Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 118

سورة التوبة

وَّ عَلَی الثَّلٰثَۃِ الَّذِیۡنَ خُلِّفُوۡا ؕ حَتّٰۤی اِذَا ضَاقَتۡ عَلَیۡہِمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَ ضَاقَتۡ عَلَیۡہِمۡ اَنۡفُسُہُمۡ وَ ظَنُّوۡۤا اَنۡ لَّا مَلۡجَاَ مِنَ اللّٰہِ اِلَّاۤ اِلَیۡہِ ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمۡ لِیَتُوۡبُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۱۸﴾٪  3

And [He also forgave] the three who were left behind [and regretted their error] to the point that the earth closed in on them in spite of its vastness and their souls confined them and they were certain that there is no refuge from Allah except in Him. Then He turned to them so they could repent. Indeed, Allah is the Accepting of repentance, the Merciful.

اور تین شخصوں کے حال پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان پر تنگ ہونے لگی اور وہ خود اپنی جان سے تنگ آگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے کہیں پناہ نہیں مل سکتی بجز اس کے کہ اسی کی طرف رجوع کیا جائے پھر ان کے حال پر توجہ فرمائی تاکہ وہ آئندہ بھی توبہ کر سکیں بیشک اللہ تعالٰی بہت توبہ قبول کرنے والا بڑا رحم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّعَلَی الثَّلٰثَۃِ
اور ان تینوں پر (بھی)
الَّذِیۡنَ
جو
خُلِّفُوۡا
چھوڑ دیئے گئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
ضَاقَتۡ
تنگ ہوگئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡاَرۡضُ
زمین
بِمَا
باوجود اس کے
رَحُبَتۡ
کہ وہ کشادہ تھی
وَضَاقَتۡ
اور تنگ ہوگئے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَنۡفُسُہُمۡ
نفس ان کے
وَظَنُّوۡۤا
اور انہوں نے یقین کرلیا
اَنۡ
کہ
لَّامَلۡجَاَ
نہیں کوئی جائے پناہ
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
اِلَّاۤ
مگر
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
ثُمَّ
پھر
تَابَ
وہ مہربان ہوا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
لِیَتُوۡبُوۡا
تاکہ وہ توبہ کریں
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
ہُوَ
وہی ہے
التَّوَّابُ
بہت توبہ قبول کرنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّعَلَی الثَّلٰثَۃِ
اور ان تینوں پر
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
خُلِّفُوۡا
پیچھے رکھے گئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
ضَاقَتۡ
تنگ ہو گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡاَرۡضُ
زمین
بِمَا
باوجود
رَحُبَتۡ
وسیع تھی
وَضَاقَتۡ
اور تنگ ہو گئیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَنۡفُسُہُمۡ
ان کی جانیں
وَظَنُّوۡۤا
اورانہوں نے یقین کر لیا
اَنۡ
یہ کہ
لَّامَلۡجَاَ
نہیں کوئی جائے پناہ
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
اِلَّاۤ
سوائے
اِلَیۡہِ
خود اس کے
ثُمَّ
پھر
تَابَ
اس نے(مہربانی کےساتھ)توجہ فرمائی
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
لِیَتُوۡبُوۡا
تاکہ وہ توبہ کریں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
التَّوَّابُ
بہت توبہ قبول کرنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [He also forgave] the three who were left behind [and regretted their error] to the point that the earth closed in on them in spite of its vastness and their souls confined them and they were certain that there is no refuge from Allah except in Him. Then He turned to them so they could repent. Indeed, Allah is the Accepting of repentance, the Merciful.

