Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 39

سورة الأنفال

وَ قَاتِلُوۡہُمۡ حَتّٰی لَا تَکُوۡنَ فِتۡنَۃٌ وَّ یَکُوۡنَ الدِّیۡنُ کُلُّہٗ لِلّٰہِ ۚ فَاِنِ انۡتَہَوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۳۹﴾

And fight them until there is no fitnah and [until] the religion, all of it, is for Allah . And if they cease - then indeed, Allah is Seeing of what they do.

اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیدہ نہ رہے ۔ اور دین اللہ ہی کا ہو جائے ، پھر اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالٰی ان اعمال کو خوب دیکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَاتِلُوۡہُمۡ
اور جنگ کرو ان سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
لَاتَکُوۡنَ
نہ رہے
فِتۡنَۃٌ
کوئی فتنہ
وَّیَکُوۡنَ
اور ہوجائے
الدِّیۡنُ
دین
کُلُّہٗ
سارے کا سارا
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
فَاِنِ
پھر اگر
انۡتَہَوۡا
وہ باز آجائیں
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
بِمَا
اسے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَاتِلُوۡہُمۡ
اور تم لڑ و اُن سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
لَاتَکُوۡنَ
نہ رہے
فِتۡنَۃٌ
کوئی فتنہ
وَّیَکُوۡنَ
اور ہو جائے
الدِّیۡنُ
دین
کُلُّہٗ
سب کا سب
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
فَاِنِ
پھر اگر
انۡتَہَوۡا
وہ باز آ جا ئیں
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
اُس کو جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And fight them until there is no fitnah and [until] the religion, all of it, is for Allah . And if they cease - then indeed, Allah is Seeing of what they do.

اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیدہ نہ رہے ۔ اور دین اللہ ہی کا ہو جائے ، پھر اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالٰی ان اعمال کو خوب دیکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں سے جہاد کرتے رہو تاآنکہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورے کا پورا اللہ کے لئے ہوجائے۔ اور اگر یہ باز آجائیں تو جو کچھ یہ کریں گے، اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران سے لڑویہاں تک کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہے اور دین سب کاسب اﷲ تعالیٰ کے لیے ہوجائے ،پھراگروہ بازآجائیں تو یقیناجوکچھ وہ کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And fight them until there is no Fitnah (disorder or dis¬belief) and total obedience becomes for Allah. So, if they desist, then, Allah is indeed watchful over what they do.

اور لڑتے رہو ان سے یہاں تک نہ رہے فساد اور ہوجائے حکم سب اللہ کا، پھر اگر وہ باز آجائیں تو اللہ ان کے کام کو دیکھتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے مسلمانو ! ) ان سے جنگ کرتے رہویہاں تک کہ فتنہ (کفر) باقی نہ رہے اور دین کل کا کل اللہ ہی کا ہوجائے پھر اگر وہ باز آجائیں تو جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ یقیناً اس کو دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And fight against them until the mischief ends and the way prescribed by Allah - the whole of it -prevail Then, if they give up mischief, surely Allah sees what they do.

اے ایمان لانے والو ، ان کافروں سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورا کا پورا اللہ کے لیے ہو جائے ۔ 31 پھر اگر وہ فتنہ سے رک جائیں تو ان کے اعمال کا دیکھنے والا اللہ ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) ان کافروں سے لڑتے رہو ، یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے ، اور دین پورے کا پورا اللہ کا ہوجائے ۔ ( ٢٤ ) پھر اگر یہ باز آجائیں تو ان کے اعمال کو اللہ کو خوب دیکھ رہا ہے ۔ ( ٢٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو، کافروں سے لڑو اس غرض سے کہ شرک دنیا میں نہ رہے 8 اور سارا حکم اللہ ہی کا چلنے لگے 9 پھر اگر یہہ لوگ (کفر سے) باز آجائیں اور (مسلمانوں کو نہ ستائیں) تو اللہ ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ان سے اس حد تک لڑیں کہ فساد (عقیدہ وعمل) نہ رہے اور دین (خالص) سب اللہ ہی کا ہوجائے پھر اگر یہ باز آجائیں تو یقینا اللہ ان کے اعمال کو دیکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان سے اس وقت تک جنگ کرو جب تک فتنہ (جڑوبنیاد سے) مٹ نہ جائے اور دین سب کا سب اللہ کے لئے نہ ہوجائے۔ پھر اگر وہ رک جاتے ہیں تو بیشک جو کچھ وہ کریں گے اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے اور دین سب خدا ہی کا ہوجائے اور اگر باز آجائیں تو خدا ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And fight against them until there be no temptations and their obedience be wholly unto Allah. So if they desist, thens verily Allah is the Beholder of that which they do.

