Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 33

سورة الأنفال

وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَہُمۡ وَ اَنۡتَ فِیۡہِمۡ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَہُمۡ وَ ہُمۡ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ﴿۳۳﴾

But Allah would not punish them while you, [O Muhammad], are among them, and Allah would not punish them while they seek forgiveness.

اور اللہ تعالٰی ایسا نہ کرے گا کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو عذاب دے اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیُعَذِّبَہُمۡ
کہ وہ عذاب دے انہیں
وَاَنۡتَ
جب آپ
فِیۡہِمۡ
ان میں (موجود ہوں)
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
مُعَذِّبَہُمۡ
عذاب دینے والا نہیں
وَہُمۡ
جب کہ وہ
یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
وہ استغفار کررہے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیُعَذِّبَہُمۡ
کہ وہ عذاب دے اُن کو
وَاَنۡتَ
اورآپ
فِیۡہِمۡ
اُن میں ہوں
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مُعَذِّبَہُمۡ
عذاب دینے والا اُن کو
وَہُمۡ
حا لانکہ وہ
یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
وہ بخشش مانگتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

But Allah would not punish them while you, [O Muhammad], are among them, and Allah would not punish them while they seek forgiveness.

اور اللہ تعالٰی ایسا نہ کرے گا کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو عذاب دے اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ یہ مناسب نہ تھا کہ اللہ انہیں عذاب دے اور آپ ان میں موجود ہوں اور نہ ہی یہ مناسب تھا کہ اللہ ایسے لوگوں کو عذاب دے جو استغفار کرتے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جب تک آپ ان میں ہوں اوراﷲ تعالیٰ ان کو اس وقت بھی عذاب دینے والانہیں جب کہ وہ بخشش مانگتے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah is not to send punishment upon them while you are in their midst, nor would Allah send punish¬ment upon them while they are seeking forgiveness.

اور اللہ ہرگز نہ عذاب کرتا ان پر جب تک تو رہتا ان میں، اور اللہ ہرگز نہ عذاب کرے گا ان پر جب تک وہ معافی مانگتے رہیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان کو عذاب دیتا جبکہ (ابھی) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے درمیان موجود تھے اور اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں تھا جب کہ وہ استغفار بھی کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But Allah was not to chastise them while you are in their midst; nor was Allah going to chastise them while they sought His forgiveness.

اس وقت تو اللہ ان پر عذاب نازل کرنے والا نہ تھا جبکہ تو ان کے درمیان موجود تھا ۔ اور نہ اللہ کا یہ قاعدہ ہے کہ لوگ استغفار کر رہے ہوں اور وہ ان کو عذاب دیدے ۔ 27

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اللہ ایسا نہیں ہے کہ ان کو اس حالت میں عذاب دے جب تم ان کے درمیان موجود ہو ، اور اللہ اس حالت میں بھی ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب وہ استغفار کرتے ہوں ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں جب تک تو ان میں موجود ہے 6 اور اللہ ان کو عذاب کرنے والا نہیں جب تک وہ استغفار کرتے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ ایسے نہ تھے کہ جب آپ ان میں تھے ان کو عذاب کرتے اور نہ اللہ ایسے تھے کہ وہ بخشش مانگیں (اور) ان کو عذاب کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(بات یہ ہے کہ ) اللہ ایسا نہیں ہے کہ جب آپ ان کے درمیان موجود ہیں تو ان کو عذاب دے اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ وہ ان کو عذاب دے جب کہ (کچھ لوگ) اپنے گناہوں کی معافی مانگنے والے بھی موجود ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ایسا نہ تھا کہ جب تک تم ان میں سے تھے انہیں عذاب دیتا۔ اور ایسا نہ تھا کہ وہ بخششیں مانگیں اور انہیں عذاب دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah is not one to chastise them whilst thou art in their midst, nor was Allah going to chastise them while they were asking forgiveness.

