Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 16

سورة الأنفال

وَ مَنۡ یُّوَلِّہِمۡ یَوۡمَئِذٍ دُبُرَہٗۤ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوۡ مُتَحَیِّزًا اِلٰی فِئَۃٍ فَقَدۡ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ مَاۡوٰىہُ جَہَنَّمُ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۶﴾

And whoever turns his back to them on such a day, unless swerving [as a strategy] for war or joining [another] company, has certainly returned with anger [upon him] from Allah , and his refuge is Hell - and wretched is the destination.

اور جو شخص ان سے اس موقع پر پشت پھیرے گا مگر ہاں جو لڑائی کے لئے پینترا بدلتا ہو یا جو ( اپنی ) جماعت کی طرف پناہ لینے آتا ہو وہ مستشنٰی ہے باقی اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے غضب میں آجائے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّوَلِّہِمۡ
پھیرے گا ان سے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
دُبُرَہٗۤ
پشت اپنی
اِلَّا
سوائے
مُتَحَرِّفًا
پینترا بدلنے والے کے
لِّقِتَالٍ
جنگ کے لیے
اَوۡ
یا
مُتَحَیِّزًا
پناہ لینے والے کے
اِلٰی فِئَۃٍ
طرف ایک گروہ کے
فَقَدۡ
تو تحقیق
بَآءَ
وہ پلٹا
بِغَضَبٍ
ساتھ غضب کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَمَاۡوٰىہُ
اور ٹھکانہ اس کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
وَبِئۡسَ
اور کتنا برا ہے
الۡمَصِیۡرُ
وہ ٹھکانہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّوَلِّہِمۡ
پھیرے اُن سے
یَوۡمَئِذٍ
اُس دن
دُبُرَہٗۤ
پیٹھ اپنی
اِلَّا
سوائے
مُتَحَرِّفًا
پینترا بدلنے والا
لِّقِتَالٍ
لڑائی کے لیے
اَوۡ
یا
مُتَحَیِّزًا
جگہ لینے والا
اِلٰی فِئَۃٍ
طرف کسی گروہ کی
فَقَدۡ
تو یقیناً
بَآءَ
وہ لوٹے گا
بِغَضَبٍ
ساتھ غضب کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَمَاۡوٰىہُ
اور ٹھکانا اُس کا ہے
جَہَنَّمُ
جہنم
وَبِئۡسَ
اور بہت ہی بُر ی ہے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنے کی جگہ
Translated by

Juna Garhi

And whoever turns his back to them on such a day, unless swerving [as a strategy] for war or joining [another] company, has certainly returned with anger [upon him] from Allah , and his refuge is Hell - and wretched is the destination.

اور جو شخص ان سے اس موقع پر پشت پھیرے گا مگر ہاں جو لڑائی کے لئے پینترا بدلتا ہو یا جو ( اپنی ) جماعت کی طرف پناہ لینے آتا ہو وہ مستشنٰی ہے باقی اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے غضب میں آجائے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص اس دن پیٹھ پھیرے گا، الا یہ کہ وہ کوئی جنگی چال چل رہا ہو یا مڑ کر اپنے دستہ فوج کو ملنا چاہتا ہو، تو ایسا آدمی اللہ کے غضب میں آگیا۔ اس کا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور وہ بری جائے بازگشت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوکوئی اس دن ان سے اپنی پیٹھ پھیرے، سوائے اس کے کہ وہ لڑائی کے لیے پینترابدلنے والاہویاکسی گروہ کی طرف جگہ لینے والاہوتویقیناوہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے غضب کے ساتھ لوٹے گااوراس کاٹھکانہ جہنم ہے اوروہ لوٹنے کی بہت ہی بُری جگہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever turns his back on them that day, unless maneuvering for battle or turning to join a company, turns with wrath from Allah, and his abode is Jahannam and it is an evil place to return.

اور جو کوئی ان سے پھیرے پیٹھ اس دن مگر یہ کہ ہنر کرتا ہو لڑائی کا یا جا ملتا ہو فوج میں سو وہ پھرا اللہ کا غضب لے کر اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور وہ کیا برا ٹھکانا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی بھی ان سے اس دن اپنی پیٹھ پھیرے گا سوائے اس کے کہ وہ کوئی داؤ لگا رہا ہو جنگ کے لیے یا کسی (دوسری ) جمعیت سے ملنا ہو تو وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For he who turns his back on them on such ar occasion - except that it be for tactical reasons, or turning to join another company - he shall incur the wrath of Allah and Hell shall be his abode. It is an evil destination.

