Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 72

سورة الأنفال

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ ہَاجَرُوۡا وَ جٰہَدُوۡا بِاَمۡوَالِہِمۡ وَ اَنۡفُسِہِمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ الَّذِیۡنَ اٰوَوۡا وَّ نَصَرُوۡۤا اُولٰٓئِکَ بَعۡضُہُمۡ اَوۡلِیَآءُ بَعۡضٍ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ لَمۡ یُہَاجِرُوۡا مَا لَکُمۡ مِّنۡ وَّلَایَتِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ حَتّٰی یُہَاجِرُوۡا ۚ وَ اِنِ اسۡتَنۡصَرُوۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ فَعَلَیۡکُمُ النَّصۡرُ اِلَّا عَلٰی قَوۡمٍۭ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ مِّیۡثَاقٌ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۷۲﴾

Indeed, those who have believed and emigrated and fought with their wealth and lives in the cause of Allah and those who gave shelter and aided - they are allies of one another. But those who believed and did not emigrate - for you there is no guardianship of them until they emigrate. And if they seek help of you for the religion, then you must help, except against a people between yourselves and whom is a treaty. And Allah is Seeing of what you do.

جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ان کو پناہ دی اور مدد کی یہ سب آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور جو ایمان تو لائے ہیں لیکن ہجرت نہیں کی تو تمہارے لئے ان کی کچھ بھی رفاقت نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں ہاں اگر وہ دین کے بارے میں مدد طلب کریں تو تم پر مدد کرناضروری ہے سوائے ان لوگوں کے کہ تم میں اور ان میں عہد و پیمان ہے تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ خوب دیکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَہَاجَرُوۡا
اور انہوں نے ہجرت کی
وَجٰہَدُوۡا
اور انہوں نے جہاد کیا
بِاَمۡوَالِہِمۡ
ساتھ اپنے مالوں کے
وَاَنۡفُسِہِمۡ
اور اپنی جانوں کے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اٰوَوۡا
پناہ دی
وَّنَصَرُوۡۤا
اور مدد کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَلَمۡ
اور نہیں
یُہَاجِرُوۡا
انہوں نے ہجرت کی
مَا
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ وَّلَایَتِہِمۡ
ان کی دوستی میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی بھی چیز
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُہَاجِرُوۡا
وہ ہجرت کرجائیں
وَاِنِ
اور اگر
اسۡتَنۡصَرُوۡکُمۡ
وہ مدد مانگیں تم سے
فِی الدِّیۡنِ
دین کے معاملے میں
فَعَلَیۡکُمُ
تو تم پر (لازم )ہے
النَّصۡرُ
مدد کرنا
اِلَّا
مگر
عَلٰی قَوۡمٍۭ
اس قوم کے خلاف
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَبَیۡنَہُمۡ
اور درمیان ان کے
مِّیۡثَاقٌ
پختہ معاہدہ ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَہَاجَرُوۡا
اور ہجرت کی انہوں نے
وَجٰہَدُوۡا
اور جہاد کیا انہوں نے
بِاَمۡوَالِہِمۡ
ساتھ اپنے مالوں کے
وَاَنۡفُسِہِمۡ
اور اپنی جانوں کے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
اٰوَوۡا
جنہوں نےجگہ دی
وَّنَصَرُوۡۤا
اور جنہوں نے مدد کی
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
بَعۡضُہُمۡ
بعض اُ ن کے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَلَمۡ
اور نہیں
یُہَاجِرُوۡا
انہوں نے ہجرت کی
مَا
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ وَّلَایَتِہِمۡ
اُن کی دوستی میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُہَاجِرُوۡا
وہ ہجرت کریں
وَاِنِ
اور اگر
اسۡتَنۡصَرُوۡکُمۡ
وہ مدد مانگیں تم سے
فِی الدِّیۡنِ
دین کے بارے میں
فَعَلَیۡکُمُ
تو تم پر لازم ہے
النَّصۡرُ
مدد کرنا
اِلَّا
مگر
عَلٰی قَوۡمٍۭ
ایسی قوم کے خلاف (نہیں )
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَبَیۡنَہُمۡ
اور درمیان اُن کے
مِّیۡثَاقٌ
کوئی معاہدہ ہو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اُس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed and emigrated and fought with their wealth and lives in the cause of Allah and those who gave shelter and aided - they are allies of one another. But those who believed and did not emigrate - for you there is no guardianship of them until they emigrate. And if they seek help of you for the religion, then you must help, except against a people between yourselves and whom is a treaty. And Allah is Seeing of what you do.

جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ان کو پناہ دی اور مدد کی یہ سب آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور جو ایمان تو لائے ہیں لیکن ہجرت نہیں کی تو تمہارے لئے ان کی کچھ بھی رفاقت نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں ہاں اگر وہ دین کے بارے میں مدد طلب کریں تو تم پر مدد کرناضروری ہے سوائے ان لوگوں کے کہ تم میں اور ان میں عہد و پیمان ہے تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ خوب دیکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور جانوں سے جہاد کیا، اور وہ لوگ جنہوں نے ان (مہاجرین) کو پناہ دی اور ان کی مدد کی، یہ سب ایک دوسرے کے ولی ہیں۔ اور جو لوگ ایمان تو لائے لیکن ہجرت نہیں کی ان سے تمہارا ولایت کا کوئی تعلق نہیں تاآنکہ وہ ہجرت کرکے آجائیں۔ اور اگر وہ دین کے بارے میں تم سے مدد طلب کریں تو تم پر ان کی مدد کرنا لازم ہے۔ مگر کسی ایسی قوم کے خلاف نہیں جن سے تمہارا معاہدہ ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ جولوگ ایمان لائے اورانہوں نے ہجرت کی اوراﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانوں اور مالوں سے جہادکیا،اور وہ لوگ جنہوں نے جگہ دی اورمددکی ،یہ لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں،اورجولوگ ایمان لائے اورانہوں نے ہجرت نہیں کی تمہارے لیے ان کی دوستی میں سے کچھ نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اور اگروہ دین کے بارے میں تم سے مدد مانگیں تو مدد کرناتم پرلازم ہے،مگرایسی قوم کے خلاف نہیں کہ ان کے اورتمہارے درمیان کوئی معاہدہ ہواورجوبھی تم کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اُسے خوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who believed and emigrated and carried out Jihad in the way of Allah with their wealth and lives, and those who give refuge and help --- those are friends to each other. And those who believed and did not emigrate, with them you have no friendship at all unless they emigrate. And if they seek your help in the matter of faith, then, you are bound to help except against a people who have a treaty between you and them. And Allah is watchful over what you do.

جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑا اور لڑے اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے جگہ دی اور مدد کی وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اور جو ایمان لائے اور گھر نہیں چھوڑا تم کو ان کی رفاقت سے کچھ کام نہیں جب تک وہ گھر نہ چھوڑ آئیں، اور اگر وہ تم سے مدد چاہیں دین میں تو تم کو لازم ہے ان کی مدد کرنی مگر مقابلہ میں ان لوگوں کے کہ ان میں اور تم میں عہد ہو، اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں اور وہ لوگ جنہوں نے انہیں پناہ دی اور ان کی مدد کی یہ سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور وہ لوگ جو ایمان لائے لیکن انہوں نے ہجرت نہیں کی تمہارا (اب) ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں حتیٰ کہ وہ ہجرت کریں اور اگر وہ تم سے دین کے معاملے میں مدد مانگیں تو ان کی مدد کرنا تم پر واجب ہے مگر کسی ایسی قوم کے خلاف (نہیں) کہ ان کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those who believed and migrated and strove hard in the way of Allah with their possessions and their lives, and those that sheltered and helped them - they alone are the true allies of one another. And those who believed but did not migrate (to Dar-al-Islam), you are under no obligation of alliance unless they migrate. And should they seek help from you in the matter of religion, it is incumbent on you to provide help unless it be against a people with whom you have a pact. Allah is cognizant of all that you do.

جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جانیں لڑائیں اور اپنے مال کھپائے ، اور جن لوگوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی ، وہی دراصل ایک دوسرے کے ولی ہیں ۔ رہے وہ لوگ جو ایمان تو لے آئے مگر ہجرت کر کے ﴿دارالاسلام میں﴾ آ نہیں گئے تو ان سے تمہارا ولایت کا کوئی تعلق نہیں ہے جب تک کہ وہ ہجرت کر کے نہ آجائیں ۔ 50 ہاں اگر وہ دین کے معاملہ میں تم سے مدد مانگیں تو ان کی مدد کرنا تم پر فرض ہے ، لیکن کسی ایسی قوم کے خلاف نہیں جس سے تمہارا معاہدہ ہو ۔ 51 جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے ہجرت کی ہے اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے ، وہ اور جنہوں نے ان کو ( مدینہ میں ) آباد کیا اور ان کی مدد کی ، یہ سب لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ولی وارث ہیں ۔ اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، ( مگر ) انہوں نے ہجرت نہیں کی ، جب تک وہ ہجرت نہ کرلیں ( اے مسلمانو ) تمہارا ان سے وراثت کا کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ ( ٥١ ) ہاں اگر دین کی وجہ سے وہ تم سے کوئی مدد مانگیں تو تم پر ان کی مدد واجب ہے سوائے اس صورت کے جبکہ وہ مدد کسی ایسی قوم کے خلاف ہو جس کے ساتھ تمہارا کوئی معاہدہ ہے ۔ ( ٥٢ ) اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے اچھی طرح دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے (مکہ سے) ہجرت کی اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کی (یعنی مہاجرین) اور جن لوگوں نے (ان مہاجرین کو اپنے ملک میں) جگہ دی اور ان کی مدد کی (یعنی انصار) یہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے 5 اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی (بلکہ کافروں ہی کے ملک میں پڑے ہوئے ہیں) تو (اے مسلمانو) تم ان کے وارث نہیں ہوسکتے جب تک وہ ہجرت نہ کریں (یعنی ان کا ترکہ تم کو نہ ملے گا) اور اگر وہ تم سے دین میں مدد چاہیں تو تم پر (ان کی) مدد کرنا واجب ہے 6 مگر اس قوم کے مقابلہ میں جس سے تم سے عہد ہوچکا ہو 7 اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے لڑے اور وہ جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور مدد کی یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے دوست (وارث) ہیں اور جو لوگ ایمان تو لائے مگر ہجرت نہیں کی تو تم لوگوں کو ان کی دوستی (وراثت) سے کوئی سروکار نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم لوگوں سے مدد مانگیں تو تمہارے ذمہ مدد کرنا (واجب) ہے مگر اس قوم کے مقابلے میں (نہیں) کہ ان میں اور تم میں باہم معاہدہ ہو اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے، انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کیا اور جنہوں نے ٹھکانا دیا اور مدد کی تو یہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ لیکن وہ لوگ جو ایمان تو لائے مگر انہوں نے نے ہجرت نہیں کی تو ان کی رفاقت کا آپ سے اس وقت تک تعلق نہیں ہے جب تک وہ ہجرت نہ کرلیں۔ اگر وہ تم سے دین کے مقاملے میں مددمانگیں تو ان کی مدد کرنا لازمی ہے سوائے اس قوم کے جن سے تمہارا کوئی معاہدہ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑے وہ اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور جو لوگ ایمان تو لے آئے لیکن ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ کریں تم کو ان کی رفاقت سے کچھ سروکار نہیں۔ اور اگر وہ تم سے دین (کے معاملات) میں مدد طلب کریں تو تم کو مدد کرنی لازم ہوگی۔ مگر ان لوگوں کے مقابلے میں کہ تم میں اور ان میں (صلح کا) عہد ہو (مدد نہیں کرنی چاہیئے) اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believed and emigrated and strave hard in the way of Allah with their riches and lives'and those who sheltered and succoured: those shall be heirs unto one anot her. And those who believed but emigrated not, ye have naught of inheritance to do with them, unless they emigrate. And should they seek succour from you in the matter of religion, then incumbent on you is the succour, except against a people between whom and you there is a compact. And Allah is the Beholder of that which ye work.

