Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 17

سورة الأنفال

فَلَمۡ تَقۡتُلُوۡہُمۡ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ قَتَلَہُمۡ ۪ وَ مَا رَمَیۡتَ اِذۡ رَمَیۡتَ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ رَمٰی ۚ وَ لِیُبۡلِیَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ مِنۡہُ بَلَآءً حَسَنًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۷﴾

And you did not kill them, but it was Allah who killed them. And you threw not, [O Muhammad], when you threw, but it was Allah who threw that He might test the believers with a good test. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.

سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا لیکن اللہ تعالٰی نے ان کو قتل کیا ۔ اور آپ نے خاک کی مٹھی نہیں پھینکی بلکہ اللہ تعالٰی نے وہ پھینکی اور تاکہ مسلمانوں کو اپنی طرف سے ان کی محنت کا خوب عوض دے بلاشبہ اللہ تعالٰی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمۡ
تو نہیں
تَقۡتُلُوۡہُمۡ
تم نے قتل کیا انہیں
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالی نے
قَتَلَہُمۡ
قتل کیا انہیں
وَمَا
اور نہیں
رَمَیۡتَ
پھینکا آپ نے
اِذۡ
جب
رَمَیۡتَ
پھینکا تھا آپ نے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالی نے
رَمٰی
پھینکا تھا
وَلِیُبۡلِیَ
اور تاکہ وہ آزمائے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
مِنۡہُ
اپنی طرف سے
بَلَآءً
آزمائش
حَسَنًا
اچھی سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمۡ
پس نہیں
تَقۡتُلُوۡہُمۡ
تم نے قتل کیا اُنہیں
وَلٰکِنَّ
لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
قَتَلَہُمۡ
قتل کیا ہے انہیں
وَمَا
اور نہیں
رَمَیۡتَ
پھینکی آپ نے
اِذۡ
جب
رَمَیۡتَ
پھینکی تھی آپ نے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
رَمٰی
پھینکی
وَلِیُبۡلِیَ
اور تاکہ وہ نوازے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کو
مِنۡہُ
اُس سے
بَلَآءً
انعام
حَسَنًا
اچھا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And you did not kill them, but it was Allah who killed them. And you threw not, [O Muhammad], when you threw, but it was Allah who threw that He might test the believers with a good test. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.

سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا لیکن اللہ تعالٰی نے ان کو قتل کیا ۔ اور آپ نے خاک کی مٹھی نہیں پھینکی بلکہ اللہ تعالٰی نے وہ پھینکی اور تاکہ مسلمانوں کو اپنی طرف سے ان کی محنت کا خوب عوض دے بلاشبہ اللہ تعالٰی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(میدان بدر میں) کافروں کو تم نے قتل نہیں کیا تھا بلکہ انہیں اللہ تعالیٰ نے مارا تھا۔ اور جب آپ نے (کافروں کی طرف ریت کی) مٹھی پھینکی تھی تو وہ آپ نے نہیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھی اور یہ اس لیے تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے مومنوں کو ایک اچھی آزمائش سے گزار دے۔ اللہ تعالیٰ یقینا سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس تم نے انہیں قتل نہیں کیابلکہ اﷲ تعالیٰ نے انہیں قتل کیا ہے اورآپ نے (خاک کی مٹھی) نہیں پھینکی جب آپ نے پھینکی تھی بلکہ وہ اﷲ تعالیٰ نے پھینکی اورتاکہ وہ ایمان والوں کواچھے انعام سے نوازے ،یقینااﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, you did not kill them, but Allah killed them. And you did not throw when you threw but Allah did throw, so that He may bless the believers with a good favour. Surely, Allah is All-Hearing, All-Knowing.

سو تم نے ان کو نہیں مارا لیکن اللہ نے ان کو مارا، اور تو نے نہیں پھینکی مٹھی خاک کی جس وقت کہ پھینکی تھی لیکن اللہ نے پھینکی، اور تاکہ کرے ایمان والوں پر اپنی طرف سے خوف احسان، بیشک اللہ ہے سننے والا جاننے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس (اے مسلمانو ! ) تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ان پر کنکریاں) پھینکی تھیں تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں تاکہ اللہ اس سے اہل ایمان کے جوہر نکھارے خوب اچھی طرح سے یقیناً اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So the fact is that it was not you, but it was Allah Who killed them; and it was not you when you threw [sand at them], but it was Allah Who threw it, (and the believers were employed for the task) that He might cause the believers to successfully pass through this test. Allah is All-Hearing, All-Knowing.