حالانکہ اللہ ایسا نہیں کرنے کا کہ انہیں عذاب دے اس حال میں کہ آپ ان میں موجود ہوں اور نہ اللہ ان پر عذاب لانے کا ہے اس حال میں کہ وہ استغفار کررہے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ان کو عذاب دینے کا روادار نہ تھا ، جبکہ تم ان میں موجود تھے ۔ اور اللہ ان کو عذاب دینے کا روادار نہیں ہوسکتا جبکہ وہ مغفرت کے طلبگار ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تک آپ ( ﷺ ) ان میں موجود ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں اس حالت میں عذاب نہیں دیں گے اور نہ ہی اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں اس حالت میں عذاب دینے والے ہیں کہ وہ معافی چاہتے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ایسا نہ تھا کہ جب تک آپ ان میں تھے انہیں عذاب دیتا اور نہ ایسا تھا کہ وہ بخشش مانگیں اور انہیں عذاب دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر اللہ ایسا نہیں کہ ان کو عذاب دے، درآنحالیکہ آپ ان کے درمیان موجود ہوں، اور نہ ہی اللہ ان کو اس حال میں عذاب دینے والا ہے جب کہ استغفار کر رہے ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ یہ مناسب نہ تھاکہ اللہ انہیں عذاب دے اور آپ ان میں موجودہوں اور نہ ہی یہ مناسب تھاکہ اللہ ایسے لوگوں کو عذاب دے جو استغفارکرتے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کا کام نہیں کہ انہیں عذاب کرے جب تک اے محبوب! تم ان میں تشریف فرما ہو ( ف۵٤ ) اور اللہ انہیں عذاب کرنے والا نہیں جب تک وہ بخشش مانگ رہے ہیں ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( درحقیقت بات یہ ہے کہ ) اللہ کو یہ شان نہیں دیتا کہ ان پر عذاب فرمائے درآنحالیکہ ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ بھی ان میں ( موجود ) ہوں ، اور نہ ہی اللہ ایسی حالت میں ان پر عذاب فرمانے والا ہے کہ وہ ( اس سے ) مغفرت طلب کر رہے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ آپ ان کے درمیان موجود ہیں اور اللہ ایسا بھی نہیں ہے کہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ استغفار کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But Allah was not going to send them a penalty whilst thou wast amongst them; nor was He going to send it whilst they could ask for pardon.

Translated by

Muhammad Sarwar

God would not punish them while you were among them nor while they were asking for forgiveness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah would not punish them while you (Muhammad) are among them, nor will He punish them while they seek (Allah's) forgiveness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But Allah was not going to chastise them while you were among them, nor is Allah going to chastise them while yet they ask for forgiveness.

Translated by

William Pickthall

But Allah would not punish them while thou wast with them, nor will He punish them while they seek forgiveness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ऐसा करने वाला नहीं कि उनको अज़ाब दे इस हाल में कि आप उनमें मौजूद हों, और अल्लाह उन पर अज़ाब लाने वाला नहीं जबकि वे इस्तिग़फ़ार कर रहे हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ ایسا نہ کرینگے کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو (ایسا) عذاب دیں اور (نیز) اللہ تعالیٰ ان کو (ایسا) عذاب نہ دینگے جس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے رہتے ہیں۔ (3) (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور نہیں اللہ ہے کہ انہیں عذاب دے جب کہ آپ ان میں ہیں اور اللہ انہیں کبھی عذاب دینے والا نہیں جب کہ وہ بخشش مانگتے ہوں۔ “ (٣٣ )

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت تو اللہ ان پر عذاب نازل کرنے والا نہ تھا جب کہ تو ان کے درمیان موجود تھا اور نہ اللہ کا یہ قاعدہ ہے کہ لوگ استغفار کر رہے ہوں اور وہ ان کو عذاب دے دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ انہیں اس حالت میں عذاب نہیں دے گا جبکہ آپ ان میں موجود ہوں اور اللہ تعالیٰ انہیں اس حال میں عذاب نہیں دے گا کہ وہ استغفار کرتے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ ہرگز عذاب نہ کرتا ان پر جب تک توُ رہتا ان میں اور اللہ ہرگز نہ عذاب کرے گا ان پر جب تک وہ معافی مانگتے رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ ان میں آپ کے موجود ہوتے ہوئے پھر ان کو ایسا عذاب کرے اور اللہ کی یہ شان بھی نہیں ہے کہ وہ استغفار کرنے والے ہوں