Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 111

سورة التوبة

اِنَّ اللّٰہَ اشۡتَرٰی مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ وَ اَمۡوَالَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؕ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ فَیَقۡتُلُوۡنَ وَ یُقۡتَلُوۡنَ ۟ وَعۡدًا عَلَیۡہِ حَقًّا فِی التَّوۡرٰىۃِ وَ الۡاِنۡجِیۡلِ وَ الۡقُرۡاٰنِ ؕ وَ مَنۡ اَوۡفٰی بِعَہۡدِہٖ مِنَ اللّٰہِ فَاسۡتَبۡشِرُوۡا بِبَیۡعِکُمُ الَّذِیۡ بَایَعۡتُمۡ بِہٖ ؕ وَ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۱۱﴾

Indeed, Allah has purchased from the believers their lives and their properties [in exchange] for that they will have Paradise. They fight in the cause of Allah , so they kill and are killed. [It is] a true promise [binding] upon Him in the Torah and the Gospel and the Qur'an. And who is truer to his covenant than Allah ? So rejoice in your transaction which you have contracted. And it is that which is the great attainment.

بلا شبہ اللہ تعالٰی نے مسلمانوں سے ان کی جانوں کو اور ان کے مالوں کو اس بات کے عوض خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی وہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جس میں قتل کرتے ہیں اور قتل کئے جاتے ہیں اس پر سچا وعدہ کیا گیا ہے تورات میں اور انجیل میں اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ اپنے عہد کو کون پورا کرنے والا ہے تو تم لوگ اس بیع پر جس کا تم نے معاملہ ٹھہرایا ہے خوشی مناؤ اور یہ بڑی کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی نے
اشۡتَرٰی
خرید لیں
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں سے
اَنۡفُسَہُمۡ
جانیں ان کی
وَاَمۡوَالَہُمۡ
اور مال ان کے
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡجَنَّۃَ
جنت ہے
یُقَاتِلُوۡنَ
وہ جنگ کرتے ہیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
فَیَقۡتُلُوۡنَ
پھر وہ مارتے ہیں
وَیُقۡتَلُوۡنَ
اور وہ مارے جاتے ہیں
وَعۡدًا
وعدہ ہے
عَلَیۡہِ
اس کے ذمہ
حَقًّا
سچا
فِی التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں
وَالۡاِنۡجِیۡلِ
اور انجیل
وَالۡقُرۡاٰنِ
اور قرآن میں
وَمَنۡ
اور کون
اَوۡفٰی
زیادہ پورا کرنے والا ہے
بِعَہۡدِہٖ
اپنے عہد کو
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
فَاسۡتَبۡشِرُوۡا
پس خوشیاں مناؤ
بِبَیۡعِکُمُ
اپنے سودے پر
الَّذِیۡ
وہ جو
بَایَعۡتُمۡ
سودا کیا تم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَذٰلِکَ
اور یہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
اشۡتَرٰی
خرید لی ہیں
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں سے
اَنۡفُسَہُمۡ
ان کی جانیں
وَاَمۡوَالَہُمۡ
اور ان کے اموال
بِاَنَّ
بدلے میں کہ یقیناً
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡجَنَّۃَ
جنت ہے
یُقَاتِلُوۡنَ
وہ لڑتے ہیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
فَیَقۡتُلُوۡنَ
چنانچہ وہ قتل کرتے ہیں
وَیُقۡتَلُوۡنَ
اور وہ قتل کیے جاتے ہیں
وَعۡدًا
وعدہ ہے
عَلَیۡہِ
اس کے ذمے
حَقًّا
پکا
فِی التَّوۡرٰىۃِ
تورات میں
وَالۡاِنۡجِیۡلِ
اور انجیل میں
وَالۡقُرۡاٰنِ
اور قرآن میں
وَمَنۡ
اور کون ہے
اَوۡفٰی
پورا کرنے والا
بِعَہۡدِہٖ
اپنے عہد کو
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
فَاسۡتَبۡشِرُوۡا
تو خوشیاں مناؤ
بِبَیۡعِکُمُ
اپنے سودے پر
الَّذِیۡ
جو
بَایَعۡتُمۡ
سودا چکایا تم نے
بِہٖ
اس(اللہ تعالیٰ)سے
وَذٰلِکَ
اور یہی
ہُوَ
وہ ہے
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah has purchased from the believers their lives and their properties [in exchange] for that they will have Paradise. They fight in the cause of Allah , so they kill and are killed. [It is] a true promise [binding] upon Him in the Torah and the Gospel and the Qur'an. And who is truer to his covenant than Allah ? So rejoice in your transaction which you have contracted. And it is that which is the great attainment.

