Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 104

سورة التوبة

اَلَمۡ یَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ یَقۡبَلُ التَّوۡبَۃَ عَنۡ عِبَادِہٖ وَ یَاۡخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۰۴﴾

Do they not know that it is Allah who accepts repentance from His servants and receives charities and that it is Allah who is the Accepting of repentance, the Merciful?

کیا ان کو یہ خبر نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے میں اور رحمت کر نے میں کامل ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَعۡلَمُوۡۤا
وہ جانتے
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
ہُوَ
وہی
یَقۡبَلُ
وہ قبول کرتا ہے
التَّوۡبَۃَ
توبہ کو
عَنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں سے
وَیَاۡخُذُ
اور وہ لے لیتا ہے
الصَّدَقٰتِ
صدقات
وَاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
ہُوَ
وہی ہے
التَّوَّابُ
بہت توبہ قبول کرنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَعۡلَمُوۡۤا
وہ جانتے
اَنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
یَقۡبَلُ
قبول کرتا ہے
التَّوۡبَۃَ
توبہ
عَنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں سے
وَیَاۡخُذُ
اور وہی قبول کرتا ہے
الصَّدَقٰتِ
صدقات
وَاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
التَّوَّابُ
بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Do they not know that it is Allah who accepts repentance from His servants and receives charities and that it is Allah who is the Accepting of repentance, the Merciful?

کیا ان کو یہ خبر نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے میں اور رحمت کر نے میں کامل ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) صدقے قبول کرتا ہے اور یہ کہ وہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ نہیں جانتے کہ اﷲ تعالیٰ بلاشبہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتاہے اور وہی صدقات قبول کرتا ہے اوربے شک اﷲ تعالیٰ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not come to know that Allah is He who ac¬cepts repentance from His slaves and takes the Sadaqat, and that Allah is Most-Relenting, Very-Merciful.

کیا وہ جان نہیں چکے کہ اللہ آپ قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں سے اور لیتا ہے زکوٰتیں اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور ان کے صدقات کو قبولیت عطا فرماتا ہے اور یہ کہ وہ بہت ہی توبہ قبول فرمانے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are they not aware that it is Allah Who accepts the repentance of His servants and accepts their alms, and that it is Allah Who is Oft-Relenting, Ever Merciful?

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی خیرات کو قبولیت عطا فرماتا ہے ، اور یہ کہ اللہ بہت معاف کرنے والا اور رحیم ہے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا ان کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ بھی قبول کرتا ہے اور صدقات بھی قبول کرتا ہے ، اور یہ کہ اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں کو اب تک یہ معلوم نہیں کہ اللہ ہی تو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور خیرات (بھی وہی) لیتا ہے اور اللہ ہی بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں اور (ان کے) صدقات کو قبول فرماتے ہیں اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول فرمانے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ نہیں جانتے کہ بیشک اللہ اپنے بندوں کی توبہ اور صدقات کو قبول کرتا ہے اور بیشک اللہ ہی تو قبول کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخیرات) لیتا ہے اور بےشک خدا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Know they not that it is Allah who accepteth the repentance of His bondmen and taketh the alms, and that it is Allah who is the Relenting, the Merciful!

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول کرتا ہے اور وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات کی پذیرائی فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا انہیں معلوم کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں اور صدقات قبول فرما لیتے ہیں اور بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی بہت زیادہ توبہ قبول فرمانے والے خوب مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات و خیرات لیتا ہے اور بیشک اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ وہ اللہ ہی ہے جو توبہ قبول فرماتا ہے اپنے بندوں سے، اور وہ شرف قبولیت سے نوازتا ہے ان کے صدقات کو، اور یہ کہ بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا، نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ( ان کے ) صدقہ قبول کرتا ہے اور یہ کہ وہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہیں خبر نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور صدقے خود اپنی دست قدرت میں لیتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ( ف۲۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ نہیں جانتے کہ بیشک اﷲ ہی تو اپنے بندوں سے ( ان کی ) توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات ( یعنی زکوٰۃ و خیرات اپنے دستِ قدرت سے ) وصول فرماتا ہے اور یہ کہ اﷲ ہی بڑا توبہ قبول فرمانے والا نہایت مہربان ہے؟

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول کرتا ہے یقینا اللہ ہی توبہ کا بڑا قبول کرنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Know they not that Allah doth accept repentance from His votaries and receives their gifts of charity, and that Allah is verily He, the Oft-Returning, Most Merciful?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they not know that it is God who accepts the repentance of His servants and receives the welfare funds and that it is God who is All-forgiving and All-merciful?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know they not that Allah accepts repentance from His servants and accepts the Sadaqat, and that Allah alone is the One Who forgives and accepts repentance, Most Merciful

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not know that Allah accepts repentance from His servants and takes the alms, and that Allah is the Oft-returning (to mercy), the Merciful?

Translated by

William Pickthall

Know they not that Allah is He Who accepteth repentance from His bondmen and taketh the alms, and that Allah is He Who is the Relenting, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे नहीं जानते कि अल्लाह ही अपने बंदों की तौबा क़बूल करता है और वही सदक़ात को क़बूल करता है, और अल्लाह ही तौबा क़बूल करने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کو خبر نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول فرماتا ہے اور (کیا ان کو) یہ خبر نہیں کہ اللہ ہی توبہ کرنے کی صفت اور رحمت کرنے کی صفت میں کامل ہے۔ (3) (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ کیا وہ نہیں جانتے کہ یقیناً اللہ اپنے بندوں کی توبہ اور صدقہ قبول کرتا ہے اور یقیناً اللہ توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی خیرات کو قبولیت عطا فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ بہت معاف کرنے والا اور رحیم ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے نہیں جانا کہ بلاشبہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات قبول فرماتا ہے اور بلاشبہ اللہ خوب زیادہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ جان نہیں چکے کہ اللہ آپ قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں سے اور لیتا ہے زکوٰتیں اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں کو خبر نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کے صدقات کو قبول فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی توبہ کو قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