Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 9

سورة الدھر

اِنَّمَا نُطۡعِمُکُمۡ لِوَجۡہِ اللّٰہِ لَا نُرِیۡدُ مِنۡکُمۡ جَزَآءً وَّ لَا شُکُوۡرًا ﴿۹﴾

[Saying], "We feed you only for the countenance of Allah . We wish not from you reward or gratitude.

ہم توتمہیں صرف اللہ تعالٰی کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکرگزاری ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
نُطۡعِمُکُمۡ
ہم کھلاتے ہیں تمہیں
لِوَجۡہِ
چہرے کے لیے
اللّٰہِ
اللہ کے
لَانُرِیۡدُ
نہیں ہم چاہتے
مِنۡکُمۡ
تم سے
جَزَآءً
کوئی بدلہ
وَّلَا
اور نہ
شُکُوۡرًا
کوئی شکریہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
نُطۡعِمُکُمۡ
ہم کھلاتے ہیں تمہیں
لِوَجۡہِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی رضاکے لیے
لَانُرِیۡدُ
نہیں ہم چاہتے
مِنۡکُمۡ
تم سے
جَزَآءً
کوئی بدلہ
وَّلَا
اورنہ ہی
شُکُوۡرًا
شکریہ
Translated by

Juna Garhi

[Saying], "We feed you only for the countenance of Allah . We wish not from you reward or gratitude.

ہم توتمہیں صرف اللہ تعالٰی کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکرگزاری ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور انہیں کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کی خاطر کھلاتے ہیں ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم صرف اﷲ تعالیٰ کی رضاکے لئے تمہیں کھلاتے ہیں اور نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اورنہ ہی شکریہ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(saying to them,) |"We feed you only for the sake of Allah; we have no intention of (receiving) either a return from you or thanks.

ہم جو تم کو کھلاتے ہیں سو خالص اللہ کی خوشی چاہنے کو نہ تم سے ہم چاہیں بدلہ اور نہ چاہیں شکر گزاری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اور کہتے ہیں کہ) ہم تو آپ کو یہ کھانا کھلا رہے ہیں صرف اللہ (کی رضا) کے لیے ہم آپ سے نہ تو کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ ہی شکریہ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(saying): “We feed you only for Allah's sake; we do not seek of you any recompense or thanks,

﴿اور ان سے کہتے ہیں کہ﴾ ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں ، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ14 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور ان سے کہتے ہیں کہ ) ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کھلا رہے ہیں ۔ ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ کوئی شکریہ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے تھے 10 ہم تم کو اللہ کی رضا مندی کے لئے کھلاتے ہیں ہم تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتے نہ شکر گذاری 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم تم کو محض اللہ کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے اس کا کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ (کے طالب ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (وہ کہتے ہیں کہ) ہم تو صرف اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے کھلاتے ہیں۔ ہم تم سے نہ تو کسی طرح کی اجرت کی تمنا رکھتے ہیں اور نہ شکرئیے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکرگزاری کے (طلبگار)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Saying: we feed you only for the sake of Allah; we desire not from you any recompense or thanks.

ہم تو تم کو بس اللہ ہی کی خوشنودی کیلئے کھانا کھلاتے ہیں اور نہ تم سے (اس کا) عوض چاہیں اور نہ شکریہ

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس جذبہ کے ساتھ کہ ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خوشنودی کیلئے کھلاتے ہیں ، نہ تم سے کسی بدلے کے طالب ہیں نہ شکریہ کے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اور انہیں بتلاتے ہیں کہ ) ہم صرف اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا کے لیے تمہیں کھانا ے رہے ہیں ( اور ) ہم تم سے کسی بدلے اور شکریے کے طالب نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ ہم تم کو محض اللہ کے واسطے کھلاتے ہیں نہ تم سے معاوضہ چاہتے ہیں اور نہ شکر گزاری کے خواہش مند ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور وہ دل میں یا زبان سے کہتے ہیں کہ) ہم تو تمہیں محض اللہ کے لئے کھلا رہے ہیں تم سے نہ کوئی بدلہ لینا چاہتے ہیں نہ کوئی شکریہ

Translated by

Noor ul Amin

( اورانہیں کہتے ہیں کہ ) ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کی خاطرکھلاتے ہیں ، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور کہتے ہیں کہ ) ہم تو محض اللہ کی رضا کے لئے تمہیں کھلا رہے ہیں ، نہ تم سے کسی بدلہ کے خواست گار ہیں اور نہ شکرگزاری کے ( خواہش مند ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور کہتے ہیں کہ ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خوشنودی کیلئے کھلاتے ہیں نہ تم سے کوئی جزا چاہتے ہیں اورنہ شکریہ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Saying),"We feed you for the sake of Allah alone: no reward do we desire from you, nor thanks.

Translated by

Muhammad Sarwar

"We only feed you for the sake of God and we do not want any reward or thanks from you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Saying): "We feed you seeking Allah's Face only. We wish for no reward, nor thanks from you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We only feed you for Allah's sake; we desire from you neither reward nor thanks:

Translated by

William Pickthall

(Saying): We feed you, for the sake of Allah only. We wish for no reward nor thanks from you;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"हम तो केवल अल्लाह की प्रसन्नता के लिए तुम्हें खिलाते हैं, तुम से न कोई बदला चाहते हैं और न कृतज्ञता ज्ञापन

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم تم کو محض خدا کی رضا مندی کے لئے کھانا کھلاتے ہیں نہ ہم تم سے (اس کا فعلی) بدلہ چاہیں گے اور نہ (اس کا قولی) شکریہ (چاہیں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں تم ہم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور ان سے کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں ، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لیے کھلاتے ہیں ہم تم سے کوئی بدلہ یا شکریہ نہیں چاہتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم جو تم کو کھلاتے ہیں سو خالص اللہ کی خوشی چاہنے کو نہ تم سے ہم چاہیں بدلہ اور نہ چاہیں شکر گزاری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کہتے ہیں ہم تو تم کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کی غرض سے کھانا کھلاتے ہیں ہم تم سے کسی بدلے اور شکریہ کے خواہش مند نہیں ہیں۔