Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 107

سورة التوبة

وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مَسۡجِدًا ضِرَارًا وَّ کُفۡرًا وَّ تَفۡرِیۡقًۢا بَیۡنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اِرۡصَادًا لِّمَنۡ حَارَبَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ لَیَحۡلِفُنَّ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّا الۡحُسۡنٰی ؕ وَ اللّٰہُ یَشۡہَدُ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۰۷﴾

And [there are] those [hypocrites] who took for themselves a mosque for causing harm and disbelief and division among the believers and as a station for whoever had warred against Allah and His Messenger before. And they will surely swear, "We intended only the best." And Allah testifies that indeed they are liars.

اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے ان اغراض کے لئے مسجد بنائی ہے کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کی باتیں کریں اور ایمانداروں میں تفریق ڈالیں اور اس شخص کے قیام کا سامان کریں جو اس سے پہلے سے اللہ اور رسول کا مخالف ہے اور قسمیں کھائیں گے کہ بجز بھلائی کے اور ہماری کچھ نیت نہیں ، اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنا لی
مَسۡجِدًا
ایک مسجد
ضِرَارًا
ضرر پہنچانے کے لیے
وَّکُفۡرًا
اور کفر کے لیے
وَّتَفۡرِیۡقًۢا
اور جدائی ڈالنے کے لیے
بَیۡنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
درمیان ایمان والوں کے
وَاِرۡصَادًا
اور گھات لگانے کے لیے
لِّمَنۡ
اس شخص کے لیے جس نے
حَارَبَ
جنگ کی
اللّٰہَ
اللہ تعالی سے
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول سے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَلَیَحۡلِفُنَّ
اور البتہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے
اِنۡ
نہیں
اَرَدۡنَاۤ
ارادہ کیا تھا ہم نے
اِلَّا
مگر
الۡحُسۡنٰی
بھلائی کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَشۡہَدُ
وہ گواہی دیتا ہے
اِنَّہُمۡ
بیشک وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
البتہ جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنائی
مَسۡجِدًا
مسجد
ضِرَارًا
نقصان پہنچانے
وَّکُفۡرًا
اور کفر کرنے
وَّتَفۡرِیۡقًۢا
اور تفرقہ پھیلانے کے لیے
بَیۡنَ
درمیان
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے
وَاِرۡصَادًا
اور گھات کی جگہ بنانے کے لیے
لِّمَنۡ
اس شخص کے لیے جس نے
حَارَبَ
جنگ کی
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول سے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَلَیَحۡلِفُنَّ
اور بلاشبہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے
اِنۡ
نہیں
اَرَدۡنَاۤ
ارادہ کیا ہم نے
اِلَّا
سوائے
الۡحُسۡنٰی
بھلائی کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَشۡہَدُ
گواہی دیتا ہے
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہی
لَکٰذِبُوۡنَ
یقیناًجھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [there are] those [hypocrites] who took for themselves a mosque for causing harm and disbelief and division among the believers and as a station for whoever had warred against Allah and His Messenger before. And they will surely swear, "We intended only the best." And Allah testifies that indeed they are liars.

اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے ان اغراض کے لئے مسجد بنائی ہے کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کی باتیں کریں اور ایمانداروں میں تفریق ڈالیں اور اس شخص کے قیام کا سامان کریں جو اس سے پہلے سے اللہ اور رسول کا مخالف ہے اور قسمیں کھائیں گے کہ بجز بھلائی کے اور ہماری کچھ نیت نہیں ، اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے ایک مسجد بنائی اس لیے کہ وہ (دعوت حق کو) نقصان پہنچائیں، کفر پھیلائیں، مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اور یہ مسجد ایسے لوگوں کو کمین گاہ کا کام دے جو اس سے پیشتر اللہ اور اس کے رسول سے برسرپیکار رہے ہیں۔ اور وہ قسمیں یہ کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی کے سوا کچھ نہیں اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقینا یہ جھوٹے لوگ ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے ایک مسجدبنائی ہے نقصان پہنچانے اورکفرکرنے اور مومنوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے لیے اوراس شخص کے لیے گھات کی جگہ بنانے کے لیے جس نے اس سے پہلے اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول سے جنگ کی اوربلاشبہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے بھلائی کے سواکچھ ارادہ نہیں کیا اور اﷲ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ بلاشبہ وہی یقیناًجھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (there are) those who have built a mosque to cause mischief and infidelity and to create dissention among the believers and to make preparations for one who has been at war with Allah and His Messenger even be-fore. And they will certainly swear (and say), |"We in-tended nothing but good.|" And Allah testifies that they are liars.

