Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 81

سورة الأعراف

اِنَّکُمۡ لَتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَہۡوَۃً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ ﴿۸۱﴾

Indeed, you approach men with desire, instead of women. Rather, you are a transgressing people."

تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّکُمۡ
بےشک تم
لَتَاۡتُوۡنَ
البتہ تم آتے ہو
الرِّجَالَ
مردوں کے پاس
شَہۡوَۃً
شہوت کے لئے
مِّنۡ دُوۡنِ
علاوہ
النِّسَآءِ
عورتوں کے
بَلۡ
بلکہ
اَنۡتُمۡ
تم
قَوۡمٌ
لوگ ہو
مُّسۡرِفُوۡنَ
حد سے گزر والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم
لَتَاۡتُوۡنَ
یقیناً تم آتے ہو
الرِّجَالَ
مردوں کے پا س
شَہۡوَۃً
شہوت سے
مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ
عورتوں کو چھوڑ کر
بَلۡ
بلکہ
اَنۡتُمۡ
تم
قَوۡمٌ
لوگ ہو
مُّسۡرِفُوۡنَ
حد سے گزرجانے والے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, you approach men with desire, instead of women. Rather, you are a transgressing people."

تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم شہوت رانی کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس آتے ہو۔ تم تو حد سے بڑھے ہوئے لوگ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ تم عورتوں کو چھوڑ کر یقینامردوں کے پاس شہوت سے آتے ہو،بلکہ تم حدسے گزرجانے والے لوگ ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, you come to men lustfully instead of women. No, you are a people who cross the limits.|"

تم تو دوڑتے ہو مردوں پر شہوت کے مارے عورتوں کو چھوڑ کر، بلکہ تم لوگ ہو حد سے گزرنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم مردوں کا رخ کرتے ہو شہوت کے ساتھ عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم تو ہو ہی حد سے تجاوز کرنے والی قوم۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You approach men lustfully in place of women. You are a people who exceed all bounds.'

تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو 64 ، حقیقت یہ ہے کہ تم بالکل ہی حد سے گزر جانے والے لوگ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم جنسی ہوس پوری کرنے کے لیے عورتوں کے بجائے مردوں کے پاس جاتے ہو ۔ ( اور یہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ) بلکہ تم ایسے لوگ ہو کہ ( شرافت کی ) تمام حدیں پھلانگ چکے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش بجھانے کو لگا کرتے ہو بلکہ تم جانوروں سے بھی بڑھ گئے ہو یا حد سے بڑھ گئے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے خواہش پوری کرتے ہو تم تو حد سے گذر جانے والی قوم ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یعنی خواہش نفسانی پورا کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر لونڈوں پر گرتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily ye go in lustfully unto men instead of women! Aye! ye are a people extravagant.

تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو نہیں بلکہ اصل یہ ہے کہ تم ہی ہو حد سے گزرے ہوئے لوگ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے شہوت رانی کرتے ہو! ( بڑی ہی اوندھی عقل کے ) بلکہ حد سے گذر جانے والے لوگ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت پوری کرتے ہوبلکہ تم توحد سے نکل جانے والے لوگ ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم نفسانی خواہش پورا کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر لونڈوں پر گرتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم لوگ مردوں سے شہوت رانی کرتے ہو، عورتوں کو چھوڑ کر ؟ (اور یہ کسی دھوکہ یا مغالطہ سے نہیں) بلکہ تم تو ہو ہی حد سے گزرنے والے لوگ،  

Translated by

Noor ul Amin

تم شہوت رانی کے لئے عورتوں کو چھوڑ کرمردوں کے پاس آتے ہوتم تو حدسے بڑھے ہوئے لوگ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم تو مردوں کے پاس شہوت سے جاتے ہو ( ف۱۵۰ ) عورتیں چھوڑ کر ، بلکہ تم لوگ حد سے گزر گئے ( ف۱۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تم نفسانی خواہش کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس آتے ہو بلکہ تم حد سے گزر جانے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

یعنی تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو؟ تم بڑے حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For ye practise your lusts on men in preference to women: ye are indeed a people transgressing beyond bounds."

Translated by

Muhammad Sarwar

You engage in lustful activities with people instead of women. You have become transgressing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, you practice your lusts on men instead of women. Nay, but you are a people transgressing beyond bounds."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely you come to males in lust besides females; nay you are an extravagant people.

Translated by

William Pickthall

Lo! ye come with lust unto men instead of women. Nay, but ye are wanton folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम औरतों को छोड़ कर मर्दों से अपनी ख़्वाहिश पूरी करते हो; बल्कि तुम हद से गुज़र जाने वाले लोग हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یعنی) تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم حد (انسانیت) ہی سے گزر گئے ہو۔ (2) (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت کی خاطر آتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو۔ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو ۔ حقیقت یہ ہے کہ تم بالکل ہی حد سے گزر جانے والے لوگ ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک تم عورتوں کو چھوڑ کر شہوت رانی کے لیے مردوں کے پاس آتے ہو بلکہ تم لوگ حد سے گزر جانے والے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم تو دوڑتے ہو مردوں پر شہوت کے مارے عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم لوگ ہو حد سے گزرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم لوگ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت رانی کی غرض سے جاتے ہو حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو۔