Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 113

سورة التوبة

مَا کَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ یَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ وَ لَوۡ کَانُوۡۤا اُولِیۡ قُرۡبٰی مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمۡ اَنَّہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۱۳﴾

It is not for the Prophet and those who have believed to ask forgiveness for the polytheists, even if they were relatives, after it has become clear to them that they are companions of Hellfire.

پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ہوں اس امر کے ظاہر ہو جانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں ہے
کَانَ
ہے (لائق)
لِلنَّبِیِّ
نبی کے
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کے
اٰمَنُوۡۤا
جو ایمان لائے
اَنۡ
کہ
یَّسۡتَغۡفِرُوۡا
وہ بخشش مانگیں
لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین کے لیے
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانُوۡۤا
ہوںوہ
اُولِیۡ قُرۡبٰی
قرابت والے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
تَبَیَّنَ
واضح ہوگیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَنَّہُمۡ
کہ بیشک وہ
اَصۡحٰبُ
ساتھی ہیں
الۡجَحِیۡمِ
جہنم کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا کَانَ
کبھی نہیں ہے
لِلنَّبِیِّ
نبی کے لیے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنۡ
یہ کہ
یَّسۡتَغۡفِرُوۡا
وہ مغفرت کی دعا کریں
لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں کے لیے
وَلَوۡ
اور خواہ
کَانُوۡۤا
وہ ہوں
اُولِیۡ قُرۡبٰی
رشتہ دار
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
بعد اس کے کہ
تَبَیَّنَ
واضح ہو چکا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ
دوزخ والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

It is not for the Prophet and those who have believed to ask forgiveness for the polytheists, even if they were relatives, after it has become clear to them that they are companions of Hellfire.

پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ہوں اس امر کے ظاہر ہو جانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نبی اور ایمان والوں کے لئے یہ مناسب نہیں کہ وہ مشرکوں کے لئے بخشش طلب کریں خواہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں جبکہ ان پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مشرکین دوزخی (ہوتے) ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نبی کو اور جو لوگ ایمان لائے کبھی جائزنہیں کہ وہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دُعا کریں خواہ وہ رشتہ دارہوں اس کے بعدکہ ان کے لیے واضح ہوچکاکہ یقیناوہ دوزخ والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is not for the Prophet and the believers to seek for¬giveness for the Mushriks*, even if they are kinsmen, after it became clear to them that they are the people of hell.

لائق نہیں نبی کو اور مسلمانوں کو کہ بخشش چاہیں مشرکوں کی اگرچہ وہ ہوں قرابت والے جبکہ کھل چکا ان پر کہ وہ ہیں دوزخ والے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان کے لیے یہ روا نہیں کہ وہ استغفار کریں مشرکین کے لیے خواہ وہ ان کے قرابت دارہی ہوں اس کے بعد جبکہ ان پر واضح ہوچکا کہ وہ لوگ جہنمی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

After it has become clear that they are condemned to the Flaming Fire, it is not for the Prophet and those who believe to ask for the forgiveness of those who associate others with Allah in His Divinity even if they be near of kin.

نبی کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں زیبا نہیں کہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں ، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ، جب کہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنّم کے مستحق ہیں ۔ 111

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ بات نہ تو نبی کو زیب دیتی ہے اور نہ دوسرے مومنوں کو کہ وہ مشرکین کے لیے مغفرت کی دعا کریں ، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ، جبکہ ان پر یہ بات پوری طرح واضح ہوچکی ہے کہ وہ دوزخی لوگ ہیں ۔ ( ٨٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پیغمبر کو نہیں چاہیے نہ ایمان والوں کو کہ مشرکوں کے بخشش کی دعا مانگیں گو وہ ان کے رشتہ دار ہوں جب ان کو یہ معلوم ہوگیا کہ وہ یعنے مشرک دوزخی ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پیغمبر اور ایمان والوں کو زیب نہیں دیتا کہ مشرکین کے لئے بخشش کی دعا کریں اور اگرچہ وہ (ان کے) قرابت دار ہی ہوں جب ان پر یہ بات ظاہر ہوگئی کہ یہ دوزخ کے رہنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان لوگوں کے لئے جو ایمان لے آئے ہیں یہ بات مناسب نہیں ہے کہ وہ مشرکین کے واسطے بخشش کی دعائیں مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں جب کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ وہ جہنم والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پیغمبر اور مسلمانوں کو شایاں نہیں کہ جب ان پر ظاہر ہوگیا کہ مشرک اہل دوزخ ہیں۔ تو ان کے لیے بخشش مانگیں گو وہ ان کے قرابت دار ہی ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is not for the Prophet and those who believe to ask for the forgiveness of the associators, although they be of kin after it hath become manifest unto them that they are the fellows of the Flaming Fire.

