Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 11

سورة التوبة

فَاِنۡ تَابُوۡا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخۡوَانُکُمۡ فِی الدِّیۡنِ ؕ وَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱﴾

But if they repent, establish prayer, and give zakah, then they are your brothers in religion; and We detail the verses for a people who know.

اب بھی اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز کے پابند ہوجائیں اور زکٰوۃ دیتے رہیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں ۔ ہم تو جاننے والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
تَابُوۡا
وہ توبہ کرلیں
وَاَقَامُوا
اور قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَوُا
اور وہ ادا کریں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
فَاِخۡوَانُکُمۡ
تو بھائی ہیں تمہارے
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
وَنُفَصِّلُ
اور ہم کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
جو علم رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
چنانچہ اگر
تَابُوۡا
وہ توبہ کریں
وَاَقَامُوا
اور قا ئم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَوُا
اور وہ ادا کریں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
فَاِخۡوَانُکُمۡ
تو بھائی ہیں تمہارے
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
وَنُفَصِّلُ
اور ہم کھول کر بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
لِقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But if they repent, establish prayer, and give zakah, then they are your brothers in religion; and We detail the verses for a people who know.

اب بھی اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز کے پابند ہوجائیں اور زکٰوۃ دیتے رہیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں ۔ ہم تو جاننے والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہاں اگر یہ توبہ کرلیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم اپنے احکام ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اگروہ توبہ کریں اورنمازقائم کریں اورزکوٰۃاداکریں تووہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم ان لوگوں کے لیے آیات کو کھول کربیان کرتے ہیں جوجانتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, if they repent and establish Salah and pay Zakah, they are your brothers in faith. And We elaborate the verses for people who understand.

سو اگر توبہ کریں اور قائم رکھیں نماز اور دیتے رہیں زکوٰة تو تمہارے بھائی ہیں حکم شریعت میں، اور ہم کھول کر بیان کرتے ہیں حکموں کو جاننے والے لوگوں کے واسطے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر بھی اگر وہ توبہ کرلیں نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم اپنی آیات کی تفصیل بیان کر رہے ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they repent and establish Prayer and give Zakah they are your brothers in faith. Thus do We expound Our revelations to those who know.

پس اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں اور جاننے والوں کے لیے ہم اپنے احکام واضح کیے دیتے ہیں ۔ 14

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا اگر یہ توبہ کرلیں ، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی بن جائیں گے ۔ ( ١٠ ) اور ہم احکام کی یہ تفصیل ان لوگوں کے لیے بیان کر رہے ہیں جو جاننا چاہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر یہ لوگ (شرک اور کفر اور عہد شکنی سے) توبہ کریں اور نماز کو درستی سے ادا کریں اور زکوۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں 1 اور جو لوگ سمجھ دار ہیں ان کے لیے ہم تفصیل سے آیتوں کو بیان کرتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے لگیں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔ اور ہم سمجھ دار لوگوں کے لئے احکام کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز کو قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔ اور ہم ان لوگوں کے لئے آیات کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں جو لوگ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں۔ اور سمجھنے والے لوگوں کے لیے ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If they repent and establish prayer and give the poor- rate, then they are your brethren-in-faith. And we detail the revelations unto a people who know.

لیکن اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز کے پابند ہوجائیں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو وہ تمہارے بھائی ہوجائیں گے دین میں ۔ اور ہم آیتوں کو علم والوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ توبہ کریں ، نماز کا اہتمام کریں اور زکوٰۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم آیات کی تفصیل کیے دے رہے ہیں ان لوگوں کیلئے جو جاننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم جاننے والوں کیلئے تفصیل سے احکام بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر یہ توبہ کرلیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں اور سمجھنے والے لوگوں کے لیے ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں (اپنے کفر وباطل سے) اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی ہیں، اور ہم کھول کر بیان کرتے ہیں اپنے احکام ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ہاں اگریہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃاداکرنے لگیں تووہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم اپنے احکام ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیںجو علم رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ ( ف۲۵ ) توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں ( ف۲٦ ) اور ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں جاننے والوں کے لیے ( ف۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( بھی ) اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ( وہ ) دین میں تمہارے بھائی ہیں ، اور ہم ( اپنی ) آیتیں ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو علم و دانش رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( بہرحال اب بھی ) اگر یہ لوگ توبہ کر لیں ۔ اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں ہم اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But (even so), if they repent, establish regular prayers, and practise regular charity,- they are your brethren in Faith: (thus) do We explain the Signs in detail, for those who understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they repent, perform their prayers, pay religious tax, they would be your brothers in the religion. We explain Our revelations to people of knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they repent, perform the Salah and give the Zakah, then they are your brethren in religion. (In this way) We explain the Ayat in detail for a people who know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they repent and keep up prayer and pay the poor-rate, they are your brethren in faith; and We make the communications clear for a people who know.

Translated by

William Pickthall

But if they repent and establish worship and pay the poor-due, then are they your brethren in religion. We detail Our revelations for a people who have knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर वे तौबा करें और नमाज़ क़ायम करें और ज़कात अदा करें तो वे तुम्हारे दीनी भाई हैं, और हम खोल कर बयान करते हैं आयात को जानने वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اگر یہ لوگ (کفر سے) توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے لگیں اور زکوٰة دینے لگیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہوجائیں گے (1) اور ہم سمجھ دار لوگوں کے لیے احکام کو خوب تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔ (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں اور ہم جاننے والوں کے لیے کھول کر آیات بیان کرتے ہیں۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اگر ہی توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں اور جاننے والوں کے لیے ہم اپنے احکام واضح کیے دیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر یہ لوگ توبہ کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو یہ تمہارے دینی بھائی ہوں گے، اور ہم تفصیل کے ساتھ احکام بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اگر توبہ کریں اور قائم کریں نماز اور دیتے رہیں زکوٰۃ تو تمہارے بھائی ہیں حکم شریعت میں اور ہم کھول کر بیان کرتے ہیں حکموں کو جاننے والے لوگوں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے لگیں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو یہ لوگ دین کے اعتبار سے تمہارے بھائی ہیں اور ہم تفصیل کے ساتھ احکام بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو سمجھ دار ہیں۔