Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 26

سورة الأنفال

وَ اذۡکُرُوۡۤا اِذۡ اَنۡتُمۡ قَلِیۡلٌ مُّسۡتَضۡعَفُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ تَخَافُوۡنَ اَنۡ یَّتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىکُمۡ وَ اَیَّدَکُمۡ بِنَصۡرِہٖ وَ رَزَقَکُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۲۶﴾

And remember when you were few and oppressed in the land, fearing that people might abduct you, but He sheltered you, supported you with His victory, and provided you with good things - that you might be grateful.

اور اس حالت کو یاد کرو! جب کہ تم زمین میں قلیل تھے کمزور شمار کئے جاتے تھے ۔ اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نہ لیں ، سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاذۡکُرُوۡۤا
اور یاد کرو
اِذۡ
جب
اَنۡتُمۡ
تم
قَلِیۡلٌ
تھوڑے تھے
مُّسۡتَضۡعَفُوۡنَ
کمزور سمجھے جاتے تھے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
تَخَافُوۡنَ
تم ڈرتے تھے
اَنۡ
کہ
یَّتَخَطَّفَکُمُ
اچک لیں گے تمہیں
النَّاسُ
لوگ
فَاٰوٰىکُمۡ
پھر اس نے ٹھکانہ دیا تمہیں
وَاَیَّدَکُمۡ
اور اس نے تائید کی تمہاری
بِنَصۡرِہٖ
اپنی مدد سے
وَرَزَقَکُمۡ
اور اسنے رزق دیا تمہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاذۡکُرُوۡۤا
اور یاد کرو
اِذۡ
جب
اَنۡتُمۡ
تم
قَلِیۡلٌ
تھو ڑے تھے
مُّسۡتَضۡعَفُوۡنَ
نہا یت کمزور سمجھے جاتے تھے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
تَخَافُوۡنَ
تم ڈرتے تھے
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَخَطَّفَکُمُ
اُچک کر لے جا ئیں گے تمہیں
النَّاسُ
لوگ
فَاٰوٰىکُمۡ
تو اس نے جگہ دی تمہیں
وَاَیَّدَکُمۡ
اور اس نے قوت دی تمہیں
بِنَصۡرِہٖ
ساتھ اپنی مدد کے
وَرَزَقَکُمۡ
اور اس نے رزق دیا تمہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاک چیزوں میں سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Translated by

Juna Garhi

And remember when you were few and oppressed in the land, fearing that people might abduct you, but He sheltered you, supported you with His victory, and provided you with good things - that you might be grateful.

اور اس حالت کو یاد کرو! جب کہ تم زمین میں قلیل تھے کمزور شمار کئے جاتے تھے ۔ اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نہ لیں ، سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت یاد کرو) جب تم تھوڑے سے تھے، زمین میں کمزور سمجھے جاتے تھے اور تمہیں یہ خطرہ لگا رہتا تھا کہ لوگ تمہیں کہیں اچک کر نہ لے جائیں پھر اللہ نے تمہیں جائے پناہ مہیا کی اور اپنی مدد سے تمہیں مضبوط کیا اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں گا تاکہ تم شکرگزار بنو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریادکروجب تم بہت تھوڑے تھے،زمین میں نہایت کمزورسمجھے جاتے تھے،تم ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اُچک کرلے جائیں گے تواﷲ تعالیٰ نے تمہیں جگہ دی اور اپنی مددسے تمہیں قوت دی اورتمہیں پاک چیزوں میں سے رزق دیا،تاکہ تم شکراداکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And remember when you were few in number, op-pressed on the earth, fearing that the people would snatch you away. Then, He gave you shelter and forti¬fied you with His support and provided you with good things, so that you may be grateful.

اور یاد کرو جس وقت تم تھوڑے تھے مغلوب پڑے ہوئے ملک میں ڈرتے تھے کہ اچک لیں تم کو لوگ پھر اس نے تم کو ٹھکانا دیا اور قوت دی تم کو اپنی مدد سے اور روزی دی تم کو ستھری چیزیں تاکہ تم شکر کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ تم تھوڑی تعداد میں تھے اور زمین میں دبا لیے گئے تھے تمہیں اندیشہ تھا کہ لوگ تمہیں اچک لے جائیں گے تو اللہ نے تمہیں پناہ کی جگہ دے دی اور تمہاری مدد کی اپنی خاص نصرت سے اور تمہیں بہترین پاکیزہ رزق عطا کیا تاکہ تم شکر ادا کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when you were few in numbers and deemed weak in the land, fearful lest people do away with you. Then He provided you refuge, strengthened you with His help, and provided you sustenance with good things that you may be grateful.

