Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 66

سورة الأنفال

اَلۡئٰنَ خَفَّفَ اللّٰہُ عَنۡکُمۡ وَ عَلِمَ اَنَّ فِیۡکُمۡ ضَعۡفًا ؕ فَاِنۡ یَّکُنۡ مِّنۡکُمۡ مِّائَۃٌ صَابِرَۃٌ یَّغۡلِبُوۡا مِائَتَیۡنِ ۚ وَ اِنۡ یَّکُنۡ مِّنۡکُمۡ اَلۡفٌ یَّغۡلِبُوۡۤا اَلۡفَیۡنِ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۶۶﴾

Now, Allah has lightened [the hardship] for you, and He knows that among you is weakness. So if there are from you one hundred [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you a thousand, they will overcome two thousand by permission of Allah . And Allah is with the steadfast.

اچھا اب اللہ تمہارا بوجھ ہلکا کرتا ہے وہ خوب جانتا ہے کہ تم میں ناتوانی ہے پس اگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب رہیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہونگے تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡئٰنَ
اب
خَفَّفَ
ہلکا کردیا (بوجھ)
اللّٰہُ
اللہ نے
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَعَلِمَ
اور اس نے جان لیا
اَنَّ
بےشک
فِیۡکُمۡ
تم میں
ضَعۡفًا
کمزوری ہے
فَاِنۡ
پس اگر
یَّکُنۡ
ہوں
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّائَۃٌ
ایک سو
صَابِرَۃٌ
صبر کرنے والے
یَّغۡلِبُوۡا
وہ غالب آجائیں گے
مِائَتَیۡنِ
دوسو پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہوں
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اَلۡفٌ
ایک ہزار
یَّغۡلِبُوۡۤا
وہ غالب آجائیں گے
اَلۡفَیۡنِ
دو ہزار پر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
مَعَ
ساتھ ہے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡئٰنَ
اب
خَفَّفَ
ہلکا کر دیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَعَلِمَ
اور اس نے جان لیا
اَنَّ
یقیناً
فِیۡکُمۡ
تم میں
ضَعۡفًا
کمزوری ہے
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
یَّکُنۡ
ہوں گے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّائَۃٌ
سو
صَابِرَۃٌ
صبر کرنے والے
یَّغۡلِبُوۡا
وہ غالب آئیں گے
مِائَتَیۡنِ
دوسو پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہوں گے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اَلۡفٌ
ایک ہزار
یَّغۡلِبُوۡۤا
وہ غالب آئیں گے
اَلۡفَیۡنِ
دوہزار پر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے حکم سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
مَعَ
ساتھ ہے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

Now, Allah has lightened [the hardship] for you, and He knows that among you is weakness. So if there are from you one hundred [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you a thousand, they will overcome two thousand by permission of Allah . And Allah is with the steadfast.

اچھا اب اللہ تمہارا بوجھ ہلکا کرتا ہے وہ خوب جانتا ہے کہ تم میں ناتوانی ہے پس اگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب رہیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہونگے تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اب اللہ نے تم سے تخفیف کردی اور اسے معلوم ہوا کہ (اب) تم میں ضعف ہے لہذا اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر ہزار ہوں تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اب اﷲ تعالیٰ نے تم پرسے بوجھ ہلکا کر دیااوراس نے جان لیاہے کہ یقیناتم میں کچھ کمزوری ہے ،چنانچہ اگرتم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں گے وہ دوسوپرغالب آئیں گے اور اگرتم میں سے ایک ہزار ہوں گے تواﷲ تعالیٰ کے حکم سے دوہزار پر وہ غالب آئیں گے اور اﷲ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has made it easy on you and He knew that there is weakness in you. So, if there are one hundred among you, who are patient, they will overcome two hundred; and if there are one thousand among you, they will overcome two thousand by the will of Allah. And Allah is with the patient.

اب بوجھ ہلکا کردیا اللہ نے تم پر سے اور جانا کہ تم میں سستی ہے، سو اگر ہوں تم میں سو شخص ثابت قدم رہنے والے تو غالب ہوں دو سو پر، اگر ہوں تم میں ہزار تو غالب ہوں دو ہزار پر اللہ کے حکم سے، اور اللہ ساتھ ہے ثابت قدم رہنے والوں کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب اللہ نے تم پر سے تخفیف کردی ہے اور اللہ کے علم میں ہے کہ تمہارے اندر کچھ کمزوری آگئی ہے پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے اور یقیناً اللہ صبر کرنے والوں (ثابت قدم رہنے والوں) کے ساتھ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has now lightened your burden for He found weakness in you. So if there be hundred of you who persevere, they shall vanquish two hundred; and if there be a thousand of you they shall, by the leave of Allah, vanquish two thousand. Allah is with those who persevere.

