Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 63

سورة الأنفال

وَ اَلَّفَ بَیۡنَ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ لَوۡ اَنۡفَقۡتَ مَا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا مَّاۤ اَلَّفۡتَ بَیۡنَ قُلُوۡبِہِمۡ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ اَلَّفَ بَیۡنَہُمۡ ؕ اِنَّہٗ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۶۳﴾

And brought together their hearts. If you had spent all that is in the earth, you could not have brought their hearts together; but Allah brought them together. Indeed, He is Exalted in Might and Wise.

ان کے دلوں میں باہمی الفت بھی اسی نے ڈالی ہے ۔ زمین میں جو کچھ ہے تو اگر سارا کا سارا بھی خرچ کر ڈالتا تو بھی ان کے دل آپس میں نہ ملا سکتا ۔ یہ تو اللہ ہی نے ان میں الفت ڈال دی ہے وہ غالب حکمتوں والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَلَّفَ
اور اس نےالفت ڈال دی
بَیۡنَ
درمیان
قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں کے
لَوۡ
اگر
اَنۡفَقۡتَ
خرچ کرتے آپ
مَا
جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سارے کا سارا
مَّاۤ
نہ
اَلَّفۡتَ
الفت ڈال سکتے تھے آپ
بَیۡنَ
درمیان
قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں کے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالی نے
اَلَّفَ
الفت ڈال دی
بَیۡنَہُمۡ
د رمیان ان کے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَلَّفَ
اور اس نے الفت ڈال دی
بَیۡنَ
درمیان
قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں کے
لَوۡ
اگر
اَنۡفَقۡتَ
خرچ کر دیتے آپ
مَا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب
مَّاۤاَلَّفۡتَ
نہ آپ الفت ڈالتے
بَیۡنَ
درمیان
قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں کے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اَلَّفَ
الفت ڈال دی
بَیۡنَہُمۡ
درمیان اُن کے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And brought together their hearts. If you had spent all that is in the earth, you could not have brought their hearts together; but Allah brought them together. Indeed, He is Exalted in Might and Wise.

ان کے دلوں میں باہمی الفت بھی اسی نے ڈالی ہے ۔ زمین میں جو کچھ ہے تو اگر سارا کا سارا بھی خرچ کر ڈالتا تو بھی ان کے دل آپس میں نہ ملا سکتا ۔ یہ تو اللہ ہی نے ان میں الفت ڈال دی ہے وہ غالب حکمتوں والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان (صحابہ کرام) کے دلوں میں الفت ڈال دی۔ اگر آپ وہ سب کچھ خرچ کر ڈالتے جو اس زمین میں موجود ہے تو بھی آپ ان کے دلوں میں الفت پیدا نہ کرسکتے تھے۔ یہ اللہ ہی ہے جس نے ان میں الفت ڈال دی کیونکہ وہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اس نے ان کے دلوں میں الفت ڈال دی،اگرآپ زمین میں جوبھی ہے وہ سب خرچ کر دیتے تب بھی آپ ان کے دلوں کے درمیان الفت نہ ڈالتے اورلیکن اﷲ تعالیٰ نے ان کے درمیان الفت ڈال دی یقیناوہ سب پرغالب ، کمال حکمت والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and united their hearts. Had you spent all that is on earth, you would have not united their hearts. But Al¬lah did unite their hearts. Surely, He is Mighty, Wise.

اور الفت ڈالی ان کے دلوں میں، اگر تو خرچ کردیتا جو کچھ زمین میں ہے سارا نہ الفت ڈال سکتا ان کے دلوں میں لیکن اللہ نے الفت ڈالی ان میں، بیشک وہ زور آور ہے حکمت والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اِن (اہل ایمان) کے دلوں میں اس نے الفت پیدا کردی۔ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زمین کی ساری دولت بھی خرچ کردیتے تو ان کے دلوں میں یہ الفت پیدا نہیں کرسکتے تھے لیکن یہ تو اللہ نے ان کے مابین (ایسی) الفت پیدا کردی یقیناً وہ زبر دست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and joined their hearts. Had you given away all the riches of the earth you could not have joined their hearts, but it is Allah Who joined their hearts. Indeed He is All-Mighty. All-Wise.

