Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 38

سورة الأنفال

قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ یَّنۡتَہُوۡا یُغۡفَرۡ لَہُمۡ مَّا قَدۡ سَلَفَ ۚ وَ اِنۡ یَّعُوۡدُوۡا فَقَدۡ مَضَتۡ سُنَّتُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۳۸﴾

Say to those who have disbelieved [that] if they cease, what has previously occurred will be forgiven for them. But if they return [to hostility] - then the precedent of the former [rebellious] peoples has already taken place.

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے! کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہو چکے ہیں سب معاف کر دئے جائیں گے اور اگر اپنی وہی عادت رکھیں گے تو ( کفار ) سابقین کے حق میں قانون نافذ ہو چکا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
اگر
یَّنۡتَہُوۡا
وہ باز آجائیں
یُغۡفَرۡ
بخش دیا جائے گا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّا
جو
قَدۡ
تحقیق
سَلَفَ
پہلے ہوگیا
وَاِنۡ
اور اگر
یَّعُوۡدُوۡا
وہ پلٹیں گے
فَقَدۡ
تو تحقیق
مَضَتۡ
گزر چکی ہے
سُنَّتُ
سنت
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی(طریقہ)
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لِّلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کے لیے
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نےکفرکیا
اِنۡ
اگر
یَّنۡتَہُوۡا
وہ باز آ جا ئیں
یُغۡفَرۡ لَہُمۡ
بخش دیا جائے گا اُن کے لیے
مَّا
جو
قَدۡ
یقیناً
سَلَفَ
گزر چکا
وَاِنۡ
اور اگر
یَّعُوۡدُوۡا
وہ دوبارہ کریں گے
فَقَدۡ
تو یقیناً
مَضَتۡ
گزر چکی ہے
سُنَّتُ
سنت
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
Translated by

Juna Garhi

Say to those who have disbelieved [that] if they cease, what has previously occurred will be forgiven for them. But if they return [to hostility] - then the precedent of the former [rebellious] peoples has already taken place.

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے! کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہو چکے ہیں سب معاف کر دئے جائیں گے اور اگر اپنی وہی عادت رکھیں گے تو ( کفار ) سابقین کے حق میں قانون نافذ ہو چکا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ان کافروں سے کہئے کہ اگر وہ اب بھی باز آجائیں تو ان کے سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اگر پہلے سے کام ہی کرتے رہے تو گذشتہ قوموں میں جو سنت الٰہی جاری رہی (وہی سلوک ان سے بھی ہوگا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان لوگوں سے کہہ دیں جنہوں نے کفرکیا،اگروہ بازآجائیں توجوگزرچکا وہ اُنہیں بخش دیاجائے گا اوراگروہ دوبارہ کریں گے تو پہلوں کی سنت گزرچکی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say to those who disbelieve that if they stop, they shall be forgiven for what has passed (of their sins), and if they repeat, then, the precedent of the earlier people is already established.

تو کہہ دے کافروں کو اگر وہ باز آجائیں تو معاف ہو ان کو جو کچھ ہوچکا، اور اگر پھر بھی وہی کریں گے تو پڑچکی ہے راہ اگلوں کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ اعلان کردیجیے ان کافروں کے سامنے کہ اگر وہ اب بھی باز آجائیں تو جو کچھ پہلے ہوچکا ہے وہ ان کے لیے معاف کردیا جائے گا اور اگر وہ دوبارہ یہی کچھ کریں گے تو پچھلوں کے حق میں سنت الٰہی گزر چکی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[O Prophet!] Tell the unbelievers that if they desist from evil, their past shall be forgiven and if they revert to their past ways, then it is well known what happened with the people of the past.

