4 Here, it has not been expressly told what will happen when such and such an event takes place, for the subsequent theme by itself explains this, as if to say: "O man, you are moving towards your Lord and are about to meet Him; you will be given your conduct book; and rewarded or punished according to your deeds."
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :4
یہ صراحت نہیں کی گئی کہ جب یہ اور یہ واقعات ہوں گے تو کیا ہو گا ، کیونکہ بعد کا یہ مضمون اس کو آپ سے آپ ظاہر کر دیتا ہے کہ اسے انسان تو اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے اس کے سامنے حاضر ہونے والا ہے ، تیرا نامہ اعمال تجھے دیا جانے والا ہے ، اور جیسا تیرا نامہ اعمال ہو گا اس کے مطابق تجھے جزا یا سزا ملنے والی ہے ۔