Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 74

سورة الأنفال

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ ہَاجَرُوۡا وَ جٰہَدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ الَّذِیۡنَ اٰوَوۡا وَّ نَصَرُوۡۤا اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ حَقًّا ؕ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ﴿۷۴﴾

But those who have believed and emigrated and fought in the cause of Allah and those who gave shelter and aided - it is they who are the believers, truly. For them is forgiveness and noble provision.

جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور مدد پہنچائی ۔ یہی لوگ سچے مومن ہیں ، ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَہَاجَرُوۡا
اور انہوں نے ہجرت کی
وَجٰہَدُوۡا
اور انہوں نے جہاد کیا
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اٰوَوۡا
پناہ دی
وَّنَصَرُوۡۤا
اور مدد کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
جو مومن ہیں
حَقًّا
سچے
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش ہے
وَّرِزۡقٌ
اور رزق
کَرِیۡمٌ
عزت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَہَاجَرُوۡا
اور ہجرت کی انہوں نے
وَجٰہَدُوۡا
اور جہاد کیا انہوں نے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
اٰوَوۡا
جگہ دی
وَّنَصَرُوۡۤا
اور مدد کی انہوں نے
اُولٰٓئِکَ
وہی لوگ
ہُمُ
وہ سب
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن ہیں
حَقًّا
سچے
لَہُمۡ
اُن کے لئے
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش ہے
وَّرِزۡقٌ
اور رزق
کَرِیۡمٌ
با عزت
Translated by

Juna Garhi

But those who have believed and emigrated and fought in the cause of Allah and those who gave shelter and aided - it is they who are the believers, truly. For them is forgiveness and noble provision.

جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور مدد پہنچائی ۔ یہی لوگ سچے مومن ہیں ، ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اور جن لوگوں نے انہیں پناہ دی اور ان کی مدد کی، یہی لوگ حقیقی مومن ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور عزت کا رزق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کیا، اور جن لوگوں نے جگہ د ی اورمددکی،وہی لوگ سچے مومن ہیں،ان کے لیے بخشش اورباعزت رزق ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who have believed and emigrated and car¬ried out Jihad in the way of Allah, and those who gave refuge and help --- those are the believers in truth. For them there is forgiveness and a respectful provision.

اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے گھر چھوڑے اور لڑے اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے ان کو جگہ دی اور ان کی مدد کی وہی ہیں سچے مسلمان، ان کے لئے بخشش ہے اور روزی عزت کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا اللہ کی راہ میں ( یعنی مہاجرین) اور وہ لوگ (انصار مدینہ) جنہوں نے انہیں پناہ دی اور ان کی نصرت کی یہی لوگ ہیں سچے مؤمن۔ ان کے لیے ہے مغفرت اور رزق کریم

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who believe and have migrated and strove in the way of Allah, and those who gave them refuge and help - it is they who are the true believers. Theirs shall be forgiveness and honourable sustenance.

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جدوجہد کی اور جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی وہی سچے مومن ہیں ۔ ان کے لیے خطاؤں سے درگزر ہے اور بہترین رزق ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لے آئے ، اور انہوں نے ہجرت کی ، اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا ، وہ اور جنہوں نے انہیں آباد کیا اور ان کی مدد کی وہ سب صحیح معنی میں مومن ہیں ۔ ( ٥٤ ) ایسے لوگ مغفرت اور باعزت رزق کے مستحق ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ کہ ایمان لائے اور وطن چھوڑا اور جہاد کیا (یعنی مہاجرین) اور جن لوگوں نے (ان مہاجرین کو) جگہ دی اور (ان کی) مدد کی (یعنی انصار) یہی پکے مسلمان ہیں ان لوگوں کے اللہ تعالیٰ کی بخشش ہے (آخرت میں) اور عزت کی روزی (دنیا میں) 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جن لوگوں نے (ان کو) جگہ دی اور (ان کی) مدد کی یہی لوگ ایمان کا پورا پورا حق ادا کرنے والے ہیں ان کے لئے (آخرت میں) بخشش ہے اور عزت والی روزی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے، انہوں نے ہجرت کی، اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا اور جنہوں نے ٹھکانا دیا اور مدد کی یہی سچے مومن ہیں۔ ان کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کی راہ میں لڑائیاں کرتے رہے اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی۔ یہی لوگ سچے مسلمان ہیں۔ ان کے لیے (خدا کے ہاں) بخشش اور عزت کی روزی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe and have emigrated and striven hard in the way of Allah, those who sheltered and succoured --these! they are the believers in very truth; for them shall be forgiviness and honourable provision.