اچھا ، اب اللہ نے تمہارا بوجھ ہلکا کیا اور اسے معلوم ہوا کہ ابھی تم میں کمزوری ہے ، پس اگر تم میں سے سو آدمی صابر ہوں تو وہ دو سو پر اور ہزار آدمی ایسے ہوں تو دو ہزار پر اللہ کے حکم سے غالب آئیں گے ، 48 اور اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو صبر کرنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لو اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کردیا ، اور اس کے علم میں ہے کہ تمہارے اندر کچھ کمزوری ہے ۔ لہذا ( اب حکم یہ ہے کہ ) اگر تمہارے ثابت قدم رہنے والے سو آدمی ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے ، اور اگر تمہارے ایک ہزار آدمی ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آجائیں گے ، اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہے ۔ ( ٤٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب اللہ تعالیٰ نے تم کو ہلکا کردیا اور تمہاری کمزوری (جو اس کے علم میں تھی) کھل گئی تو اگر تم میں سے سو شخص صبر کرنے والے ہوں وہ دو سو (کافروں پر غالب ہوں اور اگر تم میں سے ایک ہزار شخص ہوں تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے دو ہزا (کافروں پر) غالب ہوں اور اللہ تعالیٰ (اپنی مدد سے) صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اب اللہ نے تم پر بوجھ کم کردیا اور جان لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے پس اگر تم میں سے سو (آدمی) ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اب اللہ نے تم سے تخفیف (کمی) کردی اور اس نے جان لیا کہ تمہارے اندر کمزوری ہے پس اگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو ہزار پر غالب آجائیں گے۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا کر دیا اور معلوم کرلیا کہ (ابھی) تم میں کسی قدر کمزوری ہے۔ پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو خدا کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مدد گار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Now Allah hath lightened your burden, and He knoweth that verily there is in you a weakness. So if there be a hundred of you persevering, they will overcome two hundred, and if there be a thousand of you they will overcome two thousand, by the command of Allah and Allah is with the persevering.

اب اللہ نے تم پر تخفیف کردی اور معلوم کرلیا کہ تم میں جوش کی کمی ہے ۔ سو (اب) اگر تم میں سے سو ثابت قدم ہوں تو دو سو پر غالب رہیں گے اور اگر تم میں سے ہزار ہوں تو دو ہزار پر غالب رہیں گے اللہ کے حکم سے اور اللہ ثابت قدموں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اب اللہ نے تمہاری ذمہ داری ہلکی کردی اور اس نے جان لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے ۔ سو تمہارے سو ثابت قدم ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے اور اگر تمہارے ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر بھاری ہوں گے اور اللہ ثابت قدموں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اب اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہارا بوجھ ہلکا فرما دیا اور اس نے جان لیا کہ تمہارے اندر ( ہمت کی ) کمی ہے پس اگر تم میں سے سو ثابت قدم ہوئے تو دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ہزار ہوئے تو اﷲ ( تعالیٰ ) کے حکم سے دو ہزار پر غالب آجائیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) ثابت قدموں کے ساتھ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب اللہ نے تم پر سے بوجھ ہلکا کردیا اور معلوم کرلیا کہ ابھی تم میں کسی قدر کمزوری ہے، پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کا مددگار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اب تخفیف فرمادی اللہ نے تم سے، اور اس نے دیکھ لیا کہ تمہارے اندر کمزوری ہے، پس اگر تم میں سے ایک سو ہوں گے صبر والے، تو وہ غالب آجائیں گے دو سو پر، اور تم میں سے ایک ہزار ہوں گے (اسی شان کے) تو وہ غالب آجائیں گے دو ہزار پر، اللہ کے اذن (وحکم) سے، اور اللہ بہرحال ساتھ ہے صبر کرنے والوں کے،

Translated by

Noor ul Amin

اب اللہ نے تمہارابوجھ ہلکاکردیا اور جان گیاکہ تم میں کمزوری ہے پس اگر تمہارے سو صبر کرنے والے ہوں گے تودوسوپرغالب آجائیں گے اور اگرہزارہوں تواللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب اللہ نے تم پر سے تخفیف فرمائی اور اسے علم کہ تم کمزور ہو تو اگر تم میں سو صبر والے ہوں دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں کے ہزار ہوں تو دو ہزار پر غالب ہوں گے اللہ کے حکم سے اور اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اب اللہ نے تم سے ( اپنے حکم کا بوجھ ) ہلکا کر دیا اسے معلوم ہے کہ تم میں ( کسی قدر ) کمزوری ہے سو ( اب تخفیف کے بعد حکم یہ ہے کہ ) اگر تم میں سے ( ایک ) سو ( آدمی ) ثابت قدم رہنے والے ہوں ( تو ) وہ دو سو ( کفار ) پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ( ایک ) ہزار ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار ( کافروں ) پر غالب آئیں گے ، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ( یہ مومنوں کے لئے ہدف ہے کہ میدانِ جہاد میں ان کے جذبۂ ایمانی کا اثر کم سے کم یہ ہونا چاہیئے )