اور تین شخصوں کے حال پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان پر تنگ ہونے لگی اور وہ خود اپنی جان سے تنگ آگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے کہیں پناہ نہیں مل سکتی بجز اس کے کہ اسی کی طرف رجوع کیا جائے پھر ان کے حال پر توجہ فرمائی تاکہ وہ آئندہ بھی توبہ کر سکیں بیشک اللہ تعالٰی بہت توبہ قبول کرنے والا بڑا رحم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان تین آدمیوں پر بھی (مہربانی کی) جن کا معاملہ ملتوی رکھا گیا تھا۔ حتیٰ کہ زمین اپنی فراخی کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور ان کی اپنی جانیں بھی تنگ ہوگئیں اور انہیں یہ یقین تھا کہ اللہ کے سوا ان کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں۔ پھر اللہ نے ان پر مہربانی کی تاکہ وہ توبہ کریں۔ اللہ تعالیٰ یقینا توبہ قبول کرنے والا، رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن تینوں پربھی اُس نے توجہ فرمائی جوپیچھے رکھے گئے یہاں تک کہ جب زمین ان پر تنگ ہوگئی باوجوداس کے کہ وسیع تھی اوران پران کی جانیں تنگ ہوگئیں اورانہوں نے یقین کرلیاکہ اﷲ تعالیٰ سے خوداس کے سواکوئی جائے پناہ نہیں، پھر اﷲ تعالیٰ نے بھی اُن پر مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی تاکہ وہ توبہ کریں،یقیناًاﷲ تعالیٰ بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (He relented) towards the three whose matter was deferred until when the earth was straitened for them despite all its vastness, and even their own souls were straitened for them, and they realized that there is no refuge from Allah, except in Him. Then He turned to-wards them, so that they may repent. Surely, Allah is the Most-Relenting, the Very Merciful.

اور ان تین شخصوں پر جن کو پیچھے رکھا تھا، یہاں تک کہ جب تنگ ہوگئی ان پر زمین باوجود کشادہ ہونے کے اور تنگ ہوگئیں ان پر ان کی جانیں اور سمجھ گئے کہ کہیں پناہ نہیں اللہ سے مگر اسی کی طرف، پھر مہربان ہوا ان پر تاکہ وہ پھر آئیں، بیشک اللہ ہی ہے مہربان رحم والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان تین پر بھی (اللہ نے رحمت کی نگاہ کی) جن کا معاملہ مؤخر کردیا گیا تھا یہاں تک کہ زمین اپنی تمام تر کشادگی کے باوجود ان پر تنگ پڑگئی اور ان پر اپنی جانیں بھی بوجھ بن گئیں اور انہیں یقین ہوگیا کہ اللہ کے سوا کوئی اور جائے پناہ ہے ہی نہیں تو اس نے ان کی توبہ قبول فرمائی تاکہ وہ بھی پھر متوجہ ہوجائیں۔ یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا بہت زیادہ رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And He also relented towards the three whose cases had been deferred. When the earth, for all its spaciousness, became constrained to them, and their own beings became a burden to them, and they realized that there was no refuge for them from Allah except in Him; He relented towards them that they may turn back to Him. Surely, it is Allah Who is Much Forgiving, Ever Merciful.

