Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 75

سورة الأنفال

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَ ہَاجَرُوۡا وَ جٰہَدُوۡا مَعَکُمۡ فَاُولٰٓئِکَ مِنۡکُمۡ ؕ وَ اُولُوا الۡاَرۡحَامِ بَعۡضُہُمۡ اَوۡلٰی بِبَعۡضٍ فِیۡ کِتٰبِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿٪۷۵﴾  6 الرّبع

And those who believed after [the initial emigration] and emigrated and fought with you - they are of you. But those of [blood] relationship are more entitled [to inheritance] in the decree of Allah . Indeed, Allah is Knowing of all things.

اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا ۔ پس یہ لوگ بھی تم میں سے ہی ہیں اور رشتے ناطے والے ان میں سے بعض بعض سے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کے حکم میں بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مِنۡۢ بَعۡدُ
بعد اس کے
وَہَاجَرُوۡا
اور انہوں نے ہجرت کی
وَجٰہَدُوۡا
اور جہاد کیا
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَ اُولُوا الۡاَرۡحَامِ
اور رحم / رشتوں والے
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اَوۡلٰی
زیادہ قریب ہیں
بِبَعۡضٍ
بعض کے
فِیۡ کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ کی کتاب میں
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مِنۡۢ بَعۡدُ
بعد اس کے
وَہَاجَرُوۡا
اور ہجرت کی انہوں نے
وَجٰہَدُوۡا
اور جہاد کیا انہوں نے
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
فَاُولٰٓئِکَ
تو وہ لوگ
مِنۡکُمۡ
تم میں سے ہیں
وَ اُولُوا الۡاَرۡحَامِ
اور رشتہ دار
بَعۡضُہُمۡ
بعض اُن کے
اَوۡلٰی
زیادہ حق دار ہیں
بِبَعۡضٍ
بعض کے
فِیۡ کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی کتاب میں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And those who believed after [the initial emigration] and emigrated and fought with you - they are of you. But those of [blood] relationship are more entitled [to inheritance] in the decree of Allah . Indeed, Allah is Knowing of all things.

اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا ۔ پس یہ لوگ بھی تم میں سے ہی ہیں اور رشتے ناطے والے ان میں سے بعض بعض سے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کے حکم میں بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ (ہجرت نبوی کے) بعد ایمان لائے اور ہجرت کرکے آگئے اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا وہ بھی تم میں شامل ہیں۔ مگر اللہ کے نوشتہ میں خون کے رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں۔ اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ اس کے بعدایمان لائے اور ہجرت کی اور انہوں نے تمہارے ساتھ مل کرجہادکیاتووہ تم ہی میں سے ہیں اوررشتہ دار اﷲ تعالیٰ کی کتاب میں ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں یقیناًاللہ تعالیٰ ہرچیزکوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believed later on and emigrated and participated with you in Jihad, then, they are one of you. As for the womb-relatives, some of them are closer to some as in the Book of Allah. Surely, Allah is aware of every thing.

اور جو ایمان لائے اس کے بعد اور گھر چھوڑ آئے اور لڑے تمہارے ساتھ ہو کر سو وہ لوگ بھی تمہیں میں ہیں، اور رشتہ دار آپس میں حقدار زیادہ ہیں ایک دوسرے کے اللہ کے حکم میں، تحقیق اللہ ہر چیز سے خبردار ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا تو (اے مسلمانو ! ) وہ تم میں سے ہی ہیں اور رحمی رشتے دار اللہ کے قانون میں ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں یقیناً اللہ ہرچیز کا علم رکھتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And those who believed afterwards and migrated and strove along with you: they belong to you. But those related by blood are nearer to one another according to the Book of Allah. Allah has knowledge of everything.

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کر کے آگئے اور تمہارے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے لگے وہ بھی تم ہی میں شامل ہیں ۔ مگر اللہ کی کتاب میں خون کے رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں ، 53 یقیناً اللہ ہر چیز کو جانتا ہے ۔ ؏ ١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جنہوں نے بعد میں ایمان قبول کیا ، اور ہجرت کی ، اور تمہارے ساتھ جہاد کیا تو وہ بھی تم میں شامل ہیں ۔ اور ( ان میں سے ) جو لوگ ( پرانے مہاجرین کے ) رشتہ دار ہیں ، وہ اللہ کی کتاب میں ایک دوسرے ( کی میراث کے دوسروں سے ) زیادہ حق دار ہیں ۔ ( ٥٥ ) یقینا اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ بعد کو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی 11 اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا وہ تم ہی میں سے ہیں 12 اور ناطے رشتے والے ایک دوسرے کے وارث ہونے میں اللہ کی کتاب کی رو سے زیادہ حق دار ہیں 1 بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے 2 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ (ہجرت نبوی کے) بعد کے وقت میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور تم لوگوں کے ساتھ ہو کر جہاد (لڑائی) کیا سو وہ بھی تم ہی میں سے ہیں اور رشتہ دار اللہ کے حکم سے ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا یہ لوگ بھی تم میں سے ہیں۔ اور اللہ کی کتاب میں رشتے داران میں سے بعض بعض سے زیادہ نزدیک اور حق دار ہیں۔ بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کرگئے اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کرتے رہے وہ بھی تم ہی میں سے ہیں۔ اور رشتہ دار خدا کے حکم کی رو سے ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believed after wards and emigrated and strave hard along with you: these also are of you; and the kindred by blood are nearer unto one anot her in Allah's decree; verily Allah is of everything the Knower.

