Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 44

سورة الأنفال

وَ اِذۡ یُرِیۡکُمُوۡہُمۡ اِذِ الۡتَقَیۡتُمۡ فِیۡۤ اَعۡیُنِکُمۡ قَلِیۡلًا وَّ یُقَلِّلُکُمۡ فِیۡۤ اَعۡیُنِہِمۡ لِیَقۡضِیَ اللّٰہُ اَمۡرًا کَانَ مَفۡعُوۡلًا ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ ﴿٪۴۴﴾  1

And [remember] when He showed them to you, when you met, as few in your eyes, and He made you [appear] as few in their eyes so that Allah might accomplish a matter already destined. And to Allah are [all] matters returned.

جب کہ اس نے بوقت ملاقات انہیں تمہاری نگاہوں میں بہت کم دکھا ئے اور تمہیں ان کی نگاہوں میں کم دکھایا تاکہ اللہ تعالٰی اس کام کو انجام تک پہنچا دے جو کرنا ہی تھا اور سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یُرِیۡکُمُوۡہُمۡ
وہ دکھا رہا تھا تمہیں ان کو
اِذِ
جب
الۡتَقَیۡتُمۡ
آمنے سامنے ہوئے تم
فِیۡۤ اَعۡیُنِکُمۡ
تمہاری نگاہوں میں
قَلِیۡلًا
تھوڑے
وَّیُقَلِّلُکُمۡ
اور وہ تھوڑا دکھا رہا تھا تمہیں
فِیۡۤ اَعۡیُنِہِمۡ
ان کی نگاہوں میں
لِیَقۡضِیَ
تاکہ پورا کردے
اللّٰہُ
اللہ
اَمۡرًا
کام
کَانَ
تھا جو
مَفۡعُوۡلًا
ہو کر رہنے والا
وَاِلَی اللّٰہِ
اور طرف اللہ ہی کے
تُرۡجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
الۡاُمُوۡرُ
سب کام
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یُرِیۡکُمُوۡہُمۡ
وہ دکھاتا تھا تمہیں اُن کو
اِذِ
جب
الۡتَقَیۡتُمۡ
مقابل ہوئے تم
فِیۡۤ اَعۡیُنِکُمۡ
تمہاری آنکھوں میں
قَلِیۡلًا
کم
وَّیُقَلِّلُکُمۡ
اور وہ بہت کم کرتا تھا تمہیں
فِیۡۤ اَعۡیُنِہِمۡ
اُن کی نگاہوں میں
لِیَقۡضِیَ
تاکہ پورا کر دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَمۡرًا
کام کو
کَانَ
تھا
مَفۡعُوۡلًا
کیا جانے والا
وَاِلَی اللّٰہِ
اور طرف اللہ تعالیٰ کی
تُرۡجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
الۡاُمُوۡرُ
سارے معاملات
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when He showed them to you, when you met, as few in your eyes, and He made you [appear] as few in their eyes so that Allah might accomplish a matter already destined. And to Allah are [all] matters returned.

جب کہ اس نے بوقت ملاقات انہیں تمہاری نگاہوں میں بہت کم دکھا ئے اور تمہیں ان کی نگاہوں میں کم دکھایا تاکہ اللہ تعالٰی اس کام کو انجام تک پہنچا دے جو کرنا ہی تھا اور سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (یاد کرو) جب تم (دشمن سے ملے) اللہ تعالیٰ نے تمہاری نظروں میں دشمن کی تعداد تھوڑی دکھلائی اور دشمن کی نظروں میں تمہیں تھوڑا کرکے پیش کیا تاکہ اللہ تعالیٰ وہ کام پورا کرے جس کا ہونا مقدر تھا اور سب کاموں کا انجام تو اللہ ہی کے پاس ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تم مقابل ہوئے، وہ اُن کوتمہاری آنکھوں میں کم دکھاتا تھا اور تمہیں ان کی نگاہوں میں بہت کم کرتاتھا،تاکہ اللہ تعالیٰ اس کام کوپورا کردے جوکیاجانے والاتھااورسارے معاملات اللہ تعالیٰ کی طرف ہی لوٹائے جاتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when, at the time you met each other, He showed them to you few in number in your eyes, and reduced your number in their eyes, so that Allah might accom¬plish what was destined to be done. And to Allah all matters are returned.

اور جب تم کو دکھلائی وہ فوج مقابلہ کے وقت تمہاری آنکھوں میں تھوڑی اور تم کو تھوڑا دکھلایا ان کی آنکھوں میں تاکہ کر ڈالے اللہ ایک کام جو مقرر ہوچکا تھا، اور اللہ تک پہنچتا ہے ہر کام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم آمنے سامنے ہوئے تو تمہاری نظروں میں انہیں (کفار کو) تھوڑا کر کے دکھاتا تھا اور ان کی نظروں میں تمہیں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا تاکہ اللہ پورا کر دے اس معاملے کو جو ہونے والا ہی تھا۔ اور تمام معاملات (بالآخر تو) اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when He made them appear as few in your eyes when you met them in the battle just as He lessened you in their eyes so that Allah might accomplish what had been decreed. To Allah are all matters referred for decision.

