Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 98

سورة الأعراف

اَوَ اَمِنَ اَہۡلُ الۡقُرٰۤی اَنۡ یَّاۡتِیَہُمۡ بَاۡسُنَا ضُحًی وَّ ہُمۡ یَلۡعَبُوۡنَ ﴿۹۸﴾

Or did the people of the cities feel secure from Our punishment coming to them in the morning while they were at play?

اور کیا ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بے فکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ پڑے جس وقت کہ وہ اپنے کھیلوں میں مشغول ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَ
یا کیا
اَمِنَ
بےخوف ہوگئے
اَہۡلُ الۡقُرٰۤی
بستیوں والے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَہُمۡ
آجائے ان پر
بَاۡسُنَا
عذاب ہمارا
ضُحًی
چاشت کے وقت
وَّہُمۡ
اور وہ
یَلۡعَبُوۡنَ
وہ کھیل تے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَ اَمِنَ
اور کیا بے خوف ہو گئے
اَہۡلُ الۡقُرٰۤی
بستیوں والے
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَہُمۡ
آجا ئے ان پر
بَاۡسُنَا
عذاب ہمارا
ضُحًی
دن چڑ ھے
وَّہُمۡ
اور وہ سب
یَلۡعَبُوۡنَ
وہ کھیل رہے ہوں
Translated by

Juna Garhi

Or did the people of the cities feel secure from Our punishment coming to them in the morning while they were at play?

اور کیا ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بے فکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ پڑے جس وقت کہ وہ اپنے کھیلوں میں مشغول ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا وہ اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ چاشت کے وقت ان پر ہمارا عذاب آئے اور وہ کھیل رہے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیا بستیوں والے بے خوف ہوگئے کہ اُن پردن چڑھے ہمارا عذاب آجائے اوروہ کھیل رہے ہوں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do the people of the towns feel secure from Our punishment coming upon them in broad daylight while they are at play?

یا بےڈر ہیں بستیوں والے اس بات سے کہ آپہنچے ان پر عذاب ہمارا دن چڑھے جب کھیلتے ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کیا یہ بستیوں والے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ان پر آجائے ہمارا عذاب دن چڑھے جب کہ وہ کھیل رہے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or, do the people of those towns feel secure that Our punishment will not come to them by daylight while they are at play?

یا انہیں اطمینان ہوگیا ہے کہ ہمارا مضبوط ہاتھ کبھی یکایک ان پر دن کے وقت نہ پڑے گا جب کہ وہ کھیل رہے ہوں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا ان بستیوں کے لوگوں کو اس بات کا ( بھی ) کوئی ڈر نہیں ہے کہ ہمارا عذاب ان پر کبھی دن چڑھے آجائے جب وہ کھیل کود میں لگے ہوئے ہوں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا یہ بستیوں والے اس سے نہیں ڈرتے کہ دن دہارے ان پر ہمارا عذاب آن پڑے اور وہ کھیل رہے ہوں (یعنی دنیا کے دھندوں میں لگے ہوں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا بستی والے اس بات سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ دن کو ان پر ہمارا عذاب آجائے اور وہ کھیل رہے ہوں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا بستیوں والے اس سے نڈر ہوچکے ہیں کہ ان پر دن چڑھے عذاب آجائے جب وہ کھیل رہے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کیا اہلِ شہر اس سے نڈر ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ نازل ہو اور وہ کھیل رہے ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, are the people of the township secure that Our wrath would not come upon them by daylight while they are disporting themselves?

یا کیا بستی والے اس سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آپڑے درآنحالیکہ وہ کھیل میں لگے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کیا بستیوں والے نچنت رہ سکے اس بات سے کہ ان پر آ دھمکے ہمارا عذاب دن دہاڑے اور وہ کھیل کود میں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا کیا بستیوں والے اس بات سے اطمینان سے ہمیں کہ ہمارا عذاب ان پر دن چڑھے اس حال میں آجائے کہ وہ کھیل کودمیں مشغول ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور شہر والے اس سے بےخوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آنازل ہو اور وہ کھیل رہے ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان بستیوں والے نڈر ہوگئے اس سے کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے عین اس وقت آپہنچے، جب کہ یہ کھیل کود میں لگے ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

یا وہ اس سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ چاشت کے وقت ان پر ہماراعذاب آئے اور وہ کھیل رہے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا بستیوں والے نہیں ڈرتے کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آئے جب وہ کھیل رہے ہوں ( ف۱۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا بستیوں کے باشندے ا س بات سے بے خوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب ( پھر ) دن چڑھے آجائے اس حال میں کہ ( وہ دنیا میں مدہوش ہوکر ) کھیل رہے ہوں؟

Translated by

Hussain Najfi

یا کیا بستیوں والے اس سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے ( چاشت کے وقت ) آجائے جبکہ وہ کھیل کود رہے ہوں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or else did they feel secure against its coming in broad daylight while they played about (care-free)?

Translated by

Muhammad Sarwar

or that which could seize them during their busy hours of the day?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or, did the people of the towns then feel secure against the coming of Our punishment in the forenoon while they were playing

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do the people of the towns feel secure from Our punishment coming to them in the morning while they play?

Translated by

William Pickthall

Or are the people of the townships then secure from the coming of Our wrath upon them in the daytime while they play?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या क्या बस्ती वाले इससे बे-ख़ौफ़ हो गए हैं कि उन पर हमारा अज़ाब आ पहुँचे दिन चढ़े जब वे खेलते हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کیا ان (موجودہ) بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بےفکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن دوپہر ہی آپڑے جس وقت کہ وہ اپنے لایعنی قصوں میں مشغول ہوں۔ (3) (98)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا بستیوں والے بےخوف ہوگئے کہ ہمارا عذاب ان پر دن چڑھے آجائے اور وہ کھیل رہے ہوں ؟ (٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا انہیں اطمینان ہوگیا ہے کہ ہمارا مضبوط ہاتھ کبھی یکایک ان پر دن کے وقت نہ آپڑے گا جب کہ وہ کھیل رہے ہوں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا بستیوں والے اس سے بےخوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آجائے جبکہ وہ کھیل رہے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا بےڈرے ہیں بستیوں والے اس بات سے کہ آپہنچے ان پر عذاب ہمارا دن چڑھے جب کھیلتے ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کیا ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ ہمارا عذاب ان پر چاشت کے وقت آپہنچے جب کہ وہ بیکار کاموں میں مشغول ہوں