TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ud Dahar - سورة الدھر | Verse 15 Translations

Every available translation of Surat ud Dahar, verse 15, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِاٰنِیَۃٍ مِّنۡ فِضَّۃٍ وَّ اَکۡوَابٍ کَانَتۡ قَؔوَارِیۡرَا۠ ﴿ۙ۱۵﴾
And there will be circulated among them vessels of silver and cups having been [created] clear [as glass],
اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہونگے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَیُطَافُ
اور پھرائے جائیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِاٰنِیَۃٍ
برتن
مِّنۡ فِضَّۃٍ
چاندی کے
وَّاَکۡوَابٍ
اور پیالے
کَانَتۡ
ہوں گے
قَوَارِیۡرَا۠
شیشے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَیُطَافُ
اورپھرائے جائیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِاٰنِیَۃٍ
برتن
مِّنۡ فِضَّۃٍ
چاندی کے
وَّاَکۡوَابٍ
اورپیالے
کَانَتۡ
وہ ہوں گے
قَوَارِیۡرَا۠
شیشے کے
Translated by

Juna Garhi

Info

And there will be circulated among them vessels of silver and cups having been [created] clear [as glass],

اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور ان پر چاندی کے برتن اور شیشے کے ساغر پھرائے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اوراُن پرچاندی کے برتن اورپیالے پھرائے جائیں گے جوشیشے کے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And circulated among them will be vessels of silver, and cups that will be (as transparent as) crystals,

اور لوگ لئے پھرتے ہیں ان کے پاس برتن چاندی کے اور آجورے جو ہو رہے ہیں شیشے کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور گردش میں ہوں گے ان پر (خدامِ جنت) چاندی کے برتنوں اور شیشے کے پیالوں کے ساتھ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

and there shall be passed around them vessels of silver and goblets of crystal,

ان کے آگے چاندی کے برتن17 اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جارہے ہوں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور ان کے سامنے چاندی کے برتن اور وہ پیالے گردش میں لائے جائیں گے جو شیشے کے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کو زوں کا دور چل رہا ہوگا وہ شیشے کے ہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور ان کے پاس چاندی کے برتن لائے جائیں گے اور آب خورے جو شیشے کے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور ان لوگوں کے سامنے چاندی کے برتن اور شیشے کے آب خورے پیش کئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And brought round amongst them will be vessels of silver and also goblets of glass.

اور ان کے پاس لائے جائیں گے چاندی کے برتن اور گلاس جو شیشے کے ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور ان کے سامنے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش میں ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور ان پر چاندی کے برتن اور شیشے کے چمکدار پیالے پیش کیے جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

خدام چاندی کے پیالے لئے ہوئے ان کے ارد گرد پھر رہے ہوں گے اور شیشے کے نہایت شفاف گلاس

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

ان کے آگے گردش میں لائے جا رہے ہوں گے عظیم الشان برتن چاندی کے اور ایسے عظیم الشان پیالے جو کہ شیشے کے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

Info

اوران کے سامنے چاندی کے برتنوں اور شیشے کے پیالوں کادورچلے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہو رہے ہوں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور ( خُدام ) ان کے گرد چاندی کے برتن اور ( صاف ستھرے ) شیشے کے گلاس لئے پھرتے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور ان کے سامنے چاندی کے برتن اور شیشہ کے چمکدار گلاس گردش میں ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And amongst them will be passed round vessels of silver and goblets of crystal,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

They will be served with silver dishes and crystal clear goblets.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And among them will be passed round vessels of silver and cups of crystal --

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And there shall be made to go round about them vessels of silver and goblets which are of glass,

Translated by

William Pickthall

Info

Goblets of silver are brought round for them, and beakers (as) of glass

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और उन के पास चाँदी के बरतन ग़र्दिश में होंगे और प्याले

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور انکے پاس چاندی کے برتن لائے جائیں گے اور آبخورے جو شیشہ کے ہونگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ان کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جارہے ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

ان کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جارہے ہوں گے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور ان کے پاس چاندی کے برتن لائے جائیں گے اور آبخورے جو شیشے کے ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور لوگ لیے پھرتے ہیں ان کے پاس برتن چاندی کے اور آب خورے جو ہو رہے ہیں شیشے کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور ان لوگوں پر چاندی کے برتن اور شیشے کے آب خورے پیش کئے جائیں گے۔

Related Verses

3
Surat ul Hadeed
57:27
ثُمَّ قَفَّیۡنَا عَلٰۤی اٰثَارِہِمۡ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیۡنَا بِعِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ وَ اٰتَیۡنٰہُ الۡاِنۡجِیۡلَ ۬ ۙ وَ جَعَلۡنَا فِیۡ قُلُوۡبِ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ رَاۡفَۃً وَّ رَحۡمَۃً ؕ وَ رَہۡبَانِیَّۃَۨ ابۡتَدَعُوۡہَا مَا کَتَبۡنٰہَا عَلَیۡہِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰہِ فَمَا رَعَوۡہَا حَقَّ رِعَایَتِہَا ۚ فَاٰتَیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡہُمۡ اَجۡرَہُمۡ ۚ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۲۷﴾
Then We sent following their footsteps Our messengers and followed [them] with Jesus, the son of Mary, and gave him the Gospel. And We placed in the hearts of those who followed him compassion and mercy and monasticism, which they innovated; We did not prescribe it for them except [that they did so] seeking the approval of Allah . But they did not observe it with due observance. So We gave the ones who believed among them their reward, but many of them are defiantly disobedient.
ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے درپے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کر دیا ہاں رہبانیت ( ترک دنیا ) تو ان لوگوں نے از خود ایجاد کر لی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا سوائے اللہ کی رضا جوئی کے ۔ سوا انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان لائے تھےانہیں ان کا اجر دیا اور ان میں زیادہ تر لو گ نافرمان ہیں ۔
Surat ud Dahar
76:16
قَؔ‍وَارِیۡرَا۠ مِنۡ فِضَّۃٍ قَدَّرُوۡہَا تَقۡدِیۡرًا ﴿۱۶﴾
Clear glasses [made] from silver of which they have determined the measure.
شیشے بھی چاندی کے جن کو ( ساقی نے ) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا ۔
Surat ul Alaq
96:18
سَنَدۡعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴿ۙ۱۸﴾
We will call the angels of Hell.
ہم بھی ( دوزخ کے ) پیادوں کو بلا لیں گے ۔