Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 14

سورة الدھر

وَ دَانِیَۃً عَلَیۡہِمۡ ظِلٰلُہَا وَ ذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُہَا تَذۡلِیۡلًا ﴿۱۴﴾

And near above them are its shades, and its [fruit] to be picked will be lowered in compliance.

ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہونگے اور ان کے ( میوے اور ) گچھے نیچے لٹکا ئے ہوئے ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَدَانِیَۃً
اور جھکے ہوئے ہوں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
ظِلٰلُہَا
سائے اس کے
وَذُلِّلَتۡ
اور تابع کر دیئے جائیں گے
قُطُوۡفُہَا
پھل اس کے
تَذۡلِیۡلًا
تابع کیا جانا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَدَانِیَۃً
اورجھکے ہوں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
ظِلٰلُہَا
جنت کے سائے
وَذُلِّلَتۡ
اورتابع کردیے جائیں گے
قُطُوۡفُہَا
اس کے خوشے
تَذۡلِیۡلًا
خوب تابع کیاجانا
Translated by

Juna Garhi

And near above them are its shades, and its [fruit] to be picked will be lowered in compliance.

ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہونگے اور ان کے ( میوے اور ) گچھے نیچے لٹکا ئے ہوئے ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(جنت کے درختوں کے) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور ان کے خوشے مکمل طور پر ان کے تابع فرمان بنا دیئے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجنت کے سائے اُن پرجھکے ہوں گے۔ اوراُس کے خوشے اُن کے بالکل تابع کردیے جائیں گے،خوب تابع کیاجانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and shades of gardens will be hanging low on them, and its fruits will be put entirely into their service.

اور جھک رہیں ان پر اس کی چھائیں اور پست کر رکھے ہیں اس کے گچھے لٹکا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جنت کے سائے ان کے اوپر جھکے ہوئے ہوں گے اور اس کے پھلوں کے خوشے نیچے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The shades of Paradise will bend over them, and its fruits will be brought within their easy reach;

جنت کی چھاؤں ان پر جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی ، اور اس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے ( کہ جس طرح چاہیں انہیں توڑ لیں )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حالت یہ ہوگی کہ ان باغوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے ، اور ان کے پھل مکمل طور سے ان کے آگے رام کردیے جائیں گے ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہاں کے درختوں کے سارے ان پر جھکے ہوں گے اور وہاں کے پھل میوے یا گچھے بالکل قریب ہونگے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہاں (درختوں کے) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور پھلوں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور درختوں کے سائے ان پر جھکے جا رہے ہوں گے اور ان کے پھل ان کے اختیار میں دیدئیے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے (ثمردار شاخیں اور) ان کے سائے قریب ہوں گے اور میوؤں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And close upon them will be the shades thereof, and low will hang the clusters thereof greatly.

اور درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے میوے ان کے بالکل اختیار میں ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور باغ جنت کے سائے ان پر جھکے ہوئے اور اس کے خوشے بالکل ان کی دسترس میں ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان سے اس ( جنت ) کے درختوں کے سائے قریب ہوں گے اور میووں کے گچھے نیچے کی طرف جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھلوں سے بھری ٹہنیاں اور درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور میووں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جھکے پڑے ہوں گے ان پر وہاں کے (درختوں کے) سائے اور پوری طرح ان کے بس (اور اختیار) میں کردیا گیا ہوگا وہاں کے پھلوں کو

Translated by

Noor ul Amin

( درختوں کے ) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور ان کے پھل ان کے بالکل قریب کردئیے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کے ( ف۲۱ ) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور اس کے گچھے جھکا کر نیچے کردیے گئے ہوں گے ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( جنت کے درختوں کے ) سائے ان پر جھک رہے ہوں گے اور ان کے ( میووں کے ) گچھے جھک کر لٹک رہے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

ان ( باغہائے بہشت ) کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے میوے ان کی دسترس میں ہوں گے ( کہ ہر وقت بلاتکلف کھا سکیں گے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the shades of the (Garden) will come low over them, and the bunches (of fruit), there, will hang low in humility.

Translated by

Muhammad Sarwar

The shades of the garden will be closely spread over them and it will be easy for them to reach the fruits.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the shade thereof is close upon them, and the bunches of fruit thereof will hang low within their reach.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And close down upon them (shall be) its shadows, and its fruits shall be made near (to them), being easy to reach.

Translated by

William Pickthall

The shade thereof is close upon them and the clustered fruits thereof bow down.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस (बाग़) के साए उन पर झुके होंगे और उस के फलों के गुच्छे बिलकुल उन के वश में होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ حالت ہوگی کہ درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوں گے اور انکے میوے ان کے اختیار میں ہونگے (کہ ہر طرح ہر وقت بلا مشقت لے سکیں گے ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان پر جنت کی چھاؤں جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی اور اس کے پھل ہر وقت ان کے قریب تر ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جنت کی چھاﺅں ان پر جھکی ہوئی سایہ کررہی ہوگی ، اور اس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے (کہ جس طرح چاہیں انہیں توڑڈالیں) ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان پر اس کے سائے قریب ہوں گے اور اس کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جھٹک رہیں ان پر اس کی چھائیں اور پست کر رکھے ہیں اس کے گچھے لٹکا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جنت کے درختوں کے سائے ان لوگوں پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے پھل ان کے اختیار میں کردیئے جائیں گے۔