اور یاد کرو جب کہ مقابلے کے وقت خدا نے تم لوگوں کی نگاہوں میں دشمنوں کو تھوڑا دکھایا اور ان کی نگاہوں میں تمہیں کم کر کے پیش کیا ، تاکہ جو بات ہونی تھی اسے اللہ ظہور میں لے آئے ، اور آخرِکار سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ ؏ ۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے مد مقابل آئے تھے تو اللہ تمہاری نگاہوں میں ان کی تعداد کم دکھا رہا تھا ، اور ان کی نگاہوں میں تمہیں کم کر کے دکھا رہا تھا ( ٣١ ) تاکہ جو کام ہو کر رہنا تھا ، اللہ اسے پورا کر دکھائے ۔ اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے مسلمانو) جب تم ان سے بھڑے تو اللہ نے تمہاری آنکھوں میں ان کو کم دکھلایا اور تم کو ان کی آنکھوں میں کم دکھلایا 12 اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کو ایک کام جو (اس کے علم میں) ہوچکا تھا کر ڈالنا (پورا کردینا منظور تھا اور اللہ ہی کی طرف سب کاموں کی انتہا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس وقت جب تم مقابل ہوئے تو ان (کافروں) کو تمہاری نظر میں تھوڑا کرکے دکھاتے تھے اور تمہیں ان کی نظروں میں تھوڑا کرکے دکھاتے تھے تاکہ اللہ کو جو کام کرنا منظور تھا اس کو کرڈالیں اور تمام کام اللہ کی طرف رجوع کیے جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب تم (بدر میں) ایک دوسرے کے مقابل ہوئے تو اس نے (کفار کو) تمہاری آنکھوں میں تھوڑا کرکے دکھایا اور تمہیں ان (کافروں) کی آنکھوں میں تھوڑا کرکے دکھایا تاکہ اللہ اس کام کو پورا کر دکھائے جو ہو کر رہنے والا تھا۔ اور سارے کام بالآخر اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس وقت جب تم ایک دوسرے کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاری نظروں میں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا اور تم کو ان کی نگاہوں میں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا تاکہ خدا کو جو کام منظور کرنا تھا اسے کر ڈالے۔ اور سب کاموں کا رجوع خدا کی طرف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time He shewed them few in your eyes when ye met and lessened you in their eyes in order that Allah might decree an affair already enacted; and unto Allah are all affairs returned.

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب کہ اس نے ان لوگوں کو تمہاری نظروں میں کم کرکے دکھلایا اور ان کی نگاہ میں تمہیں کم کرکے تاکہ اللہ اس امر کو پورا کردے جو ہو کر رہنا تھا ۔ اور اللہ ہی کی طرف سارے امر رجوع ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( خیال کرو ) جبکہ تمہاری مڈبھیڑ کے وقت ان کو تمہاری نظروں میں کم دکھاتا ہے اور تم کو ان کی نظروں میں کم دکھاتا ہے ، تاکہ اللہ اس امر کا فیصلہ فرمادے جس کا ہونا طے شدہ تھا اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جبکہ تم ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے تو اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں تمہاری نگاہوں میں کم کر کے دکھا رہے تھے اور تمہیں ان کی آنکھوں میں کم کر کے دکھا رہے تھے تاکہ جو کام اﷲتعالیٰ کو کرنا منظور تھا وہ اس کو پورا فرما دیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف تمام معاملات لوٹتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس وقت جب تم ایک دوسرے کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاری نظروں میں تھوڑا کرکے دکھاتا تھا اور تم کو ان کی نگاہوں میں تھوڑا کرکے دکھاتا تھا تاکہ اللہ کو جو کام کرنا منظور تھا اسے کر ڈالے اور سب کاموں کا رجوع اللہ کی طرف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب اللہ کم کر کے دکھا رہا تھا ان لوگوں کو جو تمہاری نگاہوں میں (اے مسلمانو ! ) جب تمہارا آمنا سامنا ہوا، (معرکہ بدر میں) اور تم کو کم کر کے دکھا رہا تھا ان کی نگاہوں میں، تاکہ اللہ پورا فرمادے، ایک ایسے کام کو جس نے پورا ہو کر رہنا تھا، (اس کے حکم واذن سے ) اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سب کام ،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یاد کرو ) جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں دشمن کی تعدادتھوڑی دکھلائی اور دشمن کی نظروں میں تمہیں تھوڑ ا کرکے پیش کیا تاکہ اللہ تعالیٰ وہ کام پوراکردے جس کاہونا مقدرتھا اور سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے پاس ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب لڑتے وقت ( ف۸۲ ) تمہیں کافر تھوڑے کرکے دکھائے ( ف۸۳ ) اور تمہیں ان کی نگاہوں میں تھوڑا کیا ( ف۷٤ ) کہ اللہ پورا کرے جو کام ہونا ہے ( ف۸۵ ) اور اللہ کی طرف سب کاموں کی رجوع ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ منظر بھی انہیں یاد دلائیے ) جب اس نے ان کافروں ( کی فوج ) کو باہم مقابلہ کے وقت ( بھی محض ) تمہاری آنکھوں میں تمہیں تھوڑا کر کے دکھایا اور تمہیں ان کی آنکھوں میں تھوڑا دکھلایا ( تاکہ دونوں لشکر لڑائی میں مستعد رہیں ) یہ اس لئے کہ اللہ اس ( بھر پور جنگ کے نتیجے میں کفار کی شکستِ فاش کے ) امر کو پورا کر دے جو ( عند اللہ ) مقرر ہو چکا تھا ، اور ( بالآخر ) اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ وقت یاد کرو ۔ کہ جب اللہ نے انہیں تمہاری نگاہوں میں کم کرکے دکھایا ۔ اور تمہاری تعداد کو ان کی نظروں میں کم کرکے دکھایا تاکہ اللہ اس کو پورا کرے جو ہو کر رہنا تھا ۔ اور تمام معاملات کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember when ye met, He showed them to you as few in your eyes, and He made you appear as contemptible in their eyes: that Allah might accomplish a matter already enacted. For to Allah do all questions go back (for decision).