اور ان تینوں کو بھی اس نے معاف کیا جن کے معاملے کو ملتوی کر دیا گیا تھا 118 ۔ جب زمین اپنی ساری وسعت کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور ان کی اپنی جانیں بھی ان پر بار ہو نے لگیں اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ خود اللہ ہی کے دامنِ رحمت کے سوا نہیں ہے ، تو اللہ اپنی مہربانی سے ان کی طرف پلٹا تاکہ وہ اس کی طرف پلٹ آئیں ، یقیناً وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔ 119 ؏ ١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان تینوں پر بھی ( اللہ نے رحمت کی نظر فرمائی ہے ) جن کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا ، ( ٩٤ ) یہاں تک کہ جب ان پر یہ زمین اپنی ساری وسعتوں کے باوجود تنگ ہوگئی ، ان کی زندگیاں ان پر دو بھر ہوگئیں ، اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ ( کی پکڑ ) سے خود اسی کی پناہ میں آئے بغیر کہیں اور پناہ نہیں مل سکتی ، ( ٩٥ ) تو پھر اللہ نے ان پر رحم فرمایا ، تاکہ وہ آئندہ اللہ ہی سے رجوع کیا کریں ۔ یقین جانو اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ نے ان تین شخصوں کو بھی معاف کردیا جو ڈھیل میں ڈال دیئے گئے تھے 4 یہاں تک کہ جب زمین اتنی کشاد ہوتے سا تھے ان پر تنگ ہوگئی 7 ان کی جان ان پر دوبھر ہوگئی اور وہ سمجھ گئے کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب یا غصے سے کہیں پناہ نہیں مگر اس کے پاس تب اللہ نے ان پر کرم کیا یا ان کو توبہ کی توفیق دی تاکہ وہ توبہ کریں بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان تین شخصوں (کے حال) پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین اپنی فراخی کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور ان پر ان کی جانیں تنگ ہوگئیں اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں ۔ پھر اس نے ان پر مہربانی فرمائی کہ توبہ کریں۔ بیشک اللہ ہی توبہ قبول فرمانے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان تین لوگوں پر بھی توجہ فرمائی جن کا معاملہ پیچھے رکھا گیا تھا۔ یہاں تک کہ زمین اپنی وسعت کے باوجود پر تنگ ہوگئی اور ان پر اپنی جانیں بھی ایک بوجھ بن گئی تھیں اور انہوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ اب اگر کوئی ٹھکانا ہے تو اللہ ہی کا ٹھکانا ہے پھر اللہ نے ان پر توجہ فرمائی تاکہ وہ توبہ کریں بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان تینوں پر بھی جن کا معاملہ ملتوی کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ جب اُنہیں زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہوگئی اور ان کے جانیں بھی ان پر دوبھر ہوگئیں۔ اور انہوں نے جان لیا کہ خدا (کے ہاتھ) سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And also He relented toward the three who were left behind until when the earth, vast as it is, became straitened unto them and their own lives became straitened unto them and they imagined that there was no refuge from Allah except unto Him. Thereafter He relented toward them, so that they might repent. Verily Allah! He is the Relenting, the Merciful.

