Surat ut Takveer

Surah: 81

Verse: 9

سورة التكوير

بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ ۚ﴿۹﴾

For what sin she was killed

کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

And when the female infant (Al-Maw'udah) buried alive is questioned: For what sin was she killed? The majority have recited it as Su'ilat (she is questioned), as it is here. Al-Maw'udah is the female infant that the people of the pre-Islamic time of ignorance would bury in the dirt due to their hatred of girls. Therefore, on the Day of Judgement, the female infant will be asked what sin she committed that caused here to be murdered. This will be a means of frightening her murderer. For verily, if the one who was wronged is questioned, what does the wrongdoer (the one who is guilty of the oppression) think then. Ali bin Abi Talhah reported that Ibn `Abbas said, وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُيِلَتْ And when the female infant (Al-Maw'udah)buried alive Su'ilat: "This means that she will ask." Abu Ad-Duha made a similar statement when he said, "She will ask, meaning she will demand restitution for her blood." The same has been reported from As-Suddi and Qatadah. Hadiths have been reported concerning the Maw'udah. Imam Ahmad recorded from A'ishah, who reported from Judamah bint Wahb, the sister of Ukkashah, that she said, "I was in the presence of the Messenger of Allah when he was with some people, and he said, لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ فَنَظَرْتُ فِي الرُّومِ وَفَارِسَ فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلاَدَهُمْ وَلاَ يَضُرُّ أَوْلاَدَهُمْ ذلِكَ شَيْيًا I was about to prohibit sexual relations with breast feeding women, but then I saw that the Romans and the Persians have sexual relations with their women who breast feed their children and it does not harm the children at all. Then they asked him about interruption of sexual intercourse to prevent the male discharge from entering the womb of the woman, and he said, ذلِكَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ وَهُوَ الْمَوْءُودَةُ سُيِلَت That is the minor infanticide and it is the female infant buried alive (Maw'udah) that will be questioned." Muslim, Ibn Majah, Abu Dawud, At-Tirmidhi and An-Nasa'i, all recorded this Hadith as well. The Atonement for burying Infant Girls Alive Abdur-Razzaq said that Isra'il informed them from Simak bin Harb, from An-Nu`man bin Bashir, who reported from Umar bin Al-Khattab that he said concerning Allah's statement, وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُيِلَتْ And when the female infant buried alive is questioned. "Qays bin `Asim came to the Messenger of Allah and said, `O Messenger of Allah! Verily, I buried some daughters of mine alive in the period of pre-Islamic ignorance.' The Messenger of Allah said, أَعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ رَقَبَة Free a slave for each one of them. Then Qays said, `O Messenger of Allah! Verily, I am an owner of camels.' The Prophet said, فَانْحَرْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بَدَنَة Then sacrifice a camel for each one of them." The Distribution of the Pages Allah says, وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

بِاَيِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ۝ ٩ ۚ أيا أَيُّ في الاستخبار موضوع للبحث عن بعض الجنس والنوع وعن تعيينه، ويستعمل ذلک في الخبر والجزاء، نحو : أَيًّا ما تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْماءُ الْحُسْنى [ الإسراء/ 110] ، وأَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلا عُدْوانَ عَلَيَّ [ القصص/ 28] ( ا ی ی ) ای ۔ جب استفہام کیلئے ہو تو جنس یا نوع کی تعیین اور تحقیق کے متعلق سوال کے لئے آتا ہے اور یہ خبر اور جزا کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے چناچہ فرمایا :۔ { أَيًّا مَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى } ( سورة الإسراء 110) جس نام سے اسے پکارا اس کے سب نام اچھے ہیں { أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ } ( سورة القصص 28) کہ میں جونسی مدت ( چاہو ) پوری کردوں پھر مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو ۔ ذنب والذَّنْبُ في الأصل : الأخذ بذنب الشیء، يقال : ذَنَبْتُهُ : أصبت ذنبه، ويستعمل في كلّ فعل يستوخم عقباه اعتبارا بذنب الشیء، ولهذا يسمّى الذَّنْبُ تبعة، اعتبارا لما يحصل من عاقبته، وجمع الذّنب ذُنُوب، قال تعالی: فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ [ آل عمران/ 11] ، الذنب ( ض ) کے اصل معنی کسی چیز کی دم پکڑنا کے ہیں کہا جاتا ہے ذنبتہ میں نے اس کی دم پر مارا دم کے اعتبار ست ہر اس فعل کو جس کا انجام برا ہوا سے ذنب کہہ دیتے ہیں اسی بناء پر انجام کے اعتباڑ سے گناہ کو تبعتہ بھی کہا جاتا ہے ۔ ذنب کی جمع ذنوب ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ [ آل عمران/ 11] تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ( عذاب میں ) پکڑلیا تھا۔ قتل أصل القَتْلِ : إزالة الروح عن الجسد کالموت، لکن إذا اعتبر بفعل المتولّي لذلک يقال : قَتْلٌ ، وإذا اعتبر بفوت الحیاة يقال : موت . قال تعالی: أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] ( ق ت ل ) القتل ( ن ) الموت کی طرح اس کے معنی بھی جسم سے روح کو زائل کرنے کے ہیں لیکن موت اور قتل میں فرق یہ ہے کہ اگر اس فعل کو سرا انجام دینے والے کا اعتبار کیا جائے تو اسے قتل کہا جاتا ہے اور اگر صرف روح کے فوت ہونے کا اعتبار کیا جائے تو اسے موت کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں قرآن میں ہے : ۔ أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144]

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٩{ بِاَیِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ ۔ } ” کہ وہ کس گناہ کی پاداش میں قتل کی گئی تھی ؟ “ م یہ تذکیر و انذار کا بہت لطیف انداز ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

9 The style of this verse reflects an intensity of rage and fury inconceivable in common life. The parents who buried their daughters alive, would be so contemptible in the-sight of Allah that they would not be asked: "Why did you kill the innocent infant?" But disregarding them the innocent girl will be asked: "For what crime were you slain?" And she will tell her story how cruelly she had been treated by her barbarous parents and buried alive. Besides, two vast themes have been compressed into this brief verse, which though not expressed in words, are reflected by its style and tenor. First that in it the Arabs have been made to realize what depths of moral depravity they have touched because of their ignorance in that they buried their own children alive; yet they insist that they would persist in the same ignorance and would not accept the reform that Muhammad (upon whom be Allah's peace) was trying to bring about in their corrupted society. Second, that an express argument has been given in it of the necessity and inevitability of the Hereafter. The case of the infant girl who was buried alive, should be decided and settled justly at some tune, and there should necessarily be a time when the cruel people who committed this heinous crime, should be called to account for it, for there was none in the world to hear the cries of complaint raised by the poor soul. This act was looked upon with approval by the depraved society; neither the parents felt any remorse for it, nor anybody in the family censured them, nor the society took any notice of it. Then, should this monstrosity remain wholly unpunished in the Kingdom of God? This barbaric custom of burying the female infants alive had become widespread in ancient Arabia for different reasons. One reason was economic hardship because of which the people wanted to have fewer dependents so that they should not have to bear the burden of bringing up many children. Male offspring were brought up in the hope that they would later help in earning a living, but the female offspring were killed for the fear that they would have to be reared till they matured and then given away in marriage. Second, the widespread chaos because of which the male children were brought up in order to have more and more helpers and supporters; but daughters were killed because in tribal wars they had to be protected instead of being useful in any way for defence. Third, another aspect of the common chaos also was that when the hostile tribes raided each other and captured girls they would either keep them as slave-girls or sell them to others. For these reasons the practice that had become common in Arabia was that at childbirth a pit was kept dug out ready for use by the woman so that if a girl was born, she was immediately cast into it and buried alive. And if sometimes the mother was not inclined to act thus, or the people of the family disapproved of it, the father would rear her for some time half-heartedly, and then finding time would take her to the desert to be buried alive. This tyranny and hard-heartedness was once described by a person before the Holy Prophet (upon whom be peace) himself. According to a Hadith related in the first chapter of Sunan Darimi, a man came to the Holy Prophet and related this incident of his pre-lslamic days of ignorance: "I had a daughter who was much attached to me. When I called her, she would come running to me. One day I called her and took her out with me. On the way we came across a well. Holding her by the hand I pushed her into the well. Her last words that I heard were: Oh father, oh father!!" Hearing this the Holy Prophet (upon whom be peace) wept and tears started falling from his eyes One of those present on the occasion said: O man, you have grieved the Holy Prophet. The Holy Prophet said: Do not stop him, let him question about what he feels so strongly now. Then the Holy Prophet asked him to narrate his story once again. When he narrated it again the Holy Prophet wept so bitterly that his beard became we with tears. Then he said to the man: "Allah has forgiven that you did in the days of ignorance: now turn to Him in repentance.' It is not correct to think that the people of Arabia had no feeling of the baseness of this hideous, inhuman act. Obviously, no society, however corrupted it may be, can be utterly devoid of the feeling that such tyrannical acts are evil. That is why the Holy Qur'an has not dwelt upon the vileness of this act, but has only referred to it in awe-inspiring words to the effect: "A time will come when the girl who was buried alive, will be asked for what crime she was slain?" The history of Arabia also shows that many people in the pre-Islamic days of ignorance had a feeling that the practice was vile and wicked. According to Tabarani, Sa`sa'ah bin Najiyah al-Mujashi`i, grandfather of the poet, Farazdaq, said to the Holy Prophet: "O Messenger of Allah, during the days of ignorance I have done some good works also among which one is that I saved 360 girls from being buried alive: I gave two camels each as ransom to save their lives. Shall I get any reward for this?" The Holy Prophet replied; "Yes, there is a reward for you, and it is this that Allah has blessed you with Islam." As a matter of fact, a