Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 4

سورة الأنفال

اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ حَقًّا ؕ لَہُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ وَ مَغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ۚ﴿۴﴾

Those are the believers, truly. For them are degrees [of high position] with their Lord and forgiveness and noble provision.

سچے ایمان والے یہ لوگ ہیں ان کے لئے بڑے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور مغفرت اور عزت کی روزی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن ہیں
حَقًّا
سچے
لَہُمۡ
ان کے لیے
دَرَجٰتٌ
درجے ہیں
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے پاس
وَمَغۡفِرَۃٌ
اور بخشش
وَّرِزۡقٌ
اور رزق ہے
کَرِیۡمٌ
عزت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن ہیں
حَقًّا
سچے
لَہُمۡ
اُن کے لیے
دَرَجٰتٌ
درجات ہیں
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
اُن کے رب کے پاس
وَمَغۡفِرَۃٌ
اور مغفرت
وَّرِزۡقٌ
اور روزی ہے
کَرِیۡمٌ
باعزت
Translated by

Juna Garhi

Those are the believers, truly. For them are degrees [of high position] with their Lord and forgiveness and noble provision.

سچے ایمان والے یہ لوگ ہیں ان کے لئے بڑے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور مغفرت اور عزت کی روزی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی سچے مومن ہیں ان کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں درجات ہیں، بخشش ہے اور عزت کی روزی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی دراصل سچے مومن ہیں ان کے رب کے پاس ان کے درجات اورمغفرت اور عزت کی روزی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the believers in reality. For them there are high ranks with their Lord, and forgiveness, and dignified provision.

وہی ہیں سچے ایمان والے، ان کے لئے درجے ہیں اپنے رب کے پاس اور معافی اور روزی عزت کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی لوگ ہیں جو حقیقی مؤمن ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس (اونچے) درجات اور مغفرت اور عزت والا رزق ہے۔ یہاں سے اب غزوۂ بدر کا ذکر شروع ہو رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such people are indeed true believers. They have high ranks with their Lord, and forgiveness for their sins and an honourable sustenance.

ایسے ہی لوگ حقیقی مومن ہیں ۔ ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں ۔ قصوروں سے درگزر ہے 3 اور بہترین رزق ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہی لوگ ہیں جو حقیقت میں مومن ہیں ۔ ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں ، مغفرت ہے اور باعزت رزق ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی لوگ پکے ایماندار ہیں ان کے لیے (رحمت اور فضل کے یا جنت کے) دجے ہیں ان کے مالک کے پاس اور (گناہوں کی) بخشش اور عزت کی روزی 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی لوگ سچے ایمان والے ہیں۔ ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس بڑے درجات ہیں اور بخشش اور عزت کی روزی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی سچے ایمان والے لوگ ہیں ان کے رب کے پاس ان کے بڑے درجات، مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی سچے مومن ہیں اور ان کے لیے پروردگار کے ہاں (بڑے بڑے درجے) اور بخشش اور عزت کی روزی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those: it is they who are the true believers. For them are degrees with their Lord and forgiveness and a provision honourable.

یہی لوگ تو سچے (اور پکے) مومن ہیں بڑے درجات ہیں ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس اور مغفرت (بھی) اور عزت کی روزی (بھی) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ سچے مؤمن ہیں ۔ ان کیلئے ان کے رب کے پاس درجے اور مغفرت اور باعزت روزی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی لوگ پکے ایمان والے ہیں ان کے رب کے پاس ان کیلئے بلند مرتبے ہیں اور بخشش ( بھی ) ہے اور باعزت روزی ( بھی ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی سچے مومن ہیں۔ اور ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے، بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہی لوگ ہیں سچے اور حقیقی ایمان والے، ان کے لئے بڑے درجے ہیں ان کے رب کے یہاں اور عظیم الشان بخشش بھی اور عزت کی روزی بھی (اور تقسیم غنیمت کا یہ معاملہ ویسے ہی مبنی برحق ہے)

Translated by

Noor ul Amin

یہی سچے مومن ہیں ان کے لئے ان کے رب کے ہاں درجات ہیں ، بخشش ہے اور عزت کارز ق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہی سچے مسلمان ہیں ، ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس ( ف۷ ) اور بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( حقیقت میں ) یہی لوگ سچے مومن ہیں ، ان کے لئے ان کے رب کی بارگاہ میں ( بڑے ) درجات ہیں اور مغفرت اور بلند درجہ رزق ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ایسے لوگ حقیقی مؤمن ہیں ۔ ان کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں مرتبے ہیں ۔ اور بخشش ہے اور بہترین روزی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such in truth are the believers: they have grades of dignity with their Lord, and forgiveness, and generous sustenance:

Translated by

Muhammad Sarwar

Such are the true believers. Their reward from their Lord will be high ranks, forgiveness, and a generous provision.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is they who are the believers in truth. For them are grades of dignity with their Lord, and forgiveness and a generous provision (Paradise).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are the believers in truth; they shall have from their Lord exalted grades and forgiveness and an honorable sustenance.

Translated by

William Pickthall

Those are they who are in truth believers. For them are grades (of honour) with their Lord, and pardon, and a bountiful provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही लोग हक़ीक़ी मोमिन हैं, उनके लिए उनके रब के पास दर्जे और मग़्फ़िरत हैं और (उनके लिए) इज़्ज़त की रोज़ी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(بس) سچے ایمان والے یہ لوگ ہیں۔ ان کے لیے (بڑے) درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور (ان کے لیے) مغفرت ہے اور عزت کی روزی۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہی لوگ سچے مومن ہیں انہی کے لیے ان کے رب کے پاس بہت سے درجے اور بڑی بخشش اور بہترین رزق ہے۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسے ہی لوگ حقیقی مومن ہیں۔ ان کے لیے ان کے رب پاس بڑے درجے ہیں (قصوروں سے درگذر ہے اور بہترین رزق ہے)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جو سچے ایمان والے ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس درجات ہیں اور مغفرت ہے اور رزق کریم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہیں سچے ایمان والے ان کے لیے درجے ہیں اپنے رب کے پاس اور معافی اور روزی عزت کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی لوگ سچے ایمان والے ہیں ان کے لئے ان کے رب کے ہاں بڑے بڑے درجے ہیں اور عفو و بخشش ہے اور باعزت روزی ہے