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد بھی کیا اللہ کی راہ میں ۔ اور جن لوگوں نے (انہیں) پناہ دی اور (ان کی) مدد کی یہ لوگ ایک دوسرے کے وارث ہیں ۔ اور جو لوگ ایمان تو لائے لیکن ہجرت نہیں کی تمہارا ان سے کوئی تعلق میراث کا نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں ۔ اور اگر وہ تم سے مدد چاہیں دین کے کام میں تو تم پر واجب ہے مدد کرنا ۔ بجز اس کے کہ اس قوم کے مقابلہ میں ہو جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے جان ومال سے جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی ، یہی لوگ باہمدگر ایک دوسرے کے ولی ہیں ۔ رہے وہ لوگ جو ایمان تو لائے لیکن انہوں نے ہجرت نہیں کی ، تمہارا ان سے کوئی رشتۂ ولایت نہیں تاآنکہ وہ ہجرت کریں ۔ اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے طالبِ مدد ہوں تو تم پر مدد واجب ہے الاّآنکہ یہ مدد کسی ایسی قوم کے مقابلے میں ہو ، جن کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہو اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس کو دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے ( مہاجرین کو ) پناہ دی اور مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی ان کے ساتھ تمہارا میراث کاکوئی تعلق نہیںیہاں تک کہ وہ ہجرت کر لیںاور اگر وہ دین کے سلسلے میں تم سے مدد چاہیں تو تمہارے ذمہ مدد لازم ہے مگر ایسی قوم کے مقابلے میں نہیں جن کے اور تمہارے درمیان کوئی معاہدہ ہو ۔ اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو کچھ تم کرتے ہو اسے دیکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور (وطن سے) ہجرت کر گئے اور اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے لڑے، وہ اور جنہوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور جو لوگ ایمان تو لے آئے لیکن ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ کریں تمہیں ان کی رفاقت سے کوئی سرورکار نہیں اور اگر وہ تم سے دین کے معاملات میں مدد طلب کریں تو تم کو مدد کرنی لازم ہے۔ مگر ان لوگوں کے مقابلہ میں کہ تم میں اور ان میں صلح کا عہد ہو مدد نہیں کرنی چاہیے اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی، اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اپنے مالوں کے ساتھ، اور اپنی جانوں کے ساتھ، اور جنہوں نے (ان مہاجروں کو) جگہ دی، اور ان کی مدد کی، وہی دوست (وارث) ہیں ایک دوسرے کے، اور جو ایمان تو لائے پر انہوں نے ہجرت نہیں کی، تو تمہیں ان کی ولایت (اور میراث) سے کوئی سروکار نہیں، یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں، اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے مدد مانگیں تو تم پر ان کی مدد کرنا لازم ہے، مگر ان لوگوں کے مقابلے میں نہیں، جن کے درمیان اور تمہارے درمیان کوئی معاہدہ ہو، اور اللہ خوب دیکھتا ہے ان کاموں کو جو تم لوگ کر رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال ودولت اور جانوروں کے ذریعہ جہاد کیا ، اور وہ لوگ جنہوں نے ان ( مہاجرین ) کوپناہ دی اور ان کی مدد کی ، یہ سب ایک دوسرے کے یارومددگارہیں اورجو لوگ ایمان تولائے لیکن ہجرت نہیں کی ان سے تمہاری کوئی دوستی نہیں ہونی چاہییے یہاں تک کہ وہ ہجرت کر جائیں اور اگروہ دین کے بارے میں تم سے مدد طلب کریں توتم پر ان کی مدد کرنالازم ہے سوائے کسی ایسی قوم کے خلاف جن کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اسے دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جو ایمان لائے اور اللہ کے لیے ( ف۱۳٦ ) گھر بار چھوڑے اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے لڑے ( ف۱۳۷ ) اور وہ جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی ( ف۱۳۸ ) وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں ( ف۱۳۹ ) اور وہ جو ایمان لائے ( ف۱٤۰ ) اور ہجرت نہ کی انہیں ان کا ترکہ کچھ نہیں پہنچتا جب تک ہجرت نہ کریں اور اگر وہ دین میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر مدد دینا واجب ہے مگر ایسی قوم پر کہ تم میں ان میں معاہدہ ہے ، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ( اللہ کے لئے ) وطن چھوڑ دیئے اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ( مہاجرین کو ) جگہ دی اور ( ان کی ) مدد کی وہی لوگ ایک دوسرے کے حقیقی دوست ہیں ، اور جو لوگ ایمان لائے ( مگر ) انہوں نے ( اللہ کے لئے ) گھر بار نہ چھوڑے تو تمہیں ان کی دوستی سے کوئی سروکار نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اور اگر وہ دین ( کے معاملات ) میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ( ان کی ) مدد کرنا واجب ہے مگر اس قوم کے مقابلہ میں ( مدد نہ کرنا ) کہ تمہارے اور ان کے درمیان ( صلح و امن کا ) معاہدہ ہو ، اور اللہ ان کاموں کو جو تم کر رہے ہو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقینا جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کیا اور جنہوں نے مہاجرین کو پناہ دی اور امداد کی یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے حامی و مددگار ہیں ۔ اور وہ لوگ جو ایمان تو لائے مگر ہجرت نہیں کی تو ان سے تمہارا ولایت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ ہجرت کریں ۔ اور اگر وہ کسی دینی معاملہ میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ( ان کی ) مدد کرنا فرض ہے ۔ سوا اس صورت کے کہ یہ مدد اس قوم کے خلاف مانگیں جس سے تمہارا معاہدۂ امن ہو ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اسے دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believed, and adopted exile, and fought for the Faith, with their property and their persons, in the cause of Allah, as well as those who gave (them) asylum and aid,- these are (all) friends and protectors, one of another. As to those who believed but came not into exile, ye owe no duty of protection to them until they come into exile; but if they seek your aid in religion, it is your duty to help them, except against a people with whom ye have a treaty of mutual alliance. And (remember) Allah seeth all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers who left their homes and strove for the cause of God, through their property and in person and those who gave refuge to them and helped them will be each other's guardians. The believers who did not leave their homes are not your guardians until they too leave their homes. If they ask you for help in a religious cause, you must help them against their enemies unless their enemies have a peace treaty with you. God is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who believed, and emigrated and strove hard and fought with their property and their lives in the cause of Allah as well as those who gave (them) asylum and help, -- these are (all) allies to one another. And as to those who believed but did not emigrate, you owe no duty of protection to them until they emigrate, but if they seek your help in religion, it is your duty to help them except against a people with whom you have a treaty of mutual alliance; and Allah is the All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who believed and fled (their homes) and struggled hard in Allah's way with their property and their souls, and those who gave shelter and helped-- these are guardians of each other; and (as for) those who believed and did not fly, not yours is their guardianship until they fly; and if they seek aid from you in the matter of religion, aid is incumbent on you except against a people between whom and you there is a treaty, and Allah sees what you do.