نبی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کیلئے جائز نہیں کہ وہ مشرکوں کے لئے مغفرت کی دعا کریں اگرچہ وہ (مشرکین) رشتہ دار ہی ہوں جب ان پر یہ ظاہر ہوچکے کہ وہ (اموات) اہل دوزخ ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نبی اور مؤمنین کیلئے روا نہیں کہ وہ مشرکوں کیلئے مغفرت مانگیں اگرچہ وہ قرابت دار ہی کیوں نہ ہوں جبکہ ان پر یہ ظاہر ہوچکا کہ یہ جہنم میں جانے والے لوگ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

نبی ( ﷺ ) اور ایمان والوں کیلئے یہ جائز نہیں کہ مشرکین کیلئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتے دارہی کیوں نہ ہوں اس بات کے ظاہر ہوجانے کے بعد کہ یہ لوگ جہنمی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نبی اور مسلمانوں کو لائق نہیں کہ مشرکوں کے لیے بخشش کی دعا مانگیں جبکہ ان کو معلوم ہوگیا کہ وہ دوزخ میں جانے والے ہیں۔ بیشک ایسے لوگ ان کے قرابتدار ہی کیوں نہ ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پیغمبر کو اور دوسرے اہل ایمان کو یہ روا نہیں کہ وہ بخشش کی دعاء کریں مشرکوں کے لئے اگرچہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، اس بات کے واضح ہوجانے کے بعد کہ وہ لوگ دوزخی ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نبی اور ایمان والوں کے لئے یہ مناسب نہیں کہ مشرکوں کے لئے بخشش طلب کریں خواہ وہ ان کے قریبی رشتہ دارہی کیوں نہ ہوں جبکہ ان پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مشرکین جہنمی ( ہوتے ) ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نبی اور ایمان والوں کو لائق نہیں کہ مشرکوں کی بخشش چاہیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہوں ( ف۲٦۵ ) جبکہ انہیں کھل چکا کہ وہ دوزخی ہیں ( ف۲٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ایمان والوں کی شان کے لائق نہیں کہ مشرکوں کے لئے دعائے مغفرت کریں اگرچہ وہ قرابت دار ہی ہوں اس کے بعد کہ ان کے لئے واضح ہو چکا کہ وہ ( مشرکین ) اہلِ جہنم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

نبی کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں یہ زیبا نہیں ہے کہ مشرکین کے لیے مغفرت طلب کریں اگرچہ وہ ان کے عزیز و اقارب ہی کیوں نہ ہوں ۔ جبکہ ان پر واضح ہوگیا کہ وہ دوزخی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not fitting, for the Prophet and those who believe, that they should pray for forgiveness for Pagans, even though they be of kin, after it is clear to them that they are companions of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

After it was made clear that the pagans are to be the dwellers of hell, the Prophet and the believers should not have sought forgiveness from God for them even though they may have been relatives.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not (proper) for the Prophet and those who believe to ask Allah's forgiveness for the Mushrikin, even though they be of kin, after it has become clear to them that they are the dwellers of the Fire (because they died in a state of disbelief).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is not (fit) for the Prophet and those who believe that they should ask forgiveness for the polytheists, even though they should be near relatives, after it has become clear to them that they are inmates of the flaming fire.

Translated by

William Pickthall

It is not for the Prophet, and those who believe, to pray for the forgiveness of idolaters even though they may be near of kin (to them) after it hath become clear that they are people of hell-fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नबी के लिए और उन लोगों के लिए जो ईमान लाए हैं मुनासिब नहीं कि मुशरिकों के लिए मग़फ़िरत की दुआ करें, चाहे वे उनके रिश्तेदार ही हों जबकि उन पर खुल चुका कि ये जहन्नम में जाने वाले लोग हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ رشتہ دار ہی (کیوں نہ) ہوں اس امر کے ظاہر ہوجانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں۔ (7) (113)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” نبی اور ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے ہیں جائز نہیں اس کے بعد کہ ان پر واضح ہوگیا کہ وہ مشرکوں کے لیے بخشش کی دعا کریں، خواہ وہ رشتہ دار ہوں، بلاشبہ وہ جہنمی ہیں۔ “ (١١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نبی کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ، زیبا نہیں ہے کہ مشرکوں کے لئے مغفرت کی دعا کریں ، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ، جبکہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنم کے مستحق ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نبی کو اور دوسرے مسلمانوں کو یہ جائز نہیں کہ مشرکین کے لیے مغفرت کی دعا کریں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ہوں اس بات کے ظاہر ہوجانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لائق نہیں نبی کو اور مسلمانوں کو کہ بخشش چاہیں مشرکوں کی اور اگرچہ وہ ہوں قرابت والے جب کہ کھل چکا ان پر کہ وہ ہیں دوزخ والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نبی کے لئے اور دوسرے مسلمانوں کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ جب ان کو مشرکین کا دوزخی ہونا ظاہر ہوچکا اس کے بعد بھی وہ ان کے لئے مغفرت کی دعا کریں خواہ وہ مشرت ان کے قرابت دار ہی کیوں نہ ہوں۔