اور جنہوں نے بنائی ایک مسجد ضد پر اور کفر پر اور پھوٹ ڈالنے کو مسلمانوں میں اور گھات لگانے کو اس شخص کو جو لڑ رہا ہے اللہ سے اور اس کے رسول سے پہلے سے اور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے تو بھلائی ہی چاہی تھی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جنہوں نے ایک مسجد بنائی ہے ضرر (نقصان) اور کفر کے لیے اور اہل ایمان میں تفریق پیدا کرنے کے لیے اور ان لوگوں کو گھات فراہم کرنے کے لیے جو پہلے سے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کر رہے ہیں اور وہ قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہم نے تو نیکی ہی کا ارادہ کیا تھا مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ بالکل جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے ایک مسجد بنائی اس غرض کے لیے کہ ﴿دعوتِ حق کو﴾ نقصان پہنچائیں ، اور ﴿خدا کی بندگی کرنے کے بجائے﴾ کفر کریں ، اور اہل ایمان میں پھوٹ ڈالیں ، اور ﴿اس بظاہر عبادت گاہ کو﴾ اس شخص کے لیے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا اور اس کے رسول کے خلاف بر سرِپیکار ہوچکا ہے ۔ وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی کے سوا دوسری چیز کا نہ تھا ۔ مگر اللہ گواہ ہے وہ قطعی جھوٹے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کچھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایک مسجد اس کام کے لیے بنائی ہے کہ ( مسلمانوں کو ) نقصان پہنچائیں ، کافرانہ باتیں کریں ، مومنوں میں پھوٹ ڈالیں اور اس شخص کو ایک اڈہ فراہم کریں جس کی پہلے سے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ ہے ۔ ( ٨٢ ) اور یہ قسمیں ضرور کھا لیں گے کہ بھلائی کے سوا ہماری کوئی اور نیت نہیں ہے ، لیکن اللہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ قطعی جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان منافقوں میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے ضد سے اور کفر سے اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لئے اور اس شخص کا انتظار کرنے کیلئے جو پہلے اللہ اور اس کے رسول سے لڑ چکا ہے ایک اپنی علیحدہ مسجد مسجد قبا کے مقابل بنا لی اور وہ تو ضرور قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے بھلائی کے سوا اور کوئی نیت نہیں کی تھی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ 4 جھوٹے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے (اس غرض سے) مسجد بنائی کہ (مسلمانوں کو) نقصان پہنچائیں اور کفر کریں اور ایمان والوں میں تفریق ڈالیں اور جو لوگ اللہ اور اسکے پیغمبر سے پہلے جنگ کرچکے ان کے ٹھہرنے کا سامان کریں اور وہ ضرور (اللہ کی) قسمیں کھائیں گے کہ بھلائی کے علاوہ ہماری کوئی نیت نہیں اور اللہ گواہی دیتے ہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جنہوں نے مسجد ضرار (نقصان پہنچانے والی) کفر کرنے اور مومنوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لئے بنائی ہے۔ اس شخص کے لئے پناہ گاہ بنائی گئی ہے جو اس سے پہلے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا رہا ہے اور وہ ضرور قسمیں کھا کر کہیں گے کہ سوائے بھلائی کے ہماری اور کوئی نیت نہیں ہے۔ حالانکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک وہ لوگ جھوٹے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (ان میں سے ایسے بھی ہیں) جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنوائی کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کریں اور مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے پہلے جنگ کرچکے ہیں ان کے لیے گھات کی جگہ بنائیں۔ اور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصود تو صرف بھلائی تھی۔ مگر خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those who have set up a mosque for hurting and blaspheming and the causing of division among the believers and as a lurking-place for one who hath warred against Allah and His apostle aforetime, and surely; they will swear: we intended only good, whereas Allah testifieth that they are liars.

