Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 6

سورة الجن

وَّ اَنَّہٗ کَانَ رِجَالٌ مِّنَ الۡاِنۡسِ یَعُوۡذُوۡنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الۡجِنِّ فَزَادُوۡہُمۡ رَہَقًا ۙ﴿۶﴾

And there were men from mankind who sought refuge in men from the jinn, so they [only] increased them in burden.

بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

And verily, there were men among mankind who took shelter with the males among the Jinn, but they increased them in Rahaq. meaning, `we used to think that we had some virtuous status over mankind because they used to seek refuge with us whenever they (men) would settle in a valley or any place in the wilderness, the open country steppes and other places.' This was the custom o... f the Arabs in the pre-Islamic days of ignorance. They used to seek refuge with the greatest Jinn of a particular place so that no harm or evil would afflict them. Like one would do if he entered into the land of his enemies, in the vicinity of a great and powerful man, he would seek the protection and guardianship of that man. So when the Jinns saw that the humans were seeking refuge with them due to their fear of them, they increased them in Rahaq which means fear, terror and fright. They did this so that the people would be more afraid of them and seek refuge with them even more. As Qatadah said concerning this Ayah, فَزَادُوهُمْ رَهَقًا (but they increased them in Rahaq.) means, "the Jinns were courageous and increased in insolence against them." As-Suddi said, "A man used to set out with his family (on a journey) until he came to a piece of land where he would settle. Then he would say, `I seek refuge with the master (Jinn) of this valley from the Jinns, or that myself, my wealth, my child or my animals are harmed in it."' Qatadah said, "When they sought refuge with them instead of Allah, the Jinns would overcome them with harm because of that." Ibn Abi Hatim recorded from `Ikrimah that he said, "The Jinns used to fear humans just like humans fear them, or even worse. So whenever humans would come to a valley the Jinns would flee. So the leader of the people would say, `We seek refuge with the leader of the inhabitants of this valley.' So the Jinns said, `We see these people fleeing from us just like we flee from them.' Thus, the Jinns started coming near the humans and afflicting them with insanity and madness." Thus, Allah said, وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الاْأِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا And verily, there were men among mankind who took shelter with the males among the Jinn, but they increased them in Rahaq. meaning, in sin. Abu `Aliyah, Ar-Rabi` and Zayd bin Aslam, all said, رَهَقًا (in Rahaq) "This means in fear." Mujahid said, "The disbelievers would increase in transgression." Concerning Allah's statement, وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

6۔ 1 یعنی جب جنات نے یہ دیکھا کہ انسان ہم سے ڈرتے ہیں اور ہماری پناہ طلب کرتے ہیں تو ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگیا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥] انسانوں کا جنوں سے پناہ مانگنا :۔ عہد جاہلیت میں اکثر لوگوں کا یہ عقیدہ بن چکا تھا کہ ہر غیر آباد جگہ جنوں کا مسکن ہوتا ہے۔ اور ان میں بھی انسانوں کی طرح بعض جن دوسروں کے سردار اور بادشاہ ہوتے ہیں۔ جو وہاں حکومت کرتے ہیں اور اگر کسی انسان کا ایسے علاقہ میں گزر ہو اور اس جن کی پناہ مانگے بغیر اس...  