Translated by

Hussain Najfi

اب خدا نے تم پر بوجھ ہلکا کر دیا اور اسے معلوم ہوگیا کہ تم میں کمزوری ہے ۔ تو اب اگر تم میں سے ایک سو صابر ( ثابت قدم ) ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے ۔ اور اللہ تو صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For the present, Allah hath lightened your (task), for He knoweth that there is a weak spot in you: But (even so), if there are a hundred of you, patient and persevering, they will vanquish two hundred, and if a thousand, they will vanquish two thousand, with the leave of Allah: for Allah is with those who patiently persevere.

Translated by

Muhammad Sarwar

Now that God has eased your burden, He has found you to be weak. A hundred of your steadfast men would defeat two hundred of theirs and a thousand of yours would defeat two thousand of the unbelievers, by the will of God. God is with those who have patience.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Now Allah has lightened your (task), for He knows that there is weakness in you. So if there are of you a hundred steadfast persons, they shall overcome two hundred, and if there are a thousand of you, they shall overcome two thousand by the leave of Allah. And Allah is with the patient.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For the present Allah has made light your burden, and He knows that there is weakness in you; so if there are a hundred patient ones of you they shall overcome two hundred, and if there are a thousand they shall overcome two thousand by Allah's permission, and Allah is with the patient.

Translated by

William Pickthall

Now hath Allah lightened your burden, for He knoweth that there is weakness in you. So if there be of you a steadfast hundred they shall overcome two hundred, and if there be of you a thousand (steadfast) they shall overcome two thousand by permission of Allah. Allah is with the steadfast.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब अल्लाह ने तुम पर से बोझ हल्का कर दिया और उसने देख लिया कि तुम में कुछ कमज़ोरी है, पस अगर तुम में सौ साबित-क़दम होंगे तो दो सौ पर ग़ालिब आएंगे और अगर तुम में हज़ार होंगे तो अल्लाह के हुक्म से दो हज़ार पर ग़ालिब आएंगे, और अल्लाह साबित-क़दम रहने वालों के साथ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اب اللہ تعالیٰ نے تم پر تخفیف کردی اور معلوم کرلیا کہ تم میں ہمت کی کمی ہے۔ سو اگر تم میں کے سو آدمی ثابت قدم رہنے والے ہونگے تو دو سو پر غالب آجاوینگے اور اگر تم میں کے ہزار ہونگے تو دو ہزار پر اللہ کے حکم سے غالب آجاوینگے۔ (1) اور اللہ تعالیٰ صابرین کے ساتھ ہیں۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کردیا اور جان لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ہزارہوں تو اللہ کے حکم سے دوہزار پر غالب آئیں گے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ “ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اچھا ، اب اللہ نے تمہارا بوجھ ہلکا کیا اور اسے معلوم ہوا کہ ابھی تم میں کمزوری ہے ، پس اگر تم میں سے سو آدمی صابر ہوں تو وہ دو سو پر اور ہزار آدمی ایسے ہوں تو دو ہزار پر اللہ کے حکم سے غالب آئیں گے اور اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو صبر کرنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس وجہ سے کہ یہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔ اب اللہ نے تمہارا بوجھ ہلکا کردیا اور اس نے جان لیا کہ بیشک تمہارے اندر کمزوری ہے۔ سو اگر تم میں سے ثابت قدم رہنے والے سو افراد ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سے ایک ہزار افراد ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب ہوں گے اور اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب بوجھ ہلکا کردیا اللہ نے تم پر سے اور جانا کہ تم میں سستی ہے سو اگر ہوں تم میں سو شخص ثابت قدم رہنے والے تو غالب ہوں دو سو پر، اور اگر ہوں تم میں ہزار تو غالب ہوں دو ہزار پر اللہ کے حکم سے اور اللہ ساتھ ہے ثابت قدم رہنے والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کردیا اور اس نے جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے سو تم مسلمانوں میں سے اگر سو آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب ہوں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار آدمی ہوں گے تو خدا کے حکم سے کافروں کے دو ہزار پر غالب ہوں گے اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہے