Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 28

سورة الأنفال

وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اَمۡوَالُکُمۡ وَ اَوۡلَادُکُمۡ فِتۡنَۃٌ ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗۤ اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۸﴾٪  17

And know that your properties and your children are but a trial and that Allah has with Him a great reward.

اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کے پاس بڑا بھاری اجر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّمَاۤ
بیشک
اَمۡوَالُکُمۡ
مال تمہارے
وَاَوۡلَادُکُمۡ
اور اولاد تمہاری
فِتۡنَۃٌ
آزمائش ہیں
وَّاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
عِنۡدَہٗۤ
اس کے پاس
اَجۡرٌ
اجر ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّمَاۤ
واقعتاً
اَمۡوَالُکُمۡ
تمہارے اموال
وَاَوۡلَادُکُمۡ
اور تمہاری اولاد
فِتۡنَۃٌ
آزمائش ہیں
وَّاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عِنۡدَہٗۤ
اُس کے پاس ہے
اَجۡرٌ
اجر
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And know that your properties and your children are but a trial and that Allah has with Him a great reward.

اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کے پاس بڑا بھاری اجر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے آزمائش ہیں اور اللہ کے ہاں اجر دینے کو بہت کچھ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجان لوتمہارے اموال اورتمہاری اولادواقعتا آزمائش ہیں اوریقینااﷲ تعالیٰ کے پاس بہت بڑااجرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And be aware that your wealth and your children are but a trial and that with Allah there is a great reward.

اور جان لو کہ بیشک تمہارے مال اور اولاد خرابی میں ڈالنے والے ہیں اور یہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جان لو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد فتنہ ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس ہے بڑا اجر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Know well that your belongings and your children are but a trial, and that with Allah there is a mighty reward.

اپنی امانتوں میں22 غداری کے مرتکب نہ ہو ، اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامانِ آزمائش ہیں 23 اور اللہ کےپاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے ۔ ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ بات سمجھ لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں ، ( ١٦ ) اور یہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ جان لو کہ تمہارے مال اور اولاد یہی تمہار خرابہ ہیں 10 اور اللہ تعالیٰ کے پاس تم کو بڑا ثواب ملنے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش کی چیز ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس بڑا بھاری اجر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولادیں ایک آزمائش ہیں اور بیشک اللہ کے پاس اجر عظیم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جان رکھو کہ تمہارا مال اور اولاد بڑی آزمائش ہے اور یہ کہ خدا کے پاس (نیکیوں کا) بڑا ثواب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And know that your riches and your children are but a temptation, and that verily Allah: with Him is a mighty hire.

اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں اور یہ بھی کہ بہت بڑا اجر تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد فتنہ ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس اجر عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( خوب ) جان لو! کہ یقینا تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں اور بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے پاس بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جان رکھو ! کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں تمہارے لیے آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقین جانو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش کا سامان ہیں، اور یہ کہ اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جان لوکہ تمہارے مال اور اولاد تمہارے لئے آزمائش ہیں اور اللہ کے ہاں اجردینے کو بہت کچھ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد سب فتنہ ہے ( ف٤۸ ) اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ( ف٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جان لو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تو بس فتنہ ہی ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس اجرِ عظیم ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جان لو ۔ کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ( تمہارے لئے ) ایک آزمائش ہیں اور یہ بھی کہ اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And know ye that your possessions and your progeny are but a trial; and that it is Allah with Whom lies your highest reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

Know that your possessions and children are a temptation for you and that God has the greatest reward (for the righteous ones).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And know that your possessions and your children are but a trial and that surely, with Allah is a mighty reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And know that your property and your children are a temptation, and that Allah is He with Whom there is a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

And know that your possessions and your children are a test, and that with Allah is immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जान लो कि तुम्हारे माल और तुम्हारी औलाद एक आज़माइश है, और यह कि अल्लाह ही के पास बड़ा अज्र है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس بڑا بھاری اجر (موجود) ہے۔ (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جان لو کہ تمہارے مال اور اولاد ایک آزمائش کے سوا کچھ نہیں اور یہ کہ یقیناً اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔ “ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامان آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم جان لو کہ بیشک تمہارے مال اور تمہاری اولاد فتنہ ہیں اور بلاشبہ اللہ کے پاس بڑا اجر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جان لو کہ بیشک تمہارے مال اور اولاد خرابی میں ڈالنے والے ہیں اور یہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم یہ بات خوب جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں ایک قسم کا امتحان ہیں اور یہ یقین کرو کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