جگہ میں رہائش پذیر ہوجائے جس کے قبضہ میں یہ غیر آباد جگہ ہے تو وہ حاکم جن ایسے انسان یا انسانوں کو علاقہ غیر میں داخل ہونے کی بنا پر سزا دینے اور تکلیف پہنچانے کا حق رکھتا ہے خواہ وہ خود ایسی سزا دے دے یا اپنے ماتحت جنوں سے دلوا دے چناچہ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ جاہلیت کے زمانہ میں عرب جب کسی سنسان وادی میں رات گزارتے تو پکار کر کہتے کہ ہم اس وادی کے مالک جن کی پناہ مانگتے ہیں، گویا انسان کی اوہام پرستی کا یہ عالم تھی کہ اللہ نے تو اسے اشرف المخلوقات اور جنوں سے بھی افضل پیدا کیا تھا لیکن اس زمین کے خلیفہ انسان نے الٹا جنوں سے ڈرنا اور ان سے پناہ مانگنا شروع کردیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جنوں کا دماغ اور زیادہ خراب ہوگیا اور وہ واقعی اپنے آپ کو انسان سے افضل سمجھنے لگے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وانہ کان رجال من الانس…: عرب کے بعض مشرک جب کسی خوفناک جگہ یعنی جنگل وغیرہ میں جاتے تو کہتے کہ ہم اس علاقے میں جو جنوں کا سردار ہے اس کی پناہ میں آتے ہی۔ اس سے جنوں ک سرکشی اور بڑھ گی، کیونکہ وہ جان گئے کہ انسان ہم سے ڈرتے ہیں، اس لئے انہوں نے اپنے ماننے والوں کو اور زیادہ ڈرانا شروع کردیا۔ معلوم ہو... ا آدمی کو نہ جنوں سے ڈرنا چاہیے نہ ان کی پناہ مانگنی چاہیے اور نہ کسی غیر اللہ کی دہائی دینی چاہیے، کیونکہ یہ شرک ہے، بلکہ صرف اور صرف اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے۔ کسی بھی چیز کے شر سے پناہم انگنے کے لئے قرآن مجید کی آخری دو سوتروں جیسی کوئی چیز نہیں مزید وضاحت کے لئے ان دو سورتوں کی تفسیر دیکھیں۔ خولہ بنت حکیم (رض) عنہمانے فرمایا کہ انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرما رہے تھے :(اذا نزل اخذ کم منزلاً فلیقل اعوذ بکلمات اللہ التامات من شرما خلق، فانہ لا یضرہ شیء حتی برتحمل منہ) (مسلم، الذکر والدعا، باب فی التعوذ من سوء القضاء …: ٥٥/٢٨٠٨)” جب تم میں سے کوئی شخص کسی منزل میں اترے تو اسے یہ کلمات کہنے چاہئیں، تو اسے وہاں سے کوچ کرنے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی :(اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق)” میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ پکڑتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ “  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

وَأَنَّهُ كَانَ رِ‌جَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِ‌جَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَ‌هَقًا ﴿٦﴾ (...and that some people from human beings used to seek refuge with some peoples of the Jinn, and thus they increased them (the Jinns) in arrogance, [ 72:6] & This verse describes the situation that it was customary for people in the Days of Ignorance that when they halted in a valley in th... e course of a journey, they sought refuge in the Jinn leader of that valley from the foolish mischief-makers of his nation believing that the leader of the valley will protect them. This made the Jinn think that they are better than human beings. That is why, they seek refuge in their leader but this increased the wickedness of the Jinn. Rafi` Ibn ` Umair&s (رض) Islam on account of the Jinn Mazhari cites in his Tafsir that it is reported in Hawatif-ul-Jinn through his chain of narrators on the authority of Sayyidna Said Ibn Jubair (رض) that the Holy Prophet&s صلی اللہ علیہ وسلم Companion Rafi` Ibn ` Umair (رض) recounts an incident of his embracing the Islamic faith, thus: &One night I was travelling in a desert. Suddenly I was overcome by sleep. So, I alighted from my camel, and before I went off to sleep I uttered the following formula in keeping with the custom of my people: انِّی اعوذ بعظیم ھٰذا الوادی من الجنّ |"I seek refuge in the leader of the Jinn of this valley from the foolish mischief-makers of his nation.|" I saw in my dream that there is a sword in a person&s hand who wants to place it on my camel&s chest. I woke up in a shock and looked around in all directions, but found nothing. So, I said to myself that this was some Shaitanic nightmare. It was not a true dream and fell back into deep sleep and became completely oblivious to my surrounding. I experienced the same dream again. I got up and looked all around the camel, but found nothing. This time, however, I found the camel shivering. I went back to my place and slept away and saw the same dream. I awoke and found my camel tossing about restlessly. Then I saw a youngster in whose hand was a weapon. This was the same person whom I had seen attacking the camel the first time. I saw he was holding the hand of an old man who is stopping him from attacking the camel. Just then three wild zebras appeared. The old man said to the youngster, &Choose any one of these zebras, and let go this man&s camel.