اے نبی ، ان کافروں سے کہو کہ اگر اب بھی باز آجائیں تو جو کچھ پہلے ہوچکا ہے اس سے درگزر کر لیا جائے گا ، لیکن یہ اگر اسی پچھلی روِش کا اعادہ کریں گے تو گزشتہ قوموں کے ساتھ جو کچھ ہوچکا وہ سب کو معلوم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان سے کہہ دو کہ : اگر وہ باز آجائیں تو پہلے ان سے جو کچھ ہوا ہے اسے معاف کردیا جائے گا ۔ ( ٢٢ ) اور اگر وہ پھر وہی کام کریں گے تو پچھلے لوگوں کے ساتھ جو معاملہ ہوا ، وہ ( ان کے سامنے ) گذر ہی چکا ہے ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر ان کافروں سے کہہ دے اگر یہ آنحضرت کی دشمنی اور شرارت سے اب بھی) باز آئیں تو ان کے اگلے قصور معاف کردئیے جائیں گے 6 اور اگر پھر ایسا کریں تو اگلے لوگوں میں اللہ کی عادت گذر چکی ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کافروں سے فرما دیجئے اگر وہ باز آجائیں تو ان کے پہلے سارے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور اگر پھر وہی (حرکات) کریں گے تو یقینا پہلے (کافروں) کے حق میں قانون نافذ ہوچکا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے ! کہ اگر وہ ( اپنی حرکتوں سے) رکتے ہیں تو جو کچھ گزر چکا وہ ان سے معاف کردیا جائے گا اور اگر وہ پھر وہی کریں گے تو ان سے پہلے لوگوں کیساتھ جو کچھ ہوا (وہی ان کے ساتھ بھی کیا جائے گا) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) کفار سے کہہ دو کہ اگر وہ اپنے افعال سے باز آجائیں تو جو ہوچکا وہ انہیں معاف کردیا جائے گا۔ اور اگر پھر (وہی حرکات) کرنے لگیں گے تو اگلے لوگوں کا (جو) طریق جاری ہوچکا ہے (وہی ان کے حق میں برتا جائے گا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou unto those who have disbelieved: if they desist, that which is past shall be forgiven them, and if they return, then already gone forth is the dispensation of the ancients.

آپ کہہ دیجیے (ان) کافروں سے کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں گے تو جو کچھ پہلے ہوچکا ہے وہ (سب) انہیں معاف کردیا جائے گا ۔ اور اگر وہی (عادت) دہراتے رہیں گے تو (ہمارا) معاملہ بھی اگلوں کے ساتھ گزر چکا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کفر والوں سے کہہ دو کہ اگر یہ باز آجائیں تو جو کچھ ہوچکا ، وہ معاف کردیا جائے گا اور اگر وہ پھر یہی کریں گے تو اگلوں کے باب میں سنتِ الہٰی گذر چکی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ان کافروں سے فرما دیجیے کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو جو کچھ پہلے ہو چکا وہ انہیں معاف کر دیا جائے گا اور اگر پھر وہی حرکتیں کرتے رہے تو ( ہمارا ) معاملہ بھی پہلے لوگوں کے ساتھ گزر چکا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کفار سے کہہ دو کہ اگر وہ اپنے کاموں سے باز آجائیں تو جو ہوچکا وہ معاف کردیا جائے گا اور اگر پھر وہی کام کرنے لگیں گے تو پہلے لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوچکا ہے ان کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہہ دو کافروں سے، کہ اگر یہ باز آگئے تو معاف کردیا جائے گا، ان کے لئے وہ کچھ جو کہ ہوچکا اس سے پہلے اور اگر ان کے لچھن پھر بھی وہی رہے جو پہلے تھے تو ہمارا قانون بھی وہی ہے جو گزر چکا اگلوں کے حق میں،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) ان کافروں سے کہئیے کہ وہ اب بھی بازآ جائیں توان کے سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اگر پہلے جیسے ( کفروالے ) کام ہی کرتے رہے توگزشتہ قوموں سےجو سنتِ الٰہی جاری رہیں ( وہی ان سے ہوگا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم کافروں سے فرماؤ اگر وہ باز رہے تو جو ہو گزرا وہ انہیں معاف فرمادیا جائے گا ( ف٦٤ ) اور اگر پھر وہی کریں تو اگلوں کا دستور گزر چکا ہے ( ف٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ کفر کرنے والوں سے فرما دیں: اگر وہ ( اپنے کافرانہ اَفعال سے ) باز آجائیں تو ان کے وہ ( گناہ ) بخش دیئے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں ، اور اگر وہ پھر وہی کچھ کریں گے تو یقیناً اگلوں ( کے عذاب در عذاب ) کا طریقہ گزر چکا ہے ( ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوگا )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کافروں سے کہہ دو کہ اگر وہ اب بھی ( شرارت سے ) باز آجائیں ۔ تو جو کچھ گزر چکا وہ انہیں معاف کر دیا جائے گا ۔ اور اگر وہ اپنی سابقہ روش کا اعادہ کریں گے تو پھر گزشتہ ( نافرمان ) قوموں کے ساتھ ( خدا کی روش ) بھی گزر چکی ہے ( ان کے ساتھ بھی وہی ہوگا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say to the Unbelievers, if (now) they desist (from Unbelief), their past would be forgiven them; but if they persist, the punishment of those before them is already (a matter of warning for them).