جس نے ایسے موقع پر پیٹھ پھیرے ۔ ۔ ۔ ۔ اِلّا یہ کہ جنگی چال کے طور پر ایسا کرے یا کسی دوسری فوج سے جا ملنے کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔ تو وہ اللہ کے غضب میں گھِر جائے گا ، اس کا ٹھکانا جہنّم ہوگا ، اور وہ بہت بری جائے باز گشت ہے ۔ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر کوئی شخص کسی جنگی چال کی وجہ سے ایسا کر رہا ہو یا اپنی کسی جماعت سے جا ملنا چاہتا ہو اس کی بات تو اور ہے ، مگر اس کے سوا جو شخص ایسے دن اپنی پیٹھ پھیرے گا تو وہ اللہ کی طرف سے غضب لے کر لوٹے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو اس دن (یعنی لڑائی کے دن یا بدر کے دن اپنی پیٹھ کافروں کو دکھائے) (یعنی بھاگے) وہ اللہ کا غصہ لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکنہ دوزخ ہے اور وہ (لوٹ جانے کی) بری جگہ ہے مگر جو کوئی کترا کر ایک طرف چلے لڑنے کے لیے 2 یا (مسلمانوں کی دوسری) جماعت میں شیک ہونے کے لیے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو شخص اس موقع پر ان سے اپنی پیٹھ پھیرے گا سوائے اس کے کہ پینترا بدلے یا اپنی فوج سے جا ملنا چاہے (وہ مستثنیٰ ہیں) سو وہ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد رکھو۔ اس دن جو، ان سے پیٹھ پھیرے گا وہ غضب کا شکار ہوجائے گا اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا جو بدترین ٹھکانا ہے۔ البتہ وہ شخص جو (کسی جنگی مصلحت کی وجہ سے ) دشمن کے لئے گھات لگا رہا ہو یا اپنی جماعت سے جا ملنے کی کوشش کر رہا ہو وہ مستثنیٰ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص جنگ کے روز اس صورت کے سوا کہ لڑائی کے لیے کنارے کنارے چلے (یعنی حکمت عملی سے دشمن کو مارے) یا اپنی فوج میں جا ملنا چاہے۔ ان سے پیٹھ پھیرے گا تو (سمجھو کہ) وہ خدا کے غضب میں گرفتار ہوگیا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever turneth his back to them on such a day, unless it be swerving to a fight or wriggling round to anot her company, hath surely drawn upon himself indignation from Allah, and his resort is Hell--an evil destination!

اور جو کوئی ان سے اپنی پشت اس روز پھیرے گا سوا اس کے کے پینترا بدل رہا ہو لڑائی کے لیے یا (اپنی) جماعت کی طرف پناہ لے رہا ہو تو وہ اللہ کے غضب میں آجائے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ان کو اس وقت پیٹھ دکھائے گا ، بجز اس کے کہ جنگ کیلئے پینترا بدلنا چاہتا ہو یا کسی جماعت کی طرف سمٹ رہا ہو ، تو وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا ۔ سو اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ نہایت ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لڑائی کے دن اس شخص کے علاوہ جو لڑائی کا رخ بدلنے والاہو یا اپنی جماعت میں پناہ لینے والا ہو کوئی پیٹھ پھیرے گا یقینا وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا غصہ لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو شخص جنگ کے روز حکمت عملی سے دشمن کو مارے یا اپنی فوج میں جا ملنا چاہے وہ ٹھیک ہے لیکن جو ان سے پیٹھ پھیرے گا تو سمجھو کہ وہ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوگیا اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد رکھو کہ جس نے پیٹھ دکھائی ان کو سوائے اس کے کہ وہ جنگ ہی کے لئے کوئی پینترا بدلتا ہو، یا اپنی فوج کے سوا کسی دوسرے دستے سے ملنا چاہتا ہو تو وہ یقیناً لوٹا اللہ کے بھاری غضب کے ساتھ، اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور بڑا ہی برا ٹھکانہ ہے وہ

