Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 23

سورة التوبة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَکُمۡ وَ اِخۡوَانَکُمۡ اَوۡلِیَآءَ اِنِ اسۡتَحَبُّوا الۡکُفۡرَ عَلَی الۡاِیۡمَانِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمۡ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۳﴾

O you who have believed, do not take your fathers or your brothers as allies if they have preferred disbelief over belief. And whoever does so among you - then it is those who are the wrongdoers.

اے ایمان والو! اپنے باپوں کو اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وہ کفر کو ایمان سے زیادہ عزیز رکھیں ۔ تم میں سے جو بھی ان سے محبت رکھے گا وہ پورا گنہگار ظالم ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو! جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَتَّخِذُوۡۤا
نہ تم بناؤ
اٰبَآءَکُمۡ
اپنے آباؤ اجداد کو
وَاِخۡوَانَکُمۡ
اور اپنے بھائیوں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
اِنِ
اگر
اسۡتَحَبُّوا
وہ ترجیح دیں
الۡکُفۡرَ
کفر کو
عَلَی الۡاِیۡمَانِ
ایمان پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّہُمۡ
دوست رکھیےگا انہیں
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا تَتَّخِذُوۡۤا
نہ تم بنا ؤ
اٰبَآءَکُمۡ
اپنے باپوں کو
وَاِخۡوَانَکُمۡ
اور اپنے بھائیوں کے
اَوۡلِیَآءَ
دوست
اِنِ
اگر
اسۡتَحَبُّوا
وہ محبت رکھیں
الۡکُفۡرَ
کفر سے
عَلَی الۡاِیۡمَانِ
ایمان پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّہُمۡ
دوستی رکھے گا ان سے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاُولٰٓئِکَ
تو وہی لوگ
ہُمُ
وہ
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not take your fathers or your brothers as allies if they have preferred disbelief over belief. And whoever does so among you - then it is those who are the wrongdoers.

اے ایمان والو! اپنے باپوں کو اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وہ کفر کو ایمان سے زیادہ عزیز رکھیں ۔ تم میں سے جو بھی ان سے محبت رکھے گا وہ پورا گنہگار ظالم ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اگر تمہارے باپ اور تمہارے بھائی ایمان کے مقابلہ میں کفر کو پسند کریں تو انہیں بھی اپنا رفیق نہ بناؤ اور تم میں سے جو شخص انہیں رفیق بنائے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جوایمان لائے ہو! اپنے باپوں اوراپنے بھائیوں کوبھی اپنادوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان کے مقابلے میں کفر سے محبت رکھیں اورتم میں سے جواُن سے دوستی رکھے گا تووہی لوگ ظالم ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, do not take your fathers and your brothers as your friends, if they prefer infidelity to Faith. And whoever from you has friendship with them, then such people are the wrongdoers.

اے ایمان والو مت پکڑو اپنے باپوں کو اور بھائیوں کو رفیق اگر وہ عزیز رکھیں کفر کو ایمان سے، اور جو تم میں ان کی رفاقت کرے سو وہی لوگ ہیں گنہگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! اپنے باپوں اور بھائیوں کو دلی دوست اور حمایتی مت بناؤ اگر انہوں نے ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کیا ہے اور تم میں سے جو کوئی بھی ان کے ساتھ ولایت (دوستی) کا تعلق رکھیں گے تو ایسے لوگ (خود بھی) ظالم ٹھہریں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, do not take your fathers and your brothers for your allies if they choose unbelief in preference to belief. Whosoever of you takes them as allies those are wrong-doers.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اپنے باپوں اور بھائیوں کو بھی اپنا رفیق نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں ۔ تم میں سے جو ان کو رفیق بنائیں گے وہی ظالم ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اگر تمہارے باپ بھائی کفر کو ایمان کے مقابلے میں ترجیح دیں تو ان کو اپنا سرپرست نہ بناؤ ( ١٧ ) ۔ اور جو لوگ ان کو سرپرست بنائیں گے وہ ظالم ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اگر تمہارے باپ اور بھائی ایمان کو چھوڑ کر کفر کو پسند کریں تو تم ان سے (بھی) دوستی نہ رکھو (چہ جائے کہ خیر کافروں سے) اور جو کوئی تم میں سے ان کی دوستی رکھیں تو وہی بےانصاف ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابلے میں کفر کو عزیز رکھیں تو ان کو دوست نہ بناؤ اور جو کوئی تم میں سے ان سے دوستی رکھے گا تو ایسے ہی لوگ ظالم (نافرمان) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اگر تمہارے باپ دادا اور بھائی بند ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کرتے ہیں تو ان کو اپنا رفیق (دوست) نہ بنائو اور جو بھی ان کو اپنا رفیق بنائے گا وہ ظالموں میں سے ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابل کفر کو پسند کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو۔ اور جو ان سے دوستی رکھیں گے وہ ظالم ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! take not your fathers and your brothers for friends if they love infidelity above faith. Whosoever of you then befriendeth them then those! they are the wrong-doers.