اور مومنوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیے ۔ تم روئے زمین کی ساری دولت بھی خرچ کر ڈالتے تو ان لوگوں کے دل نہ جوڑ سکتے تھے مگر وہ اللہ ہے جس نے ان لوگوں کے دل جوڑے 46 ، یقیناً وہ بڑا زبردست اور دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی الفت پیدا کردی ۔ اگر تم زمین بھر کی ساری دولت بھی خرچ کرلیتے تو ان کے دلوں میں یہ الفت پیدا نہ کرسکتے ، لیکن اللہ نے ان کے دلوں کو جوڑ دیا ، وہ یقینا اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی نے مسلمانوں کے دلوں کو ملا دیا اگر تو (اے پیمبر) ساری زمین کا مال خرچ کرتا تو ان کے دل نہ ملا سکتا مگر اللہ تعالیٰ ہی نے ان کا دل ملا دیا بیشک وہ زبردست ہے حکمت والاف 10 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے دلوں میں محبت پیدا کردی اگر آپ روئے زمین کی ہر چیز خرچ کر ڈالتے تو کبھی ان کے دلوں میں (ایسی) محبت پیدا نہ فرماسکتے و لیکن اللہ نے ان میں محبت پیدا فرمادی بیشک وہ غالب ہیں حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(وہی تو ہے) جس نے ان کے دلوں میں محبت و الفت ڈال دی ۔ اگر آپ زمین میں جو کچھ ہے وہ خرچ کرکے ان کے دلوں میں محبت ڈالنا چاہتے تو نہ ڈال سکے بلکہ اللہ نے ان کے دلوں میں محبت ڈالہی ہے۔ بیشک وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے دلوں میں الفت پیدا کردی۔ اور اگر تم دنیا بھر کی دولت خرچ کرتے تب بھی ان کے دلوں میں الفت نہ پیدا کرسکتے۔ مگر خدا ہی نے ان میں الفت ڈال دی۔ بےشک وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He united their hearts. Hadst thou expended all that is on the earth thou couldst not have united their hearts, but Allah united them; verily He is Mighty, Wise.

اور اس نے ان کے قلوب میں اتفاق پیدا کردیا اگر آپ دنیا بھر کا مال خرچ کر ڈالتے جب بھی ان کے قلوب میں اتحاد نہ پیدا کرسکتے لیکن اللہ نے ان میں اتحاد پیدا کردیا بیشک وہ بڑا قدرت والا بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے دلوں کو باہم جوڑا اور اگر تم زمین میں جو کچھ ہے ، سب خرچ کر ڈالتے تو بھی ان کے دلوں کو باہم نہ جوڑ سکتے ۔ لیکن اللہ نے ان کو جوڑ دیا ۔ بیشک وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے دلوں میں محبت پیدا فرما دی جو کچھ زمین میں ہے اگر وہ سب کا سب آپ خرچ فرما دیتے تو ان کے دلوں میں محبت پیدا نہیں فرما سکتے تھے اور لیکن ان کے درمیان اﷲ ( تعالیٰ ) نے محبت پیدا فرما دی وہ بیشک زبردست ، حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے دلوں میں الفت پیدا کردی اور اگر تم دنیا بھر کی دولت خرچ کرتے تب بھی انکے دلوں میں الفت پیدا نہ کرسکتے مگر اللہ ہی نے الفت ڈال دی بیشک وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی نے باہمی الفت ڈال دی ان کے دلوں میں، (اپنی خاص رحمت و عنایت سے، ورنہ) آپ اگر وہ سب کچھ خرچ کردیتے جو کہ روئے زمین پر (موجود ہے) تو بھی آپ ان کے دلوں کو آپس میں نہیں جوڑ سکتے تھے، لیکن اللہ ہی نے باہم جوڑ دیا، ان (کے پھٹے ہوئے دلوں) کو، بیشک وہ بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوران ( صحابہ ) کے دلوں میں الفت ڈالی اگر آپ دنیاکی تمام چیزیں خرچ کرڈالتے توبھی آپ ا ن کے دلوں میں الفت پیدا نہ کرسکتے تھے لیکن اللہ ہی نے ان میں الفت ڈال دی کیونکہ وہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے دلوں میں میل کردیا ( ف۱۲۰ ) اگر تم زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کردیتے ان کے دل نہ ملا سکتے ( ف۱۲۱ ) لیکن اللہ نے ان کے دل ملادیئے ، بیشک وہی ہے غالب حکمت والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اسی نے ) ان ( مسلمانوں ) کے دلوں میں باہمی الفت پیدا فرما دی ۔ اگر آپ وہ سب کچھ جو زمین میں ہے خرچ کر ڈالتے تو ( ان تمام مادی وسائل سے ) بھی آپ ان کے دلوں میں ( یہ ) الفت پیدا نہ کر سکتے لیکن اللہ نے ان کے درمیان ( ایک روحانی رشتے سے ) محبت پیدا فرما دی ۔ بیشک وہ بڑے غلبہ والا حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی نے ان ( اہلِ ایمان ) کے دلوں میں الفت پیدا کی ۔ اگر آپ تمام روئے زمین کی دولت بھی خرچ کر دیتے تو ان کے دلوں میں الفت پیدا نہیں کر سکتے تھے ۔ مگر اللہ نے ( اپنی قدرتِ کاملہ سے ) ان کے درمیان الفت پیدا کر دی بے شک وہ غالب اور بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (moreover) He hath put affection between their hearts: not if thou hadst spent all that is in the earth, couldst thou have produced that affection, but Allah hath done it: for He is Exalted in might, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

