Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 6

سورة الأنفال

یُجَادِلُوۡنَکَ فِی الۡحَقِّ بَعۡدَ مَا تَبَیَّنَ کَاَنَّمَا یُسَاقُوۡنَ اِلَی الۡمَوۡتِ وَ ہُمۡ یَنۡظُرُوۡنَ ؕ﴿۶﴾

Arguing with you concerning the truth after it had become clear, as if they were being driven toward death while they were looking on.

وہ اس حق کے بارے میں اس کے بعد کہ اس کا ظہور ہوگیا تھا آپ سے اس طرح جھگڑ رہے تھے کہ گویا کوئی ان کو موت کی طرف ہانکنے کے لئے جاتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُجَادِلُوۡنَکَ
وہ جھگڑ تے تھے آپ سے
فِی الۡحَقِّ
حق میں
بَعۡدَ
بعد
مَا
اس کے جو
تَبَیَّنَ
واضح ہوگیا تھا
کَاَنَّمَا
گویا کہ
یُسَاقُوۡنَ
وہ ہانکے جارہے تھے
اِلَی الۡمَوۡتِ
طرف موت کی
وَہُمۡ
اور وہ
یَنۡظُرُوۡنَ
دیکھ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُجَادِلُوۡنَکَ
وہ جھگڑ رہے تھے آپ سے
فِی الۡحَقِّ
حق میں
بَعۡدَ مَا
بعد اس کے جو
تَبَیَّنَ
وہ صا ف ظاہر ہو چکا تھا
کَاَنَّمَا
گویا کہ
یُسَاقُوۡنَ
وہ ہانکے جا رہے ہوں
اِلَی الۡمَوۡتِ
طرف موت کی
وَہُمۡ
اور وہ
یَنۡظُرُوۡنَ
دیکھ رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Arguing with you concerning the truth after it had become clear, as if they were being driven toward death while they were looking on.

وہ اس حق کے بارے میں اس کے بعد کہ اس کا ظہور ہوگیا تھا آپ سے اس طرح جھگڑ رہے تھے کہ گویا کوئی ان کو موت کی طرف ہانکنے کے لئے جاتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ آپ سے حق کے بارے میں جھگڑا کرتے تھے۔ حالانکہ حق ظاہر ہوچکا تھا۔ (ان کا یہ حال تھا) جیسے وہ موت کی طرف ہانکے جارہے ہیں اور وہ موت کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ حق کے بارے میں آپ سے جھگڑرہے تھے اس کے بعدکہ وہ صاف ظاہرہو چکا تھا،گویاکہ وہ موت کی طرف ہانکے جارہے ہوں اوروہ دیکھ رہے ہوں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

they were disputing with you about the truth after it became clear, as if they were being driven to a death being seen by them.

وہ تجھ سے جھگڑتے تھے حق بات میں اس کے ظاہر ہوچکنے کے بعد گویا وہ ہانکے جاتے ہیں موت کی طرف آنکھوں دیکھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جھگڑ رہے تھے حق کے بارے میں اس کے بعد کہ بات ( ان پر) بالکل واضح ہوچکی تھی (وہ لوگ ایسے محسوس کر رہے تھے) جیسے انہیں موت کی طرف دھکیلا جا رہا ہو اور وہ اسے دیکھ رہے ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They disputed with you about the truth after that had become evident, as if they were being driven to death with their eyes wide open.

وہ اس حق کے معاملہ میں تجھ سے جھگڑ رہے تھے دراں حالے کہ وہ صاف صاف نمایا ں ہوچکا تھا ۔ ان کا حال یہ تھا کہ گویا وہ آنکھوں دیکھے موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں ۔ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ تم سے حق کے معاملے میں اس کے واضح ہوجانے کے باوجود اس طرح بحث کر رہے تھے جیسے ان کو موت کی طرف ہنکا کرلے جایا جارہا ہو اور وہ ( اسے ) آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ حق بات کھل جانے کے بعد تجھ سے جھگڑتے تھے 6 گویا ان کو (زبردستی) موت کی طرف دھکیل رہے ہیں اور وہ (موت کو آنکھوں سے) دیکھ رہے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ مصلحت کے کام میں ، اس کے بعد کہ یہ ظاہر ہوگیا تھا ، آپ سے (مشورہ میں) بحث کرتے تھے یوں جیسے انہیں موت کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ حق ظاہر ہونے کے بعد بھی آپ سے بحث کر رہے تھے جیسے وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں اور وہ اس کو دیکھ رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ لوگ حق بات میں اس کے ظاہر ہوئے پیچھے تم سے جھگڑنے لگے گویا موت کی طرف دھکیلے جاتے ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Disputing with thee respecting the right cause after it had become manifest, as though they were led forth unto death while they looked on.

