Surat Nooh

Surah: 71

Verse: 21

سورة نوح

قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّہُمۡ عَصَوۡنِیۡ وَ اتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ یَزِدۡہُ مَالُہٗ وَ وَلَدُہٗۤ اِلَّا خَسَارًا ﴿ۚ۲۱﴾

Noah said, "My Lord, indeed they have disobeyed me and followed him whose wealth and children will not increase him except in loss.

نوح ( علیہ السلام ) نے کہا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے میری تو نافرمانی کی اور ایسوں کی فرمانبرداری کی جن کے مال و اولاد نے ( یقیناً ) نقصان ہی میں بڑھایا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
كہا
نُوۡحٌ
نوح ‌نے
رَّبِّ
‌اے ‌میرے ‌رب
اِنَّہُمۡ
بے ‌شك ‌وہ
عَصَوۡنِیۡ
‌انہوں ‌نے ‌نافرمانی ‌كی ‌میری
وَاتَّبَعُوۡا
‌اور ‌انہوں ‌نے ‌پیروی ‌كی
مَنۡ
‌اس ‌كی ‌جو
لَّمۡ
‌نہیں
یَزِدۡہُ
‌زیادہ ‌كیا ‌جسے
مَالُہٗ
اس ‌كے ‌مال ‌نے
وَوَلَدُہٗۤ
اور ‌اس ‌كی ‌اولاد ‌نے
اِلَّا
‌مگر
خَسَارًا
خسارے ‌میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
نُوۡحٌ
نوح ؑ نے
رَّبِّ
اے میرے رب
اِنَّہُمۡ
یقیناًانہوں نے
عَصَوۡنِیۡ
نافرمانی کی میری
وَاتَّبَعُوۡا
اور انہوں نے پیروی کی
مَنۡ
اس کی کہ
لَّمۡ
نہیں 
یَزِدۡہُ
اضافہ کیا اس کو
مَالُہٗ
اس کے مال نے
وَوَلَدُہٗۤ
اوراس کی اولاد نے
اِلَّا
سوائے
خَسَارًا
خسارے کے
Translated by

Juna Garhi

Noah said, "My Lord, indeed they have disobeyed me and followed him whose wealth and children will not increase him except in loss.

نوح ( علیہ السلام ) نے کہا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے میری تو نافرمانی کی اور ایسوں کی فرمانبرداری کی جن کے مال و اولاد نے ( یقیناً ) نقصان ہی میں بڑھایا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نوح نے کہا : اے میرے پروردگار ! ان لوگوں نے میری نافرمانی کی اور ان لوگوں کے پیچھے لگ گئے جن کے مال اور اولاد نے ان کے لیے خسارہ ہی بڑھایا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نوح نے کہا :ااے میرے رب! اُنہوں نے میری نافرمانی کی ہے اور اس کی پیروی کی جس کے مال اوراولادنے اُس کے خسارے کے سواکسی چیزکااضافہ نہیں کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And said Nuh, |"My Lord, they disobeyed me, and followed him whose wealth and children added nothing to him but loss,

کہا نوح نے اے رب میرے انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور مانا ایسے کا جس کو اس کے مال اور اولاد سے اور زیادہ ہو ٹوٹا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نوح (علیہ السلام) نے کہا : پروردگار ! انہوں نے میری نافرمانی کی اور انہوں نے ان لوگوں کی پیروی کی جن کے مال اور اولاد نے ان کے لیے سوائے خسارے کے اور کچھ نہیں بڑھایا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Noah said: “My Lord, they did not pay heed to what I said, and followed those (nobles) whose possession of wealth and children has led them to an even greater loss.

نوح ( علیہ السلام ) نے کہا ” میرے رب ، انہوں نے میری بات رد کر دی اور ان ﴿رئیسوں﴾ کی پیروی کی جو مال اور اولاد پاکر اور زیادہ نامراد ہوگئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نوح ‌نے ‌كہا ‌اے ‌میرے ‌پروردگار ! ‌حقیقت ‌یہ ‌ہے ‌كہ ‌ان ‌لوگوں ‌نے ‌میرا ‌كہنا ‌نہیں ‌مانا ، ‌اور ‌ان ( ‌سرداروں ) ‌كے ‌پیچھے ‌چل ‌پڑے ‌جن ‌كو ‌ان ‌كے ‌مال ‌اور ‌اولاد ‌نے ‌نقصان ‌پہنچانے ‌كے ‌سوا ‌كچھ ‌نہیں ‌دیا ،

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اس پر بھی نوح کی قوم نے نہ مانا تو نوح نے دعا کی مالک میرے وہ میرا کہنا نہیں مانتے اور ان لوگوں کی سنتے میں جن کے مال اور اولاد نے ان کو فائدہ تو نہ دیا الٹا نقصان پہنچایا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نوح (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار ! انہوں نے میری بات نہیں مانی اور ایسے لوگوں کی پیروی کی جن کے مال اور اولاد نے ان کو زیادہ نقصان ہی پہنچایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پروردگار بیشک ان لوگوں نے میرا کہا نہیں مانا اور وہ ایسے لوگوں کے پیچھے چلتے رہے جن کے مال اور اولاد نے ان کو نقصان پہنچایا اور اس میں اضافہ ہی کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nuh said. my Lord! verily they have disobeyed me and followed them whose riches and children have only increased them in loss.