اے ایمان والو دوست نہ بناؤ اپنے باپوں اور اپنے بھائیوں کو اگر وہ لوگ کفر سے ایمان کے مقابلہ میں محبت رکھیں اور تم میں سے جو کوئی انہیں دوست رکھے گا سو ایسے ہی لوگ تو ظالم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تم اپنے باپوں اور اپنے بھائیوں کو اپنا ولی نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں اور تم میں سے جو لوگ ان کو اپنا ولی بنائیں گے تو وہی لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ٹھہریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اپنے باپوں اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ بنائو اگر وہ ایمان کے مقابلے میں کفر کو چاہتے ہوں اور تم میں سے جو شخص ان سے دوستی رکھے گا پس یہی لوگ ظالم ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اگر تمہارے باپ اور بھائی ایمان کے بجائے کفر پسند کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو۔ اور جو ان سے دوستی رکھیں گے وہ ظالم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو ! تم مت بناؤ اپنے باپوں اور اپنے بھائیوں کو اپنا دوست، اگر وہ ترجیح دیں کفر کو ایمان پر، اور جو کوئی (اس کے باوجود) تم میں سے ان سے دوستی رکھے گا، تو ایسے لوگ ظالم ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اگر تمہارے باپ اور تمہارے بھائی ایمان کے مقابلہ میں کفرکو پسند کریں تو انہیں بھی اپنا رفیق نہ بنائو اور تم میں سےجو شخص انہیں اپنا رفیق بنائے توایسے ہی لوگ ظالم ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ سمجھو اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں ، اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اپنے باپ ( دادا ) اور بھائیوں کو بھی دوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر کو محبوب رکھتے ہوں ، اور تم میں سے جو شخص بھی انہیں دوست رکھے گا سو وہی لوگ ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اگر تمہارے باپ اور تمہارے بھائی ایمان کے مقابلہ میں کفر کو ترجیح دیں تو پھر ان کو اپنا رفیق و کارساز نہ بناؤ ۔ اور جو کوئی ان کو رفیق و کارساز بنائے گا تو وہی لوگ ظالم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! take not for protectors your fathers and your brothers if they love infidelity above Faith: if any of you do so, they do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not accept your fathers and brothers as your guardians if they prefer disbelief to faith, lest you be unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Take not as supporters your fathers and your brothers if they prefer disbelief to belief. And whoever of you befriends them, then he is one of the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not take your fathers and your brothers for guardians if they love unbelief more than belief; and whoever of you takes them for a guardian, these it is that are the unjust.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Choose not your fathers nor your brethren for friends if they take pleasure in disbelief rather than faith. Whoso of you taketh them for friends, such are wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! अपने बापों और भाइयों को दोस्त न बनाओ अगर वे ईमान के मुक़ाबले में कुफ़्र को अज़ीज़ रखें, और तुम में से जो उनको अपना दोस्त बनाएंगे तो ऐसे ही लोग ज़ालिम हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اپنے باپوں کو اور اپنے بھائیوں کو (اپنا) رفیق مت بناؤ اگر وہ لوگ کفر کو بمقابلہ ایمان کے (ایسا) عزیز رکھیں (کہ ان کے ایمان لانے کی امید نہ رہے) ۔ اور جو شخص تم میں سے ان کے ساتھ رفاقت رکھے گا سو ایسے لوگ بڑے نافرمان ہیں۔ (3) (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اپنے باپوں اور بھائیوں کو دوست نہ بناؤ، اگر وہ ایمان کے مقابلے میں کفر سے محبت رکھتے ہیں اور تم میں سے جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا وہی لوگ ظالم ہیں۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اپنے باپوں اور بھائیوں کو بھی اپنا رفیق نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں۔ تم سے جو ان کو رفیق بنائیں گے وہی ظالم ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اپنے باپوں کو اور بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وہ کفر کو ایمان کے مقابلہ میں پسند کرتے ہوں، اور تم میں سے جو شخص ان سے دوستی کرے گا تو یہ لوگ ہی ظلم کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والوف مت پکڑو اپنے باپوں کو اور بھائیوں کو رفیق اگر وہ عزیز رکھیں کفر کو ایمان سے اور جو تم میں ان کی رفاقت کرے سو وہی لوگ ہیں گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! اگر تمہارے باپ اور تمہارے بھائی ایمان کے مقابلہ میں کفرکو پسند کریں تو تم ان کو اپنا رفیق نہ بنائو اور جو لوگ تم میں سے ایسے باپ بھائیوں سے رفاقت رکھیں گے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