اور ان میں ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک مسجد ضرر پہنچانے کو بنائی ہے اور کفر کی غرض سے اور مومنوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی غرض سے اور اسی غرض کیلئے جو اس کے قبل اللہ اور اس کے رسول سے لڑچکا ہے اسے ایک کمین گاہ مل جائے ۔ اور یہ لوگ قسم کھاجائیں گے کہ ہماری غرض بجز بھلائی کے کچھ نہیں ۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ (بالکل) جھوٹے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے ایک مسجد بنائی ہے ، اسلام کو نقصان پہنچانے ، کفر کو تقویت دینے ، اہلِ ایمان کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور ان لوگوں کے واسطے ایک اڈا فراہم کرنے کی غرض سے ، جو اللہ اور اس کے رسول سے پہلے جنگ کر چکے ہیں اور یہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے یہ کام صرف بھلائی کی غرض سے کیا ہے اور اللہ شاہد ہے کہ یہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے نقصان پہنچانے اور کفر اختیار کئے رہنے کی غرض سے اور ایمان والوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور جو شخص اس سے پہلے سے اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) سے لڑائی کر چکا ہے اسے چھپ کر حملہ آور ہونے کی جگہ فراہم کرنے کی غرض سے مسجد بنائی اور ضروبالضرور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا ارادہ صرف بھلائی ہی کا تھا اور اﷲ ( تعالیٰ ) گواہی دیتے ہیں کہ بلاشبہ وہ واقعی جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنائی ہے کہ ضرر پہنچائیں، کفر کریں اور مؤمنوں میں تفرقہ ڈالیں اور جو لوگ اللہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے جنگ کرچکے ہیں ان کے لیے گھات کی جگہ بنائیں اور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصد تو صرف بھلائی تھا مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک (نام نہاد) مسجد بنائی، نقصان پہنچانے کے لئے (دعوت حق کو) اور کفر (کو فروغ دینے) کے لئے، اور پھوٹ ڈالنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان، اور کمین گاہ مہیا کرنے کے لئے ایسے لوگوں کو جو اس سے پہلے لڑ چکے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور یہ لوگ تو بہرحال قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہم نے بھلائی کے سوا کچھ ارادہ نہیں کیا، لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ پر لے درجے کے جھوٹے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کچھ وہ ( منافقین ) ہیں جنہوں نے مسجد بنائی اس غرض سے کہ وہ ( دعوت حق کو ) نقصان پہنچائیں کفر پھیلائیں ، مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اُس شخص کے قیام کا سامان کریںجو اس سے پہلے سے اللہ اور رسول کامخالف ہے اور ( وہ قسمیں ) کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ بھلائی کے سواکچھ نہیں اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ یقیناجھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جنہوں نے مسجد بنائی ( ف۲٤۲ ) نقصان پہنچانے کو ( ف۲٤۳ ) اور کفر کے سبب ( ف۲٤٤ ) اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو ( ف۲٤۵ ) اور اس کے انتظار میں جو پہلے سے اللہ اور اس کے رسول کا مخالف ہے ( ف۲٤٦ ) اور وہ ضرور قسمیں کھائیں گے ہم نے تو بھلائی چاہی ، اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بیشک جھوٹے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( منافقین میں سے وہ بھی ہیں ) جنہوں نے ایک مسجد تیار کی ہے ( مسلمانوں کو ) نقصان پہنچانے اور کفر ( کو تقویت دینے ) اور اہلِ ایمان کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور اس شخص کی گھات کی جگہ بنانے کی غرض سے جو اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے پہلے ہی سے جنگ کر رہا ہے ، اور وہ ضرور قَسمیں کھائیں گے کہ ہم نے ( اس مسجد کے بنانے سے ) سوائے بھلائی کے اور کوئی ارادہ نہیں کیا ، اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( منافقین میں سے ) وہ لوگ بھی ہیں ۔ جنہوں نے اس غرض سے ایک مسجد بنائی کہ نقصان پہنچائیں ، کفر کریں اور مؤمنین میں تفرقہ ڈالیں ۔ اور ان لوگوں کے لیے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا و رسول سے جنگ کر چکے ہیں وہ ضرور قَسمیں کھائیں گے کہ بھلائی کے سوا ہمارا کوئی مقصد نہیں ہے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there are those who put up a mosque by way of mischief and infidelity - to disunite the Believers - and in preparation for one who warred against Allah and His Messenger aforetime. They will indeed swear that their intention is nothing but good; But Allah doth declare that they are certainly liars.