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believed and left their homes and strove with their wealth and their lives for the cause of Allah, and those who took them in and helped them: these are protecting friends one of another. And those who believed but did not leave their homes, ye have no duty to protect them till they leave their homes; but if they seek help from you in the matter of religion then it is your duty to help (them) except against a folk between whom and you there is a treaty. Allah is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने हिजरत की और अल्लाह की राह में अपने माल व जान से जिहाद किया और वे लोग जिन्होंने पनाह दी और मदद की, वे लोग आपस में एक-दूसरे के दोस्त हैं, और जो लोग ईमान लाए मगर उन्होंने हिजरत नहीं की तो उनसे तुम्हारा दोस्ती का कोई तअल्लुक़ नहीं जब तक कि वे हिजरत करके न आ जाएं, और वे तुमसे दीन के मामले में मदद माँगें तो तुम पर उनकी मदद करना वाजिब है सिवाए उसके कि यह मदद ऐसी क़ौम के ख़िलाफ़ हो जिसके साथ तुम्हारा मुआहिदा है, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उसको देख रहा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اپنے مال اور جان سے اللہ کے رستے میں جہاد بھی کیا اور جن لوگوں نے رہنے کو جگہ دی اور مدد کی یہ لوگ باہم ایک دوسرے کے وارث ہونگے۔ اور جو لوگ ایمان تو لائے اور ہجرت نہیں کی تمہارا ان سے میراث کا کوئی تعلق نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں اور اگر وہ تم سے دین کے کام میں مددچا ہیں تو تمہارے ذمے مدد کرنا واجب ہے مگر اس قوم کے مقابلہ میں نہیں کہ تم میں اور ان میں باہم عہد (صلح کا) ہو۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے سب کاموں کو دیکھتے ہیں۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی یہ لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت نہ کی تمہارا ان سے کوئی تعلق نہیں یہاں تک کہ ہجرت کریں اور اگر وہ دین کے بارے میں تم سے مددمانگیں تم پر مدد کرنا لازم ہے مگر اس قوم کے خلاف کہ تمہارے اور ان کے درمیان کوئی معاہدہ ہو جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جانیں لڑائیں اور اپنے مال کھپائے ، اور جن لوگوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی ، وہی در اصل ایک دوسرے کے ولی ہیں۔ رہے وہ لوگ جو ایمان تو لے آے مگر ہجرت کرکے (دار الاسلام مٰں) آ نہیں گئے تو ان سے تمہارا ولایت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، جب تک کہ وہ ہجرت کرکے نہ آجائیں۔ ہاں اگر وہ دین کے معاملہ میں تم سے مدد مانگیں تو ان کی مدد کرنا تم پر فرض ہے ، لیکن کسی ایسی قوم کے خلاف نہیں جس سے تمہارا معاہدہ ہو۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں، اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی تمہارا ان سے میراث کا کوئی تعلق نہیں جب تک کہ ہجرت نہ کریں اور اگر وہ تم سے دین میں مدد طلب کریں تو تمہارے ذمہ ان کی مدد لازم ہے۔ سوائے اس قوم کے مقابلہ میں کہ ان میں اور تم میں کوئی معاہدہ ہو، اور اللہ تعالیٰ ان کاموں کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑا اور لڑے اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے جگہ دی اور مدد کی وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور جو ایمان لائے اور گھر نہیں چھوڑا تم کو ان کی رفاقت سے کچھ کام نہیں جب تک وہ گھر نہ چھوڑ آئیں اور اگر وہ تم سے مدد چاہیں دین میں تو تم کو لازم ہے ان کی مدد کرنی مگر مقابلہ میں ان لوگوں کے کہ ان میں اور تم میں عہد ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت بھی کی اور اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں جہاد بھی کیا اور جن لوگوں نے مہاجرین کو جگہ دی اور ان کی مدد کی یہ سب لوگ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اور رہ وہ لوگ جو ایمان تو لائے لیکن ابھی تک انہوں نے ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ کریں ان کی وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہاں اگر وہ تم سے دین کے بارے میں کبھی مددطلب کریں تو تم پر ان کی مدد کرنا لازم ہے مگر اس قوم کے مقابلے میں نہیں جو ایسی ہو کہ اس کے اور تمہارے درمیان کوئی عہدو پیمان ہو اور اللہ کی نگاہ میں ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