Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 48

سورة الأنفال

وَ اِذۡ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَکُمُ الۡیَوۡمَ مِنَ النَّاسِ وَ اِنِّیۡ جَارٌ لَّکُمۡ ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الۡفِئَتٰنِ نَکَصَ عَلٰی عَقِبَیۡہِ وَ قَالَ اِنِّیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّنۡکُمۡ اِنِّیۡۤ اَرٰی مَا لَا تَرَوۡنَ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اللّٰہَ ؕ وَ اللّٰہُ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿٪۴۸﴾  2

And [remember] when Satan made their deeds pleasing to them and said, "No one can overcome you today from among the people, and indeed, I am your protector." But when the two armies sighted each other, he turned on his heels and said, "Indeed, I am disassociated from you. Indeed, I see what you do not see; indeed I fear Allah . And Allah is severe in penalty."

جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوںمیں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا میں خود بھی تمہاراحمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تو تم سے بری ہوں ۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
زَیَّنَ
مزین کردیا
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال کو
وَقَالَ
اور اس نے کہا
لَا
نہیں
غَالِبَ
کوئی غالب آنے والا
لَکُمُ
تم پر
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
مِنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
جَارٌ
ہمسایہ /حمایتی ہوں
لَّکُمۡ
تمہارا
فَلَمَّا
تو جب
تَرَآءَتِ
ایک دوسرے کو دیکھا
الۡفِئَتٰنِ
دونو جماعتوں نے
نَکَصَ
وہ پلٹ گیا
عَلٰی عَقِبَیۡہِ
اپنی دونوں ایڑیوں پر
وَقَالَ
اس نے کہا
اِنِّیۡ
بےشک میں
بَرِیۡٓءٌ
بری الذمہ ہوں
مِّنۡکُمۡ
تم سے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَرٰی
میں دیکھ رہا ہوں
مَا
جو
لَا تَرَوۡنَ
نہیں تم دیکھ رہے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اللّٰہَ
اللہ سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
زَیَّنَ
خوش نما بنا دیے تھے
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
وَقَالَ
اور اس نے کہا
لَا غَالِبَ
نہیں کوئی غالب آنے والا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
مِنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
وَاِنِّیۡ
اور بلاشبہ میں
جَارٌ
حمایتی ہوں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
فَلَمَّا
پھر جب
تَرَآءَتِ
ایک دوسرے کو دیکھا
الۡفِئَتٰنِ
دونوں جماعتوں نے
نَکَصَ
واپس پلٹا
عَلٰی عَقِبَیۡہِ
اپنی ایڑیوں پر
وَقَالَ
اور وہ کہنے لگا
اِنِّیۡ
بےشک میں
بَرِیۡٓءٌ
بے زار ہوں
مِّنۡکُمۡ
تم سے
اِنِّیۡۤ
واقعی میں
اَرٰی
میں دیکھ رہا ہوں
مَا
جو
لَا تَرَوۡنَ
نہیں تم دیکھ رہے
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
شَدِیۡدُ
بہت سخت ہے
الۡعِقَابِ
عذاب والا
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when Satan made their deeds pleasing to them and said, "No one can overcome you today from among the people, and indeed, I am your protector." But when the two armies sighted each other, he turned on his heels and said, "Indeed, I am disassociated from you. Indeed, I see what you do not see; indeed I fear Allah . And Allah is severe in penalty."

جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوںمیں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا میں خود بھی تمہاراحمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تو تم سے بری ہوں ۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جبکہ شیطان نے انہیں ان کے اعمال خوشنما بنا کر دکھلائے اور کہنے لگا کہ آج تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور میں تمہارا مددگار ہوں پھر جب دونوں لشکروں کا آمنا سامنا ہوا تو الٹے پاؤں پھر گیا اور کہنے لگا : میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں۔ میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے۔ مجھے اللہ سے ڈر لگتا ہے اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوش نمابنا دیے تھے اوراس نے کہا: ’’لوگوں میں سے آج تم پرکوئی غالب آنے والا نہیں اوربلاشبہ میں تمہاراحمایتی ہوں۔‘‘مگر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تووہ اپنی ایڑیوں پرواپس پلٹااورکہنے لگا: ’’بے شک میں تم سے بے زار ہوں،میں واقعی وہ کچھ دیکھ رہاہوں جوتم نہیں دیکھ رہے، یقینامیں اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اوراﷲ تعالیٰ بہت سخت عذاب والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the Shaitan beautified their deeds for them and said, |"None of the people is to overpower you to-day, and I am a protector for you.|" But, when the two groups saw each other, he turned back on his heels and said, &I have nothing to do with you. I am seeing what you do not see. I am scared of Allah, and Allah is severe in punishment.|"