Translated by

Muhammad Sarwar

The mosque which some of the hypocrites have established is only to harm people, to spread disbelief, to create discord among the believers, to wait for the one who fought against God and His Messenger, and to make others believe that it has been established with their good intentions. But God testifies that they are liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for those who put up a Masjid by way of harm and disbelief and to disunite the believers and as an outpost for those who warred against Allah and His Messenger aforetime, they will indeed swear that their intention is nothing but good. Allah bears witness that they are certainly liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who built a masjid to cause harm and for unbelief and to cause disunion among the believers and an ambush to him who made war against Allah and His Apostle before; and they will certainly swear: We did not desire aught but good; and Allah bears witness that they are most surely liars.

Translated by

William Pickthall

And as for those who chose a place of worship out of opposition and disbelief, and in order to cause dissent among the believers, and as an outpost for those who warred against Allah and His messenger aforetime, they will surely swear: We purposed naught save good. Allah beareth witness that they verily are liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कुछ लोग वे हैं जिन्होंने एक मस्जिद इस काम के लिए बनाई है कि (मुसलमानों को) नुक़सान पहुँचाएं और काफ़िराना बातें करें, मोमिनों में फूट डालें और उस शख़्स को एक अड्डा फ़राहम करें जिसकी पहले से अल्लाह और उसके रसूल के साथ जंग है, और ये क़समें ज़रूर खा लेंगे कि भलाई के सिवा हमारी कोई और नीयत नहीं है, लेकिन अल्लाह इस बात की गवाही देता है कि वे पक्के झूठे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے ان اغراض کے لیے مسجد بنائی ہے کہ (اسلام کو) ضرر پہنچائیں اور ( اس میں بیٹھ بیٹھ کر) کفر کی باتیں کریں اور ایمانداروں میں تفریق ڈالیں اور اس شخص کے قیام کا سامان کریں جو اس کے قبل سے خدا و رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مخالف ہے اور قسمیں کھا جاویں گے کہ بجز بھلائی کے ہماری کچھ نیت نہیں اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں۔ (107)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ لوگ جنھوں نے مسجد بنائی تکلیف دینے اور کفر پھیلانے اور ایمان والوں کے درمیان تفریق ڈالنے کے لیے اور گھات لگانے کے لیے جنھوں نے اس سے پہلے اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی کی اور یقیناً وہ ضرور قسمیں اٹھائیں گے کہ ہم نے بھلائی کے سوا کچھ ارادہ نہیں کیا اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک وہ جھوٹے ہیں۔ “ (١٠٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے ایک مسجد بنائی اس غرض کے لئے کہ (دعوت حق کو) نقصاب پہنچائیں ، اور (خدا کی بندگی کرنے کے بجائے) کفر کریں ، اور اہل ایمان میں پھوٹ ڈالیں اور (اس بظاہر عبادت گاہ کو) اس شخص کے لئے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا اور اس کے رسول کے خلاف برسر پیکار ہوچکا ہے۔ وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی کے سوا کسی دوسری چیز کا نہ تھا مگر اللہ گواہ ہے کہ وہ قطعی جھوٹے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے اس لیے مسجد بنائی کہ ضرر پہنچائیں اور کفر اختیار کیے رہیں اور مومنین کے درمیان پھوٹ ڈالیں اور اس شخص کے قیام کا انتظار کریں جس نے اس سے پہلے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی، اور البتہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے تو صرف بھلائی ہی کا ارادہ کیا تھا۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک وہ جھوٹے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے بنائی ہے ایک مسجد ضد پر اور کفر پر اور پھوٹ ڈالنے کو مسلمانوں میں اور گھات لگانے کو اس شخص کی جو لڑ رہا ہے اللہ سے اور اس کے رسول سے پہلے سے اور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے تو بھلائی ہی چاہی تھی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کچھ منافق وہ ہیں جنہوں نے اس غرض سے ایک مسجد بناکر کھڑی کی کہ مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں اور کفر کو تقویت دیں اور اہل ایمان میں تفریق پیدا کریں اور اس مسجد کو اس شخص کا اڈا مقرر کریں جو ایک عرصہ سے اللہ اور اس کے رسول سے برسر پیکار ہے وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر یوں کہیں گے کہ ہمارا مقصد تو سوائے بھلائی کے اور کچھ نہیں تھا اور اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ یقیناً جھوٹے ہیں۔