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص اس دن پیٹھ پھیرے گاسوائے اس کے کہ’’ اس میں کوئی جنگی چال ہویا لشکر اسلام کی کسی جماعت سے مل جانامقصودہو‘‘توایساآدمی اللہ کے عذاب میں آ گیا اس کاٹھکانہ جہنم ہو گا اور وہ برا ٹھکا نہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اس دن انہیں پیٹھ دے گا مگر لڑائی کا ہنرَ کرنے یا اپنی جماعت میں جاملنے کو ، تو وہ اللہ کے غضب میں پلٹا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور کیا بری جگہ ہے پلٹنے کی ، ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص اس دن ان سے پیٹھ پھیرے گا ، سوائے اس کے جو جنگ ( ہی ) کے لئے کوئی داؤ چل رہا ہو یا اپنے ( ہی ) کسی لشکر سے ( تعاون کے لئے ) ملنا چاہتا ہو ، تو واقعتاً وہ اللہ کے غضب کے ساتھ پلٹا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور وہ ( بہت ہی ) برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ایسے ( جنگ والے ) موقع پر ان کو پیٹھ دکھائے گا ۔ سوا اس کے جو جنگی چال کے طور پر ہٹ جائے ۔ یا کسی ( اپنے ) فوجی دستہ کے پاس جگہ لینے کے لیے ایسا کرے ( کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ) تو وہ خدا کے قہر و غضب میں آجائے گا ۔ اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہوگا ۔ اور وہ بہت بری جائے بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any do turn his back to them on such a day - unless it be in a stratagem of war, or to retreat to a troop (of his own)- he draws on himself the wrath of Allah, and his abode is Hell,- an evil refuge (indeed)!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Whoever deserts the believers) will incur the wrath of God and will dwell in hell, a terrible dwelling.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever turns his back to them on such a day -- unless it be a stratagem of war, or to retreat to a troop (of his own) -- he indeed has drawn upon himself wrath from Allah. And his abode is Hell, and worst indeed is that destination!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever shall turn his back to them on that day-- unless he turn aside for the sake of fighting or withdraws to a company-- then he, indeed, becomes deserving of Allah's wrath, and his abode is hell; and an evil destination shall it be.

Translated by

William Pickthall

Whoso on that day turneth his back to them, unless manoeuvring for battle or intent to join a company, he truly hath incurred wrath from Allah, and his habitation will be hell, a hapless journey's end.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिसने ऐसे मौक़े पर पीठ फेरी सिवाए इसके कि जंगी चाल के तौर पर हो या दूसरी फ़ौज से जा मिलने के लिए हो तो वह अल्लाह के ग़ज़ब का शिकार हो जाएगा और उसका ठिकाना जहन्नम है, और वह बहुत ही बुरा ठिकाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص ان سے اس موقع پر (مقابلہ کے وقت) پشت پھیرے گا مگر ہاں جو لڑائی کے لیے پیترا بدلتا ہو یا اپنی جماعت کی طرف پناہ لینے آتا ہو وہ مستثنے ٰ ہے باقی اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے غضب میں آجاوے گا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہوگا۔ اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔ (1) (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جنگ کے دن جو کوئی کفار سے اپنی پیٹھ پھیرے ماسوائے اس کے جو لڑائی کے لیے پینترا بدلنے والا ہو یا جماعت کے ساتھ ملنے والاہوتو یقیناً وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس نے ایسے موقع پر پیٹھ پھیری۔ الا یہ کہ نگی چال کے طور پر ایسا کرے یا کسی دوسری فوج سے جا ملنے کے لیے۔ تو وہ اللہ کے غضب میں گھر جائے گا۔ اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور وہ بہت بری جائے باز گشت ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس دن بجز اس شخص کے جو لڑائی کے لیے رخ بدلنے والا ہو یا اپنی جماعت کی طرف پناہ لینے والاہو جو شخص پشت پھیرے گا سو وہ اللہ کے غصہ کو لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی ان سے پھیرے پیٹھ اس دن مگر یہ کہ ہنر کرتا ہو لڑائی کا یا جا ملتا ہو فوج میں سو وہ پھرا اللہ کا غضب لے کر اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ کیا برا ٹھکانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص اس دن ان کافروں کو پیٹھ دکھائے گا ماسوا اس بات کے کہ یا تو وہ کوئی جنگی پینترا کرنے والا ہو یا وہ اپنی جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہو تو ان دونوں صورتوں کے علاوہ جو ایسا کرے گا تو وہ یقیناً خدا کا غضب لیکر لوٹا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ جہنم بہت ہی بری جگہ ہے لوٹنے کی۔