Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 7

سورة الأنفال

وَ اِذۡ یَعِدُکُمُ اللّٰہُ اِحۡدَی الطَّآئِفَتَیۡنِ اَنَّہَا لَکُمۡ وَ تَوَدُّوۡنَ اَنَّ غَیۡرَ ذَاتِ الشَّوۡکَۃِ تَکُوۡنُ لَکُمۡ وَ یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَنۡ یُّحِقَّ الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَ یَقۡطَعَ دَابِرَ الۡکٰفِرِیۡنَ ۙ﴿۷﴾

[Remember, O believers], when Allah promised you one of the two groups - that it would be yours - and you wished that the unarmed one would be yours. But Allah intended to establish the truth by His words and to eliminate the disbelievers

اور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتا تھا کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ تعالٰی کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ثابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَعِدُکُمُ
وعدہ کررہا تھا تم سے
اللّٰہُ
اللہ
اِحۡدَی
ایک کا
الطَّآئِفَتَیۡنِ
دو گروہوں میں سے
اَنَّہَا
بیشک وہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے ہے
وَتَوَدُّوۡنَ
اور تم چاہتے تھے
اَنَّ
بیشک
غَیۡرَ
بغیر
ذَاتِ الشَّوۡکَۃِ
ہتھیار والا
تَکُوۡنُ
ہوجائے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَ یُرِیۡدُ
اور چاہتا تھا
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یُّحِقَّ
وہ ثابت کردے
الۡحَقَّ
حق کو
بِکَلِمٰتِہٖ
اپنے کلمات سے
وَیَقۡطَعَ
اور وہ کاٹ ڈالے
دَابِرَ
جڑ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَعِدُکُمُ
وعدہ کر رہا تھا تم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اِحۡدَی
ایک کا
الطَّآئِفَتَیۡنِ
دو گروہوں میں سے
اَنَّہَا
یقیناً وہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے ہے
وَتَوَدُّوۡنَ
اور تم چاہتے تھے
اَنَّ
یقیناً
غَیۡرَ
بغیر
ذَاتِ الشَّوۡکَۃِ
کا نٹے والا ( غیر مسلح گروہ )
تَکُوۡنُ
ہو
لَکُمۡ
تمہارے لئے
وَ یُرِیۡدُ
اور ارادہ کر چکا تھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یُّحِقَّ
وہ حق کر دکھا ئے
الۡحَقَّ
حق کو
بِکَلِمٰتِہٖ
ساتھ اپنی باتوں کے
وَیَقۡطَعَ
اور وہ کاٹ دے
دَابِرَ
جڑ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
Translated by

Juna Garhi

[Remember, O believers], when Allah promised you one of the two groups - that it would be yours - and you wished that the unarmed one would be yours. But Allah intended to establish the truth by His words and to eliminate the disbelievers

اور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتا تھا کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ تعالٰی کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ثابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہارا ہوگا اور تم یہ چاہتے تھے کہ غیر مسلح گروہ تمہارے ہاتھ لگ جائے جبکہ اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے ارشادات سے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ کر رکھ دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اﷲ تعالیٰ تم سے دوگروہوں میں سے ایک کاوعدہ کررہاتھا کہ یقیناًوہ تمہارے لیے ہے اورتم چاہتے تھے کہ یقیناًغیرمسلّح گروہ ہی تمہارے لیے ہواوراﷲ تعالیٰ ارادہ کرچکا تھا کہ حق کواپنی باتوں سے سچا کردکھائے اورکافروں کی جڑکاٹ دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Allah was promising you that one of the two groups was for you, and you were wishing that the unarmed one be for you. And Allah wanted to establish the truth through His words and to cut off the very root of the disbelievers,

اور جس وقت تم سے وعدہ کرتا تھا اللہ دو جماعتوں میں سے ایک کا کہ وہ تمہارے ہاتھ لگے گی اور تم چاہتے تھے کہ جس میں کانٹا نہ لگے وہ تم کو ملے اور اللہ چاہتا تھا کہ سچا کردے سچ کو اپنے کلاموں سے اور کاٹ ڈالے جڑ کافروں کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ اللہ وعدہ کر رہا تھا تم لوگوں سے کہ ان دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مل جائے گا اور (اے مسلمانو ! ) تم یہ چاہتے تھے کہ جو بغیر کانٹے کے ہے وہ تمہارے ہاتھ آئے اور اللہ چاہتا تھا کہ اپنے فیصلے کے ذریعے سے حق کا حق ہونا ثابت کر دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when Allah promised you that one of the two hosts would fall to you, and you wished that the one without arms should fall into your hands. But Allah sought to prove by His words the truth to be true and to annihilate the unbelievers to the last remnant