یاد کرو وہ وقت جبکہ تم تھوڑے تھے ، زمین میں تم کو بے زور سمجھا جاتا تھا ، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں مِٹا نہ دیں ۔ پھر اللہ نے تم کو جائے پناہ مہیا کر دی ، اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے اور تمہیں اچھا رزق پہنچایا ، شاید کہ تم شکر گزار بنو ۔ 21

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب تم تعداد میں تھوڑے تھے ، تمہیں لوگوں نے ( تمہاری ) سرزمین میں دبا کر رکھا ہوا تھا ، تم ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک کرلے جائیں گے ۔ پھر اللہ نے تمہیں ٹھکانا دیا ، اور اپنی مدد سے تمہیں مضبوط بنا دیا ، اور تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق عطا کیا ، تاکہ تم شکرو کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے مہاجرین) جب تم زمین (مکہ) میں تھوڑے سے تھے کمزور (یعنی ہجرت سے پہلے) تم ڈرتے تھے کہیں (کافر) لوگ تم کو اچک نہ لے جائیں (یعنی ایک دم تباہ نہ کردیں) پھر اللہ نے تم کو (مدینہ میں) جگہ دی اور (بدر کے دن) اپنی مدد (فرشتوں سے) تم کو زور دیا اور تم کو حلال چیزیں کھانے کو دیں 7 اس لیے کہ تم شکر کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے (اور) زمین (وطن) میں کمزور تھے تم ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اس نے تم کو ٹھکانہ (مدینہ منورہ) دیا اور اپنی مدد سے تم کو قوت بخشی اور تم کو پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ تم شکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب تم زمین میں بہت تھوڑے تھے اور تمہیں اس بات کا ڈر لگا رہتا تھا کہ تمہیں لوگ اچک کر نہ لے جائیں۔ پھر اس نے تمہیں ٹھکانا دیا اور تمہیں اپنی مدد سے قوت دی اور تمہیں حلال و پاکیزہ رزق عطا فرمایا تاکہ تم شکر ادا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس وقت کو یاد کرو جب تم زمین (مکہ) میں قلیل اور ضعیف سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اُڑا (نہ) لے جائیں (یعنی بےخان وماں نہ کردیں) تو اس نے تم کو جگہ دی اور اپنی مدد سے تم کو تقویت بخشی اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ (اس کا) شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And remember what time ye were few and downtrodden in the land fearing that the people would snatch you away; then He gave you refuge and strengthened you with His succour, and provided you with good things that haply ye might return thanks.

اور یاد کرو (اس حالت کو) جب تم تھوڑے تھے (اور) ملک میں کمزور سمجھے جاتے تھے ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تم کو اچانک کھسوٹ نہ لیں سو (اللہ نے) تمہیں رہنے کو جگہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور تم کو ستھری چیزیں عطا کیں تاکہ تم شکر گزار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یاد رکھو جبکہ تم تھوڑے اور ملک میں دبے ہوئے تھے ، ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک نہ لیں ، تو خدا نے تمہیں پناہ دی اور اپنی نصرت سے نوازا اور تم کو پاکیزہ روزی دی تاکہ تم شکرگذار بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم تھوڑے تھے زمین میں کمزور گنے جاتے تھے ( ہر وقت ) اس بات سے ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک نہ لیں پس اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں ٹھکانا دیا اپنی مدد کے ذریعے تمہیں تقویت عطا فرمائی اور پاکیزہ چیزوں میں سے تمہیں روزی عطا فرمائی تاکہ تم شکر گزار بنو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یاد کرو وہ وقت کہ جب تم تعداد میں بہت کم تھے۔ اور زمین میں تمہیں کمزور سمجھا جاتا تھا، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک کر نہ لے جائیں، پھر اللہ نے تمہیں پناہ کی جگہ دے دی اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے، تمہیں اچھا رزق پہنچایا، تاکہ تم شکر گزار بنو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد کرو تم جب کہ تم لوگ تھوڑے سے تھے، تم کو کمزور سمجھا جاتا تھا اس سرزمین میں، اور تمہیں ڈر لگا رہتا تھا اس بات سے کہ کہیں اچک نہ لیں تم کو دوسرے لوگ، تو ایسے میں اس نے جگہ دی تم کو رہنے کے لئے، تم کو قوت بخشی اپنی نصرت سے اور تمہاری روزی کا انتظام فرمایا طرح طرح کی پاکیزہ چیزوں سے، تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( وہ وقت یادکرو ) جب تم تھوڑے سے تھے ، زمین میں کمزورسمجھے جاتے تھے اور تمہیں خطرہ لگارہتاتھاکہ لوگ تمہیں کہیں اٹھاکرنہ لے جائیں پھراللہ نے تمہیں پناہ مہیاکی اور اپنی مدد سے مضبوط کیا اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں تاکہ تم شکرگزار بنو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو ( ف٤۳ ) جب تم تھوڑے تھے ملک میں دبے ہوئے ( ف٤٤ ) ڈرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اس نے تمہیں ( ف٤۵ ) جگہ دی اور اپنی مدد سے زور دیا اور ستھری چیزیں تمہیں روزی دیں ( ف٤٦ ) کہ کہیں تم احسان مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب تم ( مکی زندگی میں عدداً ) تھوڑے ( یعنی اَقلیّت میں ) تھے ملک میں دبے ہوئے تھے ( یعنی معاشی طور پر کمزور اور استحصال زدہ تھے ) تم اس بات سے ( بھی ) خوفزدہ رہتے تھے کہ ( طاقتور ) لوگ تمہیں اچک لیں گے ( یعنی سماجی طور پر بھی تمہیں آزادی اور تحفظ حاصل نہ تھا ) پس ( ہجرتِ مدینہ کے بعد ) اس ( اللہ ) نے تمہیں ( آزاد اور محفوظ ) ٹھکانا عطا فرما دیا اور ( اسلامی حکومت و اقتدار کی صورت میں ) تمہیں اپنی مدد سے قوت بخش دی اور ( مواخات ، اَموالِ غنیمت اور آزاد معیشت کے ذریعے ) تمہیں پاکیزہ چیزوں سے روزی عطا فرما دی تاکہ تم اللہ کی بھرپور بندگی کے ذریعے اس کا ) شکر بجا لا سکو

