Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 50

سورة الأنفال

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ یَتَوَفَّی الَّذِیۡنَ کَفَرُوا ۙ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یَضۡرِبُوۡنَ وُجُوۡہَہُمۡ وَ اَدۡبَارَہُمۡ ۚ وَ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِیۡقِ ﴿۵۰﴾

And if you could but see when the angels take the souls of those who disbelieved... They are striking their faces and their backs and [saying], "Taste the punishment of the Burning Fire.

کاش کہ تو دیکھتا جب کہ فرشتے کافروں کی روح قبض کرتے ہیں ان کے منہ پر اور سرینوں پر مار مارتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) تم جلنے کا عذاب چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذۡ
جب
یَتَوَفَّی
فوت کرتےہیں
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
یَضۡرِبُوۡنَ
وہ مارتے ہیں
وُجُوۡہَہُمۡ
ان کے چہروں پر
وَاَدۡبَارَہُمۡ
اور ان کی پیٹھوں پر
وَذُوۡقُوۡا
اور (وہ کہتے ہیں )چکھو
عَذَابَ
عذاب
الۡحَرِیۡقِ
آگ کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذۡ
جب
یَتَوَفَّی
جان قبض کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
کَفَرُوا
جنہوں نے کفر کیا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
یَضۡرِبُوۡنَ
وہ مارتے ہیں
وُجُوۡہَہُمۡ
اُن کے چہروں پر
وَاَدۡبَارَہُمۡ
اور اُن کی پشتوں پر
وَذُوۡقُوۡا
اور تم چکھو
عَذَابَ
عذاب
الۡحَرِیۡقِ
جلنے کا
Translated by

Juna Garhi

And if you could but see when the angels take the souls of those who disbelieved... They are striking their faces and their backs and [saying], "Taste the punishment of the Burning Fire.

کاش کہ تو دیکھتا جب کہ فرشتے کافروں کی روح قبض کرتے ہیں ان کے منہ پر اور سرینوں پر مار مارتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) تم جلنے کا عذاب چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کاش آپ اس حالت کو دیکھتے جب فرشتے ان مقتول کافروں کی روحیں قبض کر رہے تھے تو ان کے چہرے اور ان کی پشتوں پر ضربیں لگاتے تھے اور (کہتے تھے کہ) اب جلانے والے عذاب کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کاش آپ دیکھیں جب فرشتے ان لوگوں کی جان قبض کرتے ہیں جنہوں نے کفر کیا،وہ ان کے چہروں اوران کی پشتوں پرمارتے ہیں اور(کہتے ہیں)جلنے کا عذاب چکھو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And only if you were to see (them) when the angels take out the souls of those who disbelieve, beating their faces and their backs, and (saying) |"Taste the punishment of the flaming Fire.

اور اگر تم دیکھے جس وقت جان قبض کرتے ہیں کافروں کی فرشتے مارتے ہیں ان کے منہ پر اور ان کے پیچھے، اور کہتے ہیں چکھو عذاب جلنے کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کاش تم دیکھ سکتے جب قبض کرتے ہیں فرشتے ان کافروں کی جانوں کو ضربیں لگاتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر اور ( کہتے ہیں کہ اب) چکھو جلنے کا عذاب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you could only see when the angels took away the souls of the unbelievers, striking them on their faces and backs, saying: 'Taste the torment of burning.

کاش تم اس حالت کو دیکھ سکتے جب کہ فرشتے مقتول کافروں کی روحیں قبض کر رہےتھے ! وہ ان کے چہروں اور ان کے کولہوں پر ضربیں لگائے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے لو اب جلنے کی سزا بھگتو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم دیکھتے ( تو وہ عجیب منظر تھا ) جب فرشتے ان کافروں کی روح قبض کر رہے تھے ، ان کے چہروں اور پشت پر مارتے جاتے تھے ( اور کہتے جاتے تھے کہ ) اب جلنے کے عذاب کا مزہ ( بھی ) چکھنا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے یمبر) کاش تو (وہ حال) دیکھتا جب فرشتے (بدر کے دن) ان کافروں کی جان نکال رہے تھے سامنے اور پیچھے (دونوں طرف) سے ان کو مار رہے تھے 1 اور (کہتے جاتے تھے) جلانے والے عذاب کا مزہ چکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ (اس وقت) دیکھیں جب فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے جاتے ہیں تو ان کے مونہوں پر اور ان ک پشتوں پر مارتے جاتے ہیں اور (کہتے ہیں اب) تم جلنے کے عذاب کا مزہ چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کاش کہ (اس وقت کو) تم دیکھتے جب فرشتے ان کافروں کی جان نکالتے ہیں اور وہ فرشتے ان کے چہروں اور پیٹھ پر مارتے جاتے ہیں (اور کہتے جاتے ہیں کہ) تم جہنم کا عذاب چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کاش تم اس وقت (کی کیفیت) دیکھو۔ جب فرشتے کافروں کی جانیں نکالتے ہیں ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر (کوڑے اور ہتھوڑے وغیرہ) مارتے (ہیں اور کہتے ہیں) کہ (اب) عذاب آتش (کا مزہ) چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And couldst thou behold when the angels take away the life of those who disbelive striking their faces and their backs: taste the torment of burning.

