Surat ul Mutafifeen

Surah: 83

Verse: 31

سورة المطففين

وَ اِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰۤی اَہۡلِہِمُ انۡقَلَبُوۡا فَکِہِیۡنَ ﴿۳۱﴾۫ ۖ

And when they returned to their people, they would return jesting.

اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
انۡقَلَبُوۡۤا
وہ پلٹ کر جاتے
اِلٰۤی
طرف
اَہۡلِہِمُ
اپنے گھر والوں کے
انۡقَلَبُوۡا
وہ پلٹتے
فَکِہِیۡنَ
دل لگی کرتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب 
انۡقَلَبُوۡۤا
وہ واپس آتے
اِلٰۤی
طرف 
اَہۡلِہِمُ
اپنے گھر والوں کی 
انۡقَلَبُوۡا
۔(تو)واپس آتے
فَکِہِیۡنَ
مزے  لیتے ہوئے 
Translated by

Juna Garhi

And when they returned to their people, they would return jesting.

اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنے گھروں کو لوٹتے تو خوش گپیاں کرتے لوٹتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس آتے تومزے لیتے ہوئے واپس آتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] and when they went back to their family, they went enjoying their mockery,

اور جب پھر کر جاتے اپنے گھر پھرجاتے باتیں بناتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تھے تو باتیں بناتے ہوئے لوٹتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and when they went back to their families, they went back jesting,

اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے12 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تھے ، تو دل لگی کرتے ہوئے جاتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب مجلس سے لوٹ کر 4 اپنے گھروں کو جاتے تھے تو بڑے پھولے ہوئے یا دل لگی کرتے ہوئے جاتے تھے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ اپنے گھروں کو لوٹتے تو باتیں بناتے ہوئے لوٹتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ اپنے گھروالوں کی طرف لوٹتے تو وہاں بھی ان کے تذکرہ کا مزہ لیتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they returned to their household they returned jesting.

اور جب اپنے گھروں کو جاتے تھے دل لگیاں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب اپنے لوگوں میں لوٹتے تو مگن ہوکر لوٹتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ ( کفار ) اپنے گھر والوں کی طرف واپس ہوتے تو اس حال میں واپس ہوتے کہ ( مسلمانوں کے توہین آمیز ذکر سے ) مزے لے رہے ہوتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب یہ لوگ لوٹتے اپنے گھروں کو تو وہاں بھی (انہی کی باتوں سے) دل لگیاں کرتے

Translated by

Noor ul Amin

اور اپنے گھروں کو لوٹتے توان کامزاق اڑاتے ہوئے واپس جاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۳۱ ) اور جب ( ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تو ( مومنوں کی تنگ دستی اور اپنی خوش حالی کا موازنہ کر کے ) اِتراتے اور دل لگی کرتے ہوئے پلٹتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تھے تو دل لگیاں کرتے ہوئے لوٹتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when they returned to their own people, they would return jesting;

Translated by

Muhammad Sarwar

and, on returning to their people, boast about what they had done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they returned to their own people, they would return jesting;

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they returned to their own followers they returned exulting.

Translated by

William Pickthall

And when they returned to their own folk, they returned jesting;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब अपने लोगों की ओर पलटते हैं तो चहकते, इतराते हुए पलटते थे,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب اپنے گھروں میں جاتے تو (وہاں بھی ان کا تذکرہ کر کے) دل لگیاں کرتے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے گھر والوں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنے گھر والوں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب اپنے گھروں کو جاتے تھے تو دل لگی کرتے ہوئے لوٹتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پھر کر جاتے اپنے گھر پھرجاتے باتیں بناتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یہ کافر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تو وہاں بھی ان کا تذکر ہ کرکے مزہ لیتے تھے۔