اور ان سے لڑو یہاں تک کہ فساد (عقیدہ) باقی نہ رہ جائے اور دین سارے کا سارا اللہ ہی کے لیے ہوجائے ۔ لیکن اگر یہ باز آجائیں تو اللہ خوب دیکھنے والا ہے ان کے عملوں کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے جنگ کرو تا آنکہ فتنہ کا قلع قمع ہوجائے اور سارا دین اللہ کا ہوجائے ۔ پس اگر وہ باز آجائیں تو اللہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں ، اس کو دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے مسلمانو! ) ان سے اس حد تک قتال جاری رکھو کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورا کا پورا اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہو جائے ۔ پس اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) ان کے کاموں کو ( خوب ) دیکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں سے لڑتے رہو، یہاں تک کہ کفر کا فتنہ باقی نہ رہے اور دین سب اللہ ہی کا ہوجائے اور اگر باز آجائیں تو اللہ ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لڑو تم ان سے، یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین سب کا سب اللہ ہی کے لئے ہوجائے، پھر اگر یہ لوگ باز آجائیں تو بیشک اللہ دیکھ رہا ہے ان کاموں کو جو یہ لوگ کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں سے جہادکرتے رہوحتیٰ کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورے کا پورااللہ کے لئے ہو جائے ، اوراگریہ بازآجائیں توجوکچھ یہ کریں گے اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فساد ( ف٦٦ ) باقی نہ رہے اور سارا دین اللہ ہی کا ہوجائے ، اگر پھر وہ باز رہیں تو اللہ ان کے کام دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے اہلِ حق! ) تم ان ( کفر و طاغوت کے سرغنوں ) کے ساتھ ( انقلابی ) جنگ کرتے رہو ، یہاں تک کہ ( دین دشمنی کا ) کوئی فتنہ ( باقی ) نہ رہ جائے اور سب دین ( یعنی نظامِ بندگی و زندگی ) اللہ ہی کا ہو جائے ، پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اللہ اس ( عمل ) کو جو وہ انجام دے رہے ہیں ، خوب دیکھ رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) ان ( کفار ) سے جنگ جاری رکھو یہاں تک کہ فتنہ و فساد ختم ہو جائے اور دین پورے کا پورا صرف اللہ کے لئے ہو جائے پھر اگر وہ ( کفر و فتنہ پردازی سے ) باز آجائیں تو وہ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And fight them on until there is no more tumult or oppression, and there prevail justice and faith in Allah altogether and everywhere; but if they cease, verily Allah doth see all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Fight them so that idolatry will not exist any more and God's religion will stand supreme. If theygive up the idols), God will be Well Aware of what they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And fight them until there is no more Fitnah, and the religion (worship) will all be for Allah alone. But if they cease, then certainly, Allah is All-Seer of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And fight with them until there is no more persecution and religion should be only for Allah; but if they desist, then surely Allah sees what they do.

Translated by

William Pickthall

And fight them until persecution is no more, and religion is all for Allah. But if they cease, then lo! Allah is Seer of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनसे लड़ो यहाँ तक कि कोई फ़ित्ना बाक़ी न रहे और दीन सारा का सारा अल्लाह ही के लिए हो जाए, फिर अगर वे बाज़ आ जाएं तो अल्लाह उनके कामों को देखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم ان (کفار عرب) سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیدہ (یعنی شرک) نہ رہے اور دین (خالص) اللہ ہی کا ہوجاوے (7) پھر اگر کفر سے باز آجاویں تو اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو خوب دیکھتے ہیں۔ (8) (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے اور دین سب کا سب اللہ کا ہوجائے، پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اللہ جو کچھ وہ کررہے ہیں اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، ان کافروں سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورا کا پورا اللہ کے لیے ہوجائے۔ پھر اگر وہ فتنہ سے رک جائیں تو ان کے اعمال کا دیکھنے والا اللہ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ نہ رہے اور سارا دین اللہ کے لیے ہوجائے سو اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اللہ ان کاموں کو دیکھتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لڑتے رہو ان سے یہاں تک کہ نہ رہے فساد اور ہوجائے حکم سب اللہ کا پھر اگر وہ باز آجائیں تو اللہ ان کے کام کو دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافروں سے جنگ جاری رکھو یہاں تک کہ فتنہ کا نام و نشان باقی نہ رہے اور دین تمام تر اللہ ہی کا ہوجائے پھر اگر یہ لوگ باز آجائیں تو اللہ تعالیٰ ان سب کے اعمال کا دیکھنے والا ہے۔