بلا شبہ اللہ تعالٰی نے مسلمانوں سے ان کی جانوں کو اور ان کے مالوں کو اس بات کے عوض خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی وہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جس میں قتل کرتے ہیں اور قتل کئے جاتے ہیں اس پر سچا وعدہ کیا گیا ہے تورات میں اور انجیل میں اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ اپنے عہد کو کون پورا کرنے والا ہے تو تم لوگ اس بیع پر جس کا تم نے معاملہ ٹھہرایا ہے خوشی مناؤ اور یہ بڑی کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔ وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں مارتے بھی ہیں اور مرتے بھی ہیں۔ تورات، انجیل، اور قرآن سب کتابوں میں اللہ کے ذمہ یہ پختہ وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر اپنے وعدہ کو وفا کرنے والا اور کون ہوسکتا ہے ؟ لہذا (اے مسلمانو) ! تم نے جو سودا کیا ہے اس پر خوشیاں مناؤ اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے اموال خریدلیے ہیں کہ یقینااس کے بدلے میں ان کے لیے جنت ہے۔ وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہیں،چنانچہ وہ قتل کرتے ہیں اورقتل کیے بھی جاتے ہیں،یہ تورات اور انجیل اورقرآن میں اﷲ تعالیٰ کے ذمے پکاوعدہ ہے،اورکون اﷲ تعالیٰ سے بڑھ کر اپنا وعدہ پورا کرنے والا ہے ؟ تواپنے اس سودے پرخوشیاں مناؤجوتم نے اﷲ تعالیٰ سے سودا کیا ہے اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah has bought their lives and their wealth from the believers, against (a promise) that Paradise shall be for them. They fight in the way of Allah, and kill and are killed - a promise on His part which is true (as made) in the Torah and the Injil and the Qur&an. And who can fulfill his covenant more than Allah? So, rejoice in the deal you have made, and that is the great achievement.

اللہ نے خرید لی مسلمانوں سے ان کی جان اور ان کا مال اس قیمت پر کہ ان کے لئے جنت ہے، لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں پھر مارتے ہیں اور مرتے ہیں وعدہ ہوچکا اس کے ذمہ پر سچا توریت اور انجیل اور قرآن میں اور کون ہے قول کا پورا اللہ سے زیادہ سو خوشیاں کرو اس معاملہ پر جو تم نے کیا ہے اس سے اور یہی ہے بڑی کامیابی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ نے خرید لی ہیں اہل ایمان سے ان کی جانیں بھی اور ان کے مال بھی اس قیمت پر کہ ان کے لیے جنت ہے وہ جنگ کرتے ہیں اللہ کی راہ میں پھر قتل کرتے بھی ہیں اور قتل ہوتے بھی ہیں یہ وعدہ اللہ کے ذمے ہے سچا تورات انجیل اور قرآن میں اور اللہ سے بڑھ کر اپنے عہد کو وفا کرنے والا کون ہے ؟ پس خوشیاں مناؤ اپنی اس بیع پر جس کا سودا تم نے اس کے ساتھ کیا ہے۔ اور یہی ہے بڑی کامیابی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah has purchased of the believers their lives and their belongings and in return has promised that they shall have Paradise. They fight in the Way of Allah, and slay and are slain. Such is the promise He has made incumbent upon Himself in the Torah, and the Gospel, and the Qur'an. Who is more faithful to his promise than Allah? Rejoice, then, in the bargain you have made with Him. That indeed is the mighty triumph.

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں سے ان کے نفس اور ان کے مال جنّت کے بدلے خرید لیے ہیں ۔ 106 وہ اللہ کی راہ میں لڑتے اور مارتے اور مرتے ہیں ۔ ان سے ﴿جنّت کا وعدہ﴾ اللہ کے ذمّے ایک پختہ وعدہ ہے تورات اور انجیل اور قرآن میں ۔ 107 اور کون ہے جو اللہ سے بڑھ کر اپنے عہد کا پورا کرنے والا ہو ؟ پس خوشیاں مناؤ اپنے اس سودے پر جو تم نے خدا سے چکا لیا ہے ، یہی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