اور کاش آپ دیکھیں جب فرشتے (ان) کافروں کی جان قبض کرتے جاتے ہوں مارے جاتے ہوں ان کے منہ پر اور ان کی پشتوں پر اور (کہتے جاتے ہوں) کہ (اب) آگ کی سزا کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم دیکھ پاتے جب فرشتے ان کفر کرنے والوں کی روحین قبض کرتے ہیں ، مارتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر اور ( یہ کہتے ہوئے کہ ) اب چکھو مزا جلنے کے عذاب کا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ دیکھیں جبکہ فرشتے کافروں کے مونہوں پر اور ان کی کمروں پر جان نکالتے ہوئے مارتے ہیں اور ( کہتے ہیں ) جلنے کا عذاب چکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کاش آپ اس حالت کو دیکھ سکتے جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے، ان کے چہروں اور پیٹھوں پر ضربیں لگاتے تھے اور کہتے تھے اب آگ کے عذاب کا مزہ چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم دیکھ لو (حال اس وقت کا) کہ جب فرشتے جان قبض کرتے ہیں کافروں کی، اور وہ ضربیں لگا رہے ہوتے ہیں ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر، اور (ان سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ لو اب) چھکو تم مزہ جلنے کے عذاب کا، (اگر تم یہ دیکھ سکو تو تمہیں بڑا ہی ایک ہولناک منظر نظر آئے)

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ کاش اس حالت کو دیکھتے جب فرشتے ان مقتول کافروں کی روحیں قبض کررہے تھے توان کے چہروں اور پشتوں پر ضربیں لگاتے تھے اور ( کہتے تھے کہ ) اب جلانے والے عذاب کامز ا چکھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کبھی تو دیکھے جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے ہیں مار رہے ہیں ان کے منہ پر اور ان کی پیٹھ پر ( ف۹۹ ) اور چکھو آگ کا عذاب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ( وہ منظر ) دیکھیں ( تو بڑا تعجب کریں ) جب فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہیں وہ ان کے چہروں اور ان کی پشتوں پر ( ہتھوڑے ) مارتے جاتے ہیں اور ( کہتے ہیں کہ دوزخ کی ) آگ کا عذاب چکھ لو

Translated by

Hussain Najfi

اور کاش تم وہ موقع دیکھو کہ جب فرشتے کافروں کی روحیں قبض کرتے ہیں اور ان کے چہروں اور پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب عذابِ آتش کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou couldst see, when the angels take the souls of the Unbelievers (at death), (How) they smite their faces and their backs, (saying): "Taste the penalty of the blazing Fire-

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that you could have seen the angels taking the souls of the unbelievers away from their bodies and smiting their faces and their backs saying, "Suffer the burning torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you could see when the angels take away the souls of those who disbelieve (at death); they smite their faces and their backs, (saying): "Taste the punishment of the blazing Fire. "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And had you seen when the angels will cause to die those who disbelieve, smiting their faces and their backs, and (saying): Taste the punishment of burning.

Translated by

William Pickthall

If thou couldst see how the angels receive those who disbelieve, smiting faces and their backs and (saying): Taste the punishment of burning!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर आप देखते जबकि फ़रिश्ते उन मुनकिरीन की जान क़ब्ज़ करते हैं मारते हुए उनके चेहरों और उनकी पीठों पर और यह कहते हुए कि अब जलने का अज़ाब चखो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ (اس وقت کا واقعہ) دیکھیں جبکہ فرشتے ان (موجودہ) کافروں کی جان قبض کرنے جاتے ہیں ( اور) ان کے منہ پر اور ان کی پشتوں پر مارتے جاتے ہیں اور (یہ کہتے جاتے ہیں کہ ابھی کیا ہے آگے چل کر) آگ کی سزا جھیلنا۔ (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کاش ! آپ دیکھیں جب فرشتے کافر لوگوں کی جان قبض کرتے ہیں ان کے چہروں اور پشتوں پر مارتے ہوئے کہتے ہیں کہ جلا دینے والا عذاب چکھو۔ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش تم اس حالت کو دیکھ سکتے جب کہ فرشتے مقتول کافروں کی روحیں قبض کر رہے تھے۔ وہ ان کے چہروں ، اور ان کے کو لہوں پر ضربیں لگاتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے لو اب جلنے کی سزا بھگتو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ دیکھیں جب کہ فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہوئے ان کے مونہوں پر اور ان کی پشتوں پر مارتے جاتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ جلنے کا عذاب چکھ لو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تو دیکھے جس وقت جان قبض کرتے ہیں کافروں کی فرشتے مارتے ہیں ان کے منہ پر اور ان کے پیچھے اور کہتے ہیں چکھو عذاب جلنے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کاش ! آپ ان کافروں کی حالت کو اس وقت دیکھ سکتے کہ جب فرشتے ان کی اس طرح جان قبض کرتے ہیں کہ ان کے مونہوں پر اور پیٹھوں پر سخت مار مارتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں کہ جلانے والے عذاب کا مزہ چکھو۔