پس حقیقت یہ ہے کہ تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا اور تو نے نہیں پھینکا بلکہ اللہ نے پھینکا 14 ﴿ اور مومنوں کے ہاتھ جو اس کام میں استعمال کیے گئے﴾ تو یہ اس لیے تھا کہ اللہ مومنوں کو ایک بہترین آزمائش سے کامیابی کے ساتھ گزار دے ، یقیناً اللہ سننے اور جاننے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ( مسلمانو ! حقیقت میں ) تم نے ان ( کافروں کو ) قتل نہیں کیا تھا ، بلکہ انہیں اللہ نے قتل کیا تھا ، اور ( اے پیغمبر ) جب تم نے ان پر ( مٹی ) پھینکی تھی تو وہ تم نے نہیں ، بلکہ اللہ نے پھینکی تھی ( ٩ ) اور ( تمہارے ہاتھوں یہ کام اس لیے کرایا تھا ) تاکہ اس کے ذریعے اللہ مومنوں کو بہترین اجر عطا کرے ۔ بیشک اللہ ہر بات کو سننے والا ، ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے مسلمانوں بدر کے دن در حقیقت) تم نے کافروں کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے (اپنی مدد بھیج کر) ان کو قتل کیا 4 اور (اے پیمبر) تو نے وہ مٹھی (کنکریوں کی) پھینکی جب تو نے پھینکی بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی 5 (اس میں بہت سے فائدے تھے) اور (ایک فائدہ یہ تھا) کہ مسلمانوں پر اپنی طرف سے ایک بڑا احسان کرے 6 بیشک اللہ تعالیٰ (ان کی دعا) سنتا ہے (ان کا حال) جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس آپ نے ان کو قتل نہیں کیا و لیکن اللہ نے ان کو قتل کیا اور جب آپ نے (خاک کی مٹھی) پھینکی تو آپ نے نہیں پھینکی بلکہ اللہ نے پھینکی اور تاکہ وہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھی طرح آزما لیں یقینا اللہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا ہے۔ اور جب آپ (مٹھر بھر خاک) ان پر پھینک رہے تھے تو وہ آپ نہیں بلکہ اللہ پھینک رہا تھا تاکہ وہ مومنوں کو اچھی طرح آزما لے بیشک اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے انہیں قتل کیا۔ اور (اے محمدﷺ) جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ الله نے پھینکی تھیں۔ اس سے یہ غرض تھی کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھی طرح آزمالے۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore ye slew them not, but Allah slew them, and thou thrtwest not, When thou threWest, but Allah threw, in order that he might prove the believers with a goodly proving from Him. Verily Allah is Hearing, Knowing.

سو ان (کافروں) کو تم نے قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا اور آپ نے (ان پر) خاک کی مٹھی نہیں پھینکی جب کہ آپ نے وہ پھینکی بلکہ اللہ نے پھینکی ۔ تاکہ آزمائش کرے ایمان والوں کی اپنی طرف سے اچھی آزمائش بیشک اللہ خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس تم لوگوں نے ان کو قتل نہیں کیا ، بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا اور جب تونے ان پر خاک پھینکی تو تم نے نہیں پھینکی ، بلکہ اللہ نے پھینکی کہ ( اللہ اپنی شانیں دکھائے ) اور اپنی طرف سے اہلِ ایمان کے جوہر نمایاں کرے ۔ بیشک اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو آپ لوگوں نے ان کو قتل نہیں کیا اور بلکہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہی انہیں قتل کیا جب آپ ( ﷺ ) نے مٹھی بھر خاک پھینکی وہ آپ ( ﷺ ) نے نہیں اﷲ ( تعالیٰ ) نے پھینکی ۔ اور تاکہ اﷲ ( تعالیٰ ) اپنی طرف سے مؤمنین کو ( خوب ) اچھا انعام دے بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) سننے والے ، جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا ہے۔ اور ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جس وقت آپ نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ آپ نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں اس سے یہ غرض تھی کہ مومنوں کو اچھی طرح آزما لے، بیشک اللہ سنتا جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