among whose hearts He has placed affection and unity. If you were to spend the wealth of the whole earth, you would not have been able to unite their hearts but God has been able to unite them. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He has united their (believers') hearts. If you had spent all that is in the earth, you could not have united their hearts, but Allah has united them. Certainly He is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And united their hearts; had you spent all that is in the earth, you could not have united their hearts, but Allah united them; surely He is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

And (as for the believers) hath attuned their hearts. If thou hadst spent all that is in the earth thou couldst not have attuned their hearts, but Allah hath attuned them. Lo! He is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके दिलों में इत्तिफ़ाक़ पैदा कर दिया, अगर आप ज़मीन में जो कुछ है सब ख़र्च कर डालते तब भी उनके दिलों में इत्तिफ़ाक़ पैदा न कर सकते, लेकिन अल्लाह ने उनमें इत्तिफ़ाक़ पैदा कर दिया, बेशक वह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے قلوب میں اتفاق پیدا کردیا۔ (3) اور اگر آپ دنیا بھر کا مال خرچ کرتے تب بھی ان کے قلوب میں اتفاق پیدا نہ کرسکتے۔ لیکن اللہ ہی نے ان میں باہم اتفاق پیدا کردیا۔ بیشک وہ زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔ (63)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے ان کے دلوں کے درمیان الفت ڈال دی اگر آپ زمین میں جو کچھ ہے سب کا سب خرچ کردیتے ان کے دلوں کے درمیان الفت نہیں ڈال سکتے لیکن اللہ نے ان کے درمیان الفت ڈال دی۔ بیشک وہ غالب، کمال حکمت والا ہے۔ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور مومنوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیے۔ تم روئے زمین کی ساری دولت بھی خرچ کر ڈالتے تو ان لوگوں کے دل نہ جوڑ سکتے تھے مگر وہ اللہ ہے جس نے ان لوگوں کے دل جوڑے ، یقیناً وہ بڑا زبرست اور دانا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے دلوں میں الفت پیدا فرمائی۔ اگر آپ سب کچھ خرچ کردیتے جو زمین میں ہے تب بھی آپ ان کے دلوں میں الفت پیدا نہیں کرسکتے تھے، اور لیکن اللہ نے ان کے درمیان الفت پیدا فرمائی، بیشک وہ غلبہ والا ہے، حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور الفت ڈالی ان کے دلوں میں اگر تو خرچ کردیتا جو کچھ زمین میں ہے سارا نہ الفت ڈال سکتا ان کے دلوں میں لیکن اللہ نے الفت ڈالی ان میں بیشک زور آور ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مسلمانوں کے قلوب میں باہمی الفت پیدا کردی اگر آپ روئے زمین کی ہر ایک چیز بھی خرچ کردیتے تو بھی ان کے دلوں میں باہمی الفت نہیں پیدا کرسکتے تھے لیکن اللہ نے ان میں محبت و الفت پیدا کردی بیشک وہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