Translated by

Muhammad Sarwar

Muhammad, tell the unbelievers, if you give up your evil behavior, God will forgive whatever you have done in the past. But if you transgras again, your fate will be the same as that of those (unbelievers) who lived before you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say to those who have disbelieved, if they cease, their past will be forgiven. But if they return (thereto), then the examples of those (punished) before them have already preceded (as a warning).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say to those who disbelieve, if they desist, that which is past shall be forgiven to them; and if they return, then what happened to the ancients has already passed.

Translated by

William Pickthall

Tell those who disbelieve that if they cease (from persecution of believers) that which is past will be forgiven them; but if they return (thereto) then the example of the men of old hath already gone (before them, for a warning).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इनकार करने वालों से कह दीजिए कि अगर वे बाज़ आजाएं तो जो कुछ हो चुका है वह उन से माफ़ कर दिया जाएगा, और अगर वे फिर वही करेंगे तो हमारा मामला अगलों के साथ गुज़र चुका है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئیے کہ اگر یہ لوگ (اپنے کفر سے) باز آجاوینگے تو ان کے گناہ سارے (جو اسلام سے) پہلے ہوچکے ہیں سب معاف کردیے جاوینگے اور اگر اپنی وہی (کفر کی) عادت رکھیں گے تو (ان کو سنادیجئیے کہ) کفار سابقین کے حق میں قانون نافذ ہوچکا ہے۔ (6) (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جن لوگوں نے کفر کیا ان سے فرما دیں اگر وہ باز آجائیں تو جو کچھ گزر چکا انہیں بخش دیا جائے گا اور اگر پھر ایسا ہی کریں تو پہلے لوگوں کا طریقہ گزرہی چکا ہے۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! ان کافروں سے کہو کہ اگر اب بھی باز آجائیں تو جو کچھ پہلے ہوچکا ہے اس سے درگزر کرلیا جائے گا۔ لیکن اگر یہ اسی پچھلی روش کا اعادہ کریں گے تو گزشتہ قوموں کے ساتھ جو کچھ ہوچکا ہے ، وہ سب کو معلوم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے کفر کیا آپ ان سے فرما دیجیے اگر وہ باز آجائیں تو جو کچھ گزر چکا وہ ان کے لیے معاف کردیا جائے گا، اور اگر وہ پھر بھی وہی کریں جو کرتے رہے ہیں تو پہلے لوگوں کا طریقہ گزر چکا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کافروں کو کہ اگر وہ باز آجائیں تو معاف ہو ان کو جو کچھ ہوچکا اور اگر پھر بھی وہی کریں گے تو پڑچکی ہے راہ اگلوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے کہ اگر وہ اپنے طرز عمل سے باز آجائیں تو جو کچھ پہلے ہوچکا وہ ان کو معاف کردیا جائے گا اور اگر وہ اپنی وہی روش رکھیں گے تو گزشتہ لوگوں کے ساتھ ایک خاص روش اختیار کی جاچکی ہے۔