Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 123

سورة التوبة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قَاتِلُوا الَّذِیۡنَ یَلُوۡنَکُمۡ مِّنَ الۡکُفَّارِ وَ لۡیَجِدُوۡا فِیۡکُمۡ غِلۡظَۃً ؕ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۲۳﴾ الرّبع

O you who have believed, fight those adjacent to you of the disbelievers and let them find in you harshness. And know that Allah is with the righteous.

اے ایمان والو! ان کفار سے لڑو جو تمہارے آس پاس ہیں اور ان کو تمہارے اندر سختی پانا چاہیے اور یہ یقین رکھو کہ اللہ تعالٰی متقی لوگوں کے ساتھ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
قَاتِلُوا
جنگ کرو
الَّذِیۡنَ
ان سے جو
یَلُوۡنَکُمۡ
تمہارے آس پاس ہیں
مِّنَ الۡکُفَّارِ
کفار میں سے
وَلۡیَجِدُوۡا
اور چاہیے کہ وہ پائیں
فِیۡکُمۡ
تم میں
غِلۡظَۃً
سختی
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
مَعَ
ساتھ ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اےلوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
قَاتِلُوا
لڑو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
یَلُوۡنَکُمۡ
قریب ہیں تمہارے
مِّنَ الۡکُفَّارِ
کافروں میں سے
وَلۡیَجِدُوۡا
اور لازم ہے کہ وہ پائیں
فِیۡکُمۡ
تم میں
غِلۡظَۃً
کچھ سختی
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مَعَ
ساتھ ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, fight those adjacent to you of the disbelievers and let them find in you harshness. And know that Allah is with the righteous.

اے ایمان والو! ان کفار سے لڑو جو تمہارے آس پاس ہیں اور ان کو تمہارے اندر سختی پانا چاہیے اور یہ یقین رکھو کہ اللہ تعالٰی متقی لوگوں کے ساتھ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! ان کافروں سے جنگ کرو جن کا علاقہ تمہارے ساتھ ملتا ہے۔ اور ان کے ساتھ تمہیں سختی سے پیش آنا چاہئے اور یہ جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! ان لوگوں کے ساتھ لڑوکافروں میں سے جو تمہارے قریب ہیں اور لازم ہے کہ وہ تم میں کچھ سختی پائیں اورجان لوکہ اﷲ تعالیٰ یقیناًمتقی لوگوں کے ساتھ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, fight those disbelievers who are near you, and let them find severity in you. And be sure that Allah is with the God-fearing.

اے ایمان والو لڑتے جاؤ اپنے نزدیک کے کافروں سے اور چاہئے کہ ان پر معلوم ہو تمہارے اندر سختی اور جانو کہ اللہ ساتھ ہے ڈرنے والوں کے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! جنگ کرو ان کافروں سے جو تم سے قریب ہیں اور وہ تمہارے اندر سختی پائیں اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Fight against the unbelievers who live around you; and let them find in you sternness. Know that Allah is with the God-fearing.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جنگ کرو ان منکرین حق سے جو تم سے قریب ہیں ۔ 121 اور چاہیے کہ وہ تمہارے اندر سختی پائیں ، 122 اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے ۔ 123

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! ان کافروں سے لڑو جو تم سے قریب ہیں ۔ ( ١٠٠ ) اور ہونا یہ چاہیے کہ وہ تمہارے اندر سختی محسوس کریں ۔ ( ١٠١ ) اور یقین رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم پہلے آس پاس کے کافروں سے لڑو اور ایسا کرو کہ کافر لوگوں 6 کو تمہاری سختی بہادری معلوم ہو 7 اور یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ کی مدد پرہیزگاروں کے ساتھ ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ان کفار سے لڑو جو تمہارے نزدیکرہتے ہیں اور چاہیے کہ وہ تمہارے اندر سختی (محنت اور جنگی قوت سے) پائیں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم ان کفار سے قتال کرو جو تمہارے آس پاس ہیں اور تمہارے اندر وہ سختی محسوس کریں اور یہ بات جان لو کہ اللہ تقویٰ والوں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی محنت وقوت جنگ) معلوم کریں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! fight the infidels who are near unto you, and surely let them find in you sternness, and know that Allah is with the God-fearing,

