लाह की इबादत करें और उनको छोड़ दें जिनकी इबादत हमारे बाप-दादा करते आए हैं, पस तुम जिस अज़ाब की धमकी हमको देते हो उसको ले आओ अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارے پاس اس واسطے آئے ہوں گے کہ ہم صرف اللہ ہی کی عبادت کیا کریں اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے ہم ان کو چھوڑ دیں اور ہم کو جس (عذاب) کی دھمکی دیتے ہو اس کو ہمارے پاس منگوادو اگر تم سچے ہو۔ (70)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور انہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے ؟ جس کی تو دھمکی ہمیں دیتا ہے وہ ہم پر لے آ، اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب دیا کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کریں اور انہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں ؟ اچھا تو لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو سچا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہم تنہا اللہ کی عبادت کریں اور ہمارے باپ دادا جس کی عبادت کرتے تھے اس چھوڑ دیں۔ سو ہمارے پاس وہ چیز لے آ جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو سچوں میں سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے کیا تو اس واسطے ہمارے پاس آیا کہ ہم بندگی کریں اللہ اکیلے کی اور چھوڑ دیں جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے پس تو لے آ ہمارے پاس جس چیز سے تو ہم کو ڈراتا ہے اگر تو سچا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان رئوسا نے کہا کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ بس ہم ایک اور تنہا خدا کی عبادت کیا کریں اور جن کو ہمارے بڑے بوڑھے پوجا کرتے تھے ان کو چھوڑ دیں اچھا اگر تو سچا ہے