نوح (علیہ السلام) نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی اور پیروی ایسوں کی کی جن کے مال واولاد نے انہیں نقصان ہی زیادہ پہنچایا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نوح نے دعا کی: اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی اور ان لوگوں کی پیروی کی جن کے مال اور جن کی اولاد نے ان کے خسارے ہی میں اضافہ کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) نے فرمایا: اے میرے رب! بے شک ان لوگوں نے میری نافرمانی کی اور ان کی پیروی کی جن کے مال اور اولاد نے ان کے حق میں خسارہ ہی زیادہ کیا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) (اس کے بعد) نوح (علیہ السلام) نے عرض کی کہ میرے رب ! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نوح نے عرض کیا اے میرے رب ان لوگوں نے رد کردیا ہے میری بات کو اور یہ پیچھے چل پڑے ان لوگوں کے جن کو ان کے مال و اولاد (وغیرہ نعمتوں) نے خسارے (اور نقصان) میں اضافے کے سوا کچھ نہیں دیا

Translated by

Noor ul Amin

نوح نے کہا:’’اے میرے رب!ان لوگوں نے میری نافرمانی کی ہے اور ان لوگوں کے پیچھے لگ گئے جس کے مال اور اولادنے ان کے لئے خسارہ ہی بڑھایا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نوح نے عرض کی ، اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی ( ف۳۱ ) اور ( ف۳۲ ) ایسے کے پیچھے ہولیے جیسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا ( ف۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

نوح ( علیہ السلام ) نے عرض کیا: اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی اور اُس ( سرکش رؤساء کے طبقے ) کی پیروی کرتے رہے جس کے مال و دولت اور اولاد نے انہیں سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں بڑھایا

Translated by

Hussain Najfi

نوح ( ع ) نے ( بارگاہِ خداوندی میں ) عرض کیا اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی ہے اور ان ( بڑے ) لوگوں کی پیروی کی ہے جن کے مال و اولاد نے ان کے خسارے میں اضافہ کیا ہے ( اور کوئی فائدہ نہیں پہنچایا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Noah said: "O my Lord! They have disobeyed me, but they follow (men) whose wealth and children give them no increase but only Loss.

Translated by

Muhammad Sarwar

Noah said, "Lord, they have disobeyed me and followed those whose wealth and children will only bring about destruction for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nuh said: "My Lord! They have disobeyed me, and followed one whose wealth and children give him no increase but loss."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nuh said: My Lord! surely they have disobeyed me and followed him whose wealth and children have added to him nothing but loss.

Translated by

William Pickthall

Noah said: My Lord! Lo! they have disobeyed me and followed one whose wealth and children increase him in naught save ruin;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नूह ने कहा, "ऐ मेरे रब! उन्होंने मेरी अवज्ञा की, और उस का अनुसरण किया जिस के धन और जिस की सन्तान ने उस के घाटे ही मे अभिवृद्धि की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ سب حکایت عرض کرکے) نوح ( علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میرا کہا نہیں مانا اور ایسے شخصوں کی پیروی کی کہ جن کے مال اور اولاد نے ان کو نقصان ہی زیادہ پہنچایا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نوح نے کہا اے میرے رب انہوں نے میرا انکار کردیا ہے اور ان کی پیروی کی جن کے مال اور اولادنے انہیں نقصان میں زیادہ کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نوح نے کہا : میرے رب ، انہوں نے میری بات رد کردی اور ان (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پاکر اور زیادہ نامراد ہوگئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نوح نے کہا اے میرے رب بلاشبہ انہوں نے میری نافرمانی کی اور ان لوگوں کی بات مانی جن کے مال اور اولاد نے ان کو نقصان ہی زیادہ پہنچایا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا نوح نے اے رب میرے انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور مانا ایسے کا جس کو اس کے مال اور اولاد سے اور زیادہ ہو ٹوٹا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حضرت نوح (علیہ السلام) نے عرض کی اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میرا کہا نہ مانا اور انہوں نے ایسے لوگوں کی پیروی کی جن کے مال اور اولاد نے ان کے نقصان میں اور اضافہ ہی کیا۔