اے ایمان والو ان کافروں سے جنگ کرو جو تمہارے آس پاس ہیں اور ان کو تمہارے اندر سختی پانا چاہیے ۔ اور جانے رہو کہ اللہ تو پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تمہارے گرد وپیش جو کفار ہیں ، ان سے لڑو اور چاہئے کہ وہ تمہارے رویہ میں سختی محسوس کریں اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اپنے آس پاس کے کافروں کے ساتھ قتال کرو اور چاہیے کہ وہ تمہارے اندر سختی محسوس کریں اور جان لو کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) متقیوں کے ساتھ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اپنے نزدیک رہنے والے کفار سے جنگ کرو اور چاہیے کہ وہ تم میں سختی (قوت جنگ) معلوم کریں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں ( ڈرنے والوں) کے ساتھ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان والو ! لڑو تم ان کافروں سے جو تمہارے آس پاس ہیں، اور چاہیے کہ وہ تمہارے اندر ایک سختی (اور صلابت) پائیں، اور یقین جانو کہ اللہ ساتھ ہے پرہیزگاروں کے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! ان کافروں سے جنگ کروجن کاعلاقہ تمہارے ساتھ ملتا ہے اور ان کے ساتھ تمہیں سختی سے پیش آنا چاہیےاور یہ جان لوکہ اللہ متقین کے ساتھ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ايمان والوں جہاد کرو ان کافروں سے جو تمہارے قريب ہيں ( ف۲۹۵ ) اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی پائیں ، اور جان رکھو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ( ف۲۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم کافروں میں سے ایسے لوگوں سے جنگ کرو جو تمہارے قریب ہیں ( یعنی جو تمہیں اور تمہارے دین کو براہِ راست نقصان پہنچا رہے ہیں ) اور ( جہاد ایسا اور اس وقت ہو کہ ) وہ تمہارے اندر ( طاقت و شجاعت کی ) سختی پائیں ، اورجان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! ان کافروں سے جنگ کرو جو تمہارے آس پاس ہیں اور چاہیے کہ وہ جنگ میں تمہارے اندر سختی محسوس کریں ۔ اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! fight the unbelievers who gird you about, and let them find firmness in you: and know that Allah is with those who fear Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, fight the unbelievers near you for the cause of God so that they realize your strength and know that God is with the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Fight those of the disbelievers who are close to you, and let them find harshness in you; and know that Allah is with those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! fight those of the unbelievers who are near to you and let them find in you hardness; and know that Allah is with those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Fight those of the disbelievers who are near to you, and let them find harshness in you, and know that Allah is with those who keep their duty (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! उन काफ़िरों से जंग करो जो तुम्हारे आसपास हैं और चाहिए कि वे तुम्हारे अंदर सख़्ती पाएं, और जान लो कि अल्लाह डरने वालों के साथ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو ان کفار سے لڑو جو تمہارے آس پاس (رہتے) ہیں اور ان کو تمہارے اندر سختی پانا چاہیئے (3) اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ (کی امداد) متقی لوگوں کے ساتھ ہے (پس ان سے ڈریو مت) ۔ (4) (123)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! ان کفار سے لڑو جو تمہارے آس پاس ہیں اور چاہیے کہ وہ تم میں سختی پائیں اور جان لو کہ بیشک اللہ متقی لوگوں کے ساتھ ہے۔ “ (١٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جنگ کرو ان منکرین حق سے جو تمہارے پاس ہیں۔ اور چاہئے کہ وہ تمہارے اندر سختی پائیں ، اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب کہ وہ ان کے پاس واپس آجائیں اے ایمان والو ! ان کافروں سے قتال کرو جو تمہارے آس پاس ہیں اور وہ تمہارے اندر سختی محسوس کریں، اور جان لو کہ بلاشبہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو لڑتے جاؤ اپنے نزدیک کے کافروں سے   اور چاہیے کہ ان پر معلوم ہو تمہارے اندرسختی اور جانو کہ اللہ ساتھ ہے ڈر والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو کفار میں سے جو کافر تم سے قریب ہوں ان سے جنگ کرو اور کافروں کو تمہارے برتائو میں سختی محسوس ہونی چاہئے۔ اور یقین جانو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے