Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 72

سورة الأعراف

فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا وَ قَطَعۡنَا دَابِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ مَا کَانُوۡا مُؤۡمِنِیۡنَ ﴿٪۷۲﴾  16

So We saved him and those with him by mercy from Us. And We eliminated those who denied Our signs, and they were not [at all] believers.

غرض ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَنۡجَیۡنٰہُ
پس نجات دے دی ہم نے اسے
وَالَّذِیۡنَ
اور انہیں جو
مَعَہٗ
اس کے ساتھ تھے
بِرَحۡمَۃٍ
ساتھ رحمت کے
مِّنَّا
اپنی
وَقَطَعۡنَا
اور کاٹ دی ہم نے
دَابِرَ
جڑ
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
مُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَنۡجَیۡنٰہُ
چنانچہ نجات دی ہم نے اسے
وَالَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں کو جو
مَعَہٗ
ساتھ تھے اُ س کے
بِرَحۡمَۃٍ
ساتھ رحمت کے
مِّنَّا
اپنی طرف سے
وَقَطَعۡنَا
اور کا ٹ دی ہم نے
دَابِرَ
جڑ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
کَذَّبُوۡا
جھٹلاتے تھے
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَمَا
اور نہیں
کَانُوۡا
تھے وہ
مُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

So We saved him and those with him by mercy from Us. And We eliminated those who denied Our signs, and they were not [at all] believers.

غرض ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو اپنی مہربانی سے بچا لیا اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور ایمان لانے والے نہیں تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ہم نے اسے اوران لوگوں کوجواس کے ساتھ تھے، اپنی رحمت کے ساتھ نجات دی اورہم نے اُن لوگوں کی جڑکاٹ دی جوہماری آیات کوجھٹلاتے تھے اوروہ ایمان لانے والے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We saved him and those with him out of mercy from Us, and We eradicated those who belied Our signs. And they were not believers.

پھر ہم نے بچا لیا اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے اور جڑ کاٹی ان کی جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو اور نہیں مانتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے بچالیا اس ( علیہ السلام) کو اور جو (اہل ایمان) لوگ اس ( علیہ السلام) کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے اور ہم نے جڑ کاٹ دی اس قوم کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا اور نہیں تھے وہ ایمان لانے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We delivered Hud and his companions by Our mercy, and We utterly cut off the last remnant of those who called the lie to Our signs and would not believe.

آخرِکار ہم نے اپنی مہربانی سے ہود اور اس کے ساتھیوں کو بچا لیا اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جو ہماری آیات کو جھٹلا چکے تھے اور ایمان لانے والے نہ تھے ۔ 56 ؏ ۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ان کو ( یعنی ہود ( علیہ السلام ) کو ) اور ان کے ساتھیوں کو اپنی رحمت کے ذریعے نجات دی ، اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ ڈالی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا ، اور مومن نہیں ہوئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ہم نے ہود کو اور اس کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی مہربانی سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کی جڑی (یا پچھاڑی) کاٹ دی اور وہ (کبھی) ایمان لانے والے نہ تھے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے ان کو اپنی رحمت سے نجات بخشی اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ہم نے ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کو (ہود (علیہ السلام) کو ) اور جو اس کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے نجات عطا فرمائی اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ نہیں مانتے تھے ان کو جڑ کاٹ کر رکھدی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے ان کو نجات بخشی اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ ایمان لانے والے تھے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We delivered him and those with him by a mercy from Us, and We utterly cut off those who belied Our signs, and would not be believers.

پھر ہم نے اپنی رحمت سے بچا لیا ان (پیغمبر ہود) کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ تھے اور ان لوگوں کی جڑ ہی کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان والے تھے ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے اس کو اور ان کو ، جو اس کے ساتھ تھے ، اپنے فضل سے نجات دی اور ان لوگوں کی ہم نے جڑ کاٹ دی ، جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور یہ ایمان لانے والے لوگ نہیں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے اپنی رحمت سے ہود ( علیہ السلام ) کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ تھے نجات دیدی او رجن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ لوگ ایمان والے نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے ان کو بچالیا اور جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار (عذاب آنے پر) ہم نے بچا لیا، ہود کو بھی، اور ان سب کو بھی جو ان کے ساتھ تھے، اپنی رحمت سے، اور جڑ کاٹ کر رکھ دی ہم نے ان سب کی جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو، اور وہ ایمان لانے والے نہیں تھے،

Translated by

Noor ul Amin

پھر ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو اپنی مہربانی سے بچالیااوران لوگوں کی جڑکاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلادیاتھا اور وہ ایمان لانے والے نہیں تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو ( ف۱۳۲ ) اپنی ایک بڑی رحمت فرما کر نجات دی ( ف۱۳۳ ) اور جو ہماری آیتیں جھٹلاتے ( ف۱۳٤ ) تھے ان کی جڑ کاٹ دی ( ف۱۳۵ ) اور وہ ایمان والے نہ تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے اپنی رحمت کے باعث نجات بخشی اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس ( آخرکار ) ہم نے اپنی رحمت سے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو نجات دی ( بچا لیا ) اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہیں تھے ان کی جڑ ہی کاٹ دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We saved him and those who adhered to him. By Our mercy, and We cut off the roots of those who rejected Our signs and did not believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

Through Our mercy, We saved him and his companions and destroyed the unbelievers who called Our revelations mere lies.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We saved him and those who were with him out of mercy from Us, and We severed the roots of those who belied Our Ayat; and they were not believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We delivered him and those with him by mercy from Us, and We cut off the last of those who rejected Our communications and were not believers.

Translated by

William Pickthall

And We saved him and those with him by a mercy from Us, and We cut the root of those who denied Our revelations and were not believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने बचा लिया उसको और जो उसके साथ थे अपनी रहमत से और हमने उन लोगों की जड़ काट दी जो हमारी निशानियों को झुठलाते थे और मानने वाले न थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض (عذاب آیا اور) ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کو اپنی رحمت سے بچالیا اور ان لوگوں کی جڑ (تک) کاٹ دی (3) جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اسے اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے نجات دی اور ان لوگوں کی جڑکاٹ دی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ ایمان والے نہ تھے۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ہم نے اپنی مہربانی سے ہود اور اس کے ساتھیوں کو بچا لیا اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جو ہماری آیات کو جھٹلا چکے تھے اور ایمان لانے والے نہ تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے ہود کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے نجات دے دی اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ لوگ ایمان والے نہ تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے بچا لیا اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے اور جڑ کاٹی ان کی جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو اور نہیں مانتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر کار ہم نے ہود (علیہ السلام) کو اور اس کے ساتھیوں کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کیا کرتے تھے ان کی جڑ کاٹ کر پھینک دی اور وہ کبھی ایمان لانے والے نہ تھے