Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 12

سورة التوبة

وَ اِنۡ نَّکَثُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ عَہۡدِہِمۡ وَ طَعَنُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمۡ فَقَاتِلُوۡۤا اَئِمَّۃَ الۡکُفۡرِ ۙ اِنَّہُمۡ لَاۤ اَیۡمَانَ لَہُمۡ لَعَلَّہُمۡ یَنۡتَہُوۡنَ ﴿۱۲﴾

And if they break their oaths after their treaty and defame your religion, then fight the leaders of disbelief, for indeed, there are no oaths [sacred] to them; [fight them that] they might cease.

اگر یہ لوگ عہد و پیمان کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو تم بھی ان سرداران کفر سے بھڑ جاؤ ۔ ان کی قسمیں کوئی چیز نہیں ممکن ہے کہ اس طرح وہ بھی باز آجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
نَّکَثُوۡۤا
وہ توڑ دیں
اَیۡمَانَہُمۡ
اپنی قسمیں
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
عَہۡدِہِمۡ
اپنے عہد کرنے کے
وَطَعَنُوۡا
اور وہ طعن کریں
فِیۡ دِیۡنِکُمۡ
تمہارے دین میں
فَقَاتِلُوۡۤا
تو جنگ کرو
اَئِمَّۃَ
اماموں سے
الۡکُفۡرِ
کفر کے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَاۤاَیۡمَانَ
نہیں ہیں کوئی قسمیں
لَہُمۡ
ان کی
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَنۡتَہُوۡنَ
وہ رک جائیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
نَّکَثُوۡۤا
وہ توڑ دیں
اَیۡمَانَہُمۡ
قسمیں اپنی
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
عَہۡدِہِمۡ
اپنے عہد کے
وَطَعَنُوۡا
اور وہ طعن کریں
فِیۡ دِیۡنِکُمۡ
تمہارے دین میں
فَقَاتِلُوۡۤا
تو جنگ کرو
اَئِمَّۃَ الۡکُفۡرِ
کفر کے پیشواؤں سے
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ لوگ
لَاۤاَیۡمَانَ
نہیں ہیں کوئی قسمیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَنۡتَہُوۡنَ
وہ باز آجائیں
Translated by

Juna Garhi

And if they break their oaths after their treaty and defame your religion, then fight the leaders of disbelief, for indeed, there are no oaths [sacred] to them; [fight them that] they might cease.

اگر یہ لوگ عہد و پیمان کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو تم بھی ان سرداران کفر سے بھڑ جاؤ ۔ ان کی قسمیں کوئی چیز نہیں ممکن ہے کہ اس طرح وہ بھی باز آجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ معاہدہ کرنے کے بعد اپنی قسمیں توڑ دیں اور دین میں طعنہ زنی کریں تو کفر کے ان علمبرداروں سے جنگ کرو، ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں (اور اس لیے جنگ کرو) کہ وہ باز آجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگراپنے عہد کے بعدوہ اپنی قسمیں توڑدیں اورتمہارے دین میں طعن کریں تو کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو۔ بلاشبہ ان لوگوں کے لیے کوئی قسمیں نہیں ہیں، تاکہ وہ باز آجائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they break their oaths after they have made a covenant and speak evil of your Faith, then fight the leaders of infidelity - in fact, they have no oaths - so that they may stop.

اور اگر وہ توڑ دیں اپنی قسمیں عہد کرنے کے بعد اور عیب لگاویں تمہارے دین میں تو لڑو کفر کے سرداروں سے بیشک ان کی قسمیں کچھ نہیں تاکہ وہ باز آویں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ توڑ ڈالیں اپنے قول وقرار کو عہد کرنے کے بعد اور عیب لگائیں تمہارے دین میں تو تم جنگ کرو کفر کے ان اماموں سے ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں شاید کہ (اس طرح) وہ باز آجائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they break their pledges after making them and attack your faith, make war on the leaders of unbelief that they may desist, for they have no regard for their pledged words.

اور اگر عہد کرنے کے بعد یہ پھر اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر حملے کرنے شروع کر دیں تو کفر کے علمبرداروں سے جنگ کرو کیونکہ ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں ۔ شاید کہ ﴿پھر تلوار ہی کے زور سے﴾ وہ باز آئیں گے ۔ 15

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ان لوگوں نے اپنا عہد دے دینے کے بعد اپنی قسمیں توڑ ڈالی ہوں اور تمہارے دین کو طعنے دیے ہوں ، تو ایسے کفر کے سربراہوں سے اس نیت سے جنگ کرو کہ وہ باز آجائیں ۔ ( ١١ ) کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کی قسموں کی کوئی حقیقت نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر عہد کرکے یہ لوگ انی قسمیں توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر طعنہ ماریں (شریعت کی توہین کریں یا پیغمبر کی یا قرآن کی) تو ان کفر کے سرداروں سے لڑو ان کی قسمیں کوئی چیز نہیں (محض بےاعتبار ہیں) تاکہ وہ باز آئیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ لوگ عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو تم لوگ ان کفر کے پیشواؤں سے خوب لڑو تاکہ یہ (اس سے) باز آجائیں بیشک ان لوگوں کی قسموں کا اعتبار نہیں ہوسکتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ معاہدہ کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالین اور تمہارے دین پر طعن و طنز کریں تو تم کفر کے سرداروں کو قتل کرو۔ کیونکہ ان کی قسموں کو کوئی اعتبار نہیں ہے۔ شائد کہ وہ (اپنی حرکتوں سے) باز آجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے کرنے لگیں تو ان کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو (یہ یہ بےایمان لوگ ہیں اور) ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ عجب نہیں کہ (اپنی حرکات سے) باز آجائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they violate their oaths after their covenant and revile your religion, fight those leaders of infidelity-verily no oaths will hold in their case that haply they may desist.