& The youngster took one of the zebras and took leave. The old man then looked at me and said, &You fool, when you seek refuge in a valley, and you fear any danger from the jinn or devils, recite thus:& اعوذ باللہ ربِّ محمّد من ھول ھٰذا الوادی |"I seek refuge in Allah, the Lord of Muhammad, from the horrors of this valley. Do not seek refuge in any Jinn because that time is gone when human beings used to seek refuge in Jinn.|"& I asked him who that person was. He replied that he was the Arabian Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، neither eastern nor western. He was raised with his Prophetic mission on a Monday. I asked him where he lived. He replied that he lived in Yathrib which is an area where dates grow abundantly. As soon as the morning dawned, I set for Madinah and urged my mount to move faster and faster until I reached Madinah. When the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) saw me, he recounted to me the entire episode before I could tell him anything. He invited me to the call of Islam and I embraced the Islamic faith. Having narrated this story, Sayyidna Said Ibn Jubair (رض) said that the following verse was revealed in this connection. وَأَنَّهُ كَانَ رِ‌جَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِ‌جَالٍ مِّنَ الْجِنِّ (and that some people from human beings used to seek refuge with some people of the Jinn…72:6)   Show more

(آیت) وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا اس آیت میں مومن جنات نے یہ بیان کیا ہے کہ جاہلیت کے لوگ جب کسی جنگل میں قیام کرتے تو اس جنگل کے جنات کی پناہ مانگتے تھے اس سے جنات یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم تو انسان سے بھی افضل ہیں کہ انسان بھی ہما... ری پناہ لیتا ہے۔ اس بات نے جنات کی گمراہی میں اور اضافہ کردیا۔ حضرت رافع بن عمیر کا اسلام بسبب جنات :۔ تفسیر مظہری میں ہے کہ ہواتف الجن میں سند کے ساتھ حضرت سعید بن جبیر سے یہ نقل کیا ہے کہ رافع بن عمیر صحابی نے اپنے اسلام قبول کرنے کا ایک واقعہ یہ بتلایا ہے کہ میں ایک رات ایک ریگستان میں سفر کر رہا تھا۔ اچانک مجھ پر نیند کا غلبہ ہوا میں اپنی اونٹنی سے اترا اور سو گیا اور سونے سے پہلے میں نے اپنی قوم کی عادت کے مطابق یہ الفاظ کہہ لئے ان اعوذ بعظیم ھذا الوادی من الجن یعنی میں پناہ لیتا ہوں اس جنگل کے جنات کے سردار کی میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے اس کو وہ میری ناقہ کے سینہ پر رکھنا چاہتا ہے، میں گھبرا کر اٹھ اور دائیں بائیں کچھ نہ پایا تو میں نے دل میں کہا کہ یہ شیطانی خیال ہے۔ خواب اصلی نہیں اور پھر سو گیا اور بالکل غافل ہوگیا۔ تو پھر وہی خواب دیکھا پھر میں اٹھا اور اپنی ناقہ کے چاروں طرف پھرا کچھ نہ پایا مگر ناقہ کو دیکھا کہ وہ کانپ رہی ہے۔ میں پھر جا کر اپنی جگہ سو گیا تو پھر وہی خواب دیکھا میں بیدار ہوا تو دیکھا کہ میری ناقہ تڑپ رہی ہے اور پھر دیکھا ایک نوجوان ہے جس کے ہاتھ میں حزبہ ہے یہ وہی شخص تھا جس کو خواب میں ناقہ پر حملہ کرتے دیکھا تھا اور ساتھ ہی یہ دیکھا کہ ایک بوڑھے آدمی نے اس کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے جو ناقہ پر حملہ کرنے سے اس کو روک رہا ہے۔ اسی عرصہ میں تین گورخر سامنے آئے تو بوڑھے نے اس نوجوان سے کہا ان تینوں میں سے جس کو تو پسند کرے وہ لے لے اور اس انسان کے ناقہ کو چھوڑ دے۔ وہ جوان ایک گورخر لے کر رخصت ہوگیا پھر اس بوڑھے نے میری طرف دیکھ کر کہا کہ اے بیوقوف جب تو کسی جنگل میں ٹھہرے اور وہاں کے جنات و شیاطین سے خطرہ ہو تو تو یہ کہا کہ اعوذ باللہ رب محمد من ھول ھذا الوادی یعنی میں پناہ پکڑتا ہوں رب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس جنگل کے خوف اور شر سے اور کسی جن سے پناہ نہ مانگا کر۔ کیونکہ وہ زمانہ چلا گیا جب انسان جنوں کی پناہ لیتا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کون ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ نبی عربی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، نہ شرقی نہ غربی، پیر کے روز یہ مبعوث ہوئے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہاں کہاں رہتے ہیں، اس نے بتلایا کہ وہ یثرب میں رہتے ہیں جو کھجوروں کی بستی ہے۔ میں نے صبح ہوتے ہی مدینہ کا راستہ لیا اور سواری کو تیز چلایا یہاں تک کہ مدینہ طیبہ پہنچ گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دیکھا تو میرا سارا واقعہ مجھے سنا دیا اس سے پہلے کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ ذکر کروں اور مجھے اسلام کی دعوت دی میں مسلمان ہوگیا۔ سعید بن جبیر اس واقعہ کو نقل کر کے فرماتے تھے کہ ہمارے نزدیک اسی معاملہ کے متعلق قرآن میں یہ آیت نازل ہوئی ہے۔ ووَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَّاَنَّہٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْہُمْ رَہَقًا۝ ٦ ۙ رجل الرَّجُلُ : مختصّ بالذّكر من الناس، ولذلک قال تعالی: وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا [ الأنعام/ 9] ( ر ج ل ) الرجل کے معنی مرد کے ہیں اس بنا پر قرآن میں ہے : ۔ وَلَوْ جَعَ... لْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا[ الأنعام/ 9] اگر ہم رسول کا مدد گار ) کوئی فرشتہ بناتے تو اس کو بھی آدمی ہی بناتے ۔ إنس الإنس : خلاف الجن، والأنس : خلاف النفور، والإنسيّ منسوب إلى الإنس يقال ذلک لمن کثر أنسه، ولكلّ ما يؤنس به، ولهذا قيل :إنسيّ الدابة للجانب الذي يلي الراکب وإنسيّ القوس : للجانب الذي يقبل علی الرامي . والإنسيّ من کل شيء : ما يلي الإنسان، والوحشيّ : ما يلي الجانب الآخر له . وجمع الإنس أَناسيُّ ، قال اللہ تعالی: وَأَناسِيَّ كَثِيراً [ الفرقان/ 49] . وقیل ابن إنسک للنفس وقوله عزّ وجل : فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْداً [ النساء/ 6] أي : أبصرتم أنسا بهم، وآنَسْتُ ناراً [ طه/ 10] ، وقوله : حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا[ النور/ 27] أي : تجدوا إيناسا . والإِنسان قيل : سمّي بذلک لأنه خلق خلقة لا قوام له إلا بإنس بعضهم ببعض، ولهذا قيل : الإنسان مدنيّ بالطبع، من حيث لا قوام لبعضهم إلا ببعض، ولا يمكنه أن يقوم بجمیع أسبابه، وقیل : سمّي بذلک لأنه يأنس بكلّ ما يألفه وقیل : هو إفعلان، وأصله : إنسیان، سمّي بذلک لأنه عهد اللہ إليه فنسي . ( ان س ) الانس یہ جن کی ضد ہے اور انس ( بضمہ الہمزہ ) نفور کی ضد ہے اور انسی ۔ انس کی طرف منسوب ہے اور انسی اسے کہا جاتا ہے ۔ جو بہت زیادہ مانوس ہو اور ہر وہ چیز جس سے انس کیا جائے اسے بھی انسی کہدیتے ہیں اور جانور یا کمان کی وہ جانب جو سوار یا کمانچی کی طرف ہو اسے انسی کہا جاتا ہے اور اس کے بالمقابل دوسری جانب کو وحشی کہتے ہیں انس کی جمع اناسی ہے قرآن میں ہے :۔ { وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا } ( سورة الفرقان 49) بہت سے ( چوریاں ) اور آدمیوں کو ۔ اور نفس انسانی کو ابن انسک کہا جاتا ہے ۔ انس ( افعال ) کے معنی کسی چیز سے انس پانا یا دیکھتا ہیں ۔ قرآن میں ہے :۔ { فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْدًا } ( سورة النساء 6) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو ۔ انست نارا (27 ۔ 7) میں نے آگ دیکھی ۔ اور آیت کریمہ :۔ { حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا } ( سورة النور 27) کا مطلب یہ ہے کہ جب تک تم ان سے اجازت لے کر انس پیدا نہ کرلو ۔ الانسان ۔ انسان چونکہ فطرۃ ہی کچھ اس قسم کا واقع ہوا ہے کہ اس کی زندگی کا مزاج باہم انس اور میل جول کے بغیر نہیں بن سکتا اس لئے اسے انسان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اسی بنا پر یہ کہا گیا ہے کہ انسان طبعی طور پر متمدن واقع ہوا ہے ۔ کیونکہ وہ آپس میں بیل جوں کے بغیر نہیں رہ سکتا اور نہ ہی اکیلا ضروریات زندگی کا انتظام کرسکتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ اسے جس چیز سے محبت ہوتی ہے اسی سے مانوس ہوجاتا ہے ۔ اس لئے اسے انسان کہا جاتا ہے ۔ بعض کا قول ہے کہ انسان اصل میں انسیان پر وزن افعلان ہے اور ( انسان ) چونکہ اپنے عہد کو بھول گیا تھا اس لئے اسے انسان کہا گیا ہے ۔ عوذ العَوْذُ : الالتجاء إلى الغیر والتّعلّق به . يقال : عَاذَ فلان بفلان، ومنه قوله تعالی: أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجاهِلِينَ [ البقرة/ 67] ( ع و ذ) العوذ ) ن ) کے معنی ہیں کسی کی پناہ لینا اور اس سے چمٹے رہنا ۔ محاورہ ہے : ۔ عاذ فلان بفلان فلاں نے اس کی پناہ لی اس سے ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔ أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجاهِلِينَ [ البقرة/ 67] کہ میں خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں ۔ زاد الزِّيادَةُ : أن ينضمّ إلى ما عليه الشیء في نفسه شيء آخر، يقال : زِدْتُهُ فَازْدَادَ ، وقوله وَنَزْداد كَيْلَ بَعِيرٍ [يوسف/ 65] ( زی د ) الزیادۃ اس اضافہ کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے پورا کرنے کے بعد بڑھا جائے چناچہ کہاجاتا ہے ۔ زدتہ میں نے اسے بڑھا یا چناچہ وہ بڑھ گیا اور آیت :۔ وَنَزْدادُكَيْلَ بَعِيرٍ [يوسف/ 65] اور ( اس کے حصہ کا ) ایک بار شتر غلہ اور لیں گے ۔ رهق رَهِقَهُ الأمر : غشيه بقهر، يقال : رَهِقْتُهُ وأَرْهَقْتُهُ ، نحو ردفته وأردفته، وبعثته وابتعثته قال : وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ [يونس/ 27] ، وقال : سَأُرْهِقُهُ صَعُوداً [ المدثر/ 17] ، ومنه : أَرْهَقْتُ الصّلاة : إذا أخّرتها حتّى غشي وقت الأخری. ( ر ھ ق ) رھقہ ( س ) رھقا ۔ الامر ۔ کسی معاملہ نے اسے بزور و جبر دبا لیا ۔ اور رھقہ وارھقہ ( مجرد و مزید فیہ ) دونوں کے ایک ہی معنی ہیں جیسے ۔ ردفہ اردفہ وبعثہ وابعثہ ۔ قرآن میں ہے ۔ وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ [يونس/27] اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی ۔ سَأُرْهِقُهُ صَعُوداً [ المدثر/ 17] ہم عنقریب اس کو عذاب سخت میں مبتلا کردیں گے ، اور اسی سے ارھقت الصلوٰۃ ہے جس کے معنی نماز کو آخر وقت تک موخر کرنے کے ہیں ۔ حتی ٰ کہ دوسری نماز کا وقت آجائے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

زمانہ جاہلیت میں یہ عادت تھی کہ جب لوگ سفر کرتے یا شکار کرتے یا کسی مقام پر پڑاؤ ڈالتے تو اس اعتقاد سے کہ جناب کے سردار ہماری حفاظت کریں گے تو یوں کہتے اعوذ بسید ھذا الوادی من سفھاء قومہ تو اس وجہ سے وہ لوگ امن میں رہتے۔ تو اس پناہ مانگنے نے ان جنات کی بددماغی اور بڑھا دی اور وہ جنات اپنے کو آدمیوں...  کا بھی سردار سمجھنے لگے اور جنات کی تین قسمیں ہیں ایک قسم تو قفاء میں رہتی ہے اور ایک جماعت اوپر نیچے جہاں چاہے آتی جاتی رہتی ہے اور ایک گروہ کتوں اور سانپوں کی طرح ہے۔ شان نزول : وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ (الخ) ابن منذر اور ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے عظمہ میں کر زم بن ابی السائب الانصاری سے روایت کیا ہے فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کی طرف اپنے والد کے ساتھ کسی ضرورت کے لیے گیا اور یہ پہلا موقع تھا جبکہ رسول اکرم کا ذکر ہورہا تھا چناچہ ہم نے رات کو ایک چرواہے کے ہاں پڑاؤ کیا جب آدھی رات ہوئی تو ایک بھیڑیا آیا اور بکریوں میں سے ایک بچہ کو اٹھا لیا چرواہا اس پر کو دا اور کہنے لگا وادی کے نگران تیری پناہ تیری پناہ، اس کے بعد ایک پکارنے والے نے پکارا جس کو ہم نہیں دیکھ رہے تھے، چناچہ وہ اس بچہ کو پکڑ کر لایا یہاں تک کہ بکریوں میں چھوڑ دیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر مکہ مکرمہ میں یہ آیت نازل فرمائی۔ اور ابن سعد نے ابورجاء عطاری سے روایت کیا ہے کہ رسول اکرم نے لشکر روانہ کیا اور میں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال اور ان کی نگرانی کیا کرتا تھا، چناچہ جب حضور نے لشکر بھیجا تو ہم وہاں سے بھاگ کر نکلے اور ہم ایک چٹیل میدان میں آئے، چناچہ جب ہم ایسے مقام پر شام کرتے تھے تو ہم میں جو بوڑھا ہوتا تھا وہ کہا کرتا تھا کہ اس رات میں اس وادی کے سردار جن کی پناہ لیتا ہوں، چناچہ ہم نے حسب دستور یہی کہا تو ہم سے کہا گیا کہ اس کا محفوظ راستہ کلمہ شہادت ان لا الہ الا اللہ وان محمد الرسول اللہ ہے، سو جو اس بات کا اقرار کرلیتا ہے تو وہ اپنی جان و مال کو محفوظ کرلیتا ہے، چناچہ ہم وہاں سے لوٹ کر آئے اور اسلام میں داخل ہوگئے، ابو رجاء بیان کرتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت میرے اور میرے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ اور خرائطی نے کتاب ھواتف الجان میں عبداللہ بن محمد عمارہ بن زید، عبداللہ بن العلاء، محمد بن عکیر کے واسطہ سے سعید بن جبیر سے روایت کیا ہے فرماتے ہیں کہ بنی تمیم میں سے رافع بن عمیر نامی نے اپنے اسلام لانے کا واقعہ بیان کیا کہ میں سخت ریت میں ایک رات چل رہا تھا کہ مجھ پر نیند کا غلبہ ہوا میں اپنی سواری پر سے اترا اسے بٹھا کر میں سو گیا۔ اور سونے سے پہلے میں نے یہ الفاظ سنے کہ جنات میں سے اس وادی کا جو سردار ہو میں اس کی پناہ لیتا ہوں، چناچہ میں نے خواب میں ایک آدمی کو دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں ایک نیزہ ہے اور وہ اس نیزہ کو میری گردن پر رکھنا چاہتا ہے میں گھبرا کر بیدا ہوگیا، چناچہ میں نے دائیں بائیں دیکھا تو کچھ بھی نظر نہیں آیا میں نے کہا جھوٹا خواب ہے، میں پھر دوبارہ سو گیا تو میں نے پھر اسی طرح خواب دیکھا، چناچہ میں بیدار ہوا تو میں نے اپنی اونٹنی کو تڑپتے ہوئے پایا، میں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو ایک نوجوان نظر آیا جیسا کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس کے ہاتھ میں ایک نیزہ ہے اور دوسرا ایک بوڑھا آدمی اس کا ہاتھ تھامے ہوئے اس سے وہ نیزہ چھین رہا ہے، تو یہ دونوں اسی طرح جھگڑ رہے تھے کہ اچانک جنگل میں سے تین بیل آئے تو اس شیخ نے نوجوان سے کہا کہ اے نوجوان ان میں سے چاہے جونسا لے لے میرے پناہ حاصل کرنے والے انسان کی اونٹنی کے فدیہ میں، چناچہ وہ نوجوان کھڑا ہوا اور اس نے ان میں سے ایک بیل لے لیا، پھر وہ شیخ میری طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ جب تو کسی وادی میں پڑاؤ کرے اور اس کے ہول سے ڈرے تو یوں کہا کر کہ میں محمد کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں اس وادی کے شر سے اور جنات میں سے کسی کی پناہ نہ لے، کیونکہ ان کا معاملہ ختم ہوگیا، میں نے کہا یہ محمد کون ہیں، وہ شخص کہنے لگا نبی عربی ہیں نہ شرقی نہ غربی پیر کے دن پیدا ہوا ہیں، میں نے کہا تو ان کا مسکن کہاں ہے وہ کہنے لگا یثرب کھجوروں والا، چناچہ میں اپنی سواری پر سوار ہوا یہاں تک کہ صبح روشن ہوگئی تو میں نے رفتار اور تیز کردی اور میں مدینہ منورہ میں داخل ہوگیا مجھ کو رسول اکرم نے دیکھا تو اس سے پہلے کہ میں آپ سے کچھ ذکر کروں آپ نے میرا سارا واقعہ بیان کردیا اور مجھے اسلام کی دعوت دی۔ چناچہ میں مشرف بااسلام ہوگیا۔ سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہی شخص ہیں جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ہے وّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٦{ وَّاَنَّہٗ کَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْہُمْ رَہَقًا ۔ } ” اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ مرد جنات میں سے کچھ مردوں کی پناہ پکڑتے تھے ‘ تو انہوں نے ان (جنات) کی سرکشی میں مزید اضافہ کیا۔ “ عربوں کے ہاں جنات سے پناہ طلب کرنے کا رواج عام تھا۔ وہ س... مجھتے تھے کہ ہر جنگل اور ہر ویرانے میں جنات کا بسیرا ہوتا ہے۔ اس لیے جب ان کا کوئی قافلہ صحرا میں کہیں پڑائو کرتا تو قافلے کا سردار بآوازِ بلند پکارتا کہ ہم اس وادی کے سردار جن کی پناہ میں آتے ہیں۔ اب ظاہر ہے جنات تو انسانوں کی ایسی حماقتوں پر ہنستے ہوں گے کہ دیکھو ! آج اسی آدم (علیہ السلام) کی اولاد ہمیں معبود بنائے بیٹھی ہے جسے سجدہ نہ کرنے پر ہمارے جدامجد کو جنت سے نکال دیا گیا تھا۔ چناچہ انسانوں کی ایسی حرکتوں سے جنات کے غرور اور سرکشی میں اور بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

6 That is, "We were misled by those falsehoods because we could never think that the men or the jinn could ever dare forge a lie about Allah, but having heard this Qur'an we now know that they were, in fact, liars."

سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :7 ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے کہ جاہلیت کے زمانے میں جب عرب کسی سنسان وادی میں رات گزارتے تھے تو پکار کر کہتے ہم اس وادی کے مالک جن کی پناہ مانگتے ہیں ۔ عہد جاہلیت کی دوسری روایات میں بھی بکثرت اس بات کا ذکر ملتا ہے ۔ مثلا اگر کسی جگہ پانی اور چارہ ختم ہو جاتا تو خا... نہ بدوش بدو اپنا ایک آدمی کوئی دوسری جگہ تلاش کرنے کے لیے بھیجتے جہاں پانی اور چارہ مل سکتا ہو ، پھر اس کی نشان دہی پر جب یہ لوگ نئی جگہ پہنچتے تو وہاں اترنے سے پہلے پکار پکار کر کہتے کہ ہم اس وادی کے رب کی پناہ مانگتے ہیں تاکہ یہاں ہم ہر آفت سے محفوظ رہیں ۔ ان لوگوں کا عقیدہ یہ تھا کہ ہر غیر آباد جگہ کسی نہ کسی جن کے قبضے میں ہے اور اس سے پناہ مانگے بغیر وہاں کوئی ٹھہر جائے تو وہ جن یا تو خود ستاتا ہے یا دوسرے جنوں کو ستانے دیتا ہے ۔ اسی بات کی طرف یہ ایمان لانے والے جن اشارہ کر رہے ہیں ۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ جب زمین کے خلیفہ انسان نے الٹا ہم سے ڈرنا شروع کر دیا اور خدا کو چھوڑ کر وہ ہم سے پناہ مانگنے لگا تو ہماری قوم کے لوگوں کا دماغ اور زیادہ خراب ہو گیا ، ان کا کبر و غرور اور کفر و ظلم اور زیادہ بڑھ گیا ، اور وہ گمراہی میں زیادہ جری ہو گئے ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

4: زمانہ جاہلیت میں جب لوگ اپنے سفر کے دوران کسی جنگل میں قیام کرتے تو اُس جنگل کے جِنّات کی پناہ مانگتے تھے۔ یعنی اس جنگل کے جِنّات سے یہ درخواست کرتے تھے کہ وہ اُنہیں اپنی پناہ میں ہے کر تکلیف پہنچانے والی مخلوقات سے بچائیں۔ اس عمل سے جِنّات یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم اِنسانوں سے افضل ہیں، کیونکہ وہ ہمار... ی پناہ کے محتاج ہیں۔ اس طرح ان کی گمراہی میں اور اضافہ ہوگیا۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(72:6) وانہ اور یہ کہ ۔۔ من الانس میں من تبعیضیہ ہے انسانوں میں سے بعض کچھ آدمی۔ یعوذون۔ مضارع جمع مذکر غائب عوذ ومعاذ (باب نصر) مصدر۔ پناہ طلب کرتے تھے۔ من الجن میں بھی من تبعیضیہ ہے۔ جنات میں سے چند مردوں کی۔ رجال رجل کی جمع ، مرد۔ مطلب :۔ اور یہ کہ انسانوں میں سے بعض مرد بعض جنات مردوں کی پنا... ہ طلب کیا کرتے تھے۔ فزادوھم رھقا : ف تعقیب کی زادوا ماضی جمع مذکر غائب اس میں ضمیر فاعل کا مرجع رجال من الانس ہے زیادۃ (باب ضرب) مصدر۔ بمعنی زیادہ کرنا۔ بڑھانا۔ ہم ضمیر مفعول جمع مذکرغائب جس کا مرجع رجال من الجن ہے۔ انہوں نے ان کو زیادہ کیا۔ انہوں نے ان کو بڑھایا۔ رھقا۔ سرکشی ، تکبر۔ سرچڑھنا۔ ستم۔ زیادتی۔ زبردستی۔ رھق یرھق (سمع) سے مصدر ہے۔ اصل میں اس کے معنی ایک شے کے دوسری شے پر چھا جانے کے ہیں اور چونکہ اس کا نتیجہ تباہی ہئ۔ اس لئے تباہ ہونے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور آیت ہذا میں اس کے معنی سرکشی و تکبر کے مراد ہیں۔ ترجمہ :۔ پس بڑھا دیا انہوں نے (یعنی بنی آدم نے) ان کو (جناب کو) ازراہ تکبر و غرور یعنی بنی آدم کے اس فعل سے جنات مردوں کا غرور اور تکبر اور بڑھ گیا۔ فائدہ : کان الرجل من العرب اذا امسی فی وادقفر وخاف علی نفسہ نادی باعلی صوتہ یا عزیز ھذا الوادی اعوذ بک من السفہاھ الذین فی طاعتک یرید الجن و کبیرہم فاذا اسمعوا بذلک اسکتبروا۔ قالوا اسدنا الجن والانس (روح المعانی) ۔ یعنی :۔ اہل عرب میں سے کسی کو اگر کسی غیر آباد بیابان وادی میں رات پڑجاتی اور اسے اپنی جان کا خطرہ محسوس ہوتا تو وہ بلند آواز سے پکارتا اے و اس وادی کے سردار ! میں ان تمام ظالموں و جاہلوں سے جو تیری اطاعت میں ہیں (یعنی جن اور ان کے کبائر) تیری پناہ مانگنا ہوں۔ جب جن یہ پکار سنتے تو وہ اور غرور و نخوت سے بھر جاتے اور کہتے کہ ہم جنوں اور انسانوں سب کے سردار بن گئے ہیں۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 11 یوں میں بعض مشرکین کا قاعدہ تھا کہ وہ جنوں سے غیب کی خبریں پوچھتے، ان کے نام کی نذریں چڑھاتے اور نیازیں دیتے اور جب سفر کے دوران میں رات کو کسی خوفناک مقام پر اترتے تو کہتے کہ اس علاقہ کے جنوں کا جو سردار ہے ہم اس کی پناہ میں آتے ہیں تاکہ وہ اپنے ماتحت جنوں سے ہماری حفاظت کرے۔ ان باتوں نے جنوں ... کو اور بھی زیادہ مغرور بنادیا کیونکہ وہ سمجھنے لگے کہ ہم تو آدمیوں کے بھی سردار ہوگئے۔ اسی لئے وہ ہماری پناہ ڈھونڈھتے ہیں۔ مقاتل کہتے ہیں کہ سب سے پہلے یمن کے کچھ لوگوں نے جنوں کی پناہ لینا شروع کی، پھر قبیلہ بنی حنیفہ کے کچھ لوگوں نے اور پھر ہوتے ہوئے تمام عرب میں اس کا رواج ہو یا۔ جب اسلام آیا تو وہ جنوں کے بجائے اللہ تعالیٰ کی پناہ لینے لگے۔ “ (فتح القدیر)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وانہ کان .................... رھقا (٢٧ : ٦) ” اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے ، اس طرح انہوں نے انسانوں کی بےچینی کو اور زیادہ بڑھا دیا “۔ یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف جو ایام جاہلیت میں متعارف تھا اور آج بھی کئی معاشروں میں یہ بات متعارف ہے کہ جنوں کو زمین...  اور انسانوں پر اقتدار حاصل ہے اور یہ کہ وہ انسانوں کو نفع نقصان بھی پہنچا سکتے تھے۔ اور یہ کہ بعض اراضی اور سمندروں اور فضا میں یہ جن محکوم ہیں ، اور ان کے سردار ان پر حکمران ہیں۔ چناچہ جب یہ لوگ کسی ، غیر آباد جگہ جاتے یا کسی جنگل اور پہاڑ میں ہوتے تو یہ اس علاقے کے سردار جن کی پناہ مانگ لیتے کہ اس کے زبردست جن کہیں اسے نقصان نہ پہنچا دیں۔ یہ پناہ مانگنے کے بعد ، وہاں شب باشی کرتے۔ شیطان کو یہ طاقت دے دی گئی ہے کہ وہ انسانوں کے قلوب پر اثر اندازہو ، (ماسوائے ان لوگوں کے جو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں ، ایسے لوگ اس کی دسترس سے بچے رہتے ہیں) لیکن انسانوں میں سے جو شخص شیطان کی طرف جھکتا ہے تو وہ اسے کوئی نفع نہیں دیتا۔ اس لئے کہ شیطان انسانوں کا دشمن ہے۔ یہ دراصل انسان کو گمراہ کرتا ہے ، اور اسے اذیت دیتا ہے۔ چناچہ یہ گروہ جن اس حقیقت واقعہ کو یوں بیان کرتا ہے۔ وانہ کان .................... رھقا (٢٧ : ٦) ” اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے۔ اس طرح انہوں نے انسانوں کی بےچینی اور زیادہ کردیا “۔ اور یہاں رھق کے معنی گمراہی ، قلق ، حیرت کے ہیں اور یہ ان دلوں میں پیدا ہوجاتی ہے جو شخص اپنے دشمن کے سامنے جھک جاتا ہے اور اس پر بھروسہ کرتا ہے۔ اور جو اللہ پر بھروسہ نہیں کرتا اور نہ اللہ سے پناہ مانگتا ہے۔ اہل قریش ایسا ہی کرتے تھے حالانکہ حضرت آدم (علیہ السلام) سے ادھر تمام انسانوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ شیطان تمہارا دشمن ہے۔ انسانی قلب جی غیر اللہ کے ہاں نفع کی امید سے پناہ مانگتا ہے یا اس امید سے کہ غیر اللہ ضرر رفع کردے گا۔ ایسا شخص قلق ، حیرت اور بےثباتی اور بےاطمینانی کے سوا کچھ نہیں پاتا۔ اور یہ رھق کی بدترین صورت ہے۔ یعنی ایسی بےچینی جس کے اندر قلب کوئی آرام اور امن محسوس نہ کرے۔ اللہ کے سوا ہر چیز بدلنے والی ، ہر چیز زائل ہونے والی ہے اور ہر چیز فنا ہونے والی ہے ، جب کوئی دل اللہ کے سوا کسی اور چیز سے متعلق ہوجائے تو وہ ڈگمگاتا رہتا ہے ، وہ حیران وپریشان رہتا ہے۔ اور اس لئے کہ وہ جس چیز کے ساتھ متعلق ہے ، اس کا رخ جدھر ہوگا ، اس کا رخ بھی ادھر ہوگا۔ اللہ وحدہ باقی ہے۔ زوال پذیر نہیں ہے ، زندہ ہے ، مرنے والی ذات نہیں ہے۔ دائم ہے متغیر نہیں ہے۔ اس لئے جو شخص اللہ کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کرے گا وہ گویا ایک مستقل محور کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کردے گا اور اس کے اندر بھی ایک قسم کا استقلال پیدا ہوجائے گا۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(6) اور یہ کہ بہت سے لوگ آدمیوں میں سے ایسے تھے کہ وہ جنات میں سے کچھ لوگوں کو پناہ لیا کرتے تھے تو ان پناہ لینے والوں نے ان جنات کی سرکشی اور بددماغی کو اور بڑھا دیا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی آدمی جتنا جنوں کے آگے التجا کرتے ہیں اتنا وہ مغرور ہوتے ہیں۔ خلاصہ : یہ کہ ایک مشترکہ مر ض تھا جس...  میں کم وبیش سب ہی جنات و انسان مبتلا تھے اور سب شرک کرتے تھے اور بعض شرک خاص تھا جیسا بعض آدمیوں کا بعض جنات کے ساتھ اس لئے اس جماعت جنات نے اس کو بھی ظاہر کیا کہ بعض انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے مثلاً کسی جنگل میں جاکر قیام کیا قافلہ اترا تو وہاں کھڑے ہوکرقافلے کے سردار نے کہا۔ اعوذبسید ھذا الوادی من سفھاء قومہ یعنی جنات کی قوم کے بیوقوفوں اور شرارت پسندوں سے پناہ مانگتا ہوں اس وادی کے سردار کے ساتھ یعنی جو جنات کا سردار ہے اس کی پناہ چاہتا ہوں بدمعاش جنوں سے۔ یہ تو ایک طریقہ ہم نے عرض کی اور نہ بیسوں طریقے تھے جنوں سے پناہ مانگنے کے خوشبوئیں جلاتے تھے نذر ونیاز کرتے تھے کاہنوں کی معرفت ان کو نذریں بھجواتے تھے جنوں کے بادشاہ کے اور سرداروں کے نام لے کر ان کی دہائی مانگتے انسانوں کی ان مخصوص ان کو نذریں بھجواتے تھے جنوں کے بادشاہ کے اور سرداروں کے نام لے کر ان کی دہائی مانگتے انسانوں کی ان مخصوص حرکات نے اور جنوں کی طاقت کو تسلیم کرنے اور ان کی نذرونیاز کرنے کی وجہ سے جنات اور مغرور ہوگئے اور سر چڑھ گئے اور اس قسم کی باتوں سے جنات کا عناد، سرکشی اور کفر وشرک اور بڑھتا اور پرورش پاتا رہا۔  Show more