Surat ut Takveer
Surah: 81
Verse: 22
سورة التكوير
وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ ﴿ۚ۲۲﴾
And your companion is not [at all] mad.
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے ۔
وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ ﴿ۚ۲۲﴾
And your companion is not [at all] mad.
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے ۔
And your companion (Muhammad) is not a madman.
اور یہ تمہارا رفیق کچھ دیوانہ نہیں
اور تمہارے یہ ساتھی (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی مجنون نہیں ہیں۔
(O people of Makkah), your companion is not mad;
اور ﴿اے اہل مکہ﴾ تمہارا رفیق18 مجنون نہیں ہے ،
اور ( اے مکہ والو ) تمہارے ساتھ رہنے والے یہ صاحب ( یعنی حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کوئی دیوانے نہیں ہیں ۔
اور اے مکر والو تمہارا ساتھی محمد باولا نہیں ہے جیسے تم سمجھتے ہو
اور تمہارے صاحب (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں
کہ یہ تمہارے رفیق (حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی دیوانے نہیں ہیں۔
Nor is your companion distracted.
اور (یہ) تمہارے ساتھی کوئی مجنون نہیں ہیں ۔
اور مکہ والو ! تمہارے رفیق (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں
اور ( اے لوگو! ) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) دیوانے نہیں ہیں ( جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے )
اور تمہارے ساتھ کے رہنے والے محمد (علیہ السلام) مجنون نہیں ہیں۔