اور اگر یہ لوگ اپنی قسموں کو اپنے عہد کے بعد توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو تم قتال کرو (ان) پیشوایان کفر سے کہ (اس صورت میں) ان کی قسمیں باقی نہیں رہیں تاکہ یہ لوگ بازآجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر عہد کرچکنے کے بعد یہ اپنے قول وقرار توڑیں اور تمہارے دین پر نیش زنی کریں تو تم کفر کے ان سرخیلوں سے بھی لڑو ۔ ان کے کسی قول وقرار کا کوئی وزن نہیں ، تاکہ یہ اپنی حرکتوں سے باز آئیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنے معاہدے کے بعد وہ لوگ اپنی قسمیں توڑ دیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو تم کفر کے سرداروں سے لڑائی کرو بلاشبہ ان کی قسموں کی ( اب ) کوئی حیثیت ہی نہیں ، تاکہ وہ باز آجائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر وہ عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں عیب نکالنے لگیں تو ان کفر کے سرداروں سے لڑو اور ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں، عجب نہیں کہ یہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر توڑ دیں یہ لوگ اپنی قسموں کو اپنے عہد کے بعد، اور طعنہ زنی کریں تمہارے دین میں، تو تم لڑو کفر کے ان پیشواؤں سے، کوئی اعتبار نہیں ان کی قسموں کا، (اور ان سے لڑو) تاکہ یہ باز آجائیں (اپنے کفر و باطل سے)

Translated by

Noor ul Amin

اوراگروہ معاہدہ کرنے کے بعداپنی قسمیں توڑدیں اور دین میں عیب نکالیں تو کفرکے ان علمبرداروں سے جنگ کرو ، ان کی قسموں کاکچھ اعتبار نہیں ( اوراسلئے جنگ کرو ) کہ وہ بازآجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر عہد کرکے اپنی قسمیں توڑیں اور تمہارے دین پر منہ آئیں تو کفر کے سرغنوں سے لڑو ( ف۲۸ ) بیشک ان کی قسمیں کچھ نہیں اس امید پر کہ شاید وہ باز آئیں ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ اپنے عہد کے بعد اپنی قَسمیں توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو تم ( ان ) کفر کے سرغنوں سے جنگ کرو بیشک ان کی قَسموں کا کوئی اعتبار نہیں تاکہ وہ ( اپنی فتنہ پروری سے ) باز آجائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر یہ لوگ اپنے عہد و پیمان کے بعد اپنی قَسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین پر طعن و تشنیع کریں تو تم کفر کے ان سرغنوں سے جنگ کرو ، ان کی قَسموں کا کوئی اعتبار نہیں تاکہ یہ باز آجائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they violate their oaths after their covenant, and taunt you for your Faith,- fight ye the chiefs of Unfaith: for their oaths are nothing to them: that thus they may be restrained.

Translated by

Muhammad Sarwar

Fight against the leaders of the unbelievers if they violate their established peace treaty with you and revile your faith, to force them to stop their aggression against you. You do not have to bind yourselves to such a treaty.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they violate their oaths after their covenant, and attack your religion with disapproval and criticism, then fight (you) against the leaders of disbelief -- for surely, their oaths are nothing to them -- so that they may stop (evil actions).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they break their oaths after their agreement and (openly) revile your religion, then fight the leaders of unbelief-- surely their oaths are nothing-- so that they may desist.

Translated by

William Pickthall

And if they break their pledges after their treaty (hath been made with you) and assail your religion, then fight the heads of disbelief - Lo! they have no binding oaths - in order that they may desist.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर ये अपनी क़समों को तोड़ डालें अहद के बाद और तुम्हारे दीन में ऐब लगाएं तो कुफ़्र के इन सरदारों से लड़ो, बेशक उनकी क़समें कुछ नहीं; ताकि वे बाज़ आ जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر وہ لوگ عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے (دین) اسلام پر طعن کریں تو تم لوگ اس قصد سے کہ یہ باز آجاویں پیشوایان کفر سے لڑو کیونکہ اس صورت میں ان کی قسمیں (باقی) نہیں رہیں۔ (12)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر وہ عہد کے بعد اپنی قسمیں توڑدیں اور تمہارے دین میں طعن کریں تو کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو بیشک ان لوگوں کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں ہے تاکہ وہ باز آجائیں۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر عہد کرنے کے بعد یہ پھر اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر حملے کرنے شروع کردیں تو کفر کے علمبرداروں سے جنگ کرو کیونکہ ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں۔ شاید کہ (پھر تلوار ہی کے زور سے) وہ باز آئیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ لوگ اپنے معاہدہ کے بعد اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعن کریں تو تم کفر کے سر غنوں سے جنگ کرو بلاشبہ یہ لوگ ایسے ہیں کہ ان کے یہاں قسمیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں، تاکہ وہ باز آجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ توڑ دیں اپنی قسمیں عہد کرنے کے بعد اور عیب لگائیں تمہارے دین میں تو لڑو کفر کے سرداروں سے بیشک ان کی قسمیں کچھ نہیں تاکہ وہ باز آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر وہ لوگ اپنے عہد کے بعد اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین پر طعن وتشنیع کریں تو تم اس توقع پر ان کفر کے علمبرداروں سے جنگ کرو کہ شاید وہ باز آجائیں