Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 35

سورة الأنفال

وَ مَا کَانَ صَلَاتُہُمۡ عِنۡدَ الۡبَیۡتِ اِلَّا مُکَآءً وَّ تَصۡدِیَۃً ؕ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۵﴾

And their prayer at the House was not except whistling and handclapping. So taste the punishment for what you disbelieved.

اور ان کی نماز کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا سو اپنے کفر کے سبب اس عذاب کا مزہ چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھی
صَلَاتُہُمۡ
نماز ان کی
عِنۡدَ
پاس
الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کے
اِلَّا
مگر
مُکَآءً
سیٹیاں بجانا
وَّتَصۡدِیَۃً
اور تالیا ں بجانا
فَذُوۡقُوا
پس چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
صَلَاتُہُمۡ
نماز اُن کی
عِنۡدَ
پاس
الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کے
اِلَّا
مگر
مُکَآءً
سیٹیاں بجانا
وَّتَصۡدِیَۃً
اور تالیاں بجانا
فَذُوۡقُوا
سو چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب کو
بِمَا
بوجہ اُس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡفُرُوۡنَ
کفر کرتے
Translated by

Juna Garhi

And their prayer at the House was not except whistling and handclapping. So taste the punishment for what you disbelieved.

اور ان کی نماز کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا سو اپنے کفر کے سبب اس عذاب کا مزہ چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بیت اللہ میں ان لوگوں کی نماز بس یہی ہوتی کہ وہ سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے تھے۔ تو لو اب (بدر میں شکست) عذاب کا مزا چکھو۔ یہ اس کا بدلہ ہے جو تم حق کا انکار کردیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربیت اﷲکے پاس ان کی نماز سیٹیاں بجانے اور تالیاں بجائے کے سواکچھ نہیں ہے۔ سوچکھوعذاب اس وجہ سے جو تم کفر کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And their prayer near the House was not more than whistling and clapping. So, taste the punishment, because you used to disbelieve.

اور ان کی نماز نہیں تھی کعبہ کے پاس مگر سیٹیاں بجانی اور تالیاں، سو چکھو عذاب بدلہ اپنے کفر کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے ان کی نماز بیت اللہ کے پاس سوائے سیٹیاں بجانا اور تالیاں پیٹنا تو اب چکھو مزہ عذاب کا اپنے کفر کی پاداش میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their Prayer at the House is nothing but whistling and handclapping. Taste, then, this chastisement for your denying the truth.

بیت اللہ کے پاس ان لوگوں کی نماز کیا ہوتی ہے ، بس سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے ہیں 28 ، پس اب لو ، اس عذاب کا مزہ چکھو اپنے اس انکارِحق کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو ۔ 29

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بیت اللہ کے پاس ان کی نماز سیٹیاں بجانے اور تالیاں پیٹنے کے سوا کچھ نہیں ۔ لہذا ( اے کافرو ) جو کافرانہ باتیں تم کرتے رہے ہو ان کی وجہ سے اب عذاب کا مزہ چکھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کعبے کے پاس ان کی نماز یہی ہے سیٹیاں اور تالیاں بجانا 1 تو (اے کافرو) اب اپنے کفر کی سزا میں عذاب (کا مزہ) چکھو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں کی نماز خانہ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ سو تم جو کفر کرتے تھے اس کے بدلے (اب) عذاب چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیت اللہ میں ان کی نماز سیٹیاں بجانا اور تالیاں پیٹنا ہے پھر تم اس کفر کے سبب جس کو تم کرتے ہو عذاب چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں کی نماز خانہٴ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ تو تم جو کفر کرتے تھے اب اس کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught was their prayer at the House but whistling and hand-clapping. Taste then the torment for ye were to disbelieve.