Translated by

Muhammad Sarwar

When you met the pagans' army, God made them appear fewer in your eyes and you appear fewer in their eyes so that His miracle of granting you (an incredible) victory could easily be fulfilled. To God do all things return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when you met, He showed them to you as few in your eyes and He made you appear as few in their eyes, so that Allah might accomplish a matter already ordained, and to Allah return all matters (for decision).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when He showed them to you, when you met, as few in your eyes and He made you to appear little in their eyes, in order that Allah might bring about a matter which was to be done, and to Allah are all affairs returned.

Translated by

William Pickthall

And when He made you (Muslims), when ye met (them), see them with your eyes as few, and lessened you in their eyes, (it was) that Allah might conclude a thing that must be done. Unto Allah all things are brought back.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वह वक़्त याद करो जब तुम एक-दूसरे के मद्दे-मुक़ाबिल आए थे तो अल्लाह तुम्हारी निगाहों में उनकी तादाद कम दिखा रहा था और उनकी निगाहों में तुम्हें कम करके दिखा रहा था; ताकि जो काम होकर रहना था अल्लाह उसे पूरा कर दिखाए, और तमाम मामलात अल्लाह ही की तरफ़ लौटाए जाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس وقت کو یاد کرو) جبکہ اللہ تعالیٰ تم کو جبکہ تم مقابل ہوئے وہ لوگ تمہاری نظر میں کم کرکے دکھلا رہے تھے اور (اسی طرح) ان کی نگاہ میں تم کو کم کرکے دکھلا رہے تھے تاکہ جو بات اللہ کو کرنا منظور تھا اس کی تکمیل کردے اور سب مقدمے اللہ ہی کی طرف رجوع کیے جائیں گے۔ (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جس وقت تم مقابل ہوئے وہ تمہیں ان کو تمہاری آنکھوں میں تھوڑے دکھاتا تھا اور تم کو ان کی آنکھوں میں بہت قلیل دکھاتا تھا تاکہ اللہ اس کام کو پورا کردے جو کیا جانے والا تھا اور سب معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد کرو جب کہ مقابلے کے وقت خدا نے تم لوگوں کی نگاہوں میں دشمنوں کو تھوڑا دکھایا اور ان کی نگاہوں میں تمہیں کم کرکے پیش کیا تاکہ جو بات ہونی تھی ، اسے اللہ ظہور میں لے آئے اور آخر کار سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجوع ہوتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جبکہ تم باہم مقابل ہوئے وہ ان کو تمہاری آنکھوں میں کم کرکے دکھا رہا تھا اور تمہیں ان کی آنکھوں میں کم کر کے دکھا رہا تھا۔ تاکہ اس بات کا فیصلہ ہوجائے جس کا وجود میں آنا مقرر ہوچکا تھا، اور تمام امور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تم کو دکھلائی وہ فوج مقابلہ کے وقت تمہاری آنکھوں میں تھوڑی اور تم کو تھوڑا دکھلایا ان کی آنکھوں میں تاکہ کر ڈالے اللہ ایک کام جو مقرر ہوچکا تھا اور اللہ تک پہنچتا ہے ہر کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو کہ جب تم بالمقابل ہوئے تو تمہاری آنکھوں میں دشمنوں کو تھوڑا دکھایا اور ان کی نگاہ میں تم کو کم کرکے دکھایا تاکہ اللہ اس کام کو پورا کردے جس کا ہونا طے شدہ تھا اور تمام امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائے گے۔