اور جس وقت خوشنما کردیا شیطان نے ان کی نظروں میں ان کے عملوں کو اور بولا کہ کوئی بھی غالب نہ ہوگا تم پر آج کے دن لوگوں میں سے اور میں تمہارا حمایتی ہوں، پھر جب سامنے ہوئیں دونوں فوجیں تو وہ الٹا پھرا اپنی ایڑیوں پر اور بولا میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں میں دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے میں ڈرتا ہوں اللہ سے، اور اللہ کا عذاب سخت ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کو مزین کردیا تھا اور اس نے (ان سے) کہا تھا کہ آج تم پر انسانوں میں سے کوئی غالب نہیں آسکتا اور میں بھی تمہارے ساتھ ہی ہوں پھر جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے تو وہ اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے پھر گیا اور کہنے لگا کہ میں تم سے لا تعلق ہوں میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے ہو مجھے اللہ کا خوف ہے۔ اور اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when Satan made their works seem fair to them and said: 'None shall overcome you today. and I am your supporter.' But when the two armies faced each other, he turned on his heels, and said: 'Surely I am quit of you for I behold that which you do not. Indeed I fear Allah, and Allah is stern in punishment.'

ذرا خیال کرو اس وقت کا جب کہ شیطان نے ان لوگوں کے کرتوت ان کی نگاہوں میں خوشنما بنا کر دکھائے تھے اور ان سے کہا تھا کہ آج کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور یہ کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ مگر جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ الٹے پاؤں پھر گیا اور کہنے لگا کہ میرا تمہارا ساتھ نہیں ہے ، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم لوگ نہیں دیکھتے ، مجھے خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا بڑی سخت سزا دینے والا ہے ۔ ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت ( بھی قابل ذکر ہے ) جب شیطان نے ان ( کافروں ) کو یہ سمجھایا تھا کہ ان کے اعمال بڑے خوشنما ہیں اور یہ کہا تھا کہ : آج انسانوں میں کوئی نہیں ہے جو تم پر غالب آسکے ، اور میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا ، ( 34 ) مجھے جو کچھ نظر آرہا ہے وہ تمہیں نظر نہیں آرہا ۔ مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (ائے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب شیطان ان کافروں کے کاموں کو ان کی نظر میں بھلا دکھلانے لگا اور کہنے لگا آج کے دن تو لوگوں میں ایسا کوئی نہیں جو تم پر غالب آئے اور میں تمہاری کمک پر ہوں 5 جب دونوں فوجیں مسلمانوں کی اور قریش کے کافروں کی آمنے سامنے ہوئیں تو الٹے پاؤں چل دیا اور کہنے لگا میں تم سے الگ ہوں 6 میں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے 7 میں اللہ تعالیٰ سے درتا ہوں 8 اور اللہ تعالیٰ کا عذاب سخت ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب شیطان نے ان (کفار) کو ان کے اعمال خوشنما کرکے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہ آئے گا اور میں یقینا تمہارے ساتھ ہوں پھر جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل ہوئیں تو الٹے پاؤں بھگا اور کہا بیشک میرا تم سے کوئی تعلق نہیں بیشک میں ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے بیشک میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت سزا دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب شیطان نے ان کے برے کاموں کو بھی ان کی نظروں میں خوش نما بنا کر دکھایا اور اس نے کہا ان لوگوں میں آج کے دن کوئی (تمہارے اوپر) غالب نہ آسکے گا اور میں جو تمہارے ساتھ ہوں۔ پھر جب اس نے دونوں لشکروں کو آمنے سامنے دیکھا تو وہ اپنی ایڑیوں پر یہ کہتے ہوئے گھوم گیا کہ میں تم سے لا تعلق ہوں۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے۔ مجھے اللہ سے ڈر لگتا ہے۔ اور اللہ شدید عذاب دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب شیطانوں نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر کے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں کوئی تم پر غالب نہ ہوگا اور میں تمہارا رفیق ہوں (لیکن) جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل صف آراء ہوئیں تو پسپا ہو کر چل دیا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں۔ میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔ مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے۔ اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time the Satan made their works fair- seeming unto them and said: there is none of mankind to overcome you to- day, and verily I am your neighbour. Then when the two parties faced each other, he turned on his heels, and said: verily I am quit of you, verily I behold that which ye behold not; verily I fear Allah: and Allah severe in retribution.