، پس درحقیقت ان کو تم نے قتل نہیں کیا تھا، بلکہ ان کو اللہ ہی نے قتل کیا تھا اور جو آپ نے پھینکی تھی وہ درحقیقت آپ نے نہیں پھینکی تھی بلکہ وہ اصل میں اللہ ہی نے پھینکی تھی اور تاکہ وہ تم کو نواز دے ایمان والوں کو اپنی طرف سے ایک بڑے ہی عمدہ اجر سے، بیشک اللہ بڑا ہی سننے والا، (سب کچھ) جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کافروں کو تم نے قتل نہیں کیا تھابلکہ انہیں اللہ نے مارا تھا ، اور جب آپ نے مٹی پھینکی تووہ آپ نے نہیں پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی اور تاکہ اللہ مومنوں کو ا پنی طرف سے اچھانام دے ، اللہ یقیناجاننے والا اور سننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم نے انہیں قتل نہ کیا بلکہ اللہ نے ( ۳۰ ) انہیں قتل کیا ، اور اے محبوب! وہ خاک جو تم نے پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی اور اس لیے کہ مسلمانوں کو اس سے اچھا انعام عطا فرمائے ، بیشک اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے سپاہیانِ لشکرِ اسلام! ) ان کافروں کو تم نے قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کر دیا ، اور ( اے حبیبِ محتشم! ) جب آپ نے ( ان پر سنگ ریزے ) مارے تھے ( وہ ) آپ نے نہیں مارے تھے بلکہ ( وہ تو ) اللہ نے مارے تھے ، اور یہ ( اس لئے ) کہ وہ اہلِ ایمان کو اپنی طرف سے اچھے انعامات سے نوازے ، بیشک اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) تم نے ان ( کفار ) کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے قتل کیا اور ( اے رسول ( ص ) ) وہ سنگریزے تو نے نہیں پھینکے جبکہ تو نے پھینکے بلکہ خدا نے پھینکے ( یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ ) خدا اہلِ ایمان پر خوب احسان فرمائے ( یا اللہ اس کے ذریعہ سے ایمان والوں کو بہترین آزمائش میں ڈال کر آزمائے ) یقینا اللہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not ye who slew them; it was Allah: when thou threwest (a handful of dust), it was not thy act, but Allah's: in order that He might test the Believers by a gracious trial from Himself: for Allah is He Who heareth and knoweth (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

It was not you (believers) but God who slew the pagans. It was not you (Muhammad) but God who threw dust at them. He did this as a favorable test for the believers. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You killed them not, but Allah killed them. And you threw not when you did throw, but Allah threw, that He might test the believers by a fair trial from Him. Verily, Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So you did not slay them, but it was Allah Who slew them, and you did not smite when you smote (the enemy), but it was Allah Who smote, and that He might confer upon the believers a good gift from Himself; surely Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

Ye (Muslims) slew them not, but Allah slew them. And thou (Muhammad) threwest not when thou didst throw, but Allah threw, that He might test the believers by a fair test from Him. Lo! Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस उनको तुमने क़त्ल नहीं किया बल्कि अल्लाह ने उन्हें क़त्ल किया, और जब आपने उन पर ख़ाक फेंकी तो आप ने नहीं फेंकी बल्कि अल्लाह ने फेंकी ताकि अल्लाह अपनी तरफ़ से ईमान वालों पर ख़ूब एहसान करे, बेशक अल्लाह सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم نے ان کو قتل نہیں کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے (بیشک) انکو قتل کیا اور آپ نے خاک کی مٹی نہیں پھینکی جب آپ نے خاک کی مٹی پھینکی و لیکن اللہ تعالیٰ نے وہ پھینکی اور تاکہ مسلمانوں کو اپنی طرف سے ان کی محنت کا خوب عوض دے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ (ان مومنین کے اقوال کے) خوب سننے والے ( اور افعال و احوال کے) خوب جاننے والے ہیں۔ (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر تم نے انہیں قتل نہیں کیا لیکن اللہ نے انہیں قتل کیا ہے اور آپ نے نہیں پھینکا جب آپ نے پھینکا لیکن اللہ نے پھینکا تاکہ وہ مومنوں کو اپنی طرف سے اچھا انعام عطاکرے۔ بیشک اللہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس حقیقت یہ ہے کہ تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا اور اے نبی تونے نہیں پھینکا بلکہ اللہ نے پھینکا (اور مومنوں کے ہاتھ جو اس کام میں استعمال کیے گئے) تو یہ اس لیے تھا کہ اللہ مومنوں کو ایک بہترین آزمائش سے کامیابی کے ساتھ گزار دے ، یقیناً اللہ سننے اور جاننے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا اور لیکن اللہ نے انہیں قتل کیا، اور جب آپ نے پھینکا تو آپ نے نہیں پھینکا لیکن اللہ نے پھینکا، اور تاکہ اللہ مومنین کو اپنی طرف سے اچھا انعام دے، بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تم نے ان کو نہیں مارا لیکن اللہ نے ان کو مارا اور تو نے نہیں پھینکی مٹھی خاک کی جس وقت کہ پھینکی تھی لیکن اللہ نے پھینکی اور تاکہ کرے ایمان والوں پر اپنی طرف سے خوب احسان بیشک اللہ ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس تم نے ان کافروں کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا اور جس وقت آپ نے ان کی طرف خاک کی مٹھی پھینکی تو وہ آپ نے نہیں پھینکی بلکہ وہ اللہ نے پھینکی تھی تاکہ کافروں کو شکست ہو اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اپنی طرف سے بہترین اجر عطا فرمائے۔ بلاشبہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