Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 15

سورة التوبة

وَ یُذۡہِبۡ غَیۡظَ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ وَ یَتُوۡبُ اللّٰہُ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۱۵﴾

And remove the fury in the believers' hearts. And Allah turns in forgiveness to whom He wills; and Allah is Knowing and Wise.

اور ان کے دل کا غم و غصہ دور کرے گا اور وہ جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے ، اللہ جانتا بو جھتا حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیُذۡہِبۡ
اور لے جائے گا
غَیۡظَ
غصہ
قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں کا
وَیَتُوۡبُ
اور مہربان ہوگا
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی مَنۡ
اوپر جس کے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیُذۡہِبۡ
اور وہ دُور کرے گا
غَیۡظَ
غصہ
قُلُوۡبِہِمۡ
اُ ن کے دلوں کا
وَیَتُوۡبُ
اور وہ توبہ کی توفیق دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اُوپر
مَنۡ
جس کے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And remove the fury in the believers' hearts. And Allah turns in forgiveness to whom He wills; and Allah is Knowing and Wise.

اور ان کے دل کا غم و غصہ دور کرے گا اور وہ جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے ، اللہ جانتا بو جھتا حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کے دلوں کا غصہ دور کردے گا۔ اور اللہ جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے دے گا۔ اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کے دلوں کاغصہ دورکرے گااوراللہ تعالیٰ جسے چاہتاہے توبہ کی توفیق دیتاہے اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and remove the rage of their hearts. And Allah re¬lents to whomsoever He wills. And Allah is (All-) Knowing, (All-) Wise.

اور نکالے ان کے دل کی جلن، اور اللہ توبہ نصیب کرے گا جسکو چاہے گا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے دلوں کے غصہ کو نکال دے گا اور اللہ جس کو چاہے گا توبہ کی توفیق دے گا۔ اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and will remove rage from their hearts, and will enable whomsoever He wills to repent. Allah is All-Knowing, All-Wise.

اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا ، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا ۔ 17 اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے دل کی کڑھن دور کردے ، اور جس کی چاہے توبہ قبول کرلے ( ١٣ ) اور اللہ کا علم بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کے دلوں کا غصہ دور کردے گا 6 (جو قریش کی عہد شکنی سے ان کو پیدا ہوا ہے) اور اللہ تعالیٰ جن کو چاہے ان کو توبہ کی توفیق دے گا 7 اور اللہ جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے دلوں کا غصہ نکال دیں گے اور جس پر منظورہوگا اللہ توجہ فرمائیں گے۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان کے دلوں سے غصے کو نکال دے۔ وہ جس پر چاہتا ہے توجہ فرماتا ہے۔ اللہ علم و حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت کرے گا۔ اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He will take away the rage of their hearts. And Allah will relent toward whomsoever He liketh; and Allah is Knowing, Wise.

اور ان کے دلوں سے جھنجلاہٹ کو دور کرے گا ۔ اور اللہ جس پر وہ چاہے گا رحمت کے ساتھ توجہ کرے گا اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے دلوں کا غم وغصہ دور فرمائے گا اور جن کو چاہے گا اللہ توبہ کی توفیق دے گا اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان سے لڑو اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے ہاتھوں انہیں سزا دیںگے اور انہیں ذلیل فرما دیں گے اور ان کے مقابلے میں تمہاری مدد فرمائیں گے اور مسلمانوں کی جماعت کے سینوں کو شفا بخشیں گے اور ان کے دلوں کا غصہ دور فرما دیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جس کو چاہیں توبہ نصیب فرمادیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رجوع (توبہ کی توفیق عطا) کرے گا۔ اور اللہ سب کچھ جانتا ہے حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دور فرمادے گا ان کے دلوں کی جلن کو، اور وہ توبہ نصیب فرمائے گا جس کو چاہے گا، اور اللہ بڑا ہی جاننے والا، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوران کے دلوں کاغصہ دورکردے گااوراللہ جسے چاہےگاتوبہ کی توفیق بھی دے دے گااللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا ( ف۳٤ ) اور اللہ جس کی چاہے تو یہ قبول فرمائے ( ف۳۵ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے دلوں کا غم و غصہ دور فرمائے گا اور جس کی چاہے گا توبہ قبول فرمائے گا ، اور اللہ بڑے علم والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے دلوں کے غم و غصہ کو دور کرے گا اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق دے گا ( اور اس کی توبہ کو قبول کرے گا ) اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And still the indignation of their hearts. For Allah will turn (in mercy) to whom He will; and Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

and appease their anger. God forgives whomever He wants and He is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And remove the anger of their (believers') hearts. Allah accepts the repentance of whom He wills. Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And remove the rage of their hearts; and Allah turns (mercifully) to whom He pleases, and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

And He will remove the anger of their hearts. Allah relenteth toward whom He will. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके दिलों की जलन को दूर करेगा, और अल्लाह तौबा नसीब करेगा जिसको चाहेगा, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے قلوب کے غیظ (وغضب) کو دور کرے گا اور جس پر منظور ہوگا اللہ تعالیٰ توجہ (بھی) فرمائے گا (3) اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں۔ (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کے دلوں کا غصہ دور کرے گا اور اللہ جس کی چاہے گا توبہ قبول کرے گا اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ “ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا اور جسے چاہے گا ، توبہ کی توفیق بھی گا۔ اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے دلوں کی جلن کو دور فرمادے گا۔ اور اللہ جس کو چاہے توبہ نصیب فرمائے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نکالے ان کے دل کی جلن اور اللہ توبہ نصیب کرے گا جس کو چاہے گا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ جس کو چاہے گا اسے توبہ کی توفیق دے گا اور اللہ بڑے عل بڑی حکمت کا مالک ہے