Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 37

سورة الأنفال

لِیَمِیۡزَ اللّٰہُ الۡخَبِیۡثَ مِنَ الطَّیِّبِ وَ یَجۡعَلَ الۡخَبِیۡثَ بَعۡضَہٗ عَلٰی بَعۡضٍ فَیَرۡکُمَہٗ جَمِیۡعًا فَیَجۡعَلَہٗ فِیۡ جَہَنَّمَ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿٪۳۷﴾  18

[This is] so that Allah may distinguish the wicked from the good and place the wicked some of them upon others and heap them all together and put them into Hell. It is those who are the losers.

تاکہ اللہ تعالٰی ناپاک کو پاک سے الگ کردے اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملادے پس ان سب کو اکٹھا ڈھیر کردے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے ایسے لوگ پورے خسارے میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیَمِیۡزَ
تاکہ جدا کردے
اللّٰہُ
اللہ
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
مِنَ الطَّیِّبِ
پاک سے
وَیَجۡعَلَ
اور وہ کردے
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
بَعۡضَہٗ
اس کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فَیَرۡکُمَہٗ
پھر وہ ڈھیر لگا دے اس کا
جَمِیۡعًا
سب کا
فَیَجۡعَلَہٗ
پھر وہ ڈال دے اسے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیَمِیۡزَ
تاکہ الگ کر دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
مِنَ الطَّیِّبِ
پاک سے
وَیَجۡعَلَ
اور وہ کر دے
الۡخَبِیۡثَ
ناپاک کو
بَعۡضَہٗ
اس کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فَیَرۡکُمَہٗ
پس وہ اکٹھا ڈھیر بنا دے اس کو
جَمِیۡعًا
سب کو
فَیَجۡعَلَہٗ
پھر وہ ڈال دے اُس کو
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ سب
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ اُٹھا نے والے
Translated by

Juna Garhi

[This is] so that Allah may distinguish the wicked from the good and place the wicked some of them upon others and heap them all together and put them into Hell. It is those who are the losers.

تاکہ اللہ تعالٰی ناپاک کو پاک سے الگ کردے اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملادے پس ان سب کو اکٹھا ڈھیر کردے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے ایسے لوگ پورے خسارے میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اللہ تعالیٰ پاک کو ناپاک سے الگ کردے۔ پھر ناپاک کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر ان سب کا ڈھیر لگا دے۔ پھر اس ڈھیر کو جہنم میں پھینک دے۔ یہی لوگ ہی دراصل نقصان اٹھانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے الگ کردے اورناپاک کے بعض حصے کوبعض پر رکھے، پس وہ ان کواکٹھاڈھیربنادے، پھراس کوجہنم میں ڈال دے۔یہی لوگ خسارہ اُٹھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that Allah separates the im¬pure from the pure, and puts some of the impure on some others, and heaps them all together and puts them into Jahannam. Those are the losers.

تاکہ جدا کردے اللہ ناپاک کو پاک سے اور رکھے ناپاک کو ایک کو ایک پر پھر اس کو ڈھیر کردے اکٹھا پھر ڈال دے اس کو دوزخ میں، وہی لوگ ہیں نقصان میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ پاک کو ناپاک سے (چھانٹ کر) علیحدہ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے کے اوپر رکھتے ہوئے سب کو ایک ڈھیر بنا دے پھر اس کو جہنم میں جھونک دے یقیناً یہی لوگ ہیں خسارہ پانے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that Allah may separate the bad from the good, and join together all those who are bad into a pile one upon another, and cast them into Hell. They, it is they who are the losers.

تاکہ اللہ گندگی کو پاکیزگی سے چھانٹ کر الگ کرے اور ہر قسم کی گندگی کو ملا کر اکٹھا کرے پھر اس پلندے کو جہنم میں جھونک دے ، یہی لوگ اصلی دیوالیے ہیں ۔ 30 ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ اللہ ناپاک ( لوگوں ) کو پاک ( لوگوں ) سے الگ کردے ، اور ایک ناپاک کو دوسرے ناپاک پر رکھ کر سب کا ایک ڈھیر بنائے ، اور اس ڈھیر کو جہنم میں ڈال دے ۔ یہی لوگ ہیں جو سراسر خسارے میں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے جدا کرے 5 اور ناپاک (چیزوں یا لوگوں) کو ایک کے اوپر ایک رکھ کر ان سب کا ڈھیر لگا کر اس کو جہنم میں جھونک دے یہی لوگ ہیں جو گھاٹے میں رہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ ناپاک (لوگوں) کو پاک (لوگوں) سے الگ کردیں اور ناپاک کو ایک دوسرے سے ملادیں (اپنے اپنے جرم کے مطابق) پس اس سب کا ایک ڈھیر بنادیں پھر اس کو دوزخ میں ڈال دیں۔ یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اللہ گندگی کو پاکیزگی سے جدا کردے۔ ایک گندگی کو دوسری پر ڈال کر ان سب کو ایک ڈھیر کی طرح جمع کرکے جہنم میں جھونک دے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ خدا ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر ایک ڈھیر بنا دے۔ پھر اس کو دوزخ میں ڈال دے۔ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

In order that Allah may distinguish the vile from the good; and the vile He shall place one upon anot her, and shall pile it all together, and shall place it into Hell. Those! it is they who are the losers.

تاکہ اللہ ناپاکوں کو الگ کردے پاکوں سے اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملادے یعنی ان سب کو متصل کردے پھر اس مجموعہ کو دوزخ میں ڈال دے یہی لوگ تو ہیں (پورے) خسارہ میں رہنے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ خبیث کو طیب سے چھانٹ کر الگ کرے اور خبیث کو ایک دوسرے پر ڈھیر کرے ، پھر اس کو جہنم میں جھونک دے ۔ یہی لوگ نامراد ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے الگ کردے اورناپاک کے بعض حصے کوبعض پر رکھے ، پس وہ ان کواکٹھاڈھیربنادے ، پھراس کوجہنم میں ڈال دے ۔ یہی لوگ خسارہ اُٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ اللہ پاک سے ناپاک کو علیحدہ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر ڈھیر بنا دے، پھر اس ڈھیر کو دوزخ میں ڈال دے۔ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اللہ جدا کر دے ناپاک کو پاک سے، اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر سب کو ایک ڈھیر بنا دے، پھر ان سب کو یکجا کر کے جھونک دے دوزخ میں، یہی لوگ ہیں خسارے والے،

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اللہ تعالیٰ پاک کو ناپاک سے الگ کردے ، پھرناپاک لوگوں کو ایک دوسرے کے اوپررکھ کر ان سب کاڈھیر لگادے پھراس ( ڈھیر ) کوجہنم میں پھینک دے ، یہی دراصل نقصان اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس لیے کہ اللہ گندے کو ستھرے سے جدا فرمادے ( ف٦۲ ) اور نجاستوں کو تلے اوپر رکھ کر سب ایک ڈھیر بناکر جہنم میں ڈال دے وہی نقصان پانے والے ہیں ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ناپاک کو پاکیزہ سے جدا فرما دے اور ناپاک ( یعنی نجاست بھرے کرداروں ) کو ایک دوسرے کے اوپر تلے رکھ دے پھر سب کو اکٹھا ڈھیر بنا دے گا پھر اس ( ڈھیر ) کو دوزخ میں ڈال دے گا ، یہی لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ سب کچھ اس لئے ہوگا کہ اللہ ناپاک ( لوگوں ) کو پاک لوگوں سے جدا کر دے اور جو ناپاک ہیں ان کو ایک دوسرے پر تہہ بہ تہہ رکھ کر ڈھیر بنائے اور پھر اس سارے ڈھیر کو جہنم میں جھونک دے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو خسارہ ( نقصان ) اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In order that Allah may separate the impure from the pure, put the impure, one on another, heap them together, and cast them into Hell. They will be the ones to have lost.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will separate the wicked from the pure and will pile the wicked ones on top of one anothcr to be cast into hell. They are indeed lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In order that Allah may distinguish the wicked from the good, and put the wicked one over another, heap them together and cast them into Hell. Those! it is they who are the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That Allah might separate the impure from the good, and put the impure, some of it upon the other, and pile it up together, then cast it into hell; these it is that are the losers.

Translated by

William Pickthall

That Allah may separate the wicked from the good, The wicked will He place piece upon piece, and heap them all together, and consign them unto hell. Such verily are the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि अल्लाह नापाक को अलग कर दे पाक से और नापाक को एक पर एक रखे फिर उस ढेर को जहन्नम में डाल देगा, यही लोग ख़सारे में पड़ने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک (لوگوں) کو پاک (لوگوں) سے الگ کردے اور (ان سے الگ کرکے) ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملاوے یعنی ان سب کو متصل کردے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے ایسے ہی لوگ پورے خسارے میں ہیں۔ (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تاکہ اللہ ناپاک کو پاک سے الگ کردے اور ناپاک کے بعض کو بعض پر رکھے اور اسے اوپر تلے ڈھیر لگادے، پھر اسے جہنم میں ڈال دے یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ اللہ گندگی کو پاکیزگی سے چھانٹ کر الگ کرے اور ہر قسم کی گندگی کو ملا کر اکٹھا کرے۔ پھر اس پلندے کو جہنم میں جھونک دے۔ یہی لوگ اصلی دیوالیے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ ناپاک کو اللہ پاک سے جدا کر دے، اور ناپاک کو بعض کو بعض کے ساتھ ملا دے۔ پھر اس کو اکٹھا ڈھیر بنا دے پھر اس کو دوزخ میں داخل فرما دے۔ یہ لوگ تباہ کار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ جدا کر دے اللہ ناپاک کو پاک سے اور رکھے ناپاک کو ایک کو ایک پر پھر اس کو ڈھیر کر دے اکٹھا، پھر ڈال دے اس کو دوزخ میں وہی لوگ ہیں نقصان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک لوگوں سے جدا کردے پھ ناپاکوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر ان سب کا ایک ڈھیر بنائے اور اس ڈھیر کو جہنم میں جھونک دے یہی لوگ ہیں پورا خسارہ اٹھانے والے۔