اور (خود) ان کی نماز (ہی) خانہ (کعبہ) کے پاس کیا تھی بجز سیٹی بجانے اور تالی بجانے کے سو عذاب (کامزہ) چکھو اپنے کفر کی پاداش میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیت اللہ کے سامنے ان کی نماز سیٹی بجانے اور تالی پیٹنے کے سوا کچھ نہیں ۔ تو اب چکھو عذاب اپنے کفر کی پاداش میں!

Translated by

Mufti Naeem

اور بیت اﷲ کے نزدیک ان کی نماز تو صرف سیٹیاں بجانا اور تالیاں پیٹنا ہی تھی ۔ پس جو کچھ تم کفر کرتے تھے اس کی وجہ سے عذاب چکھو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں کی نماز خانہ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ تو تم جو کفر کرتے تھے اب اس کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خود ان کی نماز بیت اللہ کے پاس سیٹیاں بجانے، اور تالیاں پیٹنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتی، سو اب چکھو تم لوگ عذاب اپنے اس کفر کے بدلے میں جو تم کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

بیت اللہ میں ان لوگوں کی نمازبس یہی ہوتی کہ سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے تھے ، تو لواب ( بدر میں شکست کے ) عذاب کامزاچکھویہ اس کابدلہ ہےجو تم حق کا انکارکردیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کعبہ کے پاس ان کی نماز نہیں مگر سیٹی اور تالی ( ف۵۸ ) تو اب عذاب چکھو ( ف۵۹ ) بدلہ اپنے کفر کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیت اللہ ( یعنی خانہ کعبہ ) کے پاس ان کی ( نام نہاد ) نماز سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، سو تم عذاب ( کا مزہ ) چکھو اس وجہ سے کہ تم کفر کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور خانہ کعبہ کے پاس ان کی نماز نہیں تھی ۔ مگر سیٹیاں اور تالیاں بجانا ۔ سو اب عذاب کا مزہ چکھو ۔ یہ تمہارے کفر کی پاداش ہے جو تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their prayer at the House (of Allah) is nothing but whistling and clapping of hands: (Its only answer can be), "Taste ye the penalty because ye blasphemed."

Translated by

Muhammad Sarwar

Their (unbelievers) prayer at the mosque is nothing but whistling and clapping of hands. We shall tell them, "Suffer torment for your disbelief."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their Salah at the House was nothing but Muka' and Tasdiyah. Therefore taste the punishment because you used to disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And their prayer before the House is nothing but whistling and clapping of hands; taste then the chastisement, for you disbelieved.

Translated by

William Pickthall

And their worship at the (holy) House is naught but whistling and hand-clapping. Therefore (it is said unto them): Taste of the doom because ye disbelieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और बैतुल्लाह के पास उनकी नमाज़ सीटी बजाने और ताली पीटने के सिवा और कुछ नहीं, पस अब चखो अज़ाब अपने कुफ़्र की वजह से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کی نماز خانٴہ کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا (2) سو اس عذاب کا مزہ چکھو ( ّف 3) اپنے کفر کے سبب۔ (4) (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیت اللہ کے پاس ان کی نماز سیٹیاں بجانے اور تالیاں پیٹنے کے سوا نہیں ہوتی سو عذاب چکھو اس وجہ سے جو تم کفر کرتے تھے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیت اللہ کے پاس ان لوگوں کی نماز کیا ہوتی ہے ؟ بس سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے ہیں۔ پس اب لو ، اس عذاب کا مزہ چکھو اپنے اس انکار حق کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بیت اللہ کے نزدیک ان کی نماز بس یہی تھی کہ سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے تھے۔ سو عذاب چکھ لو اس وجہ سے کہ تم کفر کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان کی نماز نہیں تھی کعبہ کے پاس مگر سیٹیاں بجانی اور تالیاں سو چکھو عذاب بدلہ اپنے کفر کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بیت اللہ کے پاس ان کی نماز سوائے اس کے اور کچھ نہ تھی کہ وہ سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے سو اب عذاب کا مزہ چکھو اس کفر کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے۔