اور (وہ وقت قابل ذکر ہے) جب شیطان نے انہیں ان کے اعمال خوش نما کردکھائے ۔ اور کہا کہ لوگوں میں سے آج کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں اور میں تمہارا حامی ہوں ۔ پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں وہ الٹے پاؤں بھاگا اور کہنے لگا میں تم سے بری الذمہ ہوں میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے میں تو خدا سے ڈرتا ہوں اور اللہ شدید سزا دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے اور کہا کہ آج لوگوں میں کوئی نہیں کہ تم پر غالب آسکے اور میں تمہارا پشت پناہ ہوں ۔ تو جب دونوں گروہ آمنے سامنے ہوئے تو وہ الٹے پاؤں بھاگا اور بولا کہ میں تم سے بَری ہوں ، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے ہو ، میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب شیطان نے ان کے اعمال ان کو خوشنما کر کے دکھائے اور کہا آج کے دن لوگوں میں سے کوئی تم پر غلبہ حاصل کرنے والا نہیں اور میں بلاشبہ تمہارا حمایتی ہوں پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو الٹے پائوں بھاگ نکلا اور کہنے لگا بیشک میں تم سے بری ہوں یقینا میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ پارہے ۔ بلاشبہ میں اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرتا ہوں اور اﷲ ( تعالیٰ ) سخت عذاب والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب شیطان نے ان کے اعمال ان پر آراستہ کر دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں تم پر کوئی غالب نہ ہوگا، اور میں تمہارا رفیق ہوں، لیکن جب دونوں فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہوئیں تو شیطان الٹے پاؤں چلا گیا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے، مجھے تو اللہ سے ڈر لگتا ہے اور اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کو وہ بھی بتادو کہ) جب شیطان نے خوشنما کر کے دکھائے ان (کفار) کو ان کے کام، اور اس نے (ان کو تھپکی دیتے ہوئے، ان سے) کہا کہ آج تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اور میں تمہارا پکا حمایتی ہوں، مگر جب آمنا سامنا ہوا (حق وباطل کے) ان دونوں لشکروں کا، تو یہ الٹے پاؤں پھر گیا، اور (ان سے صاف) کہہ دیا کہ میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تمہیں نظر نہیں آرہا، میں ڈرتا ہوں اللہ سے اور اللہ بڑا ہی سخت عذاب دینے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جب کہ شیطان نے انہیں ان کے اعمال خوبصورت بناکردکھلائے اور کہنے لگاکہ آج تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور میں تمہارا مدد گارہوں پھر جب دونوں لشکروں کا آمناسامناہواتوالٹے پائوں پھرگیا اور کہنے لگا:میراتم سے کوئی واسطہ نہیں ہے وہ کچھ دیکھ رہاہوںجو تم نہیں دیکھتے مجھے اللہ سے سخت ڈرلگتا ہے اور اللہ سخت سزادینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جبکہ شیطان نے ان کی نگاہ میں ان کے کام بھلے کر دکھائے ( ف۹۰ ) اور بولا آج تم پر کوئی شخص غالب آنے والا نہیں اور تم میری پناہ میں ہو تو جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے الٹے پاؤں بھاگا اور بولا میں تم سے الگ ہوں ( ف۹۱ ) میں وہ دیکھتا ہوں جو تمہیں نظر نہیں آتا ( ف۹۲ ) میں اللہ سے ڈرتا ہوں ( ف۹۳ ) اور اللہ کا عذاب سخت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب شیطان نے ان ( کافروں ) کے لئے ان کے اَعمال خوش نما کر دکھائے اور اس نے ( ان سے ) کہا: آج لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہیں ( ہو سکتا ) اور بیشک میں تمہیں پناہ دینے والا ( مددگار ) ہوں ۔ پھر جب دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کو ( مقابل ) دیکھ لیا تو وہ الٹے پاؤں بھاگ گیا اور کہنے لگا: بیشک میں تم سے بے زار ہوں ، یقیناً میں وہ ( کچھ ) دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں ، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب شیطان نے ان کے اعمال ان کے لئے آراستہ کر دیئے ( انہیں خوشنما کرکے دکھایا ) اور کہا آج کے دن لوگوں میں سے کوئی بھی تم پر غالب آنے والا نہیں ہے ۔ اور میں تمہارا حامی ہوں ۔ پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو وہ الٹے پاؤں واپس ہوا اور کہا میں تم سے بری الذمہ ہوں ۔ میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔ اور اللہ بڑی سخت سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember Satan made their (sinful) acts seem alluring to them, and said: "No one among men can overcome you this day, while I am near to you": But when the two forces came in sight of each other, he turned on his heels, and said: "Lo! I am clear of you; lo! I see what ye see not; Lo! I fear Allah: for Allah is strict in punishment."