وہ آپ سے اس حقیقت کے باب میں بعد اس کے کہ اس کا ظہور ہوچکا تھا اس طرح ردوقدح کررہے تھے کہ گویا وہ موت کی طرف ہنکائے جارے ہوں اور وہ دیکھ رہے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تم سے امر حق میں جھگڑتے رہے باوجود یہ کہ حق ان پر اچھی طرح واضح تھا ۔ معلوم ہوتا تھا کہ وہ موت کی طرف ہانکے جارہے ہیں اور وہ اس کو دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ حق کے ظاہر ہوجانے کے بعد اس کے بارے میں آپ ( ﷺ ) سے اس طرح تکرار کر رہے تھے جیسے کہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہوں اور اسے ( موت کو ) وہ دیکھ رہے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ لوگ حق بات میں اس کے ظاہر ہونے بعد آپ سے جھگڑ پڑے گویا موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہوں اور موت کو دیکھ رہے ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جھگڑ رہے تھے آپ سے اس حق کے بارے میں اس کے بعد کہ وہ پوری طرح واضح ہوگیا تھا ان کے سامنے (اور جھگڑ بھی اس طرح رہے تھے کہ) گویا کہ ان کو ہانکا جا رہا ہے موت کی طرف، جب کہ یہ خود دیکھ رہے ہوں (اس کو اپنے سامنے)

Translated by

Noor ul Amin

وہ آپ سے حق کے بارے میں جھگڑاکرتے ہیں حالانکہ حق ظاہرہوچکا تھا ، جیسے وہ موت کی طرف ہان کے جا رہے ہیں اور آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سچی بات میں تم سے جھگڑتے تھے ( ف۱۱ ) بعد اس کے کہ ظاہر ہوچکی ( ف۱۲ ) گویا وہ آنکھوں دیکھی موت کی طرف ہانکے جاتے ہیں ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ آپ سے اَمرِ حق میں ( اس بشارت کے ) ظاہر ہوجانے کے بعد بھی جھگڑنے لگے ( کہ اللہ کی نصرت آئے گی اور لشکرِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح نصیب ہوگی ) گویا وہ موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں اور وہ ( موت کو آنکھوں سے ) دیکھ رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

باوجودیکہ حق واضح ہوگیا تھا مگر وہ گروہ آپ سے اس امرِ حق میں یوں جھگڑ رہا تھا ۔ کہ گویا اسے موت کی طرف ہانک کر لے جایا جا رہا ہے اور وہ اپنی آنکھوں سے موت کو دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Disputing with thee concerning the truth after it was made manifest, as if they were being driven to death and they (actually) saw it.

Translated by

Muhammad Sarwar

Knowing it well (that a fight in which they are to take part is about to take place), they act as though they are being driven to death which they can see before their very eyes. Despite their knowledge of the truth, they still argue with you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Disputing with you concerning the truth after it was made manifest, as if they were being driven to death, while they were looking (at it).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They disputed with you about the truth after it had become clear, (and they went forth) as if they were being driven to death while they saw (it).

Translated by

William Pickthall

Disputing with thee of the Truth after it had been made manifest, as if they were being driven to death visible.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे इस हक़ के मामले में आपसे झगड़ रहे थे बाद इसके कि वे ज़ाहिर हो चुका था, गोया कि वे मौत की तरफ़ हाँके जा रहे हैं आँखों देखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) وہ اس مصلحت (کے کام) میں بعد اس کے کہ اس کو ظہور ہوگیا تھا (اپنے بچاؤ کے لیے) آپ سے (بطور مشورہ) اس طرح جھگڑ رہے تھے کہ گویا کوئی ان کو موت کی طرف ہانکے لیا جاتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ آپ سے حق کے بارے میں جھگڑتے تھے اس کے بعد کہ وہ صاف واضح ہوچکا تھا، جیسے انہیں موت کی طرف ہانکا جا رہا ہے اور وہ اسے دیکھ رہے ہیں۔ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اس حق کے معاملہ میں تجھ سے جھگڑ رہے تھے۔ در آں حالیکہ وہ صاف صاف نمایاں ہوچکا تھا۔ ان کا حال یہ تھا کہ گویا وہ آنکھوں دیکھتے موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آپ سے حق کے بارے میں جھگڑ رہے تھے اس کے بعد کہ ظہور ہوچکا تھا، گویا کہ وہ موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں اس حال میں کہ وہ دیکھ رہے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ تجھ سے جھگڑتے تھے حق بات میں اس کے ظاہر ہو چکنے کے بعد گویا وہ ہانکے جاتے ہیں موت کی طرف آنکھوں دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ لوگ باوجود حق ظاہر ہوجانے کے پھر بھی آپ سے صحیح بات میں اس طرح جھگڑ رہے تھے کہ گویا وہ آنکھوں دیکھتے موت کی طرف ہانکے جارہے ہیں۔