11. In recounting the events of the Battle of Badr, the Qur'an aims to explain the significance of the word al-anfal (spoils of war). In the opening verse of the surah the Muslims were told that they should not deem the spoils to be a reward for their toil. Rather, the spoils should constitute a special reward granted to the Muslims by God, to Whom the spoils rightfully belong. The events recounted here support this. The Muslims could reflect on the course of events and see for themselves to what extent the victory they had achieved was due to God's favour, and to what extent it was due to their own efforts.
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :11
یہاں تک کہ جنگ بدر کے جن واقعات کو ایک ایک کرکے یاد دلایا گیا ہے اس سے مقصود دراصل لفظ ”انفال“کی معنویت واضح کرنا ہے ۔ ابتدا میں ارشاد ہوا تھا کہ اس مال غنیمت کو اپنی جانفشانی کا ثمرہ سمجھ کر اس کے مالک و مختار کہاں بنے جاتے ہو ، یہ تو دراصل عطیہ الہٰی ہے اور معطی خود ہی اپنے مال کا مختار ہے ۔ اب اس کے ثبوت میں یہ واقعات گنائے گئے ہیں کہ اس فتح میں خود ہی حساب لگا کر دیکھ لو کہ تمہاری اپنی جانفشانی اور جرأت وجسارت کا کتنا حصہ تھا اور اللہ کی عنایت کا کتنا حصہ ۔