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو ۔ جب تم تھوڑے تھے اور ملک میں کمزور سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اللہ نے تمہیں ( مدینہ میں ) پناہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور تمہیں پاک و پاکیزہ چیزیں دے کر رزق کا سامان مہیا کر دیا ۔ تاکہ تم شکر گزار ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Call to mind when ye were a small (band), despised through the land, and afraid that men might despoil and kidnap you; But He provided a safe asylum for you, strengthened you with His aid, and gave you Good things for sustenance: that ye might be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Recall the time when you (the believers) were only a few suppressed people in the land, afraid of being terrorized by the people. God gave you shelter, supported you with His help, and bestowed on you pure provisions so that perhaps you would give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And remember when you were few and were reckoned weak in the land, and were afraid that men might kidnap you, but He provided a safe place for you, strengthened you with His help, and provided you with good things (for livelihood) so that you might be grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And remember when you were few, deemed weak in the land, fearing lest people might carry you off by force, but He sheltered you and strengthened you with His aid and gave you of the good things that you may give thanks.

Translated by

William Pickthall

And remember, when ye were few and reckoned feeble in the land, and were in fear lest men should extirpate you, how He gave you refuge, and strengthened you with His help, and made provision of good things for you, that haply ye might be thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो जबकि तुम थोड़े थे और ज़मीन में कमज़ोर समझे जाते थे, डरते थे कि लोग अचानक तुमको उचक न लें, फिर अल्लाह ने तुमको रहने की जगह दी और अपनी मदद से तुम्हारी ताईद की और तुमको पाकीज़ा रोज़ी दी; ताकि तुम शुक्रगुज़ार बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس حالت کو) یاد کرو جب کہ تم قلیل تھے (1) سرزمین میں کمزور (2) شمار کیے جاتے تھے اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو (مخالف) لوگ نوچ کھسوٹ لیں سو (ایسی حالت میں) اللہ نے تم کو (مدینے میں) رہنے کو جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یاد کرو جب تم بہت تھوڑے تھے زمین میں کمزور شمار ہوتے تھے ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک کرلے جائیں گے تو اس نے تمہیں جگہ دی اور اپنی مدد کے ساتھ تمہیں قوت بخشی اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا تاکہ تم شکر کرو۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب کہ تم تھوڑے تھے ، زمین میں تم کو بےزور سمجھا جاتا تھا ، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں مٹا نہ دیں۔ پھر اللہ نے تم کو جائے پناہ مہیا کردی ، اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے اور تمہیں اچھا رزق پہنچایا ، شاید کہ تم شکر گزار ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس وقت کو یاد کرو جب تم تھوڑے تھے زمین میں کمزور شمار کیے جاتے تھے، تم اس بات سے ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک لیں، سو اللہ نے تمہیں ٹھکانہ دیا اور اپنی مدد سے تم کو قوت دی اور تمہیں پاکیزہ چیزیں عطا کیں تاکہ تم شکر گزار ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یاد کرو جس وقت تم تھوڑے تھے مغلوب پڑے ہوئے ملک میں ڈرتے تھے کہ اچک لیں تم کو لوگ پھر اس نے تم کو ٹھکانا دیا اور قوت دی کہ تم کو اپنی مدد سے روزی دی تم کو ستھری چیزیں تاکہ تم شکر کرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس وقت کو یاد کرو جب تم قلیل التعداد تھے اور سرزمین مکہ میں کمزور سمجھے جاتے تھے تم اس بات سے ڈرا کرتے تھے کہ کہیں تم کو کفار اچک نہ لے جائیں پھر تم کو خدا نے ٹھکانا دیا اور اپنی مدد سے تم کو قوت دی اور پاکیزہ چیزیں تم کو عطا فرمائیں تاکہ تم اس کے شکر گزار رہو۔