واقعہ یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بات کے بدلے خرید لیے ہیں کہ جنت انہی کی ہے ۔ وہ اللہ کے راستے میں جنگ کرتے ہیں ، جس کے نتیجے میں مارتے بھی ہیں ، اور مرتے بھی ہیں ۔ یہ ایک سچا وعدہ ہے جس کی ذمہ داری اللہ نے تورات اور انجیل میں بھی لی ہے ، اور قرآن میں بھی ۔ اور کون ہے جو اللہ سے زیادہ اپنے عہد کو پورا کرنے والا ہو؟ لہذا اپنے اس سودے پر خوشی مناؤ جو تم نے اللہ سے کرلیا ہے ۔ اور یہی بڑی زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جان اور مال کو مول لے لیا ہے اس کے بدل ان کو بہشت ملے گی وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں (جان اور مال کی پرواہ نہ کر کے) لڑتے ہیں پھر (کافروں کو) مارتے ہیں اور مارے جاتے ہیں (کافروں کے ہاتھ سے شہید ہوتے ہیں) اللہ کا یہ وعدہ پکا ہے اس نے ذمہ لیا ہے توریت اور انجیل اور قرآن میں اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کون اپنے قول کا پورا کرنے والا ہے تو مسلمانو یہ جو سودا تم نے کیا ہے اس کی خوشی منائو اور یہی تو بڑی کامیابی ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ نے ایمان والوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لئے ہیں کہ بدلے میں ان کو جنت ملے گی۔ یہ لوگ کی راہ میں لڑتے ہیں تو قتل کرتے بھی ہیں۔ اس پر سچاوعدہ ہے تورات اور انجیل اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ کون اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے۔ لہٰذا جو سودا تم نے اس سے کیا ہے ، اس پر خوشی مناؤ اور یہ بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ نے ان ایمان والوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال جنت کے بدلے میں خرید لئے ہیں۔ وہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں وہ مارتے ہیں یا مارے جاتے ہیں۔ توریت ، انجیل اور قرآن میں اس پر سچا وعدہ ہے اور اللہ سے زیادہ اور کون اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے تو اس سودے پر تم خوشیاں منائو جو تم نے اس کو بیچا ہے اور وہ بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں (اور اس کے) عوض ان کے لیے بہشت (تیار کی) ہے۔ یہ لوگ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں بھی ہیں۔ یہ تورات اور انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے۔ جس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے اور خدا سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah hath bought of the believers their lives and their riches for the price that theirs shall be the Garden: they fight in the way of Allah and slay and are slain: a promise due thereon in the Taurat, in the Injil - and the Qur'an-and who is more faithful unto his covenant than Allah? Rejoice wherefore in your bargain which ye have made. And that it is the mighty achievement.

بلاشبہ اللہ نے مومنین سے خرید لیا ہے ان کی جانوں اور ان کے مالوں کو اس کے عوض میں کہ انہیں جنت ملے گی یہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں سو (کبھی) مار ڈالتے ہیں اور (کبھی) وہ مار ڈالے جاتے ہیں ۔ اس پر (ہماری طرف سے) سچا وعدہ ہے توریت اور انجیل اور قرآن میں ۔ اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنے عہد کا پورا کرنے والا ہے ؟ سو تم خوشی مناؤ اپنی بیع پر جس کا تم نے سودا کیا ہے اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ نے اہلِ ایمان سے ان کے جان ومال ان کیلئے جنّت کے عوض خرید لیے ہیں ۔ وہ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں ، پس مارتے بھی ہیں اور مرتے بھی ہیں ۔ یہ اللہ کے ذمہ ایک سچا وعدہ ہے ، تورات ، انجیل اور قرآن میں اور اللہ سے بڑھ کر اپنے وعدے کو پورا کرنے والا کون ہوسکتا ہے؟ سو تم اس سودے پر جو تم نے اس کے ساتھ کیا ہے ، خوشی مناؤ اور یہی دراصل بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے مؤمنین سے ان کی جانوں اور ان کے مالوں کو خرید لیا ہے ( اس کے بدلے میں ) کہ ان کیلئے جنت ہے ۔ وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں لڑتے ہیں پس وہ قتل کرتے ہیں اور قتل کر دئے جاتے ہیں اس پر تورات انجیل اور قرآن شریف میں اﷲ ( تعالیٰ ) کا پختہ وعدہ ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) سے زیادہ اپنے عہد کو پورا کرنے والا کون ہے؟ پس تم اس معاملے پر جو تم نے اس سے کیا ہے خوشیاں منائو اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے مؤمنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں اور اس کے بدلے میں ان کے لیے بہشت تیار کی ہے۔ یہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں۔ یہ تورات، انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے اور اللہ سے زیادہ وعدے کا پورا کرنے والا کون ہے ؟ تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو اور یہی بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ تعالیٰ نے خرید لیا ہے ایمان والوں سے ان کی جانوں کو بھی، اور ان کے مالوں کو بھی، اس کے بدلے کہ ان کے لئے جنت ہے، وہ لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں، پھر وہ مارتے بھی ہیں اور مرتے بھی ہیں، (اور جنت کا یہ وعدہ) اللہ کے ذمے ایک پختہ وعدہ ہے توراۃ و انجیل میں بھی اور قرآن میں بھی، اور اللہ سے بڑھ کر اپنے وعدہ کو پورا کرنے والا اور کون ہوسکتا ہے ؟ پس تم لوگ خوش ہوجاؤ (اے ایمان والو ! ) اپنے اس سودے پر، جو تم نے اس (وحدہ لا شریک) سے کیا ہے، اور یہی ہے سب سے بڑی کامیابی،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لئے ہیں وہ اللہ کی راہ میں مارتے بھی ہیں اور مرتے بھی ہیں تورات ، انجیل اور قرآن سب کتابوں میں اللہ کے ذمہ یہ پختہ وعدہ ہے اور ا للہ سے بڑھ کراپنے وعدہ کو وفاکرنیوالا اور کون ہوسکتا ہے لہٰذااے مسلمانو! تم نےجو سودا کیا ہے اس پر مسرت منائو اور یہی بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خریدلیے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لیے جنت ہے ( ف۲۵۵ ) اللہ کی راہ میں لڑیں تو ماریں ( ف۲۵٦ ) اور مریں ( ف۲۵۷ ) اس کے ذمہ کرم پر سچا وعدہ توریت اور انجیل اور قرآن میں ( ف۲۵۸ ) اور اللہ سے زیادہ قول کا پورا کون تو خوشیاں مناؤ اپنے سودے کی جو تم نے اس سے کیا ہے ، اور یہی بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ نے اہلِ ایمان سے ان کی جانیں اور ان کے مال ، ان کے لئے جنت کے عوض خرید لئے ہیں ، ( اب ) وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں ، سو وہ ( حق کی خاطر ) قتل کرتے ہیں اور ( خود بھی ) قتل کئے جاتے ہیں ۔ ( اﷲ نے ) اپنے ذمۂ کرم پر پختہ وعدہ ( لیا ) ہے ، تَورات میں ( بھی ) انجیل میں ( بھی ) اور قرآن میں ( بھی ) ، اور کون اپنے وعدہ کو اﷲ سے زیادہ پورا کرنے والا ہے ، سو ( ایمان والو! ) تم اپنے سودے پر خوشیاں مناؤ جس کے عوض تم نے ( جان و مال کو ) بیچا ہے ، اور یہی تو زبردست کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ تعالیٰ نے مؤمنین سے ان کی جانیں خرید لی ہیں اور ان کے مال بھی اس قیمت پر کہ ان کے لیے بہشت ہے وہ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں پس وہ مارتے بھی ہیں اور خود بھی مارے جاتے ہیں ( ان سے ) یہ وعدہ اس ( اللہ تعالیٰ ) کے ذمہ ہے تورات ، انجیل اور قرآن ( سب ) میں اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنے وعدہ کا پورا کرنے والا ہے؟ پس اے مسلمانو! تم اس سودے پر جو تم نے خدا سے کیا ہے خوشیاں مناؤ ۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah hath purchased of the believers their persons and their goods; for theirs (in return) is the garden (of Paradise): they fight in His cause, and slay and are slain: a promise binding on Him in truth, through the Law, the Gospel, and the Qur'an: and who is more faithful to his covenant than Allah? then rejoice in the bargain which ye have concluded: that is the achievement supreme.