Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 22

سورة التوبة

خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗۤ اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۲﴾

[They will be] abiding therein forever. Indeed, Allah has with Him a great reward.

وہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اللہ کے پاس یقیناً بہت بڑے ثواب ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
عِنۡدَہٗۤ
اس کے پاس
اَجۡرٌ
اجر ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
اُ س میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عِنۡدَہٗۤ
اُس کے پاس ہے
اَجۡرٌ
اجر
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

[They will be] abiding therein forever. Indeed, Allah has with Him a great reward.

وہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اللہ کے پاس یقیناً بہت بڑے ثواب ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ بلاشبہ اللہ کے ہاں (ان کے لئے) بہت بڑا اجر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔یقینااﷲ تعالیٰ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

where they shall dwell forever. Surely, it is Allah with whom there is a great reward.

رہا کریں ان میں مدام، بیشک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن میں وہ رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔ یقیناً اللہ ہی کے پاس ہے بہت بڑا اجر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Therein they shall abide forever. Surely with Allah a mighty reward awaits them.

ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یقیناً اللہ کے پاس خدمات کا صلہ دینے کو بہت کچھ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یقینا اللہ ہی ہے جس کے پاس عظمت والا اجر موجود ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہمیشہ ہمیشہ ان باغوں میں رہیں گے 7 بیشک اللہ تعالیٰ کے پاس (بہت) بڑا ثواب (موجود) ہے اس کے ثواب کا خزانہ کم نہیں ہوسکتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ کے پاس اجر عظیم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور وہ) ان میں ابدالاآباد رہیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کے ہاں بڑا صلہ (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As abiders therein for evermore. Verily Allah: with Him is a hire mighty.

ان میں یہ ہمیشہ ہمیش کیلئے رہیں گے بیشک اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گی ۔ بیشک اللہ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کا رب انہیں اپنی طرف سے رحمت کی اور رضامندی کی اور ایسے باغوں کی بشارت دیتے ہیں جن میں ان کیلئے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں یہ لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس اجر عظیم ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کچھ شک نہیں کہ اللہ کے ہاں بڑا ثواب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن میں ہمیشہ ہمیش رہنا نصیب ہوگا ان کو، بیشک اللہ کے یہاں بہت بڑا اجر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے بلاشبہ اللہ کے ہاں ( ان کے لئے ) بہت بڑااجرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ، بیشک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ ) ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے بے شک اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will dwell therein for ever. Verily in Allah's presence is a reward, the greatest (of all).

Translated by

Muhammad Sarwar

The reward that God will bestow on His servants is the greatest.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will dwell therein forever. Verily, with Allah is a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Abiding therein for ever; surely Allah has a Mighty reward with Him.

Translated by

William Pickthall

There they will abide for ever. Lo! with Allah there is immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनमें वे हमेशा रहेंगे, बेशक अल्लाह ही के पास बड़ा अज्र है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) ان میں یہ ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے۔ بلاشبہ اللہ کے پاس بڑا اجر ہے۔ (2) (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں بیشک اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔ “ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یقینا اللہ کے پاس خدمات کا صلہ دینے کو بہت کچھ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ بلاشبہ اللہ کے پاس بڑا اجر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

رہا کریں ان میں مدام بیشک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان باغوں میں یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بلاشبہ اللہ کے پاس بہت بڑا صلہ موجود ہے۔