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan made their (pagans') deeds seem attractive to them and said to them, "No one today is more powerful than you and I am your supporter." But when the two armies confronted one another and the pagans were defeated, then satan betrayed his friends saying, "I am not with you any more; I see what you do not see and I am afraid of God." God is severe in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Shaytan made their (evil) deeds seem fair to them and said, "No one of mankind can overcome you this day (of the battle of Badr) and verily, I am your neighbor (for each and every help)." But when the two forces came in sight of each other, he ran away and said "Verily, I have nothing to do with you. Verily, I see what you see not. Verily, I fear Allah for Allah is severe in punishment."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the Shaitan made their works fair seeming to them, and said: No one can overcome you this day, and surely I am your protector: but when the two parties came in sight of each other he turned upon his heels, and said: Surely I am clear of you, surely I see what you do not see, surely I fear Allah; and Allah is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

And when Satan made their deeds seem fair to them and said: No-one of mankind can conquer you this day, for I am your protector. But when the armies came in sight of one another, he took flight, saying: Lo! I am guiltless of you. Lo! I see that which ye see not. Lo! I fear Allah. And Allah is severe in punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब शैतान ने उन्हें उनके आमाल ख़ुशनुमा बनाकर दिखाए और कहा कि आज लोगों में से कोई तुम पर ग़ालिब आने वाला नहीं और मैं तुम्हारे साथ हूँ, मगर जब दोनों गिरोह आमने-सामने हुए तो वह उलटे पाँव भागा और कहा कि मैं तुम से बरी हूँ, मैं वह सब देख रहा हूँ जो तुम लोग नहीं देखते, मैं अल्लाह से डरता हूँ, और अल्लाह सख़्त अज़ाब देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس وقت کا ان سے ذکر کیجئیے) جبکہ شیطان نے ان (کفار) کو ان کے اعمال خوشنما کرکے دکھلائے اور کہا کہ لوگوں میں سے آج کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں اور میں تمہارا حامی ہوں۔ پھر جب دونوں جماعتیں (کفار و مسلمین کی) ایک دوسرے کے مقابل ہوئیں تو وہ الٹے پاؤں بھاگا اور یہ کہا کہ میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں میں ان چیزوں کو دیکھ رہا ہوں جو تم کو نظر نہیں آتیں (مراد فرشتے) میں تو خدا سے ڈرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والے ہیں۔ (1) (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال خوشنما بنا دیے اور کہا آج تم پر لوگوں میں سے کوئی غالب آنے والا نہیں اور یقیناً میں تمہارا حمایتی ہوں، پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو وہ اپنی ایڑیوں پر واپس پلٹا اور کہنے لگا بیشک میں تم سے بری ہوں بیشک میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے، یقیناً میں اللہ سے ڈرتا ہوں اللہ بہت سخت عذاب دینے والا ہے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ذرا خیال کرو اس وقت کا جب کہ شیطان نے ان لوگوں کے کرتوت ان کی نگاہوں میں خوشنما بنا کر دکھائے تھے اور ان سے کہا تھا کہ آج کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور یہ کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ مگر جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ الٹے پاؤں پھر گیا اور کہنے لگا کہ میرا تمہارا ساتھ نہیں ہے ، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم لوگ نہیں دیکھتے۔ مجھے خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا بڑی سخت سزا دینے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب شیطان نے ان کو ان کے اعمال خوشنما کرکے دکھائے اور اس نے یوں کہا کہ لوگوں میں سے آج تم پر کوئی بھی غلبہ پانے والا نہیں ہے اور میں تمہاری حمایت کرنے والا ہوں پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو وہ الٹے پاؤں بھاگ نکلا اور اس نے کہا کہ بلاشبہ میں تم سے بری ہوں بیشک میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت عذاب والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس وقت خوش نما کردیا شیطان نے ان کی نظروں میں ان کے عملوں کو، اور بولا کوئی بھی غالب نہ ہوگا تم پر آج کے دن لوگوں میں سے اور میں تمہارا حمایتی ہوں پھر جب سامنے ہوئیں دونوں فوجیں تو وہ الٹا پھرا اپنی ایڑیوں پر اور بولا میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں میں دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے میں ڈرتا ہوں اللہ سے اور اللہ کا عذاب سخت ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ! اس وقت کو یاد دلائیے کہ جب شیطان نے ان کافروں کو ان کے اعمال خوشنما کرکے دکھائے تو ان سے کہا کہ آج لوگوں میں کوئی بھی تم پر غالب نہیں آسکتا اور میں تمہارا محافظ ہوں۔ پھر جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے سامنے ہوئیں تو وہ شیطان اپنی ایڑیوں کے بل الٹا بھاگا اور کہنے لگا میں تم سے بری الذمہ ہوں۔ میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے بیشک میں خدا سے ڈرتا ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ بڑی سخت سزا دینے والا ہے۔