Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 31

سورة الأنفال

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُنَا قَالُوۡا قَدۡ سَمِعۡنَا لَوۡ نَشَآءُ لَقُلۡنَا مِثۡلَ ہٰذَاۤ ۙ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۳۱﴾

And when Our verses are recited to them, they say, "We have heard. If we willed, we could say [something] like this. This is not but legends of the former peoples."

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو اس کے برابر ہم بھی کہہ دیں ، یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بے سند باتیں ہیں جو پہلوں سے منقول چلی آرہی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
قَدۡ
تحقیق
سَمِعۡنَا
سن لیاہم نے
لَوۡ
اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَقُلۡنَا
البتہ کہہ لیں ہم
مِثۡلَ
مانند
ہٰذَاۤ
اس کے
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
قَدۡ
یقیناً
سَمِعۡنَا
سن لیا ہم نے
لَوۡ
اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَقُلۡنَا
ضرور ہم کہیں
مِثۡلَ ہٰذَاۤ
اس جیسا
اِنۡ
نہیں ہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
فرضی کہانیاں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کی
Translated by

Juna Garhi

And when Our verses are recited to them, they say, "We have heard. If we willed, we could say [something] like this. This is not but legends of the former peoples."

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو اس کے برابر ہم بھی کہہ دیں ، یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بے سند باتیں ہیں جو پہلوں سے منقول چلی آرہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان کافروں پر ہماری آیات پڑھی جاتی تھیں تو کہتے تھے : ہم نے یہ کلام سن لیا۔ اگر ہم چاہیں تو ہم بھی ایسا کلام بناسکتے ہیں۔ یہ تو وہی پرانی داستانیں ہیں جو پہلے لوگ سناتے چلے آئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُن پرہماری آیات پڑھی جاتی ہیں توکہتے ہیں: ’’یقیناًہم نے سن لیا،اگرہم چاہیں توضرورہم بھی اس جیساکہیں،یہ توپہلے لوگوں کی فرضی کہانیوں کے سواکچھ نہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our verses are recited to them, they say, &We have heard, if we wish, we can say something like this. It is nothing but the tales of the ancient.|"

اور جب کوئی پڑھے ان پر ہماری آیتیں تو کہیں ہم سن چکے اگر ہم چاہیں تو ہم بھی کہہ لیں ایسا یہ تو کچھ بھی نہیں مگر احوال ہیں اگلوں کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہیں ہماری آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں بہت سن لیا ہم نے (یہ کلام ) اگر ہم چاہیں تو ایسا کلام ہم بھی کہہ دیں یہ کچھ نہیں سوائے پچھلے لوگوں کی کہانیوں کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Our verses are recited to them, they say: 'We have heard. We could, if we willed, compose the like of it. They, are nothing but fables of the ancient times.'

جب ان کو ہماری آیات سنائی جاتی تھیں تو کہتے تھے کہ ہاں سن لیا ہم نے ، ہم چاہیں تو ایسی ہی باتیں ہم بھی بنا سکتے ہیں ، یہ تو وہی پرانی کہانیاں ہیں جو پہلے سے لوگ کہتے چلے آرہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ : ( بس ) ہم نے سن لیا ، اگر ہم چاہیں تو اس جیسی باتیں ہم بھی کہہ لائیں ۔ یہ ( قرآن ) اور کچھ نہیں ، صرف پچھلے لوگوں کے افسانے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس وقت ہماری آیتیں ان کافروں کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں ہم سن چکے ہم سن چکے ہم بھی اگر چاہیں تو ایسا قرآن کہہ ڈالیں (تصنیف کرلیں) یہ ہے کیا اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں بس 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یقینا ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں گے۔ یہ کیا ہے ؟ صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان پر ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں کہتے ہے کہ ’ ہم نے سن لیا، اگر ہم چاہیں تو اس جیسا کلام بنا سکتے ہیں۔ یہ سوائے پرانے قصے کہانیوں اور کیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our revelations are rehearsed unto them, they say: we have heard; we could if we willed, surely say something the like thereof; naught is this but fables of the ancients.

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہنے لگتے ہیں بس ہم نے سن لیا ہم چاہیں تو اسی کا سا ہم بھی کہہ لائیں یہ ہے ہی کیا بجز اگلوں کی کہانیوں کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتیں ، کہتے: بس سن لیا! اگر ہم چاہیں ہم بھی ایسا ہی کلام پیش کردیں ۔ یہ تو بس اگلوں کی فسانے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں بس ہم نے سن لیا ہم اگر چاہیں تو اس جیسا کہہ لائیں اس میں پہلے لوگوں کے قصوں کے علاوہ ہے ہی کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ کلام ہم نے سن لیا ہے۔ اگر ہم چاہئیں تو ایسا ہی کلام ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری آیتیں تو یہ پوری ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہاں صاحب، ہم نے سن لیا، اگر ہم چاہیں تو ہم بھی ایسا کلام بنا کرلے آئیں، یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کافروں پر ہماری آیات پڑھی جاتی تھیں تو کہتے تھے کہ ہم نے یہ کلام سن لیااگرہم چاہیں توہم بھی ایک ایساکلام بنا سکتے ہیں ، یہ تووہ ہی پر انے قصے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں تو کہتے ہیں ہاں ہم نے سنا ہم چاہتے تو ایسی ہم بھی کہہ دیتے یہ تو نہیں مگر اگلوں کے قصے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں ( تو ) وہ کہتے ہیں: بیشک ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو ہم بھی اس ( کلام ) کے مثل کہہ سکتے ہیں یہ تو اگلوں کی ( خیالی ) داستانوں کے سوا ( کچھ بھی ) نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں ہاں ہم نے سن لیا ۔ اگر ہم چاہیں تو ہم بھی ایسا کلام پیش کر سکتے ہیں ۔ یہ نہیں ہیں مگر گزرے ہوئے لوگوں کی داستانیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our Signs are rehearsed to them, they say: "We have heard this (before): if we wished, we could say (words) like these: these are nothing but tales of the ancients."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our revelations are recited to them (the unbelievers), they say, "We have heard them. Had we wanted, we could also have composed such statements; they are no more than ancient legends."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our Ayat are recited to them, they say: "We have heard (the Qur'an); if we wish we can say the like of this. This is nothing but the tales of the ancients."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our communications are recited to them, they say: We have heard indeed; if we pleased we could say the like of it; this is nothing but the stories of the ancients.

Translated by

William Pickthall

And when Our revelations are recited unto them they say: We have heard. If we wish we can speak the like of this. Lo! this is naught but fables of the men of old.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनके सामने हमारी आयतें पढ़ी जाती हैं तो कहते हैं कि हमने सुन लिया, अगर हम चाहें तो हम भी ऐसा ही कलाम पेश कर दें, यह तो बस अगलों की कहानियाँ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور اگر ہم ارادہ کریں تو اس کی برابر ہم بھی کہہ لادیں یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بےسند باتیں ہیں جو پہلوں سے منقول چلی آرہی ہیں۔ (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ان پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اس جیسا ہم بھی کہہ دیں یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیوں کے سواکچھ نہیں۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ان کو ہماری آیات سنائی جاتی تھی تو کہتے تھے کہ ہاں سن لیا ہم نے ، ہم چاہیں تو ایسی ہی باتیں ہم بھی بنا سکتے ہیں ، یہ تو وہی پرانی کہانیاں ہیں جو پہلے سے لوگ کہتے چلے آ رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر ہماری آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو اس جیسا کلام کہہ سکتے ہیں۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے مگر وہ باتیں ہیں جو اگلے وقتوں کے لوگوں سے نقل ہوتی چلی آرہی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کوئی پڑھے ان پر ہماری آیتیں تو کہیں ہم سن چکے اگر ہم چاہیں تو ہم بھی کہہ لیں ایسا یہ تو کچھ بھی نہیں مگر احوال ہیں اگلوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو کہتے ہیں ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو ہم بھی اس جیسا کہہ سکتے ہیں یہ تو کچھ بھی نہیں محض پہلے لوگوں کی بےسروپاکہانیاں ہیں۔