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت (بھی) کی اور جہاد (بھی) کیا اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے (انہیں) رہنے کی جگہ دی اور ان کی مدد کی یہی لوگ تو ہیں پورے پورے مومن ان کے لئے مغفرت اور معزز روزی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے ، ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی ، یہی لوگ پکے مؤمن ہیں ۔ ان کیلئے مغفرت اور باعزت روزی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے ( مہاجرین کو ) پناہ دی اور مدد کی یہی لوگ پورے پورے مؤمن ہیں ان کیلئے مغفرت اور عزت والی روزی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور (وطن سے) ہجرت کر گئے اور اللہ کی راہ میں لڑائیاں کرتے رہے اور جنہوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی، یہی لوگ سچے مومن ہیں ان کے لیے اللہ کے پاس عزت کی روزی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت بھی کی، اور جہاد بھی کیا، اللہ کی راہ میں، اور جنہوں نے ان کو ٹھکانہ دیا اور ان کی مدد بھی کی تو ایسے ہی لوگ مومن ہیں سچے (پکے) ان کے لئے ایک عظیم الشان بخشش بھی ہے، اور عزت کی روزی بھی

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا ، اور جن لوگوں نے انہیں پناہ دی اور ان کی مدد کی ، یہی لوگ حقیقی مومن ہیں ان کے لئے بخشش اور عزت کارزق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی وہی سچے ایمان والے ہیں ، ان کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۱٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ( راہِ خدا میں گھر بار اور وطن قربان کر دینے والوں کو ) جگہ دی اور ( ان کی ) مدد کی ، وہی لوگ حقیقت میں سچے مسلمان ہیں ، ان ہی کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے ، ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور امداد کی یہی لوگ سچے مؤمن ہیں ۔ ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe, and adopt exile, and fight for the Faith, in the cause of Allah as well as those who give (them) asylum and aid,- these are (all) in very truth the Believers: for them is the forgiveness of sins and a provision most generous.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers who left their homes, and strove for the cause of God and those who gave them refuge and helped them, are true believers. They will have forgiveness (from their Lord) and (will be granted) honorable provisions.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believed, and emigrated and strove hard in the cause of Allah (Al-Jihad), as well as those who gave (them) asylum and aid -- these are the believers in truth, for them is forgiveness and a generous provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who believed and fled and struggled hard in Allah's way, and those who gave shelter and helped, these are the believers truly; they shall have forgiveness and honorable provision.

Translated by

William Pickthall

Those who believed and left their homes and strove for the cause of Allah, and those who took them in and helped them - these are the believers in truth. For them is pardon, and bountiful provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और उन्होंने हिजरत की और अल्लाह की राह में जिहाद किया और जिन लोगों ने पनाह दी और मदद की यही लोग सच्चे मोमिन हैं, उनके लिए बख़्शिश है और बेहतरीन रिज़्क़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ (اول) مسلمان ہوئے اور انہوں نے (ہجرت نبویہ کے زمانے میں) ہجرت کی اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتے رہے اور جن لوگوں نے (ان مہاجرین) کو اپنے یہاں ٹھیرایا اور ان کی مدد کی یہ لوگ ایمان کا پورا حق ادا کرنے والے ہیں ان کے لیے (آخرت میں) بڑی مغفرت اور (جنت میں) بڑی معزز روزی ہے۔ (74)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے جگہ دی اور مدد کی وہی سچے مومن ہیں ان کے لیے بڑی بخشش اور باعزت رزق ہے۔ “ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جدوجہد کی اور جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی وہی سچے مومن ہیں۔ ان کے لیے خطاؤں سے درگزر ہے اور بہترین رزق ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کے بعد فرمایا (وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بَعْضُھُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ) (کہ جو لوگ کافر ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے ولی ہیں۔ ) وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے وارث بھی ہوتے ہیں۔ کافروں کے درمیان آپس میں میراث جاری ہوگی کوئی مومن کسی کافر کا اور کوئی کافر کسی مومن کا وارث نہیں ہوسکتا۔ پہلا حکم یعنی یہ کہ مہاجر غیر مہاجر کا وارث نہ ہو منسوخ کردیا گیا اور ہجرت کے بجائے رشتہ داری کے اصول پر میراث کے احکام نازل ہوگئے لیکن یہ دوسرا حکم کہ مومن اور کافر کے درمیان توارث نہیں، دائمی ہے اور قیامت تک کے لیے یہی قانون ہے ہاں کافر آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔ اگر وہ لوگ مسلمانوں کی عملداری میں رہتے ہوں گے تو قاضی اسلام ان کے درمیان میراث تقسیم کر دے گا اگر کوئی مسلمان کسی کافر کا بیٹا ہو یا کوئی کافر کسی مسلمان کا بیٹا ہو تو ان کے درمیان میراث جاری نہ ہوگی۔ اگرچہ دارالاسلام میں رہتے ہوں۔ پھر فرمایا : (اِلَّاتَفْعَلُوْہُ تَکُنْ فِتْنَۃٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ کَبِیْرٌ) کہ جو احکام اوپر بیان کیے گئے اگر ان پر عمل نہ کرو گے اور ان کی خلاف ورزی کرو گے تو زمین میں بڑا فتنہ اور فساد ہوگا۔ اگر اپنے دینی بھائیوں کی مدد کے جوش میں معاہدے کی خلاف ورزی کر بیٹھے یا کافروں کو اپنا ولی یا وارث سمجھ لیا تو اس کے نتائج بہت خطر ناک ہوں گے اور زمین میں بڑا فتنہ ہوگا اور بڑا فساد پھیل جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے گھر چھوڑے اور لڑے اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے ان کو جگہ دی اور ان کی مدد کی وہی ہیں سچے مسلمان ان کے لیے بخشش ہے اور روزی عزت کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں انہوں نے جہاد بھی کیا اور وہ لوگ جنہوں نے مہاجرین کو رہنے کے لئے جگہ دی اور انہوں نے مہاجرین کی مدد کی یہی سب لوگ حقیقی ایمان والے ہیں ان کے لئے بڑی مغفرت ہے اور باعزت روزی ہے۔