great blessing of the blessings of Islam is that it not only did put an end to this inhuman practice in Arabia but even wiped out the concept that the birth of a daughter was in any way a calamity, which should be endured unwillingly. On the contrary, Islam taught that bringing up daughters, giving them good education and enabling them to become good housewives, is an act of great merit and virtue. The way the Holy Prophet (upon whom be peace) changed the common concept of the people in respect of girls can be judged from his many sayings which have been reported in the Hadith. As for example, we reproduce some of these below: "The person who is put to a test because of the birth of the daughters and then he treats them generously, they will become a means of rescue for him from Hell." (Bukhari, Muslim) . "The one who brought up two girls till they attained their maturity, will appear along with me on the Resurrection Day ... Saying this the Holy Prophet jointed and raised his fingers. (Muslim) . "The one who brought up three daughters, or sisters, taught then good manners and treated them with kindness until they became self-sufficient. AIlah will make Paradise obligatory for him. A man asked: what about two, O Messenger of Allah? The Holy Prophet replied: the same for two." Ibn `Abbas, the reporter of the Hadith, says: "Had the people at that time asked in respect of one daughter, the Holy Prophet would have also given the same reply about her. " (Sharh as-Sunnh) . "The one who has a daughter born to him and he does not bury her alive, nor keeps her in disgrace, nor prefers his son to her, Allah will admit him to Paradise." (Abu Da'ud) . "The one who has three daughters born to him, and he is patient over them, and clothes them well according to his means, they will become a means of rescue for him from Hell. " (Bukhari, Al-Adab al-Mufrad, Ibn Majah) . "The Muslim who has two daughters and he looks after them well, they will lead him to Paradise." (Bukhari: Al-Adab al-Mufrad) . The Holy Prophet said to Suraqah bin Ju'sham: "Should I tell you what is the greatest charity (or said: one of the greatest charities) ? He said: Kindly do tell, O Messenger of Allah. The Holy Prophet said: Your daughter who (after being divorced or widowed) returns to you and should have no other bread-winner." (Ibn Majah, Bukhari Al-Adab al-Mufrad) . This is the teaching which completely changed the viewpoint of the people about girls not only in Arabia but among all the nations of the world, which later become blessed with Islam. br>

سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :9 اس آیت کے انداز بیان میں ایسی شدید غضبناکی پائی جاتی ہے جس سے زیادہ سخت غضبناکی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ بیٹی کو زندہ گاڑنے والے ماں باپ اللہ تعالی کی نگاہ میں ایسے قابل نفرت ہوں گے کہ ان کو مخاطب کر کے یہ نہ پوچھا جائے گا کہ تم نے اس معصوم کو کیوں قتل کیا ، بلکہ ان سے نگاہ پھیر کر معصوم بچی سے پوچھا جائے گا کہ تو بے چاری آخر کس قصور میں ماری گئی ، اور وہ اپنی داستان سنائے گی کہ ظالم ماں باپ نے اس کے ساتھ کیا ظلم کیا اور کس طرح اسے زندہ دفن کردیا ۔ اس کے علاوہ اس مختصر سی آیت میں دو بہت بڑے مضمون سمیٹ دیے گئے ہیں جو الفاظ میں بیان کیے بغیر خود بخود اس کے فحوی سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ ایک یہ کہ اس میں اہل عرب کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ جاہلیت نے ان کو اخلاقی پستی کی کس انتہا پر پہنچا دیا ہے کہ وہ اپنی ہی اولاد کو اپنے ہاتھوں زندہ در گور کرتے ہیں ، پھر بھی انہیں اصرار ہے کہ اپنی اسی جاہلیت پر قائم رہیں گے اور اس اصلاح کو قبول نہ کریں گے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بگڑے ہوئے معاشرے میں کرنا چاہتے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ اس میں آخرت کے ضروری ہونے کی ایک صریح دلیل پیش کی گئی ہے ۔ جس لڑکی کو زندہ دفن کر دیا گیا ، آخر اس کی کہیں تو داد رسی ہونی چاہیے ۔ اور جن ظالموں نے یہ ظلم کیا ، آخر کبھی تو وہ قت آنا چاہیے جب ان سے اس بے دردانہ ظلم کی باز پرس کی جائے ۔ دفن ہونے والی لڑکی کی فریاد دنیا میں تو کوئی سننے والا نہ تھا ۔ جاہلیت کے معاشرے میں اس فعل کو بالکل جائز کر رکھا گیا تھا ۔ نہ ماں باپ کو اس پر کوئی شرم آتی تھی ۔ نہ خاندان میں کوئی ان کو ملامت کرنے والا تھا ۔ نہ معاشرے میں کوئی اس پر گرفت کرنے والا تھا ۔ پھر کیا خدا کی خدائی میں ظلم عظیم بالکل ہی بے داد رہ جانا چاہیے؟ عرب میں لڑکیوں کو زندہ دفن کرنے کا بے رحمانہ طریقہ قدیم زمانے میں مختلف وجوہ سے رائج ہو گیا تھا ۔ ایک ، معاشی خستہ حالی جس کی وجہ سے لوگ چاہتے تھے کہ کھانے و الے کم ہوں اور اولاد کو پالنے پوسنے کا بار ان پر نہ پڑے ۔ بیٹوں کو تو اس امید پر پال لیا جاتا تھا کہ بعد میں وہ حصول معیشت میں ہاتھ بٹائیں گے ، مگر بیٹیوں کو اس لیے ہلاک کر دیا جاتا تھا کہ انہیں جوان ہونے تک پالنا پڑے گا اور پھر انہیں بیاہ دینا ہو گا ۔ دوسرے ، عام بد امنی جس کی وجہ سے بیٹوں کو اس لیے پالا جاتا تھا کہ جس کے جتنے زیادہ بیٹے ہوں گے اس کے اتنے ہی حامی و مدد گار ہوں گے ، مگر بیٹیوں کو اس لیے ہلاک کر دیا جاتا تھا کہ قبائلی لڑائیوں میں الٹی ان کی حفاظت کرنی پڑتی تھی اور دفاع پر وہ کسی کام نہ آ سکتی تھیں ۔ تیسرے عام بد امنی کا ایک شاخسانہ یہ بھی تھا کہ دشمن قبیلے جب ایک دوسرے پر اچانک چھاپے مارتے تھے تو جو لڑکیاں بھی ان کے ہاتھ لگتی تھیں انہیں لے جا کر وہ یا تو لونڈیاں بنا کر رکھتے تھے یا کہیں بیچ ڈالتے تھے ۔ ان وجوہ سے عرب میں یہ طریقہ چل پڑا تھا کہ کبھی تو زچگی کے وقت ہی عورت کے آگے ایک گڑھا کھود رکھا جاتا تھا تاکہ اگر لڑکی پیدا ہو تو اسی وقت اسے گڑھے میں پھینک کر مٹی ڈال دی جائے ۔ اور کبھی اگر ماں اس پر راضی نہ ہوتی یا اس کے خاندان والے اس میں مانع ہوتے تو باپ بادل ناخواستہ اسے کچھ مدت تک پالتا اور پھر کسی وقت صحرا میں لے جا کر زندہ دفن کر دیتا ۔ اس معاملہ میں جو شقاوت برتی جاتی تھی اس کا قصہ ایک شخص نے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مرتبہ بیان کیا ۔ سنن دارمی کے پہلے ہی باب میں حدیث منقول ہے کہ ایک شخص نے حضور سے اپنے عہد جاہلیت کا یہ واقعہ بیان کیا کہ میری ایک بیٹی تھی جو مجھ سے بہت مانوس تھی ۔ جب میں اس کو پکارتا تو دوڑی دوڑی میرے پاس آتی تھی ۔ ایک روز میں نے اس کو بلایا اور ا پنے ساتھ لے کر چل پڑا ۔ راستہ میں ایک کنواں آیا ۔ میں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے کنویں میں دھکا دے دیا ۔ آخری آواز جو اس کی میرے کانوں میں آئی وہ تھی ہائے ابا ، ہائے ابا ۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رو دیے اور آپ کے آنسو بہنے لگے ۔ حاضرین میں سے ایک نے کہا اے شخص تو نے حضور کو غمگین کر دیا ۔ حضور نے فرمایا اسے مت روکو ، جس چیز کا اسے سخت احساس ہے اس کے بارے میں اسے سوال کرنے دو ۔ پھر آپ نے اس سے فرمایا کہ اپنا قصہ بیان کر ۔ اس نے دوبارہ اسے بیان کیا اور آپ سن کر اس قدر روئے کہ آپ کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو گئی ۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ جاہلیت میں جو کچھ ہو گیا اللہ نے اسے معاف کر دیا ، اب نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کر ۔ یہ خیال کرنا صحیح نہیں ہے کہ اہل عرب اس انتہائی غیر انسانی فعل کی قباحت کا سرے سے کوئی احساس ہی نہ رکھتے تھے ۔ ظاہر بات ہے کہ کوئی معاشرہ خواہ کتنا ہی بگڑ چکا ہو ، وہ ایسے ظالمانہ افعال کی برائی کے احساس سے بالکل خالی نہیں ہو سکتا ۔ اسی وجہ سے قرآن پاک میں اس فعل کی قباحت پر کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کی گئی ہے ، بلکہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے الفاظ میں صرف اتنی بات کہہ کر چھوڑ دیا گیا ہے کہ ا یک وقت آئے گا جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ تو کس قصور میں ماری گئی ۔ عرب کی تاریخ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو زمانہ جاہلیت میں اس رسم قباحت کا احساس تھا ۔ طبرانی کی روایت ہے کہ فرزدق شاعر کے دادا صعصعہ بن ناجیۃ المجاشعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ ، میں نے جاہلیت کے زمانے میں کچھ اچھے اعمال بھی کیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ میں نے 360 لڑکیوں کو زندہ دفن ہونے سے بچایا اور ہر ایک کی جان بچانے کا دو دو اونٹ فدیے میں دیے ۔ کیا مجھے اس پر اجر ملے گا ؟ حضور نے فرمایا ہاں تیرے لیے اجر ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ نے تجھے اسلام کی نعمت عطا فرمائی ۔ در حقیقت یہ اسلام کی برکتوں میں سے ایک بڑی برکت ہے کہ اس نے نہ صرف یہ کہ عرب سے اس انتہائی سنگدلانہ رسم کا خاتمہ کیا ، بلکہ اس تخیل کو مٹایا کہ بیٹی کی پیدائش کوئی حادثہ اور مصیبت ہے جسے بادل ناخواستہ برداشت کیا جائے ۔ اس کے برعکس اسلام نے یہ تعلیم دی کہ بیٹیوں کو پرورش کرنا ، انہیں عمدہ تعلیم و تربیت دینا اور انہیں اس قابل بنانا کہ وہ ایک اچھی گھر والی بن سکیں ، بہت بڑا نیکی کا کام ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملہ میں لڑکیوں کے متعلق لوگوں کے عام تصور کو جس طرح بدلاہے اس کا اندازہ آپ کے ان بہت سے ارشادات سے ہو سکتا ہے جو احادیث میں منقول ہیں ۔ مثال کے طور پر ذیل میں ہم آپ کے چند ارشادات نقل کرتے ہیں: من ابتلی من ہذہ البنات بشیء فا حسن الیھن کن لہ ستراً من النار ۔ ( بخاری ، مسلم ) جو شخص ان لڑکیوں کی پیدائش سے آزمائش میں ڈالا جائے اور پھر وہ ان سے نیک سلوک کرے تو یہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنیں گی ۔ من عال جاریتین حتی تبلغا جاء یوم القیمۃ انا و ھکذا او ضم اصابعہ ( مسلم ) جس نے دو لڑکیوں کو پرورش کیا یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں تو قیامت کے روز میرے ساتھ وہ اس طرح آئے گا ، یہ فرما کر حضور نے اپنی انگلیوں کو جوڑ کر بتایا ۔ من عال ثلث بنات او مثلھن من الاخوات فاد بھن و رحمھن حتی یغنیھن اللہ اوجب اللہ لہ الجنۃ ، فقال رجل یا رسول اللہ او اثنتین ۔ قال او اثنتین حتی لو قالوا او واحدۃ لقال واحدۃ ۔ ( شرح السنۃ ) جس شخص نے تین بیٹیوں ، یا بہنوں کو پرورش کیا ، ان کو اچھا ادب سکھایا اور ان سے شفقت کا برتاؤ کیا یہاں تک کہ وہ اس کی مدد کی محتاج نہ رہیں تو اللہ اس کے لیے جنت واجب کر دے گا ۔ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ اور دو ، حضور نے فرمایا اور دو بھی ۔ حدیث کے راوی ابن عباس کہتے ہیں کہ اگر لوگ اس وقت ایک کے متعلق پوچھتے تو حضور اس کے بارے میں بھی یہی فرماتے ۔ من کانت لہ انثیٰ فلم یئدھا و لم یھنھا و لم یؤثر ولدہ علیھا ادخلہ اللہ الجنۃ ۔ جس کے ہاں لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ دفن نہ کرے ، نہ ذلیل کر کے رکھے ، نہ بیٹے کو اس پر ترجیح دے اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا ۔ من کان لہ ثلاث بنات و صبر علیھن و کساھن من جدتہ کن لہ حجابا من النار ۔ ( بخاری فی الادب المفرد ۔ ابن ماجہ ) جس کے ہاں تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے اور اپنی وسعت کے مطابق ان کو اچھے کپڑے پہنائے وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنیں گی ۔ ما من مسلم تدرکہ ابنتان فیحسن صحبتھما الا ادخلتاہ الجنۃ ۔ ( بخاری ، ادب المفرد ) جس مسلمان کے ہاں دو بیٹیاں ہوں اور وہ ان کو اچھی طرح رکھے وہ اسے جنت میں پہنچائیں گی ۔ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لسراقۃ بن جعشم الا ادلک علی اعظم الصدقۃ او من اعظم الصدقۃ قال بلی یا رسول اللہ قال ابنتک المردودۃ الیک لیس لھا کا سب غیرک ۔ ( ابن ماجہ ۔ بخاری فی الادب المفرد ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سراقہ بن جعشم سے فرمایا میں تمہیں بتاؤں کہ سب سے بڑا صدقہ ۔ ( فرمایا بڑے صدقوں میں سے ایک ) کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا ضرور بتائیے یا رسول اللہ ۔ فرمایا تیری وہ بیٹی جو ( طلاق پا کر یا بیوہ ہو کر ) تیری طرف پلٹ آئے اور تیرے سوا کوئی اس کے لیے کمانے والا نہ ہو ۔ یہی وہ تعلیم ہے جس نے لڑکیوں کے متعلق لوگوں کا نقطہ نظر صرف عرب ہی میں نہیں بلکہ دنیا کی ان تمام قوموں میں بدل دیا جو اسلام کی نعمت سے فیض یاب ہوتی چلی گئیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