اور جو لوگ ایمان لائے بعد میں اور ہجرت (بھی) کی اور جہاد بھی تم لوگوں کے ساتھ مل کر کیا سو یہ لوگ بھی تم ہی میں شامل ہیں ۔ اور (ان میں کے) قرابت دار ایک دوسرے کی میراث کے زیادہ حقدار ہیں ۔ کتاب اللہ کی نوشتہ میں بیشک اللہ ہر شے کا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ایمان لائیں اس کے بعد اور ہجرت کریں اور تمہارے ساتھ جہاد میں شریک ہوں ، یہ بھی تمہی میں سے ہیں اور رحمی رشتے والے اللہ کے قانون میں ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا پس وہ لوگ تم میں سے ہی ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی کتاب میں رشتے دار ایک دوسرے کے آپس میں زیادہ قریب تر ہیں ۔ بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کرتے رہے وہ بھی تم ہی میں سے ہیں اور رشتہ دار اللہ کے حکم کی رو سے وراثت میں ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں کچھ شک نہیں کہ اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اس کے بعد، اور انہوں نے ہجرت بھی کی اور جہاد بھی کیا، تمہارے ساتھ شامل ہو کر تو ایسے لوگ بھی تم ہی میں سے ہیں، اور رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں اللہ کے حکم کے مطابق، بیشک اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ( ہجرت نبوی کے ) بعد ایمان لائے اور ہجرت کرکے آگئے اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا وہ بھی تم میں شامل ہیں مگر اللہ کی کتاب میں رشتہ دارایک دوسرے کے زیادہ حقدارہیں اللہ تعالیٰ یقینًا ہر چیزکوخوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو بعد کو ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ جہاد کیا وہ بھی تمہیں میں سے ہیں ( ف٤٤ ) اور رشتہ والے ایک دوسرے سے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کی کتاب میں ( ف۱٤۵ ) بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور انہوں نے راہِ حق میں ( قربانی دیتے ہوئے ) گھر بار چھوڑ دیئے اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا تو وہ لوگ ( بھی ) تم ہی میں سے ہیں ، اور رشتہ دار اللہ کی کتاب میں ( صلہ رحمی اور وراثت کے لحاظ سے ) ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں ، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا تو وہ بھی تم ہی میں داخل ہیں اور جو صاحبانِ قرابت ہیں ، وہ اللہ کی کتاب میں ( میراث کے سلسلہ میں ) ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں ۔ بے شک اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who accept Faith subsequently, and adopt exile, and fight for the Faith in your company,- they are of you. But kindred by blood have prior rights against each other in the Book of Allah. Verily Allah is well-acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who accepted the faith later, left their homes and strove with you for the cause of God are also your people. They relatives are nearer to each other according to the Book of God. God has knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believed afterwards, and emigrated and strove hard along with you, they are of you. But kindred by blood are nearer to one another (regarding inheritance) in the decree ordained by Allah. Verily, Allah is the All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who believed afterwards and fled and struggled hard along with you, they are of you; and the possessors of relationships are nearer to each other in the ordinance of Allah; surely Allah knows all things.

Translated by

William Pickthall

And those who afterwards believed and left their homes and strove along with you, they are of you; and those who are akin are nearer one to another in the ordinance of Allah. Lo! Allah is Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग बाद में ईमान लाए और हिजरत की और तुम्हारे साथ मिलकर जिहाद किया वे भी तुम में से हैं, और ख़ून के रिश्तेदार एक-दूसरे के ज़्यादा हक़दार हैं अल्लाह की किताब में, बेशक अल्लाह हर चीज़ का जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ (ہجرت نبویہ کے) بعد کے زمانے میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ جہاد کیا (2) سو یہ لوگ (گو فضیلت میں تمہارے برابر نہیں لیکن تاہم) تمہارے ہی شمار میں ہیں، اور جو لوگ رشتہ دار ہیں کتاب اللہ میں ایک داسرے (کی میراث) کے زیادہ حقدار ہیں۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔ (3) (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا وہ تم ہی سے ہیں اور رشتے دار اللہ کی کتاب میں ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ “ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کرکے آگئے اور تمہارے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے لگے وہ بھی تم ہی میں شامل ہیں مگر اللہ کی کتاب میں خون کے رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں ، یقینا اللہ ہر چیز کو جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے ٹھکانہ دیا اور مدد کی یہ وہ لوگ ہیں جو واقعی ایمان والے ہیں ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ہے۔ اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا سو یہ لوگ تم میں سے ہیں، اور جو لوگ رشتہ دار ہیں وہ اللہ کی کتاب میں ایک دوسرے کے قریب تر ہیں۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو ایمان لائے اس کے بعد اور گھر چھوڑ آئے اور لڑے تمہارے ساتھ ہو کر سو وہ لوگ بھی تمہی میں ہیں اور رشتہ دار آپس میں حق دار زیادہ ہیں ایک دوسرے کے اللہ کے حکم میں تحقیق اللہ ہر چیز سے خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور انہوں نے تمہارے ساتھ مل کر جہاد بھی کیا تو یہ لوگ بھی تم ہی میں سے ہیں اور کتاب اللہ کے حکم کی رو سے رشتہ دار آپس میں ایک دوسرے کی وراثت کے زیادہ حق دار ہیں بلاشبہ اللہ ہر ایک شئے کو خوب جانتا ہے۔