یاد کرو وہ موقع جب کہ اللہ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مِل جائے گا ۔ 5 تم چاہتے تھے کہ کمزور گروہ تمہیں ملے ۔ 6 مگر اللہ کا ارادہ یہ تھا کہ اپنے ارشادات سے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب اللہ تم سے یہ وعدہ کر رہا تھا کہ دو گروہوں میں سے کوئی ایک تمہارا ہوگا ، اور تمہاری خواہش تھی کہ جس گروہ میں ( خطرے کا ) کوئی کانٹا نہیں تھا ، وہ تمہیں ملے ( ٣ ) اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے احکام سے حق کو حق کر دکھائے ، اور کافروں کی جڑ کاٹ ڈالے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو وہ وقت یاد کرو جب اللہ تعالیٰ نے تم سے وعدہ فرمایا تھا کہ ان دو گروہوں (قافلہ یا مکہ والوں کی فوج) میں سے ایک تم کو ضرور ملے گا 8 اور تم یہ چاہتے تھے کہ بےہتھیار والا گروہ (یعنی قافلہ نرم نوالہ جس میں لؤائی کا سامان نہ تھا) تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ تعالیٰ یہ چاہتا تھا کہ اپنی باتوں سے حق کو ظاہر کرے اور کافروں کی جڑ کاٹ ڈالے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب اللہ تم سے دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتے تھے کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی اور تم چاہتے تھے کہ جو بغیر شوکت (اسلحہ وغیرہ) کے ہے وہ تمہارے ساتھ لگا جائے اور اللہ چاہتے تھے کہ اپنے فرمان سے حق کو قائم رکھیں اور کافروں کی جڑ (بنیاد) کاٹ دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب اللہ نے دو جماعتوں میں سے ایک (کی فتح) کا وعدہ کرلیا تھا کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی۔ اور تم چاہتے تھے کہ کانٹا نہ لگے اور وہ تمہاری ہوجائے۔ جب کہ اللہ چاہتا تھا کہ اپنے احکامات کے ذریعہ حق کو حق ثابت کر دکھائے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اس وقت کو یاد کرو) جب خدا تم سے وعدہ کرتا تھا کہ (ابوسفیان اور ابوجہل کے) دو گروہوں میں سے ایک گروہ تمہارا (مسخر) ہوجائے گا۔ اور تم چاہتے تھے کہ جو قافلہ بے (شان و) شوکت (یعنی بے ہتھیار ہے) وہ تمہارے ہاتھ آجائے اور خدا چاہتا تھا کہ اپنے فرمان سے حق کو قائم رکھے اور کافروں کی جڑ کاٹ کر (پھینک) دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Allah was promising you one of the two parties that it should be yours, and ye would fain to have that the one without; Whilst Allah besought arms were yours to justify the truth by His words and to cut off the root of the infidels.

اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب اللہ تم سے وعدہ کررہا تھا دو جماعتوں میں سے ایک کے لیے کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی ۔ اور تم (یہ) چاہ رہے تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے درآنحالیکہ اللہ کو منظور یہ تھا کہ حق کا حق ہونا ثابت کردے اپنے احکام سے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جبکہ اللہ تم سے دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کر رہا تھا کہ وہ تمہارا لقمہ بنے گا اور تم یہ چاہ رہے تھے کہ غیر مسلح گروہ تمہارا لقمہ بنے اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ اپنے کلمات سے حق کا بول بالا کرے اور کافروں کی جڑ کاٹی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اﷲ ( تعالیٰ ) آپ لوگوں سے وعدہ فرما رہے تھے کہ دو جماعتوں میں سے ایک جماعت آپ لوگوں کے ہاتھ لگ جائے گی اور تم لوگ یہ خواہش کر رہے تھے کہ کمزور ( غیر مسلح ) جماعت تمہیں مل جائے اور اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تھے کہ اپنے فرمان سے حق کا سچا ہونا ثابت فرما دیں اور کافروں کی جڑ کاٹ دیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھا (ابو سفیان اور ابوجہل) کے دو گروہوں میں سے ایک گروہ تمہارے لیے (مسخر) ہوجائے گا۔ اور تم چاہتے تھے کہ جو قافلہ بےشان و شوکت، یعنی بےہتھیار ہے وہ تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ چاہتا تھا کہ اپنے حکم سے حق کو قائم رکھے اور کافروں کی جڑ کاٹ کر رکھ دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب اللہ وعدہ فرما رہا تھا تم سے ان دونوں گروہوں میں سے ایک کے بارے میں، کہ وہ یقیناً تمہارے لئے ہے، اور تم یہ چاہتے تھے کہ مسلح گروہ (تجارتی قافلہ) تمہیں مل جائے، مگر اللہ یہ چاہتا تھا کہ حق کو حق کر کے دکھائے اپنے ارشادات (و فرامین) کے ذریعے، اور جڑ کاٹ کر رکھ دے ایسے کافروں کی،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھاکہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہاراہوگا اور تم یہ چاہتے تھے کہ غیرمسلح گروہ تمہارے ہاتھ لگ جائے جبکہ اللہ یہ چاہتاتھاکہ اپنے ارشادات سے حق کو حق کرکے دکھائے اور کافروں کی جڑکاٹ کررکھ دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب اللہ نے تمہیں وعدہ دیا تھا کہ ان دونوں گروہوں ( ف۱٤ ) میں ایک تمہارے لیے ہے اور تم یہ چاہتے تھے کہ تمہیں وہ ملے جس میں کانٹے کا کھٹکا نہیں ( کوئی نقصان نہ ہو ) ( ف۱۵ ) اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے کلام سے سچ کو سچ کر دکھائے ( ف۱٦ ) اور کافروں کی جڑ کاٹ دے ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب اللہ نے تم سے ( کفارِ مکہ کے ) دو گروہوں میں سے ایک پر غلبہ و فتح کا وعدہ فرمایا تھا کہ وہ یقیناً تمہارے لئے ہے اور تم یہ چاہتے تھے کہ غیر مسلح ( کمزور گروہ ) تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے کلام سے حق کو حق ثابت فرما دے اور ( دشمنوں کے بڑے مسلح لشکر پر مسلمانوں کی فتح یابی کی صورت میں ) کافروں کی ( قوت اور شان و شوکت کے ) جڑ کاٹ دے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یاد کرو وہ وقت ) کہ جب خدا نے تم سے دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کیا تھا کہ وہ تمہارے لئے ہے ( تمہارے ہاتھ آئے گا ) اور تم یہ چاہتے تھے کہ غیر مسلح گروہ تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے کلام و احکام کے ذریعہ سے حق کو ثابت کر دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! Allah promised you one of the two (enemy) parties, that it should be yours: Ye wished that the one unarmed should be yours, but Allah willed to justify the Truth according to His words and to cut off the roots of the Unbelievers;-