6: جاہلیت کے زمانے میں ایک انتہائی وحشیانہ رسم یہ تھی کہ لوگ عورتوں کو منحوس سمجھتے تھے، اور بعض قبیلے ایسے تھے کہ اگر اُن میں سے کسی کے یہاں بچی پیدا ہوجاتی تو وہ شرم کے مارے اُس بچی کو زندہ زمین میں دفن کردیتا تھا۔ قیامت میں اُس بچی کو لاکر پوچھا جائے گا کہ تمہیں کس جرم میں موت کے گھاٹ اُتارا گیا تھا؟ اس سے اُن ظالموں کو سزا دینا مقصود ہوگا جنہوں نے اُس بچی کے ساتھ ایسی درندگی کا معاملہ کیا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(81:9) بای ذنب قتلت : کسی گناہ کے مارے قتل کی گئی تھی۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 تاکہ جب وہ یہ جواب دے کہ اسے بےقصور زمین میں دفن کیا گیا تو اس کے قاتل کو سزا دی جائے۔ اس سے مقصود یہ بتانا ہے کہ فقرو عار کی وجہ سے اولاد کو قتل کرنا، جیسا کہ بعض عرب قبائل میں اس کا دستور تھا۔ نہایت گھنائونا جرم ہے جس کی سزا قیامت کے دن ضرور ملے گی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

واذا ........................ قتلت (9:81) ” اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ وہ کسی قصور میں ماری گئی “۔ دور جاہلیت میں انسانیت کی تذلیل اس حد تک پہنچ گئی تھی کہ لوگوں میں لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کا عام رواج تھا۔ یہ حرکت وہ دو وجوہات سے کرتے تھے۔ ایک یہ کہ وہ اس بات کو عار سمجھتے تھے کہ ان کی لڑکیاں کسی کی بیوی یا لونڈیاں بنیں۔ دوسری وجہ یہ تھی وہ فقر اور غربت سے ڈرتے تھے۔ قرآن کریم نے اس عادت بد کو قلم بند کرکے دور جاہلیت کی اس برائی کو ہمیشہ کے لئے ریکارڈ کردیا۔ کیونکہ اسلام آیا ہی اس لئے تھا کہ عربوں اور پوری انسانیت کو اس پستی سے نکال دے۔ اور انسانیت کو ترقی اور رفعت عطا کرے۔ قرآن کہتا ہے۔ واذا بشر ................................ یحکمون (59-58:16) ” اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کے چہرے پر سیاہی چھاجاتی ہے اور وہ بس خون کا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے۔ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کہ اس بری خبر کے بعد کیا کسی کو منہ دکھائے۔ سوچتا ہے کہ ذلت کے ساتھ بیٹی کو لے رہے یا مٹی میں دبادے۔ دیکھو کتنے برے حکم ہیں جو یہ خدا کے بارے میں لگاتے ہیں “۔ اور دوسری جگہ ہے۔ واذا بشر ............................ غیر مبین (18-17:43) ” اور حال یہ ہے کہ جس اولاد کی یہ لوگ اس خدائے رحمن کی طرف نسبت کرتے ہیں ، اس کی ولادت کا مژدہ اگر جب خود ان میں سے کسی کو دیا جاتا ہے تو اس کے منہ پر سیاہی چھاجاتی ہے ، اور وہ غم سے بھر جاتا ہے۔ کیا اللہ کے حصے میں وہ اولاد آئی جو زیوروں میں پائی جاتی ہے۔ اور بحث اور حجت میں اپنا مدعا پوری طرح واضح بھی نہیں کرسکتی “۔ اور تیسری جگہ یہ فرمایا : ولا تقتلوا .................................... وایاکم (31:12) ” اور اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو ، ہما نہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی۔ درحقیقت ان کا قتل ایک بڑی خطا ہے “۔ یہ رسم عملاً نہایت سنگدلی سے پوری کی جاتی تھی۔ بیٹی کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا۔ ایک صورت یہ ہوتی کہ جب بچی چھ سال کی ہوجاتی تو باپ ماں سے کہتا کہ لڑکی تیار کرو ، میں اسے ماموں کے گھر لے جاتا ہوں۔ اس سے قبل وہ کسی خالی جگہ اس کے لئے کنواں کھود چکا ہوتا تھا۔ جب لڑکی کو لے جاکر کنویں پر پہنچا تو کہتا کہ کنویں میں دیکھو اور اسے کنویں میں گرا دیتا اور اوپر سے مٹی گرادیا۔ بعض اقوام میں رواج یہ ہوتا کہ جب کسی عورت کی ولادت کا وقت آتا تو اسے ایک گڑھے کے کنارے بٹھایا جاتا۔ اگر ولادت بیٹی کی ہوتی تو اسے گڑھے میں گرادیتی۔ اور اگر بیٹا ہوتا تو لے کر گھر آجاتی۔ اگر کوئی خاندان بیٹی کو زندہ درگور کرنے کا اردہ نہ کرتا تو اسے نہایت ہی بری حالت میں رکھا جاتا اور جب وہ اونٹ چرانے کے قابل ہوتی تو اسے اون یابالوں سے بنا ہوا کی جبہ پہنادیا جاتا اور دیہات میں بمیج دیا جاتا کہ اونٹ چرائے۔ جو لوگ بیٹیوں کو زندہ درگور نہ کرتے اور ان سے اونٹ بھی نہ چرواتے تو وہ دوسرے ذرائع سے ان کو زندہ درگور رکھتے۔ جب بیچاری کسی کے نکاح میں آتی اور خاوند مرجاتا تو خاندان کا سرپرست آتا اور اس کے سر پر کپڑا ڈال دیتا۔ اس کے معنی یہ ہوتے کہ اس عورت کے ساتھ کوئی شخص نکاح نہیں کرسکتا۔ اگر اسے خود پسند آتی تو اس کے ساتھ شادی کرلیتا چاہے وہ اس شادی کو پسند کرتی یا نہ کرتی۔ اگر یہ اسے پسند نہ ہوتی تو بھی وہ اسے روکے رکھتا یہاں تک کہ مرجاتی اور یہ اس کی وراثت پاتا۔ الایہ کہ اپنا مال دے کر یہ عورت اپنے آپ کو آزاد کرالیتی۔ بعض لوگ ایسے تھے کہ عورت کو اس شرط پر طلاق کرتے تھے کہ وہ صرف اس جگہ نکاح کرے گی جہاں ان کی مرضی ہوگی الایہ کہ وہ فدیہ دے کر اس شرط کو ساقط کروادیتی۔ بعض اوقات یوں ہوتا کہ اگر خاوند مرجاتا تو بیوی کو خاندان کے چھوٹے بیٹوں کے لئے روک رکھتے۔ لڑکا بالغ ہوتا اور نکاح کرتا۔ اگر کسی کی سرپرستی میں یتیم لڑکی ہوتی تو وہ اسے نکاح کرنے نہ دیتا تاکہ اس کی سرپرستی ختم نہ ہوجائے اور اس لئے کہ اگر اس کی بیوی مرجائے تو یہ اس کے ساتھ نکاح کرلے۔ یا اپنی چھوٹی اولاد کے ساتھ نکاح کرلے۔ یہ کام وہ محض مالی لالچ میں کرتے۔ یا اگر لڑکی اچھی ہوتی تو اسے خوبصورتی کی وجہ سے روک لیتے۔ بہرحال جاہلیت کے زمانے میں عورت بیچاری کے یہ شب وروز تھے۔ جب اسلام آیا تو اس نے ان تمام عادات ورسومات کی سخت مذمت کی۔ اس نے لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کی مذمت میں بہت مبالغہ کیا۔ اور یہ بتایا کہ قیامت کے میدان میں اٹھنے والے سوالات میں سے یہ ایک اہم سوال ہوگا۔ اور اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ان ہولناک مناظر میں کیا ہے جن سے اس کائنات کا پورا نظام درہم برہم ہوگا ، گویا یہ بھی ایک ایسا حادثہ تھا جس سے عمرانی نظام درہم برہم ہوتا ہے۔ اگر زندہ درگور کی جانے والی لڑکی سے بھی باز پرس ہوگی کہ اس کے ساتھ یہ فعل کیوں ہوا ؟ تو جس شخص نے اس فعل شنیع کا ارتکاب کیا اس سے تو لازماً سوال ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی جاہلی نظام میں عورت عزت کا مقام حاصل نہیں کرسکتی تھی۔ اگر اسلامی شریعت نے اور اسلامی نظام زندگی نے جنس بشر کو کرامت اور عزت عطا نہ کی ہوتی۔ اور اس تکریم اور اعزاز میں مرد اور عورت کو برابر نہ کیا ہوتا ، اور یہ نہ کہا ہوتا کہ انسان کے اندر اللہ نے اپنی روح پھونکی تو عورت کو یہ اعزاز کبھی نصیب نہ ہوتا جو اسلام نے اسے عطا کیا ہے۔ عورت عزت وشرف کی زندگی صرف اسلامی نظام سے حاصل کرسکتی ہے۔ اس کے سوا کسی اور عامل اور زندگی سے اسے عزت وشرف نہیں مل سکتا۔ نہ کسی معاشرے سے مل سکتا ہے۔ اس طرح انسانیت کو جو ایک نیا جنم ملا وہ ان اقدار کی بدولت ممکن ہوا جو آسمانوں سے طے ہوکر آئی تھیں ، اس کے نتیجے کے طور پر اس دنیا میں عورت کو بھی انپا مقام ملا ۔ چناچہ عورت کی فطری ضعف کی وجہ سے ، اس کی مادی زندگی کی ضروریات ، اس کے خاوند پر رکھی گئی ہیں ، اس کی وجہ سے اس کی قدروقیمت اور ان کے وزن اور مقام میں کوئی کمی نہیں آتی ۔ اس لئے کہ اسلامی نظام میں مادی زندگی کی اس قدر اہمیت نہیں ہے۔ اسلامی نظام میں اصل وزن روحانی اقدار کا ہے جن کا تعلق اللہ سے ہے اور روحانی اقدار کے اعتبار سے مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جب وہ دلائل گنے جائیں کہ یہ دین اللہ کی طرف سے ہے اور جس ذات بابرکات نے یہ دین پیش کیا ہے وہ اللہ کے رسول ہیں ، تو اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے ، وہ ان دلائل میں سرفہرست ہوگا۔ اس لئے کہ جس دور میں اسلام نے عورت کو یہ مقام دیا اس میں ایسی کوئی علامت ، کوئی تحریک یا کوئی سماجی مطالبہ اور ایسا نہ تھا کہ عورت کو یہ مقام دیاجانا چاہئے۔ نہ کوئی معاشی تحریک تھی اور نہ کوئی معاشرتی دباﺅ تھا کہ عورت کو یہ مقام دیا جائے ، یہ خالص اسلامی نظام تھا جس نے خالص وحی الٰہی کے تحت یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اسلام نے محض ربانی ہدایات کے مطابق عورت کو جاہلیت کی اس پستی سے نکال کر مقام بلند دیا اور اس کی زندگی کے حالات ہی بدل کر رکھ دیئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(9) کہ وہ کس گناہ کے بدلے میں قتل کی گئی تھی زمانہ جاہلیت کی وحشیانہ رسم کی طرف اشارہ ہے کہ لڑکیوں کو زندہ درگور کردیا کرتے تھے قیامت کے دن اس لڑکی کے متعلق سوال ہوگا کہ یہ کس جرم اور کس گناہ کی وجہ سے قتل کی گئی کسی قدسوردناک اسلوب بیان ہے سبحان اللہ یعنی یہ دریافت کی جائیگا کہ یہ معصوم اور بےگناہ لڑکی کس جرم کی پاداش میں قتل کی گئی ظالموں کے اظہار جرم کا کیا بہترین طریقہ ہے۔