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has purchased the souls and property of the believers in exchange for Paradise. They fight for the cause of God to destroy His enemies and to sacrifice themselves. This is a true promise which He has revealed in the Torah, the Gospel, and the Quran. No one is more true to His promise than God. Let this bargain be glad news for them. This is indeed the supreme triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah has purchased of the believers their lives and their properties for (the price) that theirs shall be the Paradise. They fight in Allah's cause, so they kill and are killed. It is a promise in truth which is binding on Him in the Tawrah and the Injil and the Qur'an. And who is truer to his covenant than Allah Then rejoice in the bargain which you have concluded. That is the supreme success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah has bought of the believers their persons and their property for this, that they shall have the garden; they fight in Allah's way, so they slay and are slain; a promise which is binding on Him in the Taurat and the Injeel and the Quran; and who is more faithful to his covenant than Allah? Rejoice therefore in the pledge which you have made; and that is the mighty achievement.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah hath bought from the believers their lives and their wealth because the Garden will be theirs: they shall fight in the way of Allah and shall slay and be slain. It is a promise which is binding on Him in the Torah and the Gospel and the Qur'an. Who fulfilleth His covenant better than Allah? Rejoice then in your bargain that ye have made, for that is the supreme triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह ने मोमिनों से उनकी जान और उनके माल को ख़रीद लिया है जन्नत के बदले, वे अल्लाह की राह में लड़ते हैं फिर मारते हैं और मारे जाते हैं, यह अल्लाह के ज़िम्मे एक सच्चा वादा है तौरात में और इंजील में और क़ुरआन में, और अल्लाह से बढ़कर अपने वादे को पूरा करने वाला कौन है, पस तुम ख़ुशियाँ मनाओ उस मामले पर जो तुमने अल्लाह से किया है, और यही सबसे बड़ी कामयाबी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے انکی جانوں اور ان کے مالوں کو اس بات کے عوض میں خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی وہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جس میں قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں (4) اس پر سچا وعدہ کیا گیا ہے توریت میں (بھی) اور انجیل میں (بھی) اور قرآن میں (بھی) اور (یہ مسلم ہے کہ) اللہ سے زیادہ اپنے عہد کو کون پورا کرنے والا ہے تو تم لوگ اپنی اس بیع پر جس کا تم نے (الله تعالیٰ سے) معاملہ ٹھیرایا ہے خوشی مناؤ (5) اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً اللہ نے ایمان والوں سے ان کی جانیں اور ان کے اموال خرید لیے ہیں۔ اس کے بدلے کہ یقیناً ان کے لیے جنت ہے، وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں، پس قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں، تورات اور انجیل اور قرآن میں اللہ کے ذمے پکا وعدہ ہے اور اللہ سے زیادہ اپنا وعدہ پورا کرنے والا کون ہوسکتا ہے ؟ اس سودے پر خوب خوش ہوجاؤ جو تم نے اللہ سے کیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ “ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں سے ان کے نفس اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لئے ہیں۔ وہ اللہ کی راہ میں لڑتے اور مارتے اور مرتے ہیں۔ ان سے (جنت کا وعدہ) اللہ کے ذمے ایک پختہ وعدہ ہے ، تورات اور انجیل اور قرآن میں۔ اور کون ہے جو اللہ سے بڑھ کر اپنے عہد کا پورا کرنے والا ہو ؟ پس خوشیاں مناؤ اپنے اس سودے پر جو تم نے خدا سے چکا لیا ہے ، یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ نے مومنین سے اس بات کے عوض ان کی جانوں اور مالوں کو خرید لیا کہ ان کے لیے جنت ہے۔ وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں جس میں قتل کرتے ہیں اور قتل کردیئے جاتے ہیں اس پر اللہ کا سچا وعدہ ہے جو توریت، انجیل اور قرآن میں ہے، اور اللہ سے زیادہ اپنے عہد کو پورا کرنے والا کون ہے۔ سو تم لوگ اپنی اس بیع پر خوش ہوجاؤ جس کا تم نے معاملہ کیا ہے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے خرید لی مسلمانوں سے ان کی جان اور ان کا مال اس قیمت پر کہ ان کے لیے جنت ہے لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں پھر مارتے ہیں اور مرتے ہیں وعدہ ہوچکا اس کے ذمہ پر سچا تورات اور انجیل اور قرآن میں اور کون ہے قول کا پورا اللہ سے زیادہ سو خوشیاں کرو اس معاملہ پر جو تم نے کیا ہے اس سے اور یہی ہے بڑی کامیابی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس قیمت پر خرید لئے ہیں کہ جنت ان مسلمانوں کے لئے ہے وہ مسلمان اللہ کی راہ میں جنگ کیا کرتے ہیں سو کبھی دشمنوں کو قتل کرتے ہیں اور کبھی خود شہید کردیئے جاتے ہیں اس امر پر توریت میں اور انجیل میں اور قرآن کریم میں سچا وعدہ کیا جاچکا ہے اور خدا سے بڑھ کر اپنے عہد کا پورا کون ہوسکتا ہے۔ سو اے مسلمانو ! اس سودے پر جو تم نے خدا سے کیا ہے اظہار مسرت کرو اور یہ معاملہ ہی بڑی کامیابی ہے