Translated by

Muhammad Sarwar

When God promised to grant you (believers) victory over either one of the two groups, you wished to have control over the unarmed one. God decided to prove (to you) the truth of His promises and to destroy the unbelievers

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Allah promised you (Muslims) one of the two parties, that it should be yours; you wished that the one not armed should be yours, but Allah willed to justify the truth by His Words and to cut off the roots of the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Allah promised you one of the two parties that it shall be yours and you loved that the one not armed should he yours and Allah desired to manifest the truth of what was true by His words and to cut off the root of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And when Allah promised you one of the two bands (of the enemy) that it should be yours, and ye longed that other than the armed one might be yours. And Allah willed that He should cause the Truth to triumph by His words, and cut the root of the disbelievers;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब अल्लाह तुम से वादा कर रहा था कि दो जमातों में से एक तुमको मिल जाएगी और तुम चाहते थे कि जिसमें काँटा ना लगे वह तुमको मिले, और अल्लाह चाहता था कि वह हक़ का हक़ होना साबित कर दे अपने कलिमात से और मुनकिरों की जड़ काट दे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (تم لوگ اس وقت کو یاد کرو) جبکہ اللہ تعالیٰ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتے تھے کہ وہ تمہارے ہاتھ آجاوے گی اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت (یعنی قافلہ) تمہارے ہاتھ آجاوے اور اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا (عملا) ثابت کردے اور ان کافروں کی بنیاد ( اور قوت) کو قطع کردے۔ (1) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب اللہ تم سے دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کررہا تھا اور تم چاہتے تھے۔ کہ جو غیر مسلح گروہ ہے وہ تمہیں ملے اور اللہ چاہتا تھا کہ حق کو اپنے احکام کے ساتھ سچا کر دے اور کافروں کی جڑکاٹ دے۔ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ موقع جب کہ اللہ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مل جاے گا۔ تم چاہتے تھے کہ کمزور گروہ تمہیں ملے۔ مگر اللہ کا ارادہ یہ تھا کہ اپنے ارشادات سے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب اللہ تم سے وعدہ فرما رہا تھا کہ دو جماعتوں میں سے ایک جماعت تمہارے لیے ہے اور تم خواہش کر رہے تھے کہ جو جماعت شوکت والی نہیں ہے وہ تمہارے لیے ہوجائے، اور اللہ چاہتا ہے کہ اپنے کلمات کے ذریعہ حق کا حق ہونا ثابت فرما دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس وقت تم سے وعدہ کیا تھا اللہ نے دو جماعتوں میں سے ایک کا کہ وہ تمہارے ہاتھ لگے گی اور تم چاہتے تھے کہ جس میں کانٹا نہ لگے وہ تم کو ملے اور اللہ چاہتا تھا کہ سچا کر دے سچ کو اپنے کلاموں سے اور کاٹ ڈالے جڑ کافروں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو کہ جب خدا تم سے یہ وعدہ کررہا تھا کہ دو جماعتوں میں سے ایک تمہارے ہاتھ آجائے گی اور تم یہ چاہتے تھے کہ تم کو غیر مسلح جماعت یعنی قافلہ ہاتھ لگ جائے مگر اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے حکم سے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ کر پھینک دے۔