Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 9

سورة الأعراف

وَ مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ بِمَا کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۹﴾

And those whose scales are light - they are the ones who will lose themselves for what injustice they were doing toward Our verses.

اور جس شخص کا پلا ہلکا ہوگا سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا نقصان کر لیا بسبب اس کے کہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
خَفَّتۡ
ہلکے ہوئے
مَوَازِیۡنُہٗ
میزان / ترازو اس کے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
خَسِرُوۡۤا
خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ساتھ ہماری آیات کے
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
خَفَّتۡ
ہلکے ہوئے
مَوَازِیۡنُہٗ
پلڑے جس کے
فَاُولٰٓئِکَ
تو وہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
خَسِرُوۡۤا
نقصان میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
بِمَا
اس وجہ سے کہ
کَانُوۡا
تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ساتھ ہماری آیات کے
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کیا کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

And those whose scales are light - they are the ones who will lose themselves for what injustice they were doing toward Our verses.

اور جس شخص کا پلا ہلکا ہوگا سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا نقصان کر لیا بسبب اس کے کہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن کے پلڑے ہلکے ہوئے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈالا۔ کیونکہ وہ ہماری آیتوں سے ناانصافی کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے تووہی ہوں گے جنہوں نے خود کو نقصان میں ڈالاتھااس وجہ سے کہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظلم کیاکرتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those whose scales are light, they are those who have brought loss to themselves, as they used to be unjust to Our verses.

اور جس کی تولیں ہلکی ہوئیں سو وہی ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے تو یہی وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو ہلاک کرلیا بسبب اس کے کہ وہ ہماری آیات سے ناانصافی کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and those whose scales are light will be the losers, for they, are the ones who have been unjust to Our signs.

اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے وہی اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے 9 کیونکہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن کی ترازو کے پلے ہلکے ہوں گے ، وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ زیادتیاں کر کر کے خود اپنی جانوں کو گھاٹے میں ڈالا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن کی توالیں ہلکی ہوں گی نیک عمل کم ہوں گے) انہوں اپنے تئیں تباہ کیا یہ بدلا ہے ہماری آیتیں جھٹلانے کا (یا نہ ماننے کا) 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا (بہت) نقصان کرلیا اس لئے کہ وہ ہماری آیات کے ساتھ بےانصافی کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں کے وزن ہلکے ہوں گے۔ وہ اپنے آپ کو نقصان میں مبتلا پائیں گے۔ اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں کی حق تلفی کیا کرتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اس لیے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بےانصافی کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosesoever balances will be light - those are they who have lost themselves in respect of Our signs.

اور جس کا وزن ہلکا ہوگا سو وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے (خود) اپنے کو نقصان میں کر رکھا ہے بہ سبب اس کے کہ ہماری نشانیوں کے ساتھ ناانصافی کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے ، وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ، بوجہ اس کے کہ وہ ہماری آیتوں کا ( انکار اور اپنے اوپر ) ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے پس وہ وہی لوگ ہوںگے جنہوں نے ہماری آیات کے ساتھ ظلم کرنے کی وجہ سے اپنے آپ کو نقصان میں رکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کیا اس لیے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بےانصافی کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن کے پلڑے ہلکے ہوئے تو وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے خود خسارے میں ڈالا ہوگا اپنے آپ کو، اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جن کے پلڑے ہلکے ہوئے تویہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالاکیونکہ وہ ہماری آیتوں سے ناانصافی کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جن کے پلے ہلکے ہوئے ( ف۱۲ ) تو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جان گھاٹے میں ڈالی ان زیادتیوں کا بدلہ جو ہماری آیتوں پر کرتے تھے ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن کے ( نیکیوں کے ) پلڑے ہلکے ہوں گے تو یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا ، اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس کے پلے ہلکے ہوں گے ۔ وہ اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے کیونکہ وہ ناانصافی کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those whose scale will be light, will be their souls in perdition, for that they wrongfully treated Our signs.

Translated by

Muhammad Sarwar

As for those whose bad deeds weigh heavier, they will lose their souls for their injustice to Our revelations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for those whose scale will be light, they are those who will lose themselves for their wrongful behavior with Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for him whose measure (of good deeds) is light those are they who have made their souls suffer loss because they disbelieved in Our communications.

Translated by

William Pickthall

And as for those whose scale is light: those are they who lose their souls because they used to wrong Our revelations.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिनकी तोलें हलकी होंगी वही लोग हैं जिन्होंने अपने आपको घाटे में डाला, क्योंकि वे हमारी निशानियों के साथ नाइंसाफ़ी करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس شخص کا پلہ ہلکا ہوگا سو وہ لوگ ہونگے جنہوں نے اپنا نقصان کرلیا بسبب اس کے کہ ہماری آیتوں کی حق تلفی کرتے تھے۔ (2) (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جس شخص کی میزان ہلکی ہوگئی تو یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا، اس لیے کہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ناانصافی کرتے تھے۔ “ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن کے پلڑے ہلکے رہیں گے وہی اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے کیونکہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے رہے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی جانوں کا نقصان کرلیا اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظلم کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس کی تولیں ہلکی ہوئیں سو وہی ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کیا اس واسطے کہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن کا پلہ ہلکا ہوگا تو یہ لوگ وہی ہیں جنہوں نے اس بنا پر ک وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظالمانہ برتائو کیا کرتے تھے