اور ان تینوں پر بھی (توجہ فرمائی) جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ جب زمین ان پر باوجود اپنی فراخی کے تنگی کرنے لگی اور وہ خود اپنی جانوں سے تنگ آگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے کہیں پناہ نہیں مل سکتی بجز اسی کی طرف کے ۔ پھر اس نے ان پر رحمت سے توجہ فرمائی ۔ تاکہ وہ رجوع کرتے رہا کریں ۔ بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا بڑا رحمت والا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان تینوں پر بھی رحمت کی نگاہ کی ، جن کا معاملہ اٹھا رکھا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ جب زمین ، اپنی وسعتوں کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور ان کی جانیں ضیق میں پڑ گئیں اور انہوں نے اندازہ کرلیا کہ خدا سے ، خدا کے سوا ، کہیں مفر نہیں ۔ پھر اللہ نے ان پر عنایت کی نظر کی ، تاکہ وہ توبہ کریں ۔ بیشک اللہ ہی ہے جو توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان تینوں پر بھی ( اﷲتعالیٰ نے مہربانی فرمائی ) جن کا معاملہ ملتوی کر دیا گیا تھا یہاں تک کہ اپنی کشادگی کے باوجود ( ان پر تنگ ہو چکی تھی اور خود ان کی جانیں ان پر تنگ ہو گئی تھیں اور انہوں نے یقین کرلیاتھا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ) سے بچ کر کہیں پناہ نہیں مل سکتی سوائے اس کے کہ اسی کی طرف رجوع کیا جائے پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے حالوں پر مہربانی فرمائی تاکہ وہ رجوع کر یں بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) خوب توبہ قبول فرمانے والے اور ہمیشہ رحم فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان تینوں پر بھی جن کا معاملہ ملتوی کیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہوگئی اور ان کی جانیں بھی ان پر دوبھر ہوگئیں (ناک میں دم آگیا) اور انہوں نے یقین کرلیا کہ ان کے لیے کوئی پناہ نہیں پھر اللہ نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان تین شخصوں پر بھی (رحم فرمالیا) جن کا معاملہ التواء میں رکھ دیا گیا تھا، یہاں تک کہ جب تنگ ہوگئی ان پر زمین اپنی وسعت کے باوجود، اور ان پر بوجھ بننے لگیں خود ان کی اپنی جانیں، اور ان کو یقنی ہوگیا کہ کہیں کوئی پناہ نہیں مل سکتی بجز اس کے (دامان رحمت کے) پھر اس نے توجہ فرمائی ان (کے حال) پر، اپنی (رحمت و عنایت سے) تاکہ یہ رجوع کریں اس کی طرف، بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ان تین آدمیوں پر بھی ( مہربانی کی ) جن کامعاملہ ملتوی رکھاگیاتھاحتی کہ زمین اپنی وسعت کے باوجودان پر تنگ ہوگئی اور ان کی اپنی جانیں بھی تنگ ہوگئیں اور انہیں یہ یقین تھاکہ اللہ کے سواان کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں پھر اللہ نے ان پر مہربانی کی تاکہ وہ توبہ کریں اللہ تعالیٰ یقیناتوبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان تین پر جو موقوف رکھے گئے تھے ( ف۲۷٦ ) یہاں تک کہ جب زمین اتنی وسیع ہو کر ان پر تنگ ہوگئی ( ف۲۷۷ ) اور ہو اپنی جان سے تنگ آئے ( ف۲۷۸ ) اور انہیں یقین ہوا کہ اللہ سے پناہ نہیں مگر اسی کے پاس ، پھر ( ف۲۷۹ ) ان کی توبہ قبول کی کہ تائب رہیں ، بیشک اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان تینوں شخصوں پر ( بھی نظرِ رحمت فرما دی ) جن ( کے فیصلہ ) کو مؤخر کیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود کشادگی کے ان پر تنگ ہوگئی اور ( خود ) ان کی جانیں ( بھی ) ان پر دوبھر ہوگئیں اور انہیں یقین ہوگیا کہ اﷲ ( کے عذاب ) سے پناہ کا کوئی ٹھکانا نہیں بجز اس کی طرف ( رجوع کے ) ، تب اﷲ ان پر لطف وکرم سے مائل ہوا تاکہ وہ ( بھی ) توبہ و رجوع پر قائم رہیں ، بیشک اﷲ ہی بڑا توبہ قبول فرمانے والا ، نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے ان تینوں پر بھی رحم کیا جو جہاد سے پیچھے رہ گئے تھے یہاں تک کہ زمین جب اپنی وسعتوں سمیت ان پر تنگ ہوگئی اور ان کے دم پر بن گئی اور انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اب اللہ کے علاوہ کوئی پناہ گاہ نہیں ہے تو اللہ نے ان کی طرف توجہ فرمائی کہ وہ توبہ کر لیں اس لئے کہ وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(He turned in mercy also) to the three who were left behind; (they felt guilty) to such a degree that the earth seemed constrained to them, for all its spaciousness, and their (very) souls seemed straitened to them,- and they perceived that there is no fleeing from Allah (and no refuge) but to Himself. Then He turned to them, that they might repent: for Allah is Oft-Returning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God also forgave the three people who lagged behind. Grief made them feel as though there was no place in the whole vast earth to hide them or in their souls to conceal their sorrow. They began to believe that no one could save them from (the wrath of God) except He Himself. God pardoned them so that they would also repent for their sins. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (Allah has forgiven) the three who stayed behind, until for them the earth, vast as it is, was straitened and their souls were straitened to them, and they perceived that there is no fleeing from Allah, and no refuge but with Him. Then, He forgave them, that they might beg for His pardon. Verily, Allah is the One Who forgives and accepts repentance, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to the three who were left behind, until the earth became strait to them notwithstanding its spaciousness and their souls were also straitened to them; and they knew it for certain that there was no refuge from Allah but in Him; then He turned to them (mercifully) that they might turn (to Him); surely Allah is the Oft-returning (to mercy), the Merciful.

Translated by

William Pickthall

And to the three also (did He turn in mercy) who were left behind, when the earth, vast as it is, was straitened for them, and their own souls were straitened for them till they bethought them that there is no refuge from Allah save toward Him. Then turned He unto them in mercy that they (too) might turn (repentant unto Him). Lo! Allah! He is the Relenting, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन तीन शख़्सों के हाल पर भी जिनका मामला मुल्तवी छोड़ दिया गया था, यहाँ तक कि जब ज़मीन बावजूद अपनी वुसअत के उन पर तंग होने लगी और वे ख़ुद अपनी जान से तंग आ गए और उन्होंने समझ लिया कि अल्लाह से कहीं पनाह नहीं मिल सकती सिवाए इसके कि उसी की तरफ़ रुजूअ़ किया जाए, फिर अल्लाह ने उनके हाल पर तवज्जोह फ़रमाई ताकि वे आइंदा भी तौबा कर सकें, बेशक अल्लाह तौबा क़बूल करने वाला बड़ा रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان تین شخصوں کے حال پر بھی (توجہ فرمائی) جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب (ان کی پریشانی کی یہ نوبت پہنچی کہ) زمین باوجود اپنی فراخی کے ان پر تنگی کرنے لگی اور خود اپنی جان سے تنگ آگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ خدا (کی گرفت) سے کہیں پناہ نہیں مل سکتی بجز اس کے کہ اسی کی طرف رجوع کیا جاوے (اس وقت وہ خاص توجہ کے قابل ہوئے) پھر ان کے حال پر (بھی خاص) توجہ فرمائی تاکہ وہ آئندہ بھی رجوع رہا کریں بیشک اللہ تعالیٰ بہت توجہ فرمانے والے بڑے رحم کرنے والے ہیں۔ (4) (118)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

باوجود اس کے کہ فراخ تھی اور ان پر ان کی جانیں تنگ ہوگئیں اور انہوں نے یقین کرلیا اللہ کے سوا کہیں پناہ گاہ نہیں پھر اللہ نے ان پر مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی، تاکہ وہ توبہ کریں۔ یقیناً اللہ ہی ہے توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١١٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان تینوں کو بھی اس نے معاف کیا جن کے معاملہ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ جب زمین ان پر ساری وسعت کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور ان کی اپنی جانیں بھی ان پر بار ہونے لگیں اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے بچنے کے لئے کوئی جائے پناہ خود اللہ ہی کے دامن رحمت کے سوا نہیں ہے تو اللہ اپنی مہربانی سے ان کی طرف پلٹا تاکہ وہ اس کی طرف پلٹ آئیں ، یقینا وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے ان تین شخصوں کے حال پر بھی توجہ فرمائی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین اپنی فراخی کے باو جود ان پر تنگ ہوگئی اور خود اپنی جانوں سے تنگ آگئے اور انہوں نے یقین کرلیا کہ اللہ سے بچ کر کہیں پناہ نہیں مل سکتی سوائے اس کے کہ اس کی طرف رجوع کیا جائے۔ پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی تاکہ وہ رجوع کریں بیشک اللہ خوب توبہ قبول فرمانے والا ہے، اور رحم کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان تین شخصوں پر جن کو پیچھے رکھا تھا یہاں تک کہ جب تنگ ہوگئی ان پر زمین باوجود کشادہ ہونے کے اور تنگ ہوگئیں ان پر ان کی جانیں اور سمجھ گئے کہ کہیں پناہ نہیں اللہ سے مگر اسی کی طرف پھر مہربان ہوا ان پر تاکہ وہ پھر آئیں بیشک اللہ ہی ہے مہربان رحم والا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان تینوں شخصوں پر بھی خدا نے مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی جن کا معاملہ آئندہ کیلئے ملتوی رکھا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان تینوں اشخاص پر تنگ ہوگئی اور خود ان کی زندگی ان پر شاق ہوگئی اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے مقابلہ میں سجز اس کی ذات کے اور کوئی پناہ گاہ نہیں ہے پھر خدا نے ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی تاکہ وہ لوٹ آئیں بیشک اللہ توبہ کا بہت قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